295
کچھ پیلے کچھ کالے بچھو
میں نے شوق سے پالے بچھو
ان میں رہنا سیکھ لیا ہے
اب ہیں دیکھے بھالے بچھو
دل سے نفرت والے میں نے
کتنے آج نکالے ۔۔۔۔۔۔بچھو
اس کا چھونا کچھ ایسا تھا
جیسے تن پر ڈالے ۔۔۔۔۔بچھو
ڈسوا بیٹھے انسانوں سے
اب ہیں مرنے والے۔۔۔۔بچھو
ہجر میں کھانا پینا کیسا
روٹی آگ نوالے بچھو
انسانوں کے بھیس میں عنبر
دیکھے آج نرالے ۔۔۔۔بچھو
فرحانہ عنبر
