خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاماتحاد امت میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا کردار
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہمحمد حجازی

اتحاد امت میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا کردار

از محمد حجازی فروری 22, 2026
از محمد حجازی فروری 22, 2026 0 تبصرے 71 مناظر
72

حضرت علی نے حضرت ابوبکر صدیق کے ہاتھ پر بیعت کی بہت سی روایات ابتدائی دنوں میں بیعت کی تصدیق کرتی ہیں جبکہ بعض روایات تاخیر سے بیعت کی تصدیق کرتی ہیں ۔ ابوبکر صدیق کا دور خلافت جو تقریباً دو سال کا تھا، کئی اہم خدمات انجام دیں۔ یہ دور اسلام کی ابتدائی توسیع اور اندرونی استحکام کا تھا، جہاں ارتداد کی تحریک (Ridda Wars) اور دیگر چیلنجز تھے۔ حضرت علی کا کردار زیادہ تر مشورتی اور مذہبی رہنمائی کا تھا، کیونکہ وہ خاندانِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب تھے اور علم و حکمت کے پیکر تھے ۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا حضرت ابوبکر صدیق کے ساتھ منکرین زکوۃ اور مدعیان نبوت کے خلاف کھڑا ہونا تاقیامت مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد کا عظیم الشان پیغام رکھتا ہے ۔
حضرت علی مسجد نبوی میں قرآن مجید کی تعلیم اور تفسیر کرتے تھے۔ ان کے لیے مسجد میں ایک مخصوص جگہ مختص تھی، جہاں لوگ جمع ہو کر قرآن، اس کی تفسیر، اور حکمت سیکھتے تھے۔ وہ نماز جماعت میں بھی شریک ہوتے تھے، جو مسلمانوں کی رہنمائی اور اتحاد کو مضبوط کرتی تھی
وہ لوگوں کے مسائل حل کرتے تھے اور فقہ، شرعی احکامات، اور دانشورانہ امور میں رہنمائی کرتے تھے۔ بہت سے صحابہ اور عوام ان سے استفادہ کرتے تھے۔
– حضرت ابوبکر نے کئی بار حضرت علی سے مشورہ لیا، خاص طور پر فوجی امور میں۔ مثال کے طور پر، روم (بازنطینی سلطنت) کے خلاف جنگ کی تیاری کے لیے حضرت ابوبکر نے حضرت علی سے رائے لی۔ حضرت علی نے کہا کہ اگر یہ کام شروع کیا تو کامیابی ملے گی، جس پر حضرت ابوبکر نے خوشی کا اظہار کیا اور لوگوں کو جنگ کی تیاری کا حکم دیا۔ یہ Ridda Wars کے بعد کی توسیع کی بن گئی۔
حضرت علی نے خلیفہ کو غلطیوں سے بچانے اور درست پالیسیاں اپنانے میں مدد کی۔ وہ ایک قیمتی مشیر تھے، جو اسلامی ریاست کی بنیادوں کو مضبوط کرنے میں معاون تھے۔
حضرت علی کا کردار زیادہ تر اندرونی استحکام اور رہنمائی کا تھا، نہ کہ براہ راست فوجی مہمات میں حصہ لینا (جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تھا)۔ یہ دور ارتداد کی جنگوں کا تھا، جہاں حضرت علی نے خلیفہ کی حمایت سے اسلام کی حفاظت میں حصہ ڈالا

عمر فاروق کے دور میں
جب حضرت عمر نے ایرانیوں کے مقابلے میں خود جانے کا ارادہ کیا تو حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے تقریر فرمائی ” اس کام کا فروغ کثرت اور قلت پر موقوف نہیں ہے ۔ یہ تو اللہ کا دین ہے جس کو اس نے فروغ دیا اور اللہ کا شکر ہے جس کی اللہ تعالیٰ نے تائید و نصرت فرمائی ، جو ترقی کرکے اس منزل تک پہنچ گیا ، ہم سے اللہ نے فرمایا ۔ وعد اللہ الذین آمنو منکم ——- اللہ تعالیٰ اپنے اس وعدے کو پورا کر کے رہیں گا اور اپنے لشکر کی مدد ضرور کریں گا ، اسلام میں خلیفہ کا مقام وہی ہے جو موتیوں کے ہار میں رشتے کا مقام ہے رشتہ ٹوٹتے ہی موتی بھکر جاتے ہیں اور نظام درہم برہم ہوجاتا ہے اور پراگندہ ہوئے کے بعد پھر جمع ہونا مشکل ہو جاتا ہے ۔
اس میں شک نہیں کہ عرب تعداد میں قلیل ہیں مگر اسلام نے ان کو کثیر آور اجتماع نے ان کو قوی بنا دیا ہے ۔
آپ یہاں قطب بن کر جمے بیٹھے رہیں اور عرب کی زمین سے اس چکی کو اپنے گرد گھماتے رہیں اور یہی سے بیٹھے بیٹھے جنگ کی آگ بھڑاتے رہیں ورنہ اگر آپ ایک دفعہ یہاں سے ہٹ گئے تو ہر طرف سے عرب کا نظام ٹوٹنا شروع ہوجائے گا اور نوبت یہ آجائے گی کہ آپ کے سامنے کے دشمنوں کی بہ نسبت پیچھے کے خطرات کی زیادہ فکر لاحق ہوگی ، اور ادھر ایرانی آپ ہی کے اوپر نظریں جمادیں گے کہ یہ عرب کی جڑ ہے اسے کاٹ دو تو بیڑا پار ہے ،
جیسا کہ آپ نے فرمایا کہ اس وقت اہل عجم بڑی کثیر تعداد میں امنڈ آئے ہیں ، تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس سے پہلے بھی ہم جو ان سے لڑتے رہے ہیں تو کثرت کی بنیاد پر نہیں لڑتے تھے بلکہ تائید و نصرت الٰہی ہی نے ہمیں آج تک کامیابی دلوائی ہے ”

دور عثمان میں جب مدینہ میں ، کوفہ ، مصر اور شام سے فتہ پرور مدینہ کا رخ کئے اس زمانے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ خود منبر رسول پر جا کر وفود کے غصے کو ٹھنڈا کرتے ، لیکن آپ کے جانے کے بعد مروان بن حکم پھر نمودار ہوکر وفود کو گالیاں دیتا ہے ۔
جب شورش بڑھ چکی تو بزرگ انصار صحابہ زید بن ثابت ،ابو اسید ساعدی ، کعب بن مالک ، حسان بن ثابت رض ملکر حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے پاس آئے کہ فوری طور پر آپ حضرت عثمان کے پاس چلیں ، آپ رضی اللہ عنہ نے وہاں جاکر تقریر کی۔ اور فرمایا
” میں کوئی ایسی بات نہیں جانتا ہوں جس کی آپ کو خبر نہ ہو ، میں کوئی ایسا امر نہیں بتا سکتا جس سے آپ واقف نہ ہوں ، ہم کو آپ پر کسی شئے میں سبقت نہیں ، ہم نے آپ سے علیحدہ کچھ نہیں سیکھا جس کی آپ کو تبلیغ کرسکے ، جو کچھ ہم نے دیکھا وہ نے بھی دیکھا ، جو کچھ ہم نے سنا وہ آپ نے بھی سنا ، آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے جیسا کہ ہم رہے۔ ابوبکر و عمر آپ سے افضل نہ تھے ۔ آپ ان دونوں سے بڑھ کر قرابت داری رکھتے ہیں ۔ کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا داماد ہونے کا شرف آپ کو حاصل ہے جو ان دونوں کو نہ تھا ، آپ ان سے زیادہ تقدم بالحق کے مستحق ہیں
اے عثمان میں آپ کو اللہ کی سطوت اور انتقام کا خوف دلاتا ہوں کیونکہ اللہ کا عذاب نہایت شدید اور درد ناک ہوتا ہے میں آپ کو اس بات سے بھی ڈراتا ہوں کہ کہیں آپ اس امت کے ایسے شھید حاکم نہ بن جائیں جس کی شھادت سے روز قیامت تک قتل وغارت کا دروازہ کھل جائے اور پھر واقعات و حوادث اس طرح مشتبہ ہو جائیں کہ مسلمان گروہ بندیوں میں بٹ جائیں اور باطل کے غلبے کی وجہ سے حق کو نہ دیکھ سکیں اور ان باتوں میں وہ بری طرح ملوث ہو جائیں گے اور انہیں ان سے الگ کرنا مشکل ہو جائیں گا”
جب حضرت عثمان غنی کی شہادت سنی تو دوڑتے ہوئے آئے اپنے زخمی صاحب زادے حسن کو غصے سے چانٹا مارا اور حسین کو دو چماٹ مارے اور کرب سے اپنے دو ہاتھ اوپر اٹھا کر فرمایا”باری تعالیٰ میں عثمان کے خون سے بری ہوں اور اے لوگو اب تم پر ہمیشہ تباہی رہے گی ”
بقول حضرت علی: جس نے دین عثمان سے بیزاری کا اظہار کیا وہ ایمان ہی سے بیزار رہا” رحمت للعالمین جلد دوم

حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم جب اپنے دور خلافت میں بصرہ تشریف لے گئے تھے تب لوگوں نے سوال کیا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ سے عہد لیا تھا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد آپ ان کے خلیفہ ہوں گے ؟ آپ اس حقیقت سے ہمیں آگاہ فرمائیں (اس واقعے کو علامہ سیوطی نے تاریخ الخلفاء میں حضرت حسن سے نقل کیا ہے)
جواب حضرت علی: واللہ یہ غلط ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے کوئی عہد کیا تھا ۔ جب میں سب سے پہلے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تصدیق کی تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ کیوں بولو ؟
اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے خلیفہ بنانے کا عہد مجھ سے کیا ہوتا تو میں ابوبکر و عمر کو ممبر نبوی پر کھڑے نہ ہونے دیتا اور اپنے ہاتھوں سے ان دونوں کو قتل کردیتا اگر چہ اس معاملے میں کوئی میرا ساتھی بھی نہ ہوتا ۔ پھر اس بات پر غور کروں کہ رسول صلی اللہ علیہ نہ تو اچانک قتل ہوئے نہ کسی دوسرے طریقے سے آپ کو ناگہانی موت آئی بلکہ ایک عرصے تک بیمار رہے ۔ مؤذن آکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز پڑھانے کے لیے کہتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم دیتے کہ ابوبکر امامت کریں ———ابوبکر ہمارے دین کے سردار اور اسے قائم و مستحکم کرنے والے تھے اس لیے ہم نے ان سے بیعت کرلی اور وہ اس کے اہل تھے ۔ ان کو خلیفہ بنانے میں ہم میں سے کسی ایک نے بھی اختلاف نہیں کیا ، یقیناً کوئی ابوبکر سے بیزار نہیں ہوا ، ان کے بعد انہوں نے عمر کو خلیفہ نامزد کیا وہ خلیفہ ہونے ہم میں سے کسی نے بھی ان کی مخالفت نہیں کی ۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی ان بےشمار خدمات اور اتحاد امت کے لئے دی گئی قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے امت مسلمہ کو الگ الگ فرقوں میں تقسیم کرتے ہیں ۔ جب حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم نے ہمیشہ امت مسلمہ کی وحدت کو مقدم رکھا اور بے لوث ہر میدان میں خدمات انجام دیا ۔

محمد حجازی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • احادیث سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے
  • اصلی جن
  • بچے بذریعہ جراحت
  • امید کا چھوٹا چھاتا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
محمد حجازی

اگلی پوسٹ
دعا زاد – شاعری کی کتاب
پچھلی پوسٹ
چمک، شہرت اور تلخ حقیقت

متعلقہ پوسٹس

ہندوستان چھوڑ دو

جنوری 19, 2025

نئی بیوی

نومبر 2, 2019

دنیا کے مہذب معاشرے اور انسانیت کی تذلیل !

جنوری 13, 2024

سیرتِ رسول ﷺ انسانیت کے لیے کامل نمونہ

اکتوبر 17, 2025

نیا سال مبارک

دسمبر 30, 2025

اب سنبھلنے کی مصیبت میں

فروری 17, 2026

اس دنیا سے آگے جہان اور بھی ہے

جنوری 5, 2021

خیر القرون کی اصطلاح کا مطلب کیا ہے؟

ستمبر 6, 2024

ان کا کیا مقابلہ

جنوری 24, 2020

انگریزی نظام برصغیر میں

اپریل 3, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

میڈم ٹپ ٹپ، شیخ رشید اور...

جنوری 13, 2020

اُردُو ادب کی اربابِ غزل

اکتوبر 1, 2020

منتر

مارچ 13, 2013
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں