خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباصرف ایک مچھر۔۔۔۔ صرف ایک شاہد مسعود
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزسیمیں کرن

صرف ایک مچھر۔۔۔۔ صرف ایک شاہد مسعود

از سیمیں کرن جنوری 26, 2018
از سیمیں کرن جنوری 26, 2018 0 تبصرے 60 مناظر
61

امکانات کی دنیا بڑی وسیع ہے۔ بہت کچھ ہو سکتا ہے۔۔۔ سنسنی خیزی، توہمات کی ماری اس قوم کو تو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا جا سکتا ہے پھر ڈاکٹر قیامت مسعود معذرت شاہد مسعود کوئی قیامت بھی ڈھا دیں تو کیا فرق پڑتا ہے ۔۔۔ ہم قیامتیں سہہ سہہ کر اس کے بھی عادی ہو گئے ہیں ۔ مجھے لگتا ہے کہ جس روز خدا حشر اٹھائے گا تو ہم پاکستانی ہی شاید یہ اٹھ کر کہیں گے کہ اچھا بس یہی تھا وہ تماشا، جس کا بڑا شور سنتے تھے ۔۔۔۔ یہ تو روز تیری دنیا میں ہم دیکھا کرتے تھے۔۔۔

قیامت اور کیا ہوتی ہے ۔۔۔؟ ایک ننھی سی بچی ادھ کھائی ادھ موئی کسی درندے نے کوڑے کے ڈھیر پہ چھوڑ دی ۔۔۔ اب باقی ماندہ درندے اس کی بوٹیاں نوچ رہے ہیں ۔۔۔۔ یہ ننھی زینب کتنے شکموں کی خوراک بنے گی؟

اس پہ سیاست دان بھی اپنی دوکانوں پہ اپنے چھرے تیز کیے بیٹھے ہیی اور ادارے اور میڈیا بھی۔ معاف کیجیے گا زینب کے اپنے خاندان کا کردار بھی کوئی قابل رشک نہیں رہا ۔۔۔۔ اتنے کم سن بچے کو اکیلا چھوڑنا ہماری سماجی لاپرواہی کا منہ بولتا شاہکار ہے پھر اس کے باپ کا احمدی افسر پہ انگلی اٹھا دینا بھی اس قیامت کی گھڑی میں بڑا عجیب لگا ۔۔۔ایک مظلوم باپ کو تو یہ سمجھ آجانی چاہیے کہ ظلم کیا ہوتا ہے؟ ایک غیر مسلم کمیونٹی کو کیا ہم اپنے ملک سے ” پاک ” کرکے ہی دم لیی گے

سوال تو یہ تھا کہ ننھی زینب کی لاش کو ان درندوں سے کیسے بچایا جائے؟ ابھی یہ رونا جاری تھا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود حسب معمول قیامت زنبیل میں ڈالے، اپنا حصہ بقدر جثہ مانگنے آ گئے۔ موصوف یوں بھی قیامت ہم رکاب اور مارشل لا نوک زبان پہ رکھتے ہیں لیکن سوال تو بہت سارے پیدا ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کے پاس اتنی تفصیلی معلومات کیسے آئیں؟ یوں لگتا ہے کہ وہ اس مکروہ گینگ کو بہت قریب سے جانتے تھے۔۔ اگر جانتے تھے تو کیا زینب کے قتل کے ہی منتظر تھے؟ وہ اب تک خاموش کیوں رہے؟

ملزم عمران ۔۔۔۔ اور وہ اتنی بڑی خطرناک تنظیم کیا اتنی احمق تھی کہ ساری ٹرانزیکشنز براہ راست عمران کے نام ہوتی رہیں تاکہ موصوف جائیں اور آرام سے ثبوت جیب میں ڈال کر لے آئیں اور عمران تو واقعی چغد تھا کہ لاکھوں ڈالرز اور یورو ہوتے ہوئے یہاں آرام فرماتا رہا داڑھی منڈھا کر اور منہ چڑھاتا رہا کہ آؤ اور مجھے پکڑ لو ۔۔۔

ہمارے خاندان میں ایک بڑا مل اونر فیملی کا سربراہ جن سے ہماری قریبی آشنائی ہے ان صاحب نے حال ہی میں ایک مل لگائی ہے جس میں کچھ مشینری جو ہزاروں یورو میں خریدی گئی۔۔۔ وہ معاملہ کچھ طوالت پکڑ گیا۔ کچھ پچیدگی آگئی تو صاحب خانہ بیمار پڑگئے ۔۔بستر پکڑ لیا ۔۔۔اور یہ موصوف عمران سکنہ قصور کروڑوں یورو کے ساتھ دندناتے پھرے ۔۔۔

ہماری صحافت بھی اب سٹار پلس کا ڈرامہ ہو گئی ہے جہاں سو دو سو ہزار کروڑ کی باتیں کرتی کمونیکا یک دم ماسیوں والی حرکات کرنے لگتی ہے ۔۔ ہمیں ہزار کروڑ سننے کی عادت جو ہو گئی ہے مگر ہم غریب عوام اس کی طاقت سے ناآشنا فورا کسی بھی احمقانہ سٹوری پہ یقین کر لیتے ہیں ۔۔۔

سوال تو یہ بھی ہے کہ ہزاروں لاکھوں یورو کے مالک عمران نے پیسے خرچ کر کے خود کو بچانے کی کوشش کیوں نہ کی؟ وہ ملک جہاں صحافی پولیس سب کچھ خریدا جا سکتا ہے؟

سوال تو بہت سے ہیں۔۔۔ سوال تو یہ بھی ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کو کیوں نہ شامل تحقیق کیا جائے؟ ان سے کیوں نہ پوچھا جائے کہ وہ کب سے اور کیسے اتنی اندر کی معلومات جانتے تھے اور خاموش کیوں تھے؟ ایک ماہ میں ہو نے والی تحقیقات فورا کیسے انہوں نے مکمل کر لیں؟

اور اگر وہ اپنے الزام کو ثابت کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو کیا عدالت سے یہ توقع رکھی جائے کہ وہ اس قسم کی زرد، منہ زور ریٹنگ والی صحافت کے گلے میں کوئی پٹہ ڈال سکے؟

کیا سزا یا جرمانہ یہاں انصاف کا تقاضا نہیں؟ اور کیا پیمرا اپنے گریبان میں جھانکے گا؟ کیا کوئی ڈاکٹر شاہد مسعود سے کہے گا بس بھی کیجئے صاحب ۔۔۔ قیامت کے تجسس کو برقرار رہنے دیجیے۔

کیا ان گدھوں سے کوئی کہے گا کہ زینب کی ننھی لاش کو نوچنا بند کر دو؟

سیمیں کرن

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پاکستان ؛عالمی تعلقات میں کامیابی کی راہیں
  • اپنی اپنی الگ زبان میں شور
  • یہ کارِ خیر ہے،اسکو نہ کارِ بد سمجھو
  • طلاق اور خلع کی عدت میں فرق
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سیمیں کرن

اگلی پوسٹ
مرے لب پہ کوئی گلہ نہیں
پچھلی پوسٹ
جب رقیبوں کا ستم یاد آیا

متعلقہ پوسٹس

میں نے ویرانے کو گلزار بنا رکھا ہے

مارچ 11, 2025

نبی اُمّیﷺ بحیثیت معلم

جون 29, 2020

گلاب چہرہ بہاروں میں آ کے بیٹھ گئے

نومبر 16, 2025

آنسوؤں پر پلی بڑھی ہوں میں

اپریل 23, 2022

یہی نہیں تھا کہ لوگ دشمن بنے ہوئے تھے

جولائی 11, 2021

آئینے میں کسی افسوں کی طرح ڈھونڈتی ہے

نومبر 19, 2021

شیشہ گھاٹ

جون 15, 2020

شام کی بارش

مارچ 6, 2023

رفوگر

جون 14, 2020

سوچ میں پختگی نہیں ہوتی

مئی 19, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

چراغ کا قد بڑھانے والوں کی...

جولائی 11, 2021

قدرت کا نازک رقاص

نومبر 24, 2024

ایک سوال (رقیب سے)

دسمبر 17, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں