خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباانٹرنیٹ کی سست رفتار
آپکا اردو بابااختصاریئےاردو تحاریر

انٹرنیٹ کی سست رفتار

از محمدصدیق پرہار اگست 31, 2024
از محمدصدیق پرہار اگست 31, 2024 0 تبصرے 61 مناظر
62

وزیر مملکت آئی ٹی و ٹیلی کمیونی کیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں حکومتی سطح پر انٹرنیٹ بند کیا گیا اور نہ ہی اسے ’سلو ڈاؤن‘ کیا گیا ہے بلکہ انٹرنیٹ پر دباؤ کی وجہ بڑی تعداد میں صارفین کی جانب سے ’وی پی این کا استعمال ہے جس کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئیں‘ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شزہ فاطمہ کا کہناتھاکہ حال ہی میں انٹرنیٹ کی رفتار کو لے کر سوشل میڈیا اور میڈیا پر ایک پریشانی ظاہر کی گئی مگر یہ سراسر غلط ہے کہ انٹرنیٹ کو تھروٹل کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں وزیر تجارت جام کمال نے اعتراف کیا کہ فائروال اور نیٹ رفتار سست روی کا شکار ہونے کے باعث آئی ٹی کی برآمدات متاثر ہوئی،چین اور سعودی عرب کی طرف سے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے برآمدات بڑھیں گی۔
کمیٹی ارکان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فائروال اور نیٹ سست ہونے کے باعث آئی ٹی کی برآمدات متاثر ہوں گی جس کا وزیرتجارت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فائروال اور نیٹ رفتار کم ہونے کے باعث آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں، آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات متاثر ہونے سے برآمدات کا ہدف متاثر ہو سکتا ہے، آئی ٹی سیکٹر کی برآمدات متاثر ہونے کا ایشو وفاقی کابینہ میں اٹھایا جائے گا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت شہباز شریف کی قیادت میں بندرگاہوں کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، انٹرنیٹ متاثر ہونے سے جہاں ملک بھر میں کاروبار متاثر ہوا ہے اس کے اثرات کراچی پورٹ اورپورٹ قاسم پربھی پڑے ہیں
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ سست کرنے کے غیرآئینی اقدام سے عوام رل رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ سلو انٹرنیٹ سے آن لائن کاروبار کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سلو انٹرنیٹ نے ای کامرس، ڈیجیٹل اور آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کر دیا۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ دوسرے ممالک اپنے شہریوں کو فائیو جی اور جدید انٹرنیٹ سروس فراہم کر رہے ہیں، نااہل وفاقی ٹولے نے ملک کو پتھر کے زمانے میں دھکیل دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمیں پاکستان میں فائر وال اور انٹرنیٹ سست کرنے کے خلاف آواز بلند کریں۔
سینئر وائس چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن علی احسان نے بتایا ہے کہ ملک میں انٹر نیٹ میں خلل سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔ایک مارننگ شومیں گفتگو کرتے ہوئے ’سینئر وائس چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاو?سز ایسوسی ایشن علی احسان نے یہ بات بتائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی سیکٹر میں بڑی کمپنیوں کی شکایات ہیں کہ ان کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں، فائر وال سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔علی احسان کا کہنا ہے کہ ہم مشاورت کرنا چاہتے ہیں، کام کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں ڈالرز لے کر آتے ہیں۔سینئر وائس چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ کل تک تو انٹر نیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید کوئی تنصیب کی جا رہی ہے جو ٹھیک طریقے سے اینٹی گریٹ نہیں ہو رہا
سماجی کارکنوں اور تاجررہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا گلا گھونٹ رہی ہے جبکہ وہ اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے نئے کنٹرولز کا تجربہ کر رہی ہے جس سے ملک کی معاشی بحالی خطرے میں پڑ رہی ہے۔
ایک آئی ٹی ایسوسی ایشن کے مطابق، جولائی کے بعد سے، انٹرنیٹ نیٹ ورک معمول سے40فیصد تک سست رہے ہیں جبکہ واٹس ایپ پر دستاویزات‘ تصاویر اور صوتی نوٹس میں خلل پڑا ہے، جسے لاکھوں لوگ استعمال کرتے ہیں۔ ڈیجیٹل حقوق کے ماہرین کا خیال ہے کہ ریاست ایک فائر وال ٹیسٹ کر رہی ہے جو ایک حفاظتی نظام ہے جو نیٹ ورک ٹریفک کی نگرانی کرتا ہے لیکن اسے آن لائن جگہوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل حقوق کے ماہر اور کارکن اسامہ خلجی نے اے ایف پی کو بتایا کہ انٹرنیٹ کی سست روی ریاست کیجانب سے قومی فائر وال اور مواد فلٹرنگ سسٹم کی تنصیب کی وجہ سے ہے جس کا مقصد نگرانی کو بڑھانا اور سیاسی اختلاف رائے کو سنسر کرنا ہیبالخصوص سیاست میں مداخلت سے متعلق سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر ہونیوالی تنقید کو روکنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکام واٹس ایپ کو اس کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن صلاحیتوں کی وجہ سے نشانہ بنا رہے ہیں، جو صارفین کو کسی تیسرے فریق کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کیے بغیر معلومات کو محفوظ طریقے سے شیئر کرنے کے قابل بناتی ہے۔
پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے فائر وال کی مبینہ تنصیب کی وجہ سے انٹرنیٹ کی روانی میں مسلسل رکاوٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بحالی کا مطالبہ کردیا۔ایچ آر سی پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کی سروس متاثر ہونے سے نہ صرف لوگوں کے معلومات کے حق اور اظہار رائے کی آزادی سمیت کئی شہریوں کے روزگار بھی متاثر ہورہے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس کے متاثر ہونے کی وجہ سے بالخصوص چھوٹے کاروبار چلانے یا فری لانسنگ سے وابستہ نوجوانوں کا کام بہت زیادہ متاثر ہوا کیونکہ انہیں متواتر موبائل انٹرنیٹ کنیکشن پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ایچ آر سی پی کا ماننا ہے کہ رابطے کا حق کوئی رعایت نہیں بلکہ ایک بنیادی حق ہے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں لاکھوں نوجوان انٹرنیٹ تک رسائی کو اپنے شہری، سیاسی، اقتصادی اور سماجی حقوق کے لیے استعمال کرتے ہوں، وہاں حکومت معلومات کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔کمیشن نے کہا کہ ’پہلے فروری 2024 میں پلیٹ فارم ایکس کی بندش، پھر ایک‘فائر وال’کی تنصیب اور اس کے بعد‘ویب مینجمنٹ سسٹم’کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کی نگرانی کرنے کی کوشش اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کی تفصیلات اب تک پوشیدہ ہیں‘۔حکومت نے ڈیٹا پرائیویسی کی خلاف ورزیوں سے متعلق پائے جانے والے جائز خدشات کے باوجود ڈیجیٹل حقوق کے کارکنوں کے ساتھ شفافیت اور واضح مشاورت سے مسلسل گریز کیا، درحقیقت، ریاست سوشل میڈیا صارفین کے کچھ حلقوں کو ’ڈیجیٹل دہشت گرد‘ تک قرار دے چکی ہے۔”حکومت کا یہ دعویٰ ناقابل یقین ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی کی وجہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹورکس (وی پی اینز)کا بڑھتا ہوا استعمال ہے، حالانکہ خود حکومتی اراکین اور ریاست وی پی اینز کا استعمال کررہے ہیں۔“ایچ آر سی پی خاص طور پر ان لاکھوں کم اور درمیانی آمدنی والے جُز وقتی ملازمین (گِگ ورکرز) کے لیے فکر مند ہے جن کا کام، خدمات کی فراہمی اور صارفین کو راغب کرنے اور برقرار رکھنے کی صلاحیت انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جُز وقتی ملازمین مکمل طور پر اپنی دستیاب آمدنی پر انحصار کرتے ہیں اور انہیں کسی قسم کا ملازمتی تحفظ حاصل نہیں۔ مہنگائی کے بحران، خاص طور پر ایک کمزور معیشت کے دوران، ان کے لیے انٹرنیٹ کی بندش اور سست روی کا سامنا کرنا ناقابل قبول ہے۔حکومت سائبر سیکیورٹی کی مبہم بنیادوں پر ایسے اقدامات کو ضروری یا متناسب ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اور اسے فوری طور پر مجوزہ فائر وال کو ہٹانا چاہیے اور یقینی بنانا چاہیے کہ تمام شہریوں اور رہائشیوں کو سستی اور قابل اعتماد انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو۔
انٹرنیٹ کی سست روی کی وجہ کوئی بھی ہواوراس بات پربھی بحث نہیں کرتے کہ یہ سست رفتاری کس کی طرف سے ہورہی ہے۔اس بات پرتوسب کااتفاق ہے کہ انٹرنیٹ کی اس سست روی سے زندگی کے مختلف شعبے متاثرہورہے ہیں اوران میں سب سے زیادہ معیشت متاثرہورہی ہے۔ حکومت پاکستان ایک طرف معیشت کوبحال کرنے،اس کی رفتاراورمعیارکوبہترکرنے اورملک میں آئی ٹی کوفروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ آئی ٹی پارک بنارہی ہے۔دوسری طرف انٹرنیٹ کی سست رفتاری نے سب کوپریشان کررکھاہے۔اگرنیٹ کی سست روی اس وجہ سے ہے کہ ایساسسٹم لایاجارہاہے جس کے استعمال سے انٹرنیٹ پرریاست مخالف سرگرمیاں کرنے والوں پرنظررکھی جاسکے اورانہیں قانون کے کٹہرے میں لایاجاسکے تویہ ملک وقوم کے لیے بہتر ہورہاہے۔ اب ریاست کادفاع سرحدوں کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ میں کرنابھی ضروری ہوگیاہے۔حکومتی وزراء بھی انٹرنیٹ کی سست رفتاری کی وجہ سے نقصانات کااعتراف کررہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی سست رفتارسے معیشت کی رفتاربھی مزیدسست کردی ہے۔انٹرنیٹ حکومتی اموراورمعیشت میں جسم میں خون کی طرح اہمیت رکھتا ہے۔ جس طرح جسم میں خون کم ہوجائے توانسان کمزورہوجاتا ہے وہ روزمرہ کے اموربھی معمول کے مطابق نہیں نمٹاسکتا۔ اسی طرح انٹرنیٹ بندہوجائے یااس کی رفتارسست ہوجائے توحکومتی اورکاروباری امورمتاثرہوتے ہیں۔ توقع کی جاسکتی ہے کہ انٹرنیٹ کی رفتارمیں جلدبہترآئے گی۔ انٹرنیٹ کے جواستعمال کنندگان کسی ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث نہیں ان کے لیے اس کی رفتاربحال ہوجانی چاہیے اور ان کے لیے بھی جواس کواستعمال کرنے قومی معیشت کی ترقی میں اپنااپناکرداراداکررہے ہیں۔ امیدکی جانی چاہیے یہ مسائل جلدہوجائیں گے۔اگرانٹرنیٹ کی سست رفتاری وی پی این کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہے تووی پی این جہاں تک ہمیں معلوم ہے ایکس کوچلانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایکس کوبحال کردیاجائے تووی پی این کا استعمال اگرختم نہیں توکم ضرورہوجائے گا۔ ایکس کے جن اکاؤنٹس سے ریاست یاریاستی اداروں کے خلاف سرگرمیاں پائی گئی ہیں ان اکاؤنٹس کو بند کردیاجائے یاان کے خلاف کوئی بھی کارروائی کی جائے تاہم ایکس کے جواکاؤنٹس ایسی کسی بھی سرگرمیں میں ملوث نہیں ہیں ان کے لیے تواس کی سروس بحال ہوجانی چاہیے۔ چندلوگوں کے کیے کی سزاپورے ملک اورپوری قوم کودینامناسب نہیں ہے۔

محمدصدیق پرہاروی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • حق کا پرچار کیے گزرے پیمبر اکثر
  • تریاق
  • غسل خانہ
  • پنجاب اُجڑ گیا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
محمدصدیق پرہار

اگلی پوسٹ
کیا یہ غور طلب نہیں!
پچھلی پوسٹ
رازکی بات ہے کسی کو بتایئے گا نہیں

متعلقہ پوسٹس

لوگو! مُجھے اِس شہر کے آداب سکھا دو

نومبر 12, 2025

19جولائی: الحاق ِ پاکستان

جولائی 19, 2020

پربتوں کی چوٹی پر

مئی 28, 2020

اس نے ہم کو آج بلایا

مئی 9, 2025

دیپ خود ہی بجھانا پڑتا ہے

مئی 14, 2020

نظام عدل

جولائی 19, 2020

ملاح ڈر نہ جائیں روانی کو دیکھ کر

فروری 2, 2020

وارسا کی شرارتی دیویاں – دوسری قسط

جنوری 20, 2025

محبت دے محلے وچ جو اتھرو

اکتوبر 25, 2025

پیتل کا گھنٹہ

فروری 5, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ایبسٹریکٹ

مئی 5, 2020

لوگ کیا کہیں گے

مئی 14, 2024

کرونا ویکسین اور غلط فہمیاں

ستمبر 5, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں