خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابانیوز ی لینڈ کا دورہ منسوخ ہوگیا مگر!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

نیوز ی لینڈ کا دورہ منسوخ ہوگیا مگر!

از سائیٹ ایڈمن ستمبر 24, 2021
از سائیٹ ایڈمن ستمبر 24, 2021 0 تبصرے 52 مناظر
53

نیوز ی لینڈ کا دورہ منسوخ ہوگیا مگر!

پڑوسیوں نے اور دور بیٹھے بربادیوں کا سامان مہیہ کرنے والوں کی بد ترین سازشوں اور چالوں سے بھر پور نبر دآزما ہوتے چلے جانا اس بات کی گواہی ہے کہ پاکستانی قوم اللہ کے فضل وکرم سے کبھی مایوس نہیں ہوتی، جسکا عملی ثبوت بارہا پیش کیا جاتا رہا ہے ۔ ایک وہ وقت بھی تھا جب آئے دن بلکہ دن میں دو دو دفعہ یہ اطلاع دل دھلادیتی ہے تھی کہ فلاں فلاں جگہ دھماکوں میں اتنی معصوم جانیں ضائع ہوگئی ہیں ، کتنے ہی جیتے جاگتے انسان معذور ہوچکے ہیں اور کتنی ہی زندہ لاشوں کو دفن ہونے کیلئے چھوڑ دیا گیا ہے ۔ وہ ایک انتہائی خوفناک دور تھا بسوں کے اڈے، عبادگاہیں ، بچوں کے کھیلنے کی جگہیں (پارکس)، خریدوفروخت کے بازار غرض یہ کہ کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں سمجھی جاتی تھی یہاں یہ لکھا جائے تو قارئین اتفاق کرینگے کہ شائد کوئی اورقوم ایسے حالات میں گھری ہوتی تو وہ اجتماعی قربانی کو ترجیح دیتی ۔ پاکستانیوں نے مقابلہ کیا حالات کی سنگینی کو خاطر میں نہیں رکھا ، دشمن کی سازشوں کو اپنی جان پر کھیل کر منہ توڑ جواب دیا ۔ ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی لمحے میں نہیں چوکے اور بڑھ چڑھ کرحالات کی بہتری کیلئے برسر پیکار رہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی ۔ دشمنوں کیلئے سب سے بڑی پریشانی یہ رہی کہ نا تو سرحدوں پر کوئی دراندازی کرنے کی جگہ دیتا ہے اور نا ہی عوام اپنی صفوں میں کوئی خاص مقام دیتی ہے ۔ یہی وجہ تھی اور انہی قربانیوں کا صلا ہے کہ آج پاکستان اپنی کھوئی ہوئی حیثیت پانے کے قریب پہنچ چکا ہے بلکہ توقعات سے کہیں آگے جا چکا ہے ۔

افغانستان کے حالات پاکستان پر براہ راست اثر انداز ہوتے رہے ہیں ، ہ میں جان بوجھ کر ایک ایسی جنگ میں دھکیلا گیا جس کا ہم سے کچھ لینا دینا نہیں تھا لیکن حالات ہمارے بس میں نہیں تھے جس کی وجہ سے ہ میں اس آگ میں چھلانگ لگانا پڑی ۔ پاکستانی افواج کی منظم حکمت عملیوں اور پلٹنا جھپٹنا کا فلسفہ آخر کار کامیاب ہوا ، جس طرح سے ہ میں افغانستان کی جنگ میں دھکیلا گیا تھا اور ہماری لاتعداد قربانیوں کو کسی خاطر میں نا لانے والے امریکہ اور مفاد پرست ٹولے کس طرح سے پاکستان سے محفوظ راستے کی بھیک مانگتے دیکھائی دئیے گئے ۔ پاکستان نے ہمیشہ ضرورت مندوں کا ساتھ دیا ہے لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ پاکستان کو مخلص دوستوں کی ہمیشہ تلاش ہی رہی اور سوائے چین کے ہم آج تک کوئی اچھا دوست یہاں تک کے عرب ممالک سے بھی جز وقتی دوستیاں نبھاتے رہے ہیں ۔ آج دنیا اعتراف کر رہی ہے کہ پاکستان کی بہترین حکمت عملی کا نتیجہ تھا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی افواج کو پر امن انخلاء کا راستہ مل گیا ورنہ کیا ہوتا یہ دور اندیش لوگ جان سکتے ہیں ۔ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کیلئے پاکستان کی پذیرائی کسی کانٹوں کے بچھونوں سے کم نہیں رہی ہوگی ۔

بیس سال گزر جانے کے بعد بھی افغانستان اپنے اندر کوئی واضح تبدیلی نہیں لاسکا ، البتہ یہ ضرور دیکھا جا رہا ہے کہ طالبان کافی حد تک منظم حکمت عملی کیساتھ پیش قدمی کر رہے ہیں ، بیس سال گزارنے کے باوجود اتنی بیگانگی سے انتقال اقتدار کچھ ہضم نہیں ہوپا رہا لیکن اب ایسا ہوچکا ہے ۔ افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاء کو خطے میں مثبت تبدیلی سمجھا جا رہا ہے جو بظاہر نظر آرہا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں یہ بھی سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ اب دنیا پر امریکہ کی عمومی بالادستی کمزور ہوتی دیکھائی دے گی جو اس سوال کو بھی پیدا کرنے کی گنجائش دیتا ہے کہ کیا کوئی نئی طاقت دنیا پر اپنی طاقت آزمانے کیلئے کھڑی ہوجائے گی ۔ ابھی دنیا ان سوالوں اور جوابوں میں مگن تھی کہ پاکستان جو دنیا کی آنکھوں کا مرکز بنا ہوا ہے ایک غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پاکستان میں تقریباًاٹھارہ سال کے بعد کرکٹ کی طے پائی اور طے شدہ دن تاریخ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کھلاڑی بمع اپنے دیگر عملے کیساتھ پاکستان پہنچ گئے ، معمول کیمطابق اپنی روزمرہ کی تربیت کرتے رہے اور سترہ ستمبر بروز جمعہ سریز کا پہلا ایک روزہ طے شدہ مقابلہ شروع ہونے والا تھا کے اچانک نیوزی لینڈ کی ٹیم نے حفاظتی خطرے کی گھنٹی بجائی اور اپنا ساز و سامان آناً فاناً لپیٹ کر ہوٹل اور پہلی دستیاب پرواز سے اسی رات نیوزی لینڈ کی راہ لے لی ۔ یقینا یہ کرکٹ یا شائد کسی بھی کھیل میں ایسی مثال کا ملنا ناممکن سجھائی دیتا ہے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میدان چھوڑ کر بھاگنے کی ایک انتہائی اعلی مثال قائم کی ہے ۔ صرف اتنا کہہ دینا کہ ہماری حکومت کو یہ اطلاع ملی ہے کہ ہماری زندگیوں کو خطرہ ہے کافی نہیں تھا پاکستان کے وقار کو مجروح کرنے کی انتہائی کوشش کی گئی ۔

جیسا کہ سب کے علم میں ہے کہ افغانستان میں طالبان کی حکومت بنام امارتِ اسلامیہ قائم ہوچکی ہے اور جو بہت حد تک منظم بھی دیکھائی دے رہی ہے ، حکمت عملی بیانات بھی سامنے آرہے ہیں اور بہت واشگاف انداز میں دنیا کو متنبہ کیا جا رہا ہے کہ اب افغانستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش نا کی جائے اور نا ہی ہمارے داخلی معاملات میں دخل اندازی کرنے کی کوشش کی جائے یہ بات بھی بہت واضح انداز میں عام کردی گئی ہے کہ افغانستان کی زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے دی جائے گی ۔ یہ وہ تمام باتیں ہیں جو ہمارے پڑوسی کی آنکھوں میں جوتوں سمیت گھس جانے کی مترادف ہیں ۔ جس کا برملہ رد عمل انکے سماجی ابلاغ پر بخوبی دیکھا جا سکتا ہے اور جس کی عملی تکلیف ہمارے کشمیریوں اور بھارت میں رہنے والے مسلمانوں پرظلم اور بربریت کے پہاڑ توڑ کر دیکھی جاسکتی ہے ۔

ہمارے سرحدی گاءوں دیہاتوں میں رہنے والے وطن عزیز پر قربان ہونے کیلئے سینہ سپر جگہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہوتے غرض یہ کہ ہم سے دشمنی کرنے والوں کو ہر محاظ پر شکست کا سامنا کرنا پڑتا رہاہے ۔ نیوزی لینڈ کو وطن واپس بھجوانے والوں کا جو تذکرہ عمومی طور پر کیا جارہا ہے وہ پانچ ملکوں کے خفیہ اداروں کے حوالے سے ہے لیکن حقیقت میں اس سارے فساد کی جڑ سری لنکا کی ٹیم پر حملے کی صور ت میں سامنے آئی تھی اب کیونکہ اب کسی بھی قسم کا حملہ کروانا ممکن نہیں تھا اسی لئے اپنے آپ کو پس پشت رکھتے ہوئے کسی اور سر پر سہرا سجا دیا ۔ بہت ممکن ہو کہ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈکو بھی اس عظیم واردات سے دور رکھا گیا ہو اور حکومتی سطح پر یہ کھیل کھیلا گیا ہو ۔ اس بات کو بھی مد نظر نہیں رکھا گیا کہ سفارتی سطح پر اسکے کیا اثرات پڑ سکتے ہیں ۔ یقینا نفرت کی آگ میں جلنے والے اپنے ساتھ سب کو جلانے کی کوشش کرتے ہیں ۔

ہماری دانست میں یہ پاکستان کی طرف سازشوں کے نئے باب کھولنے کا اندیہ دیا گیا ہے ، ہمارے دشمن جنہیں افغانستان جیسی جرائم کیلئے استعمال کی جانے والی سرزمین چھن جانے کا دکھ برداشت نہیں ہورہا ، انکی صفوں میں ماتم برپا ہوا ہے یہ پاکستان کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دینا چاہتے اور یہ بھی بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ پاکستانی قوم کرکٹ کی کس حد تک دیوانی ہے لیکن افسوس وہ یہ نہیں جانتے کہ اب ہم جذباتیت سے باہر نکل کر حقائق پر بات کرنے والی قوم بن چکے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کو قربانی کا بکرہ بنانے والے بہت جلد دنیا کے سامنے ہونگے کیونکہ وزیر اعظم صاحب نے دنیا کی سب سے بہترین خفیہ ایجنسی کو اسکی کھوج پر لگا دیا ہے جی ہاں آئی ایس آئی سے حقائق کو سامنے لانے کا کہا گیا ہے ۔ وہ تمام بین ا الاقوامی نامی گرامی افراد جوپاکستانی قوم کیساتھ وقت گزار چکے ہیں ، پاکستان کی خوبصورتی سے آنکھیں خیرہ کر چکے ہیں ،پاکستان مہمان نوازی کی گواہی دیتے ہیں نیوزی لینڈ کی واپسی پر ناصرف ناخوش ہیں بلکہ غم و غصے کا اظہار کرتے دیکھائی دیتے ہیں ۔ دشمن کو ہر بار پاکستان پر حملے کا جواب ، پاکستان بعد میں دیتا ہے اللہ کے فضل و کرم سے دنیا اسکا بھرپور جواب پہلے دے دیتی ہے اور جلتی پر تیل کا کام کرتی ہے ۔

 

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سرسوں دوا بھی شفا بھی
  • مل کر بھی اگر پُرسشِ حالات نہ کرنا
  • کرلیں جنھیں حکومت پوری کرنی ہے
  • خوشامد کے جھولے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سورۃ فاتحہ کے اسماء
پچھلی پوسٹ
پاکستان میں اسلام قبول کرنے پرپابندی کا بل

متعلقہ پوسٹس

جمغورہ الفریم

جون 9, 2020

پرانی قبر سے جلتا چراغ اٹھانے سے

دسمبر 13, 2021

قرآن اور انسانی نفسیات

نومبر 5, 2025

نذرِ آلام ہوئے جاتے ہیں

مئی 14, 2020

خدا کا شُکر ہے گرداب سے نکل آیا

فروری 12, 2020

برکات ماہ رمضان

اپریل 23, 2022

عباس تابش ـ ایک مطالعہ

نومبر 3, 2020

وقار محل کا سایہ

جنوری 17, 2020

عید کا ریشم یا جہنم کی تپش؟

مارچ 21, 2026

انکی آنکھوں میں پا لیا خود کو

مئی 21, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے

اسلامی گوشہ

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

” توکل ” کیا ہے

جون 2, 2026

یہ نور کس کا پھیل گیا ہے چمن...

مئی 26, 2026

مظہر ہے کبریا کا علیؑ مرتضیٰ کا نام

مئی 23, 2026

اردو شاعری

زندگی بھر فکر کرتے رہے

جون 2, 2026

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

جون 2, 2026

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان

جون 2, 2026

لمحوں کی قید کاٹ کے صدیوں میں آ...

جون 2, 2026

ممکن نہیں ہے جبر کی بیعت روا مجھے

جون 2, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

جون 3, 2026

ملازمت بہتر یا کاروبار

جون 3, 2026

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

لفظوں کا دیوتا اور سماج کی بے حسی

جون 2, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • کتاب «المتلذذون بالعلم»

    جون 2, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

دل میں رکھا ہے کتنے چاؤ...

اکتوبر 9, 2025

میرے مولا صدا سن لے

اگست 6, 2020

اک ترے آنے کے بعد

مئی 25, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں