خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اختر شیرانیآرزو
اختر شیرانیاردو افسانےاردو تحاریر

آرزو

از فضّہ مئی 20, 2020
از فضّہ مئی 20, 2020 0 تبصرے 50 مناظر
51

آرزو

شیرین رستم جی اپنی بڑی بہن فیروزہ کی منتظر تھی جو کشمیر کی سیاحت سے واپس آنے والی تھی۔۔۔۔ دونوں بہنوں کو ایک دوسرے سے ملے پانچ ہفتے گزر چکے تھے اور آج فیروزہ اپنے شوہر کو راولپنڈی چھوڑ کر جہلم آ رہی تھی۔ تاکہ چند روز اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ گُزارے۔
مسز رستم جی ڈرائنگ روم میں تنہا بیٹھی تھی اور ایک کتاب سامنے رکھے اپنی تمام توجّہات کو اِس کے صفحات میں جذب کر دینے کی کوشش کر رہی تھی۔۔۔۔ ہر ایک آہٹ پروہ چونک اُٹھتی تھی۔
آخرِ کار اُس کی بہن کی شکل نظر آئی۔۔۔۔ اور دونوں بہنیں دوڑ کر ایک دوسرے سے لپٹ گئیں۔۔۔۔ فیروزہ نے سفری پوشاک بدلی اور آپس کے ملنے والوں اور عزیزوں، دوستوں کے بارے میں چھوٹی بہن سے ہزاروں ہی سوالات کر ڈالے۔
جب اُس نے قریب سے اپنی چھوٹی بہن کو دیکھا تو۔۔۔۔۔۔ اُس کے دل کو دھکّا سا لگا۔ شیریں کے سیاہ اور چمک دار بالوں میں اُسے دو سپید دھاریاں نظر آئیں۔۔۔۔ اور ابھی اِس کی عمر ہی کیا تھی۔۔۔۔ صرف سال۔ شیریں کے بال اُس زمانے میں سپید ہوئے تھے جب فیروزہ باہر تھی۔۔۔ اِن پانچ ہفتوں میں ضرور کچھ نہ کچھ بات ہوئی ہے۔۔۔۔ مگر کیا؟۔۔۔۔ کیسی۔۔۔۔ اُس نے پوچھنا چاہا۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔ ہمّت نہ ہوئی۔۔۔۔
چھوٹی بہن ایک اُداس اور دُکھ بھری ہنسی ہنس کر بولی "آپا میرے سپید بالوں کو دیکھ رہی تھیں تم؟ ”
"ہاں شیریں۔۔۔۔ تمہیں کچھ نہ کچھ ہوا ہے۔۔۔۔ پیش آیا ہے۔۔۔۔ کوئی حادثہ۔۔۔۔ کوئی سانحہ۔۔۔۔ مجھے سچ سچ بتا دو۔۔۔۔ یاد رکھو جھوٹ بولو گی تومیں۔۔۔۔ سمجھ جاؤں گی۔ ”
دونوں بہنیں آمنے سامنے کھڑی تھیں۔ چھوٹی لاش کی طرح سپید تھی۔۔۔۔ آخر اُس نے غمگین اور گلو گیر آواز سے کہا۔ "آپا۔۔۔۔ میں۔۔۔۔ ایک۔۔۔۔ ایک۔۔۔۔ ایک عاشق۔۔۔۔ ”
وہ دھاڑ کر روتی ہوئی اپنی بڑی بہن کی گود میں گر پڑی۔
معاً اُس نے کہنا شروع کیا۔۔۔۔ تیزی سے۔۔۔۔ بخار کی سی ہذیانی حالت میں۔۔۔۔ وہ پھوٹ بہی۔۔۔۔ گویا اپنی ہولناک کہانی سنا کر دل کا بخار نکالنا چاہتی ہے۔۔۔۔ دونوں بہنیں گلے میں ہاتھ ڈالے صوفہ پر بیٹھ گئیں۔
"آپا۔۔۔۔ آپا۔۔۔۔ میں نہیں جانتی مجھے کیا ہوا؟ میں اپنے آپ کو نہیں سمجھ سکتی۔۔۔۔ میرے اللہ، اب جب میں اِس بات کو سوچتی ہوں۔۔۔۔ دیوانی سی ہو جاتی ہوں۔۔۔۔ آہ عورتیں۔۔۔۔ ہم عورتیں کتنی کمزور ہیں۔۔۔۔ سچ مچ کمزور ہیں۔۔۔۔ کمزور دل۔۔۔۔ مردوں کے لئے اُن کو پھانسنے کی خاطر صرف ایک موثّر ایک رقیق، جذباتی لمحہ کافی ہوتا ہے۔
تم میرے شوہر کو جانتی ہو!۔۔۔۔ یہ بھی جانتی ہو کہ مجھے اُس سے محبّت ہے۔ اِس میں شک نہیں کہ وہ مجھ سے کئی سال بڑا ہے اور میری طرف کو بھی نہیں سمجھتا۔۔۔۔ تاہم کتنا شریف۔۔۔۔ کس قدر مہربان۔۔۔۔ آہ کس طرح۔۔۔۔ میں کبھی کبھی چاہتی ہوں کہ وہ وحشی ہوتا۔۔۔۔ ظالم ہوتا۔۔۔۔ ساتھ ہی میں یہ بھی چاہتی ہوں کہ وہ کمزور بھی ہو۔۔۔۔ اور اِسی طرح میرا بنا رہے۔۔۔۔ میری ضرورت محسوس کرے۔۔۔۔ یہ بیوقوفی ہے۔۔۔۔ میں جانتی ہوں۔۔۔۔ مگر میں اِس خیال سے باز نہیں رہ سکتی۔۔۔۔
مجھے کبھی خیال تک نہ ہوا تھا کہ میں ایک بے وفا بیوی ثابت ہوں گی۔ خواہ میں۔۔۔۔ کسی ایسے مرد ہی سے کیوں نہ ملوں جس سے مجھے محبت ہو جائے۔۔۔۔ مگر آپا۔۔۔۔ میں ایک بے وفا ثابت ہوئی۔۔۔۔ حالانکہ میں نے کسی سے محبت بھی نہیں کی۔۔۔۔ کیونکہ اصلی چیز چاندنی رات تھی۔ خوبصورت دریا کے کنارے ایک خوبصورت چاندنی رات۔۔۔۔ !
اور پھر۔۔۔۔ میرا شوہر "ٹھنڈی "مٹّی کا بنا ہوا ہے۔ اُس کی سرد مہری، برودت۔۔۔۔ میرے جذبات پر اَوس سی چھڑک دیتی ہے۔۔۔۔ اُس کو غرور ہے کہ وہ اپنے خیالات اور جذبات پر قابو رکھتا ہے۔۔۔۔ اور اُس کا سینہ نازک و لطیف احساسات سے خالی ہے۔۔۔۔ آہ!۔۔۔۔ کس طرح۔۔۔۔ کس حسرت اور آرزو کے عالم میں مَیں نے ایک مرتبہ اُس سے کہا کہ۔۔۔۔ آج چاندنی رات ہے۔۔۔۔ کیا اِس چاندنی میں۔۔۔۔ اِس بھینی بھینی فضا میں۔۔۔۔ اِس ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا میں۔۔۔۔ اِس دھیمی دھیمی روشنی میں۔۔۔۔ تم مجھے پیار نہیں کرو گے ؟ مگر آہ! اُس کے جواب میں اُس نے مجھے ایک "نادان اور بے وقوف لڑکی "سے تعبیر کیا۔۔۔۔ مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جب دو ہستیاں ایک دوسرے سے محبت کرتی ہیں تو۔۔۔۔ اُن کے باہمی جذبات کی سرشاریوں میں ہزار درجہ اضافہ ہو جاتا ہے، اگر اُس وقت۔۔۔۔ فطرت کے تمام حسن و رنگ موجود ہوں۔۔۔۔ فضا میں بکھرے ہوئے ہوں۔۔۔۔ پھیلے ہوئے ہوں۔۔۔۔ !
میں۔۔۔۔ نادانی سے کہہ لو۔۔۔۔ یا کچھ۔۔۔۔ میں اُس وقت۔۔۔۔ اُس محشرستانِ نور و نگہت میں۔۔۔۔ اِس عالمِ رنگ و بو میں۔۔۔۔ ایک ایسے مرد کی خواہشمند تھی جو۔۔۔۔ منظر کی تمام لطافتوں کو، تمام رنگینیوں کو محسوس کرے۔۔۔۔ میری طرح۔۔۔۔ میرے برابر محسوس کرے۔۔۔۔ اور میرے تمام نازک اور گہرے۔۔۔۔ گداز اور لطیف احساسات کو زخمی نہ کرے ۔۔۔۔ بجھا نہ دے۔۔۔۔ پامال نہ کرے۔۔۔۔ !
ایک رات۔۔۔۔ میرا شوہر جلدی ہی بستر پر چلا گیا، اور میں۔۔۔۔ سونے سے پہلے ایک مختصر سی تفریح کے لیے چشمے کی طرف نکل آئی۔۔۔۔ آپا!۔۔۔۔ تم نے ایسی رات۔۔۔۔ ایسی حسین۔۔۔۔ ایسی شاندار رات نہیں دیکھی ہو گی۔۔۔۔ نہیں اپنی تمام سیاحتوں میں بھی نہیں دیکھی ہو گی۔۔۔۔ ہم چشمے کے قریب دیہات میں مقیم تھے۔۔۔۔ کائنات پر ایک نہایت حسین و جمیل چاندنی رات پھیلی ہوئی تھی۔ مسرور اور معطّر نسیم نگہتیں برساتی ہوئی، اٹھکیلیاں کرتی ہوئی پھر رہی تھی۔۔۔۔ بلبلیں۔۔۔۔ خواب میں ڈوبے ہوئے شیریں اور موثّر نغمے گا رہی تھیں، میں از خود رفتگی کے عالم میں سبزے پر بیٹھ گئی اور خواب۔۔۔۔ آہ! محبت کا خواب دیکھنے لگی۔۔۔۔ اُس رات میں محبّت اور رومان کی پیاسی تھی۔۔۔۔ اِس قدر پیاسی کہ اِس سے پہلے کبھی نہ ہوئی تھی۔۔۔۔ اُس رات میں اپنی سادہ اور بے کیف زندگی سے تھکی ہوئی تھی۔۔۔۔ بیزار تھی۔۔۔۔ اتنی تھکی ہوئی تھی۔۔۔۔ اِتنی بیزار تھی۔۔۔۔ کہ کبھی نہ ہوئی تھی۔۔۔۔ آہ!۔۔۔۔ کیا میں اپنی دوسری ہم سنوں کی طرح۔۔۔۔ دریا کے کنارے۔۔۔۔ چاندنی کی سہانی چھاؤں میں۔۔۔ ایک جوان عاشق کے ساتھ نہیں ٹہل سکتی؟۔۔۔۔ آہ! کیا میں بہار کی رات کے شیریں سایوں میں۔۔۔۔ دو مضبوط اور نوجوان بازوؤں سے گھری ہوئی۔۔۔۔ انتہائی جذباتی مسرّت سے بے خود نہیں ہو سکتی ؟۔۔۔۔ میں نے چیخنا چاہا۔۔۔۔ بے اختیار رونا چاہا۔۔۔۔ بے ضبط ہو کر۔۔۔۔ بیتاب ہو کر دھاڑیں مار مار کر رونا چاہا۔۔۔۔ اچانک میں نے اپنے پسِ پشت آہٹ سی محسوس کی۔۔۔۔ ایک۔۔۔۔ کوئی مرد کھڑا تھا۔۔۔۔ میری طرف دیکھ رہا تھا۔۔۔۔ جیسے ہی میں نے منہ پھیر کر اُس کی طرف دیکھا۔۔۔۔ وہ آگے بڑھا۔۔۔۔ میری طرف بڑھا۔۔۔۔ "تم رو رہی ہو خاتون۔ ”
میں نے اُسے پہچان لیا۔۔۔۔ وہ ایک نوجوان تھا۔۔۔۔ جو کبھی کبھی گھرکے سامنے سے گزرا کرتا تھا۔۔۔۔ اور اِن سیر گاہوں میں اکثر۔۔۔۔ اکثر۔۔۔۔ میری طرف دیکھا کرتا تھا۔۔۔۔ حیرت سے مغلوب ہو کر میں اُٹھ کھڑی ہوئی۔۔۔۔ یہ کہتے ہوئے کہ۔۔۔۔۔ "میری طبعیت ناساز ہے۔۔۔۔ ”
"وہ میرے ساتھ ٹہلنے لگا۔۔۔۔ خاموش۔۔۔۔ ادب و احترام کے ساتھ ٹہلنے لگا۔۔۔۔ ہم میں باتیں ہونے لگیں۔۔۔۔ اور آہ!۔۔۔۔ آپا۔۔۔۔ آپا وہ منظر کو۔۔۔۔ تمام حسین مناظر کو بالکل اُسی طرح محسوس کرتا تھا۔۔۔۔ جس طرح میں۔۔۔۔ وہ اُنہی اشعار کو پسند کرتا تھا جنھیں میں پسند کرتی تھی۔۔۔۔ اُس نے دلکش اور سُریلی آواز سے گانا شروع کیا، کائنات کی ہر ایک چیز۔۔۔۔ میری آنکھوں سے اوجھل ہو گئی۔۔۔۔ صرف چھِٹکی ہوئی۔۔۔۔ کھِلی ہوئی چاندنی۔۔۔۔ اور دریا کا کنارہ۔۔۔۔ نگاہوں میں بس رہا تھا۔۔۔۔ اور یہ سب کچھ اِس طرح اِس انداز سے ظہور پذیر ہوا گویا۔۔۔۔ کسی خواب کا حِصّہ ہو۔۔۔۔ کسی سحر آلود خواب کا۔۔۔۔ !
اور وہ مرد۔۔۔۔ وہ مرد۔۔۔۔ دوسرے دن وہ پھر وہاں ملا۔۔۔۔ چند منٹ باتیں ہوئیں۔۔۔۔ اُس نے۔۔۔۔ مجھے اپنا کارڈ دیا۔۔۔۔شیریں اپنی بہن کی گود میں گر پڑی اور اُس کی آنکھوں سے آنسوؤں کا چشمہ بہہ نکلا۔۔۔۔
بڑی بہن نے نرمی اور شفقت کے لہجہ میں کہا:۔
"ننّھی بہن! اکثر اوقات ہم مردوں سے محبت نہیں کرتیں۔ بلکہ مردوں کی صورت میں خود محبت نمودار ہوتی ہے۔۔۔۔ اور اُس رات وہ مرد نہیں۔۔۔۔ بلکہ خود چاندنی رات تھی جوتم سے محبت کر رہی تھی۔۔۔۔ !
(فرنچ افسانہ) (ماپسان )

اختر شیرانی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شبنما
  • ہر چٹھی ایک ہی پتے پر
  • سبحان الذی خلق الازواج میں چھپی حکمت
  • جدائی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
فضّہ

اگلی پوسٹ
ماں کا دل
پچھلی پوسٹ
سیب کا درخت

متعلقہ پوسٹس

احترام کا رشتہ

اپریل 1, 2023

دھمکیوں بھرے خط

اگست 7, 2022

ٹکراؤ کی سیاست کے نقصانات

دسمبر 12, 2025

گیارہویں شریف کا مبارک مہینہ

اکتوبر 15, 2024

نیند اللہ کی امان میں ایک رات

مارچ 27, 2026

تنہائی

فروری 18, 2020

آنکھ میں مقدارِ خوش بینی زیادہ کیجیے

جون 3, 2020

اسلام میں نوجوانوں کا کردار اور ذمہ داریاں

اکتوبر 31, 2025

عاشورے میں اتنی کشش کیوں ہے؟

جولائی 18, 2024

زمین اور انسان

اگست 8, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے

اسلامی گوشہ

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

” توکل ” کیا ہے

جون 2, 2026

یہ نور کس کا پھیل گیا ہے چمن...

مئی 26, 2026

مظہر ہے کبریا کا علیؑ مرتضیٰ کا نام

مئی 23, 2026

اردو شاعری

زندگی بھر فکر کرتے رہے

جون 2, 2026

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

جون 2, 2026

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان

جون 2, 2026

لمحوں کی قید کاٹ کے صدیوں میں آ...

جون 2, 2026

ممکن نہیں ہے جبر کی بیعت روا مجھے

جون 2, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

جون 3, 2026

ملازمت بہتر یا کاروبار

جون 3, 2026

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

لفظوں کا دیوتا اور سماج کی بے حسی

جون 2, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • کتاب «المتلذذون بالعلم»

    جون 2, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بُن بست

جون 15, 2020

پرواز کے بعد

جنوری 3, 2020

غالب اور میر: مطالعے کے چند...

مئی 27, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں