خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامیہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمز

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

از راجہ عتیق خان ستمبر 28, 2026
از راجہ عتیق خان ستمبر 28, 2026 0 تبصرے 29 مناظر
30

sareer khama raja ateeq

کامیابی جب کسی بڑے گلیمر‘اشتہارات کی چمک اور سرکاری بیساکھیوں کے بغیر چل کر آتی ہے‘تو وہ اپنی سچائی کا لوہا منوا کر ہی دم لیتی ہے۔ جب کوئی سرمایہ دار‘کسی بڑے سیاسی گھرانے کا چشم و چراغ‘یا ریاست کے دستِ شفقت تلے پروان چڑھنے والا شخص کوئی کامیابی حاصل کرتا ہے‘ تو دُنیا تالیاں بجاتی ہے‘ اخبارات سرخیاں لگاتے ہیں اور اسے ایک فطری امر سمجھ کر قبول کر لیا جاتا ہے۔ لیکن جب آزاد جموں و کشمیر کے ایک پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان‘تمام تر معاشی عسرتوں‘ خاندانی اثر و رسوخ کی عدم موجودگی اور ریاستی سرپرستی کے بنا‘ اپنی قلمی بصیرت کے بل بوتے پر دُنیا کو اپنی طرف متوجہ کر لے —تو قلم سجدے میں گر جاتا ہے اور روح عقیدت و مسرت سے جھوم اٹھتی ہے۔
سوچیے! ایک ایسا مسافر جس کے پاس نہ تو کسی وڈیرے کا فون‘ نہ کسی بڑی اکیڈمی کا فنڈ‘ اور نہ ہی کسی سرکاری محکمے کی پشت پناہی‘ اس کے پاس اگر کچھ تھا‘ تو بس ایک ٹوٹا ہوا دِل‘معاشرے کے کچلے ہوئے قلاش طبقے کا درد‘ اور ایک ایسا قلم جو سچ بولنا جانتا ہے‘ جس نے اپنی پسماندگی کو اپنی کمزوری نہیں؛بلکہ اپنی سب سے بڑی طاقت بنایا۔
یہ کہانی ہے علمی و ادبی مصنف عابد ضمیر ہاشمی کی‘جنہوں نے اپنے خونِ دِل سے ایک شاہکار تخلیق کیا‘ جسے دُنیا”مقصد ِ حیات“کے نام سے جانتی ہے۔ اور آج یہ شاہکار اس مقام پر پہنچ چکا ہے کہ بغیر کسی سفارش اور سرپرستی کے‘ اس پر یونیورسٹی لیول پر باقاعدہ تحقیقی مقالہ برائے بی – ایس(اُردُو) کا تحقیقی تھیسس (Thesis) لکھا جا چکا ہے۔ جب تعلیمی اداروں کے بڑے بڑے نقاد اور اساتذہ کسی کتاب thesisکو اپنے تھیسس کے لیے منتخب کرتے ہیں‘ تو وہ کسی سفارشی خط کو نہیں دیکھتے‘وہ تحریر کے اندر چھپے اس معلمانہ ضبط‘فلسفہ اخلاق اور سچائی کو دیکھتے ہیں جو قاری کو سوچنے پر مجبور کر دے۔ اس اکیلی اور بے یار و مددگار علمی اڑان کو اس وقت سب سے بڑی سند ملی جب خیبر پختونخوا کے سب سے معتبر اور تاریخی تعلیمی ادارے یونیورسٹی آف پشاور کے شعبہ اُردُونے اس کتاب کو اکیڈمک ریسرچ کا حصہ بنایا۔ یہ اس نظام کے لیے ایک پیغام ہے جو صرف اشرافیہ کو نوازنا جانتا ہے۔ ان کا یہ سفر ثابت کرتا ہے کہ جب کوئی مددگار نہ ہو، تو کائنات کا سب سے بڑا مددگار (اللہ) خود رہنمائی فرماتا ہے۔
قلم کا سچ کبھی نہیں مرتا: بغیر کسی پی آر (PR) اور اشتہارات کے‘ایک سچی کتاب اپنے لیے یونیورسٹیوں کے بند دروازے خود کھلوا لیتی ہے۔ یونیورسٹی میں جذبات سے نہیں دلائل سے بات کی جاتی ہے۔ یونیورسٹی میں کتاب پر تھیسس کا ہونا اس کتاب کے لئے ایک سند ہے۔ ایک لکھنے والے کے لئے وقتی شہرت سے کئی گنا زیادہ یہ اہم ہے کہ اس کی کتاب پر تعلیم کی سب سے بڑی درسگاہ ریسرچ کرے۔یہ بقا ء ہے آپ کے خونِ جگر کی۔ ان کی 603 صفحات پر مشتمل کتاب ”مقصد ِحیات“محض چند کالموں کا مجموعہ نہیں ہے‘بلکہ یہ اس معاشرتی گھٹن اور سسکتی زندگیوں کا نوحہ اور رہنمائی ہے جو اُنہوں نے وادیِ کشمیر کی گلیوں سے لے کر ملک کے طول و عرض تک محسوس کیں۔گمنامی سے امر ہونے کا سفر: دھیرکوٹ اور باغ جیسے علاقوں سے اٹھنے والی آواز جب اعلیٰ تعلیمی اداروں کا نصاب اور تحقیق کا موضوع بنتی ہے‘ تو وہ آنے والی نسلوں کے لیے امید کا روشن چراغ بن جاتی ہے۔
سوچیے‘وہ پشاور یونیورسٹی جس کی اپنی علمی اور تحقیقی روایات عشروں پر محیط ہیں‘ وہاں کا ایک ہونہار محقق سلیمان خان جب کسی عصری کتب پر تھیسس لکھنے کا ارادہ کرتا ہے‘تو وہ اشرافیہ کی فرمائشی کتابوں کو رد کر دیتا ہے۔ سلیمان خان نے کسی بڑے نام یا چمکتے ہوئے اشتہاری چہرے کے بجائے عابد ضمیر ہاشمی کی فکر اور ان کی کتاب ”مقصد ِ حیات“ کا انتخاب کیا۔ یہ انتخاب محض ایک اتفاق نہیں؛ بلکہ ایک سچے محقق کی اس پارکھ نظر کا ثبوت ہے جو گمنامی کے اندھیروں میں چھپے موتیوں کو پہچان لیتی ہے۔
ایک جذباتی سلام!آج جب ہم عابد ضمیر ہاشمی اور ان کی تصنیف ”مقصد ِ حیات“ پر ہونے والے اس تحقیقی کام کو دیکھتے ہیں‘ تو دل فخر سے لبریز ہو جاتا ہے۔ یہ کامیابی صرف ان کی ذات کی نہیں‘ بلکہ ہر اس غریب اور تنہا طالبِ علم کی ہے جو اپنی آنکھوں میں بڑے خواب سجا کر نامساعد حالات سے لڑ رہا ہے۔
ہاشمی صاحب! آپ نے ثابت کر دیا کہ اڑان کے لیے پروں کی نہیں‘ بلکہ نیت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ آپ نے اس سسکتے معاشرے کو جینے کا سچا مقصد دیا ہے۔ آپ کی یہ جیت ہر اس انسان کے لیے ایک لازوال مشعلِ راہ ہے جو تنہا کھڑا ہے مگر جھکنے کو تیار نہیں۔ قلم قبیلے کا یہ سرفراز مسافر تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔
آج جب محقق سلیمان خان کا یہ تھیسس یونیورسٹی کے ریکارڈ کا حصہ بن چکا ہے‘تو عابد ضمیر ہاشمی کا قلم سرخرو ہو چکا ہے۔ یہ جیت صرف ایک مصنف کی نہیں ہے‘ بلکہ یہ جیت ہر اس خواب کی ہے جو تنہائی میں دیکھا گیا‘ہر اس رات کی ہے جو بغیر وسائل کے جاگ کر گزاری گئی‘ اور ہر اس انسان کی ہے جو خاموشی سے سچ کے چراغ جلا رہا ہے۔ کشمیر کی پرپیچ گلیوں سے اٹھنے والی ایک خاموش آواز کا پشاور کے در و دیوار تک گونجنا‘ اور اکیڈمک دُنیا کے سب سے بڑے اعزاز (تھیسس) کے لیے منتخب ہونا ایک سچی مسرت اور دل کو رلا دینے والا جذباتی لمحہ ہے۔پشاور یونیورسٹی کی غیر جانبدار علمی روایت: اس جامعہ نے ثابت کیا کہ یہاں تحقیق سفارش پر نہیں‘ بلکہ خالص علمی و فکری معیار پر ہوتی ہے۔

عابد ہاشمی صاحب اور محقق سلیمان خان! آپ دونوں نے مل کر اس مایوس معاشرے کو یہ یقین دلایا ہے کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ جب تک دُنیا میں سچے لکھنے والے اور سلیمان خان جیسے بے لوث پرکھنے والے موجود ہیں‘ علم اور عزم کا یہ کارواں کبھی نہیں رک سکتا۔ ”ہمتِ مرداں، مددِ خدا!“

راجہ عتیق خان

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • میڈم – ناولٹ (قسط نمبر 1)
  • نشاط نو کی طلب ہے نہ تازہ غم کا جگر
  • ہانی مرے خلاف ہے، چاکر مرے خلاف
  • دودا پہلوان
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
راجہ عتیق خان

اگلی پوسٹ
کہانی چل رہی ہے
پچھلی پوسٹ
زیارت، جونیپر کا جنگل جلا ہے

متعلقہ پوسٹس

جگرنرخ کے ٹکڑے

دسمبر 30, 2013

تبلیغی جماعت کا جائزہ (زمینی حالات)

جنوری 14, 2026

ایک باپ بکاؤ ہے

مارچ 29, 2020

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

الزامات کا سیاست سے گہرا تعلق!

نومبر 17, 2020

قومی زبان اُردو کے نفاذ کا ادھورا سفر

ستمبر 19, 2025

ویلنٹائن ڈے منانے کا بتایا کس نے؟

فروری 12, 2020

دورِ حاضر میں ادب کی افادیت اور معاشرتی تشکیل

مارچ 7, 2026

صحت سب کے لیے

جنوری 23, 2020

غزل گائیکی کی 110 سال کی ہوشربا داستان

نومبر 6, 2017

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ابھی ذوق پرواز باقی ہے!

جون 17, 2022

چراغ کو ہوا سے واگزارتے گزر...

جون 2, 2026

ہو سکے تو آ جاؤ بارشوں...

مارچ 18, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں