خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرشی مین
اردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرڈاکٹر یونس بٹ

شی مین

از سائیٹ ایڈمن مئی 10, 2020
از سائیٹ ایڈمن مئی 10, 2020 0 تبصرے 88 مناظر
89

شی مین

یہ جاننے کیلئے سیاست دان مرد ہے یا عورت اس کی پالیسیاں دیکھنا چاہیں اور بے غم عابدہ حسین صاحب سیاست کی مرد میدان ہیں، کہتے ہیں عابدہ حسین کو خاتون بنانے کا فیصلہ تو بہت بعد میں کیا گیا تھا پہلے ان میں ساری مردانہ خصوصیات اکٹھی کی گئیں، مگر کاتب تقدیر کی کتابت کی غلطی سے یہ وہ بن گئیں، جس گھر میں پیدا ہوئیں وہ تنا بڑا تھا کہ اگر کوئی بدھ کو ملنے جاتا تو چوکیدار کہتا اس برآمدے میں سیدھے چلے جائیں اور جمعرات کو دائیں مڑ جائیں، اس گھرانے کی خواتین کے لباس میں تو گھروں کی بلند دیواریں بھی شامل ہوتیں، عورتوں کے دوپٹوں کو بھی غیروں سے پردہ کرایا جاتا، شریف شرفا تو غیروں کے سامنے بیوی کے جوتے کا ماپ تک نہ بتاتے ، مبادا کوئی ہمدردی کرنے لگے ، اس گھرانے کو پانچ ہزار ایکڑ کا وارث چاہئیے تھا، جب بے غم صاحبہ پیدا نہ ہوئیں تھیں، نشیمن میں ہر طرف شمعیں جل رہی تھیں اور جب یہ پیدا ہوئیں تو ہر چیز جل رہی تھی، وہ ان کی نانی لیڈی مراتب تھیں، جنہیں عورت کے مراتب کا پتہ تھا، خود بے غم عابدہ حسین کو اپنا لڑکی پیدا ہونا اتان برا لگا کہ اپنی پیدائش کے ایک سال بعد تک انہوں نے کسی سے بات نہ کی، مگر بڑی ہو کر عابدہ حسین کے بجائے عابد حسین بن گئیں، یہاں تک کہ جب مارچ 1971 میں بھٹو صاحب نے انہیں خواتین کی نشست پر الیکشن لڑنے کیلئے کہا تو انہوں نے انکار کیا اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا، 1988میں جب بے نظیر قائد حزب اقتدار تھیں، بے غم صاحبہ کو کہا گیا کہ آپ لیڈر آف دی اپوزیشن بن جائیں تو انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ خاتون کا مقابلہ کرنا کوئی مردانگی نہیں وہ پہلی خاتون ہیں جو ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کی چئیرمین رہیں، یہی نہیں شادی میں بھی فخر امام کو بیاہ کر اپنے گھر لائیں۔
مردوں ے ساتھ مردوں جیسا سلوک کرتی ہیں، یہی نہیں عورتوں کے ساتھ بھی مردوں جیسا سلوک کرتی ہیں، شیر افضل جعفری صاحب نے ان کی بڑائی بیان کرتے ہوئے کہا کہ کرنل عابد حسین کی یہ بیٹی کئی بیٹوں پر بھاری ہے ، جنہوں نے بے غم صاحبہ کو دیکھا ہے وہ کہتے ہیں کہ فقرہ یہ تھا، کرنل عابد حسین کی بیٹی کئی بیٹیوں پر بھاری ہے ۔
وہ سیاست میں بے حیثیت عورت نہیں ، بحیثیت سیاست دان آئیں، ہمارے ہاں ہر بار ایسے سیاست دان جیت کر اسمبلی میں پہنچتے ہیں جس سے ان کی سیاست دانوں کی اہلیت سے کہیں زیادہ عوام کے حافظے کا پتہ چلتا ہے ، جی ہاں عوام کے کمزور حافظے کا، بے غم صاحب پہلی بار جب گھر سے اسمبلی آئیں تو برقع پہن کر، پھر اسمبلی میں گھر کر گئیں،اب اسمبلی میں یوں پھرتی ہیں جیسے گھر میں پھرتی ہوں، سنا ہے وہ جھنگ کے لوگوں کو بہت کم نظر آتی ہیں، حالانکہ ہم نے جب بھی دیکھا بہت نظر آئیں، چہرے کے نقوش سے تو ماہنامہ نقوش لگتی، انہیں دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ بھری بیٹھی ہیں، چہرے اور دروازے پر ڈو ناٹ ڈسٹرب کا بورڈ لگا ہوتا ہے ،ہاتھ میں ایسے نرم کہ ایک صحافی خاتون نے پوچھا آپ ہاتھوں کو ایسا رکھنے کیلئے کیا کرتی ہیں؟ کہا ان کو ایسا رکھنے کیلئے ہی تو میں کچھ نہیں کرتی، بچپن میں اپنے پاؤ مور کی طرح اٹھا کر زمین پر رکھتیں، یہی نہیں پاؤ بھی مور کی طرح کے رکھتی، بچپن میں اپنی کلاس کی نمایا طالبہ تھیں، کلاس کو جتنے فاصلے سے دیکھا جاتا، یہی نمایا نظر آتیں، بچپن ہی سے سیاست دان بننے کی صلاحیت موجود تھی، یعنی ہر سال اپنی جماعت بدل لیتی، جب کہ ہمارے دوست ف تو ایک ہی جماعت سے اتنے کمٹیڈ ہوئے کہ آج کل ان کا ساتیوں میں آٹھواں سال ہے ، غصے میں ایسی انگریزی بولتی ہیں کہ لگتا ہے انگریزی پر انکو مکمل گرفت نہیں، انگریزی کو ان پر مکمل گرفت ہے ، کمر ے میں انگریزی کتابیں رکھتی ہیں کہ کبھی بندے کا پڑھنے کا دل بھی چاہتا ہے ، اردو کتابیں بھی رکھیں ہیں، کہ کبھی بندے کا پڑھنے کو دل نہیں بھی چاہتا ہے ۔
وہ بڑی ہو کر بے نظیر بننے چاہتی ہیں، حالانکہ وہ صرف چھوٹی ہو کہ یہ بن سکتی ہیں، ان میں اور بے نظیر میں وہی فرق ہے جو دونوں کے والدوں میں تھا۔
سیاست میں امام وہ نہیں ہوتا جس کی مرضی پر پیروکار چلیں، بلکہ وہ ہوتا ہے جو پیروکاروں کی مرضی پر چلتا ہے ، فخر امام صاحب پنج وقتی آئینی ہیں، ان سے کہو چاند بہت خوبصورت لگ رہا ہے تو کہیں گے ، ہاں لگتا تو آئین کے مطابق ہی ہے ، 1985 میں وہ اسمبلی کے اسپیکر بنے مگر پھر تحریک عدم اعتماد میں انہیں 72 ووٹ ملے وہ ہار گئے ، تو کسی نے کہا امام کے ساتھ 72 ہی ہوتے ہیں، فخر امام بے غم صاحب کو اپنی دنیا کہتے ہیں،کیوں کہتے ہیں؟ یہ بات گول مول ہے ، فخر امام صاحب کیلئے وہ فخر بھی ہیں اور امام بھی، وہ مرد عورت کی برابری کی قائل ہیں، کہتی مرد اگر با صلاحیت ہو تو وہ عورت کی برابری کر سکتا ہے ، اگر کوئی مرد ایسا نہ ہو تو اس برابر کر دیتی ہیں، وہ تو تجارتی بنیادوں پر افزائش نسل کیلئے مرغیاں خریدیں تو بھی جتنی مرغیاں خریدیں گی اتنے ہی مرغے لیں گی، ویسے ہم سمجھتے ہیں صرف ایک کام ایسا ہے جو دو مرد تو مل کر سکتے ہیں، مگر عورتیں دس مل کر نہیں کر سکتی، وہ ہے چپ رہنا، بے غم صاحبہ اس موضوع پر بھی بات کر دیتی ہیں جس پر سرگوشی ہی کی جا سکتی ہے ، دوران گفتگو دوسرے کو اپنی سطح پر نہیں لاتیں اور نہ دوسرے کی سطح پر اترتیں ہیں، بلکہ اپنی سطح پر گفتگو کرتی ہیں، جھوٹ نہیں بولتیں، اس لئے عمر پوچھو تو جواب نہیں دیتیں، وہ بول رہی ہوں تو لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں، کیونکہ سیاسی خاتون اور گلوکارہ کی یہ خوش فہمی ہی ہوتی ہے کہ لوگ اسے صرف سننے آتے ہیں۔
جس کلچر پر وہ ایگری ہیں وہ ایگری کلچر ہے ، لیکن کہتی ہیں، میں جاگیردارنی نہیں ہوں، ٹھیک کہتی ہیں وہ جاگیردارنی نہیں ہیں، جاگیردار ہیں، علاقے کے لوگ ان کو سلام بھی کریں تو لگتا ہے معافی مانگ رہے ہیں، گھڑ دوڑ پسند ہے ، اکثر اس میں حصہ لیتی ہیں ، یہی نہیں جیتنی بھی ہیں، اس قدر مصروف کہ ان کہ پاس دن بھی رکی مصروفیات کی لسٹ دیکھنے کی فرصت نہیں، یہ ہی ان کی خوشی کا راز ہے ، فارغ رہتیں تو اپنے وزن کے بارے میں سوچ سوچ کر پریشان رہتیں، نارمل گفتگو بھی کر رہی ہوں تو لگتا ہے ڈانٹ رہی ہیں، اس لئیے ڈانٹ بھی رہی ہوں تو لگتا ہے ، نارمل گفتگو کر رہی ہیں، ویسے بھی باس اور بارش ہوتی ہی برسنے کیلئے ہے ۔
عورت کے تخلیقی کاموں کے اتنے خلاف ہیں کہ جو تخلیقی کام قدرت نے عورت کے ذمے لگایا ہے اسے روکنے کیلئے منصوبہ بندی کرتی رہتی ہی، یوں پاکستان میں عورتیں ضبط تولید کی گولیاں کھاتیں ، وہ ترقی پسند خواتین کہلاتیں اور جو نہ کھاتیں وہ مائیں کہلواتیں، جتوئی صاحب کے دور میں وزیر اطلاعات رہیں، ویسے اطلاعات کا شعبہ پیدائشی طور پر خواتین ہی کا ہے ، آج کل امریکہ میں پاکستانی کلچر کی نمائندہ ہیں، پہلے پاکستان میں امریکی کلچر کی نمائندہ تھیں۔
وہ ڈپلومیٹ ہیں، ایک سیاست دان نے کسی کو بتایا کہ میں ڈپلومیٹ ہو تو دوسرا بولا اچھا میں تو تمہیں غیر شادی شدہ سمجھ رہا تھا لیکن اس کے باوجود امریکہ میں کسی کو اپنے گھر دعوت نہیں دیں، کہتی ہیں یہاں کون سی میری بیوی ہے جو مہمانوں کو پکا کر کہلائے گی۔
امر کی گفتگو اور لباس میں اختصار سے کام لیتے ہیں، یہ اختصار میں بھی تفصیل سے کام لیتی ہیں، انہیں تو بندہ کہہ دے کہ مجھے مونچھیں پسند ہیں تو کہیں گی کہ مرد کی یا عورت کی ، جب حکومت ان کی نہیں ہوتی یہ حکومت کی ہوتی ہیں، سیاست میں آنے سے پہلے تصویریں بناتیں، سیاست دان اور مصور میں یہ فرق ہے کہ مصور کی صرف تصوروں کو ہی لٹکایا جاتا ہے ، ان عورتوں سے زیادہ تیز ہیں جو ان سے کم تیز ہیں، غصے میں منہ کھلا رکھتی ہیں، اور آنکھیں بند، وہی باتیں چھپاتیں ہیں جو وہ نہیں جانتیں، ایسی با رعب شخصیت ہیں کہ کچھ نہ کہہ رہی ہوں تب بھی لگتا ہے کہ کچھ کہہ رہی ہیں، مسز تھیچر سے خاوند کو ان سے ملنے سے پہلے محترمہ کے پی اے سے ٹائم لینا پڑتا تھا، ایک بار کسی نے تھیچر کے خاوند سے پوچھا مارگریٹ تھیچر آپ کی بیوی ہیں؟ تو اس نے کہا آپ کو اس شبے پر کوئی شک ہے ۔
جھنگ کے لوگ انہیں اپنا ہیرو کہتے ہیں، سنا ہے کچھ عزیز انہیں چاند بھی کہتے ہیں جس کی وجہ شاید یہ ہو کہ چاند مذکر ہوتا ہے ، بہر حال جب تک وہ سفیر بن کر امریکہ نہیں گئی تھیں لوگوں کوشک تھا کہ پاکستانی سیاست میں بے نظیر واحد خاتون ہیں اب شک نہیں رہا۔

ڈاکٹر محمد یونس بٹ 

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • عورت کی کہانی
  • مسجود ملائک اور درد دل
  • غبارے
  • ملکی سلامتی اور دہشت گردی کا بڑھتا ہوا خطرہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
شکاری
پچھلی پوسٹ
میں سوچتا تھا کہ وہ زخم بھر گیا کہ نہیں

متعلقہ پوسٹس

وبا کی آفت اور شیخ حرم کے غمزے

مارچ 30, 2020

والدہ مرحومہ کی یاد میں

نومبر 14, 2025

ایلف شفق کا ناول: حوا کی تین بیٹیاں

نومبر 29, 2020

ٹیکسٹ میسج سے ٹیکسٹ بک تک

جون 4, 2018

نا مکمل تحریر

جنوری 15, 2020

سرسراتی ہوا

دسمبر 11, 2024

موجد شاعری شاہ شمس ولی اللہ

جنوری 16, 2026

معاشی بحران،تجاویز اورایک خواب

جولائی 23, 2022

بارش – رحمت یا زحمت

ستمبر 17, 2025

رونے کی آواز

جون 9, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

شہزادی کے بہ منت الفاظ

اپریل 1, 2023

پنجاب اُجڑ گیا

اگست 31, 2025

جنت الحمقاء

جنوری 16, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں