خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرکیا اتنا کافی ہے؟
اردو تحاریرمقالات و مضامین

کیا اتنا کافی ہے؟

مضمون نگار: مشکور علی​

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 4, 2019
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 4, 2019 0 تبصرے 531 مناظر
532

فنِ تحریر 4 زار سال قبل مسیح میں وجود میں آیا جب کہ دنیا کا پہلا افسانہ مصر کے شاہ خامزی نے 4800 ق م میں لکھا۔ ہندوستان میں بھی کہانی کی جڑیں بہت گہری ہیں۔ وید، اپنشد، پران اور مہا بھارت وغیرہ میں متعدد کہانیاں موجود ہیں۔ ویدک ادب اڑھائ ہزار سال ق م میں شروع ہوا۔ میر امن کی ” باغ و بہار” اردو نثر ی ان چند کتابوں میں سے ہے جو ہمیشہ زندہ رہنے والی ہیں اور شوق سے پڑھی جاتیں رہیں گی۔ باغ و بہار انیسویں صدی کی سب سے پہلی نثری تصنیف ہے جو اردو میں لکھی گئ۔

سجاد حیدر یلدرم اردو کے صاحبِ اسلوب اور رجحان ساز ادیب تھے۔ وہ نہ صرف اردو نثر میں انشائے لطیف کے بانیوں میں شمار ہوتے ہیں بلکہ جدید تحقیق کے مطابق وہ اردو کے پہلے افسانہ نگار بھی ہیں۔ یلدرم نے اردو میں داستان اور ناول سے الگ اور بلند ایک نئ اور مختلف صنفِ ادب کی بنیاد رکھی جس کا شمار آج مختصر افسانے کے نام سے ہماری زبان کے سب سے زیادہ مقبول، زندگی کے سب سے زیادہ قریب اور فن کے اعتبار سے سب زیادہ "پر خطر” صنف ادب میں ہوتا ہے۔ ان کے افسانوں کا مجموعہ 1910 میں خیالستان کے نام سے شایع ہوا تھا۔

افسانے کے محدود کینوس میں طوالت کی کچھ زیادہ گنجائش نہیں ہوتی۔ بے جا تفصیل سے تصویر میں حرکت نہیں آتی اور افسانویت باقی نہیں رہتی۔ انگریزی زبان میں افسانے کو "شارٹ سٹوری” یعنی مختصر کہانی کہا جاتا ہے لیکن اس کے با وجود اس کی لمبائ کی کوئ خاص حد مقرر نہیں ہے۔ بعض کہانیاں تو درجنوں صفحات پر محیط ہوتی ہے، تاہم انہیں بھی شارٹ سٹوری کہا جاتا ہے، لانگ سٹوری یا ناول نہیں، لیکن مختصر کہانی کتنی مختصر ہو سکتی ہے؟ 500 الفاظ پر ، 100 الفاظ پر یا 50 الفاظ پر مشتمل ۔۔۔ یہ طے نہیں ہے۔ 1987 میں نیو یارک ٹائمز نے ایک مقابلے کا اعلان کیا جو بعد میں "55 فکشن” کے نام سے مشہور ہوا، جیسا کہ نام سے ظاہر ہے اس مقابلے میں دنیا بھر سے مصنفین کو 55 الفاظ پر مشتمل کہانیاں لکھنے کی دعوت دی جاتی ہے۔ منتخب کہانیوں کو اخبار میں شایع کیا جاتا ہے۔ 2006 میں اخبار کو سات سو کہانیاں موصول ہوئیں جس میں سے 16 معیار پر پوری اتر سکیں۔ ان مختصر کہانیوں کا انتخاب ” دنیا کی مختصر ترین کہانیاں” کے نام سے شایع بھی ہو چکا ہے۔

لیکن ایسے ادیب بھی ہیں جنہیں پچپن الفاظ بھی بہت زیادہ لگتے ہیں۔ کم از کم ایک مصنف نے مختصر کہانی کی آخری حد پار کر ڈالی ہے اور اس سے سبقت لے جانا ممکن ہے کیوں کہ اس کہانی میں الفاظ کی تعداد صفر ہے ۔ کیا یہ ممکن ہے کہ کہانی میں ایک لفظ بھی نہ ہو؟

عنوان: ” تیسری جنگِ عظیم کے بعد دنیا کی تاریخ”

کہانی: دو سادہ صفحے

سوچیئے تو کیا نہیں ہے اس کہانی میں طنز، سبق آموزی اور تاثیر کوٹ کوٹ کر بھرے ہیں۔ ظاہر ہے اختصار میں دنیا کا کوئ ادیب اس کہانی سے سبقت نہیں لے جا سکتا۔ تاہم اس سے قدرے قدرے لمبی کہانیوں کی ایک طویل فہرست موجود ہے۔ حتیٰ کہ اس صنف میں ڈراؤ نبی کہانیاں بھی لکھی گئی ہیں۔ مثال کے طور پر یہ کہانی دیکھیے:

” دنیا کا آخری آدمی کمرے میں بیٹھا تھا، کہ اچانک دروازے پر دستک ہوئ۔ "

مختصر ترین کہانیوں کی اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے امریکہ کی مشہور میگزین ” وائرڈ” نے نومبر 2006 کے شمارے میں ایک دلچسپ تجربہ کیا ۔ میگزین کے مدیر نے امریکہ کے چوٹی کے ادیبوں کو صرف 6 الفاظ پر مشتمل کہانیاں لکھنے کی دعوت دی۔ میگزین کے پاس بہ طور مثال نوبل انعام یافتہ ادیب "ارنسٹ ہیمنگوئے” کی مختصر کہانی موجود تھی:

"بچگانہ جوتے برائے فروخت، کبھی استعمال نہیں ہوئے”

انگریزی میں یہ کہانی صرف 6 الفاظ پر مشتمل ہے جس میں ادیب نے پوری داستان سمودی ہے۔ جوتے کون بیچ رہا ہے ؟ کسی بچے کے والدین، شاید بچہ پیدا ہوتے ہی مرگیا تھا، مرا ہوا ہی پیدا ہوا تھا۔ والدین نے بڑے ارمانوں اور چاؤ سے اس کے لیے جوتے خریدے ہوں گے لیکن اب وہ اپنی مالی حالات کے ہاتھوں اتنے مجبور ہوگئے کہ مرے ہوئے بجے کے جوتے بیچنے کی نوبت گئ۔ غربت کا عفریت، معاشی نا ہمواری، وسائل کی نا مناسب تقسیم، قدرت کے سامنے انسان کی بے بسی اور ذاتی المیے کیے با وجود زندگی کی گاڑی کا چلتے رہنا سب کچھ اس کہانی میں موجود ہے۔ یہی وجہ ہے ہیمنگوئے نے اس کہانی کو اپنی کیریر کی اعلٰی ترین کہانی قرار دیا تھا۔

وائرڈ میگزین کی درخواست پر امریکہ کے صف اول کے درجنوں مصنفین نے اپنی اپنی کہانیاں بھیجیں۔ مصنفین کی اکثریت کا تعلق سائنس فکشن، فینٹسی اور دہشتناک کہانیاں لکھنے والوں میں سے تھا۔ میگزین کے موصول ہونے کہانیوں کے موضوعات بہت متنوع تھے۔ باہمی تعلقات ، محبت اور سیاست وغیرہ۔ تاہم بہت سی کہانیوں میں ” ڈس ٹوپیا” کا تصور بھی نظر آتا ہے یعنی انسان اور دنیا کے مستقبل سے مایوسی۔ یہ کوئ انوکھی بات اس لیے نہیں کیوں کہ ڈسٹوپیا پچھلے سو برس کے ادب کے مرکزی موضوعات میں سے ایک رہا ہے۔ وائرڈ میگزین کے شمارے سے چند منتخب کہانیوں کا ترجمہ نذرِ قارئین ہے، دیکھیے ان میں سے کئی کہانیاں اپنے اعجاز، اختصار اور ایمائیت کی بنا پر شاعری کے درجے تک پہنچ گیے ہیں:

1۔ اس کی حسرت تھی، مل گیا، لعنت
2۔ میں تمہارا مسرقبل ہوں، مت رو بچے
3۔ میں نے خون آلود ہاتھوں سے کہا۔ خدا حافظ
4۔ دن برباد، زندگی برباد، ذرا میٹھا بڑھانا
5۔ کتبہ: بے وقوف انسان، زمین سے بھاگ نہیں سکا
6۔ بہت مہنگا ہے انسان رہنا
7۔ بچے کے خون کا گروپ؟ بالعموم، انسانی
8۔ انسانیت کو بچانے کے لیے اسے دوبارہ مرنا پڑا
9۔ مشین مسرقبل میں پہنچ گئی۔ وہاں کوئ نہیں تھا
10۔ جھوٹ پکڑنے والی عینک کی ایجاد۔ انسانیت منہدم ہوگئ
11۔ میرا خیال تھا کہ وہ مجھ پر گولی نہیں چلائے گی۔
12۔ آسمان ٹوٹ پڑا۔ تفصیل 11 بجے۔
13۔ اس سے شادی مت کرو۔ گھر خرید لو
14۔ کیا اتنا کافی ہے؟ کاہل ادیب نے پوچھا

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ساغر صدیقی کا کرب اور آج کا معاشرہ
  • میر واہ کی راتیں 
  • کچرا بابا
  • شجر کی حکایت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سعادت حسن منٹو کا اپنی شادی کے متعلق بیان
پچھلی پوسٹ
اردو شاعری کے آغاز کا پس منظر

متعلقہ پوسٹس

ذرا شیوسار جھیل تک

دسمبر 24, 2025

ماں کی مامتا

مئی 20, 2020

پرانی شراب نئی بوتل

جنوری 17, 2020

حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا

جنوری 2, 2020

رمضان ٹرانسمیشن یا ریٹنگ کا کھیل؟

فروری 26, 2026

فادر ڈے

جون 28, 2020

ہم کہیں کے نہ رہے!

فروری 21, 2026

پاک فوج اور ہم

مارچ 25, 2022

اُمّ الغذا کلونجی: ہر بیماری کے علاج میں معاون

اپریل 24, 2022

یومِ آزادی اور ہم

اگست 15, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بچوں پر حقیقی انویسٹمنٹ

نومبر 9, 2024

سیاسی سنگ میل میں خاص دن

اکتوبر 12, 2025

کیا کورونا کسی نئے نظام کی...

جولائی 15, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں