خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامعلم سے محبت کرنے والے
آپ کا سلامابو خالد قاسمیاردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

علم سے محبت کرنے والے

از سائیٹ ایڈمن جون 2, 2026
از سائیٹ ایڈمن جون 2, 2026 0 تبصرے 43 مناظر
44

علم سے محبت کرنے والے لوگ عید کے دن بھی علم ہی میں لذت پاتے ہیں!

علماءِ سلف کی زندگیاں اس بات کی روشن مثال ہیں کہ اُن کے نزدیک زندگی کا عظیم سرمایہ تھا۔ عام لوگ عید کے دن آرام، تفریح اور ملاقاتوں میں مشغول ہوتے ہیں، مگر یہ حضرات عید کے مبارک لمحات کو بھی علم، مطالعہ، تدریس اور تصنیف سے آباد رکھتے تھے۔ ذیل میں چند ایمان افروز واقعات ملاحظہ فرمائیں:

حافظ مزی رحمہ اللہ تعالیٰ (٧٤٢ھ) نے اپنی عظیم کتاب “تہذیب الکمال” کو عید الاضحیٰ کے دن سنہ ٧١٢ھ میں مکمل فرمایا۔ یعنی عید کے دن بھی علم و تصنیف میں مشغول رہے۔

(مقدمہ تہذیب الکمال فی أسماء الرجال ١/٧٧)

امام سیوطی رحمہ اللہ تعالیٰ (٩١١ھ) فرماتے ہیں: میں نے “الدر المنثور” کی پاک نقل عید الفطر کے دن سنہ ٨٩٨ھ میں مکمل کی۔

(الدر المنثور فی التفسیر بالمأثور ١٥/٨٢٤)

کیا آپ “حدیثِ مسلسل بالعید” کو جانتے ہیں؟! یہ ایک ایسی حدیث ہے جس کی سند میں سولہ آدمی ہیں، اور ہر ایک اپنی روایت میں یہ کہتا ہے: “ہم سے فلاں نے عید کے دن نماز اور خطبہ کے درمیان روایت بیان کی۔” یہ سلسلہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما تک پہنچتا ہے۔ سبحان اللہ! ان حضرات نے عید کے مختصر اور مصروف وقت کو بھی علم سے آباد رکھا۔

(الأحاديث العيدية المسلسلة للسلفي، ص: ١٩)

اسماعیل بن الفراء الحرانی رحمہ اللہ تعالیٰ (٧٢٩ھ) کا یہ معمول تھا کہ کوئی دن خواہ عام ہو یا تعطیل کا، علم سے خالی نہ گزرتا۔ یہاں تک کہ عید کے دن بھی پڑھانے کے لیے بیٹھتے، اگر کوئی طالبِ علم آ جاتا تو اسے ضرور پڑھاتے۔

(ذیل طبقات الحنابلہ ٤/٥٣٤)

یہاں تک کہ ان ہی علم کے دیوانوں میں سے ایک شخص — اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان جیسا بنائے — کہا کرتا تھا: جب عید آتی ہے تو میں اپنی کتابوں کو عید کی مبارک باد دیتا ہوں، کیونکہ بعض کتابیں ایسی ہوتی ہیں جو ہر عید پر مبارک باد کی مستحق ہیں۔ (یعنی عید کے موقع پر اس کتاب کو دوبارہ پڑھتا اور اعادہ کرتا ہوں)

اے علم سے لذت پانے والے قاری! ذرا اپنے دل سے پوچھو، اور سوچ کے سمندر میں غوطہ لگاؤ: وہ کون سی کتاب ہے جو تمہاری طرف سے عید کی مبارک باد کی مستحق ہے؟

(المتلذذون بالعلم، ص: ٦٣٧)

شیخ مشہور حسن سلمان حفظہ اللہ تعالیٰ اپنے بارے میں بیان کرتے ہیں کہ: انہوں نے عید میں ملنے والی عیدی جمع کی اور اس سے دو کتابیں خریدیں: “فتح الباری” اور “تفسیر روح المعانی”۔ یہ خود حیرت انگیز بات ہے، مگر اس سے بھی زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اُس وقت ان کی عمر تقریباً بارہ سال تھی۔

(السابق، ص: ٦٨٠)

سلطانِ اندلس المنصور رحمہ اللہ تعالیٰ (١٠١٢ھ) کا رمضان المبارک میں یہ معمول تھا کہ قاضی اور بڑے فقہاء کے ساتھ “صحیح بخاری” کا ختم کرتے۔ یہ قراءت پینتیس حصوں میں تقسیم ہوتی، ہر دن ایک حصہ پڑھا جاتا، سوائے عید اور اس کے اگلے دن کے۔ پھر ساتویں عید کے دن صحیح بخاری کا ختم ہوتا۔ سلطان اس مجلس کے لیے بہترین تیاری کرتا، اور لوگ مسلسل علمی مذاکرہ میں مشغول رہتے، یہاں تک کہ دن چڑھ جاتا اور مجلس ختم ہوتی۔

(الاستقصا لأخبار دول المغرب الأقصى ٥/١٤٥)

حماد بن سلمہ رحمہ اللہ تعالیٰ (١٦٧ھ) فرماتے ہیں: میں مکہ مکرمہ آیا جبکہ عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ زندہ تھے۔ میں نے کہا: “جب میں عید الفطر کے بعد فارغ ہوں گا تو اُن کی خدمت میں حاضر ہوں گا۔” لیکن عطاء رحمہ اللہ رمضان ہی میں وفات پا گئے۔

(الرحلة في طلب الحديث للخطيب البغدادي، ص: ١٧١)

اللہ تعالیٰ ہمیں بھی علمِ دین کی سچی محبت، اس کے حصول کا شوق، اور علماءِ سلف کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ عید ہو یا عام دن، ہمارے اوقات علم، عمل اور نفعِ دین سے معمور رہیں۔ بے شک حقیقی لذت اسی علم میں ہے جو انسان کو اللہ تعالیٰ کے قریب کر دے۔

آمین یا رب العالمین!

ابو خالد قاسمی
استاذ جامعہ اسلامیہ گلزار قرآنیہ کلچھینہ غازی آباد یوپی ۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سلام کس کو کرنا ہے
  • آئینۂ جمال
  • انسانی حقوق کا المیہ
  • چوہے دان
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
خواب تصویر کر رہا ہوں میں
پچھلی پوسٹ
کتاب «المتلذذون بالعلم»

متعلقہ پوسٹس

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

صرف دعا فرما دیں

اکتوبر 19, 2019

دوست کی شادی – خوشیوں کا سفر

مارچ 19, 2026

عیدکادن

جنوری 14, 2021

منقبت خلیفۂ سوم رضی اﷲ عنہ

اکتوبر 28, 2020

گزر گیا اک برس اور ذندگی کا

جنوری 2, 2025

زندگی زندہ دلی کا نام ہے

اپریل 28, 2026

صحت مند زندگی کے لیے مثبت سوچ

ستمبر 28, 2025

اُردو کی مخالفت: قومی یکجہتی پر حملہ

ستمبر 21, 2025

چائے- پانی

دسمبر 16, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

غلام محمد قاصر

فروری 23, 2025

مرے خیال سے وہ شخص

فروری 21, 2026

کربل کے میداں میں

مارچ 29, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں