خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابااسرائیل اوردنیا کو لاحق خطرات؟
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

اسرائیل اوردنیا کو لاحق خطرات؟

از شیخ خالد زاہد جون 20, 2025
از شیخ خالد زاہد جون 20, 2025 0 تبصرے 48 مناظر
49

پہلے دنیا خاموش نفسا نفسی کا شکار رہی (جسکی بنیادی وجہ سماجی ابلاغ کو سمجھا جا سکتا ہے)لیکن اب جوکچھ ہم لوگ باقاعدہ دیکھ رہے ہیں اسے نفسا نفسی کی عملی شکل کہا جاسکتا ہے جسے غیر منظم حکمت عملی کا نتیجہ کہا جاسکتا ہے لیکن جب آپ کڑیوں سے کڑیا ں ملائیں گے تو آپ پر واضح ہوتا چلا جائے گا کہ جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ ایک منظم طریقہ کار کے تحت کیا جا رہا ہے۔ ایک مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں یقین ہے کہ قیامت آنی ہے اور جو لوگ تھوڑا بہت بھی دین سے وابسطہ ہیں انہیں معلوم ہے کہ قرب قیامت کی نشانیاں ظاہر ہونا شروع ہوچکی ہیں۔ اس سارے ماحول میں اسرائیل اپنا وہ کردار ادا کر رہا ہے جس کے بارے میں اللہ رب العزت نے آگاہ کر رکھا ہے۔ دنیا کی اکثریت شائد اس امر سے نا واقف ہو کہ اسرائیل اپنے مذہبی منشور پر کام کر رہا ہے جبکہ دنیا اسے بطور دنیاوی طاقت کے حصول کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔ کھلی آنکھوں سے اس سارے منظر نامے کو دیکھیں تو واضح ہے کہ اسرائیل کیوں کسی غیر مسلم مملکت کیساتھ کسی تنازعہ کا شکا ر نہیں رہا۔ کیونکہ اسرائیل اپنے مذہبی مخالف مسلمانوں کو ہی تباہ و برباد کر کے دنیا میں اپنی باقاعدہ اجارہ داری کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بھی ضروری ہے کہ اسرائیل جو یہودیوں کی واحدآماجگاہ ہے، اگر مسلمانوں کو زیر کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اسکا اگلا شکار عیسائی مذہب کی ریاستیں ہونگی۔معاملات کو عمومی سطح پر حل کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔عرصہ دراز سے اسرائیل، فلسطینیوں پر ظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے،یہ مسلمانوں کیلئے دوسری دفعہ ہوا ہے کہ کسی غیر مسلموں کو اپنی زمین دی اور انہوں نے اس پر ایسا بد ترین قبضہ کیا، فلسطینیوں نے انہیں رہنے کیلئے زمین دی تھی تو پہلی دفعہ برِصغیرکے مسلم حکمرانوں نے ایسٹ انڈیا نامی کمپنی کو بھی کاروبار کی اجازت دی تھی جو خطے میں جغرافیائی تبدیلیوں کا سبب بنی۔

اسوقت دنیا میں اسرائیل وہ نام نہاد ریاست ہے جو یہ جانتی ہے یا اس کے فیصلہ ساز دنیاوی اور اپنے مذہبی علوم کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں، یہودی اپنے مذہبی عقائد پر انتہائی شدت پسند ہیں لیکن یہ کہنے کی اعلی سطح پر جرات نہیں ہے۔ گزشتہ دو دہایوں سے مسلم شدت پسندی کا راگ آلاپنے والے مغربی ذرائع ابلاغ کو کبھی ہندوتوا (ہندو شدت پسندی) اور یہودیوں کی شدید مسلم مخالفت نہیں دیکھائی دے رہی کہ وہ اس کا چرچا کریں اور دنیا پر واضح کریں کہ درحقیقت اسلام سے محبت کرنے والے شدت پسند نہیں بلکہ ہندو اور یہودی مذاہب کے ماننے والے اس پر باقاعدہ عمل پیرا ہوکر اپنی شدت پسندی کا برملا اظہار کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

بھارت نے درپردہ اسرائیل اور امریکہ کی پشت پناہی کی بنیاد پر پاکستان کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش کی لیکن اللہ کے فصل و کرم سے ہماری افواج نے ایسا منہ توڑ جواب دیا جس کا انہیں شائد اندازہ نہیں تھا ان کا خیال تھا کہ ہم پاکستانی جس طرح سے اندرونی معاملات میں ایک دوسرے سے نبردآزما رہتے ہیں تو ہم اندر سے بھی ایسے ہی کمزور ہونگے لیکن بھارت کیساتھ ساری دنیا کو یہ بہت اچھی طرح سے سمجھ آچکی ہے کہ پاکستانی اپنی سرزمین کی حفاظت کیلئے (جو اللہ کی طرف سے لاتعداد قربانیوں کی مر ہون منت دی گئی ہے)تمام باہمی اختلافات کو بھلا کر ملک خداداد پاکستان کی دفاعی لکیر بن جاتے ہیں، شائد ہی دنیا کا کوئی ملک ہو جہاں عوام فوج کے شانہ بشانہ باقاعدہ کھڑی ہوتی ہو اس کا منہ بولتا ثبوت بھارت کیساتھ ہونے والی تازہ ترین صورتحال میں دیکھنے میں آیا اور ساری دنیا نے دیکھا۔

امریکہ ایران عرصہ دراز سے سردجنگ میں مبتلا رہے ہیں، لیکن امریکہ نے اسرائیل کو ایران کے خلاف استعمال کیا اور خطے کو شدید مشکلات میں دھکیل دیا اب یہ تنازعہ سگین صورتحال کا شکار ہوتا جارہا ہے دنیا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔کیا ایسا سمجھنے کا وقت آن پہنچا ہے کہ جب دنیا دو حصوں میں تقسیم ہوجائے گی ایک مسلم دنیا اور دوسری غیر مسلم۔ ایک طرف تو دنیا میں اسرائیل کے خلاف فلسطین کے ساتھ کئے جانے والے بدترین انسانیت سوزمظالم پر مظاہرے ہورہے ہیں تو دوسری طرف ایران پر اسرائیل کے حملے مذمت نہیں کی جارہی دنیا کا یہ دوہرا میعار سمجھنا اب اتنا مشکل نہیں رہا شائد انسانیت کی بات کرنے والوں کی تعداد میں بتدریج کمی ہوتی جا رہی ہے۔ یہ تو واضح ہوچکا ہے کہ انڈیا اور اسرائیل، امریکہ کی رضامندی سے ایک ایسے منشور پر کام کر رہے ہیں جس کا بنیادی مقصد مسلم دنیا کو کسی نا کسی طرح سے غیر مستحکم رکھنا ہے اور جو مستحکم ہیں انہیں کسی طرح سے اپنے مفادات کیلئے استعمال کرنا ہے۔

امریکہ اپنی داخلی حکمتِ عملیوں کی وجہ سے انتشار کا شکار دیکھائی دے رہا ہے اور جگہ جگہ مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جسے ارباب اختیار طاقت سے کچلنے کی کوشش کر رہے ہیں، امریکہ اپنے آپ میں اقوام متحدہ بنا ہوا ہے اور اقوام متحدہ کی اہمیت صرف ایک بین الاقوامی ادارے سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ابھی کچھ دن پہلے ہی پاکستان بھارت کے درمیان ہونے والے جنگی تنازع نے خطے میں طاقت کے توازن کو دنیا پر واضح کیااور اب اسی توازن کو برقرار رکھنے میں ایران نے بھی اپنی طاقت کا مظاہر ہ کیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل توجہ ہے کہ اسرائیل کی ایران کیخلاف جارحیت اس بات کا اندازہ لگانے کیلئے بھی ہوسکتی ہے کہ ایران خطے میں اپنے اصولی موقف پر تنہا ہے یا پھرپڑوسی ممالک اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اگر ایسا بھی تھا تو اسرائیل کو جہاں ایران کی جانب سے بھرپور جواب کا سامنا ہے وہیں خطے کے دیگر ممالک کا ایران کے حق میں سرکاری بیان جاری کرنا بھی کسی دلی صدمے سے کم نہیں۔ اس صدمے سے جہاں امریکہ اسرائیل گٹھ جوڑ کو دھچکا لگاہوگا، اس سے کہیں بڑھ کرخطرناک بات یہ ہوئی کہ چین کے صدر نے بھی بیان جاری کیا ہے کہ دنیا امریکہ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے،اس بیان میں ڈھکے چھپے امریکہ کیلئے بہت سارے پیغامات ہیں تو دوسری طرف خطے میں استحکام کی خاطر ممالک کے ساتھ ہونے کی ایک بہت واشگاف دلیل ہے۔ امریکہ کا اس بیان پر ابھی رد عمل آنا باقی ہے۔ دوسری طرف روس بھی وہ ملک ہے درپردہ ایران کی حمائت کئے ہوئے ہے وقت آنے پر یہ بھی واضح ہوجائے گا۔

ساری دنیا تماشبین بنی اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کو دیکھ رہی ہے، دنیا اس بات کا بھی احساس نہیں ہے کہ جس خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے یہاں پانچ نیوکلئیر طاقت رکھنے والے ممالک ہیں جن میں اعلانیہ چین، پاکستان، بھارت جبکہ غیر اعلانیہ شمالی کوریا اور ایران ہیں۔ اس لحاظ سے یہ خطہ بارود کا ایسا ڈھیر ہے جو ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیگا۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکہ اور برطانیہ ایران پر باقاعدہ حملہ کرنے کی تیاری کرتے دیکھائی دے رہے ہیں جو کہ(خاکم بدہن) تیسری عالمی جنگ کی داغ بیل ڈالنے کے مترادف ہے۔ ہم سب اس امر سے بخوبی واقف ہیں کہ طاقت کا نشا انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور امریکہ اس وقت اس نشے میں دھت ہے اس کا یہ سمجھنا ہے کہ دنیا اس کے ہر عمل پر لبیک کہے گی اور واہ واہ کرے گی۔ جبکہ اس سے مختلف ہوتا محسوس کیا جا رہا ہے جس کی اہم وجہ فلسطینی معصوم بچوں کے خون میں لتھڑے ہوئے ہاتھ ہیں۔ جانے انجانے امریکہ دنیا کو گھسیٹ کر اس عالمی جنگ میں دھکیلنے کی کوششوں میں بھرپور طریقے سے مصروف ہے۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا اسرائیل کی ایران پر مسلط کی گئی جنگ، فیصلہ کن جنگ کا آغاز ہے یا پھر ابھی دنیا کومزید بدحالیوں جھیلنا ہے۔ بطور مورخ بہت پھونک پھونک کر لفظوں کو قلم بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ اگر ایسا نا کیا گیا تو ہم اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نہیں نبہا پائینگے اور تاریخ کو مسخ کرنے والوں کی صف میں کھڑے کر دئیے جائینگے۔ ہم اللہ رب العز ت کی طرف سے پیش کئے جانے والے معجزوں پر یقین رکھتے ہیں۔آج جو لوگ مادیت پر یقین رکھتے ہیں وہ مغربی طاقتوں سے انتہائی خوفزدہ ہیں وہ یقینا زمین سے جڑے لوگ ہیں لیکن ہم اس دائمی طاقت کے ماننے والے ہیں جس کیلئے کچھ بھی کرنا صرف کن کا محتاج ہوتا ہے اور وہ ہو جاتا ہے۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ حق رہنے کیلئے اور باطل مٹنے کیلئے ہے۔ اپنی قیمتی رائے ضرور دیں shzahid2010@gmail.com

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ادیبہ
  • دیہی سندھ کے مسائل
  • صحت مند زندگی کے لیے مثبت سوچ
  • عشق کیا ہے، ہوس ہے کیا، اے دوست!
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
شیخ خالد زاہد

اگلی پوسٹ
مسکرائیں
پچھلی پوسٹ
نہیں میری واپسی کا کوئی اعتبار کہنا

متعلقہ پوسٹس

ملنےکو آ رہے ہیں وہ کافی دنوں کے بعد

دسمبر 16, 2021

یہ آگہی کی مسافت یہ ہاؤ ہو کی تھکن

نومبر 9, 2025

ٹُوٹنے پر کوئی آئے تو پھر ایسا ٹُوٹے

اپریل 23, 2020

نعتِ رسولِ مقبول ﷺ

اکتوبر 12, 2025

انشاء کا اعظمی کو پہلا خط

نومبر 28, 2019

یوم پاکستان ایک نئی قرارداد کا منتظر!

مارچ 19, 2022

یہ پڑھنے لکھنے کے دن ہیں

مئی 29, 2024

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اکیچ بات ہے

جنوری 24, 2020

آخری ہدایت

جنوری 4, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے

اسلامی گوشہ

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

” توکل ” کیا ہے

جون 2, 2026

یہ نور کس کا پھیل گیا ہے چمن...

مئی 26, 2026

مظہر ہے کبریا کا علیؑ مرتضیٰ کا نام

مئی 23, 2026

اردو شاعری

زندگی بھر فکر کرتے رہے

جون 2, 2026

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

جون 2, 2026

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان

جون 2, 2026

لمحوں کی قید کاٹ کے صدیوں میں آ...

جون 2, 2026

ممکن نہیں ہے جبر کی بیعت روا مجھے

جون 2, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

جون 3, 2026

ملازمت بہتر یا کاروبار

جون 3, 2026

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

لفظوں کا دیوتا اور سماج کی بے حسی

جون 2, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • کتاب «المتلذذون بالعلم»

    جون 2, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ڈاکٹر شروڈکر

جنوری 15, 2020

دیپِ اُلفت مجھے جلانا ہے

اپریل 30, 2020

خودکشی کرنے والے شعرا

مارچ 6, 2023
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں