109
لوگ کہتے ہیں کہ بیکار محبت کی ہے
میں نے اک شخص سے دو بار محبت کی ہے
یوں سرِ شام یہ رونے کا تماشا کیسا
آپ ہی سوچئے سرکار محبت کی ہے
جانبِ دشت کہیں قیس بلاتا ہو گا
چھوڑئیے آپ یہ گھر بار محبت کی ہے
میں نے کلیوں کو چٹکتے ہوئے دیکھا، ورنہ
کرنے والا تھا میں انکار محبت کی ہے
روشنی دور تلک میرے چراغوں سے ہوئی
آ گئے ڈھیر پرستار محبت کی ہے
اپنی آواز کی لرزش تو سنبھالیں پہلے
بعد میں کیجئے انکار محبت کی ہے
دل تو کہتا تھا کہ اک بار پلٹ کر دیکھوں
آئی آواز خبردار ! محبت کی ہے
افتخار شاہد ابوسعد
