خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباجنتی بیوی
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمحمد یوسف برکاتی

جنتی بیوی

از سائیٹ ایڈمن نومبر 25, 2025
از سائیٹ ایڈمن نومبر 25, 2025 0 تبصرے 90 مناظر
91

میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں کو میرا آداب

( مختصر مگر اہم بات )

( جنتی بیوی )
( تیسری کہانی )

میرے واجب الاحترام پڑھنے والو
آج کی اہم بات بھی پچھلی باتوں کی طرح بڑی اہم اور روزمرہ زندگی میں ہونے والے معاملات سے جڑی ہوئی ہے اور یہ تیسری کہانی بڑی گہری اور زندگی سے قریب ترین ہے ایک نوجوان جس کا نام مبشر علی تھا کم و بیش ہر ہفتہ اپنے گھر کے قریبی قبرستان میں جاتا اور وہاں پر موجود اپنے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتا کچھ دیر بیٹھتا اور پھر واپس گھر چلا جاتا اور یہ اس نوجوان کا ایک معمول تھا اسی طرح ایک دن جب وہ قبرستان پہنچا اور قبرستان کے دروازے سے جیسے ہی اندر داخل ہوا تو اسے بڑی عجیب خوشبو آنے لگی ایسی خوشبو اس نے زندگی میں اس سے پہلے نہ کہیں سونگھی اور نہ ہی محسوس کی وہ جیسے تیسے اپنے والد کی قبر تک پہنچا فاتحہ خوانی کی لیکن خوشبو پھیلتی چلی گئی اس سے رہا نہ گیا اور وہ قبرستان کا چکر لگانے لگا کہ آخر یہ خوشبو کہاں سے آرہی ہے یہاں وہاں گھومتے گھومتے آخر اسے وہ قبر مل ہی گئی جہاں سے وہ حیرت انگیز خوشبو محسوس ہورہی تھی قبر بالکل تازہ تھی اس نے مٹی کو اٹھا کر سونگھا تو اس میں بھی وہی خوشبو آرہی تھی اس نے یہاں وہاں دیکھا لیکن اس وقت یہاں اس کے علاوہ کوئی نہ تھا وہ کچھ دیر بعد وہاں سے اٹھا اور باہر نکل گیا لیکن خوشبو اس کا پیچھا چھوڑنے کو تیار نہ تھی اگلی صبح جب وہ آفس پہنچا تو ہر کوئی اس کو سوالیہ نظروں سے دیکھ رہا تھا اخر ایک شخص نے پوچھ ہی لیا کہ مبشر علی یہ خوشبو کونسی لگائی ہے آج تو تمہاری لگائی ہوئی خوشبو سے پورا آفس مہک رہا ہے لیکن اس کے پاس کوئی جواب نہیں تھا بس مسکرا کر وہ آگے بڑھ جاتا ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اس کی بیچینی بڑھتی گئی اور وہ ایک ہفتہ کا انتظار کئے بغیر اگلے ہی دن واپس قبرستان پہنچ گیا لیکن اس مرتبہ اسے اس خوشبو والی قبر پر ایک بڑی عمر کا شخص بیٹھا ہوا نظر آیا اس نے ہمت کی اور اس شخص کے پاس پہنچ کر پوچھا جناب کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ یہ قبر کس کی ہے تو اس شخص نے اسے سوالیہ نظروں سے دیکھا اور کہا کہ تم کیوں پوچھ رہے ہو تو مبشر نے کہا کہ دراصل جو خوشبو اس قبر سے آرہی ہے وہ آج تک نہ تو کبھی میں نے سونگھی ہے اور نہ ہی محسوس کی ہے بلکہ یہ خوشبو ہماری اس دنیا کی خوشبو ہے ہی نہیں اس لیئے میں سوچنے لگا کہ آخر یہ قبر کس کی ہے مبشر علی کی بات سن کر اس شخص کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور کہنے لگا کہ یہ قبر میری وفا شعار بیوی کی ہے یہ سن کر مبشر علی کچھ دیر چپ رہا اور پھر کہا کہ انہوں نے ایسا کونسا عمل کیا تھا جس کے سبب انہیں یہ مقام ملا تو اس شخص نے کہنا شروع کیا کہ دراصل میں اپنے ماں باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور میرے ماں باپ کو میری شادی کی بڑی فکر تھی جبکہ میں نامرد تھا اور میری اس کمزوری کے بارے میں صرف مجھے اور میری ماں کو علم تھا باقی کسی کو علم نہیں تھا میں اپنی ماں کو ہمیشہ منع کرتا رہا کہ کسی لڑکی کی زندگی کو میں اپنے ہاتھوں برباد نہیں کرسکتا لیکن ماں تو ماں ہوتی ہے بس پھر میں نے بھی سوچ لیا کہ مجھے کیا کرنا ہے اور اپنی ماں کو شادی کے لیئے ہاں کردی ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اس شخص کی بات سن کر مبشر علی نے پوچھا کہ آپ ایسا کیا کرنے والے تھے تو اس نے کہا کہ جب میری امی نے میری شادی کی تو میں نے پہلی رات اپنی بیوی سے صاف الفاظ میں کہ دیا کہ میں شوہر ہونے حقوق ادا کرنے سے قاصر ہوں اگر تمہیں منظور ہے اور تم اس بات کا پردہ رکھتے ہوئے میرے ساتھ گزارہ کرسکتی ہو تو ٹھیک ہے ورنہ تم آج اور ابھی جا سکتی ہو تو میری بیوی نے مجھ سے کہا کہ آپ جیسے بھی ہیں اب میرے شوہر ہیں اور آپ کی ہر خامی میری خامی ہے بس یہ عورت میرے ساتھ پچھلے تیس سال سے بیوی کے حقوق نبھانے میں مصروف رہی اس نے لوگوں کے طعنے سنے بانجھ جیسے لفظ کا طعنہ سنا مگر کبھی اپنی زبان سے کسی کو حقیقت نہ بتائی بس میری اور میرے والدین کی خدمت میں اپنی زندگی گزار دی اور یوں بیمار ہوگئی پھر آہستہ آہستہ ڈھلتی گئی اور بالآخر اسی بیماری میں وہ مجھے تنہا چھوڑ کر چلی گئی اتنا کہتے ہوئے اس شخص کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور سسکیاں لیتے ہوئے کہنے لگا کہ اگر میرا رب ایسی عورت کو یہ مقام نہیں عطا کرے گا تو پھر کس کو عطا کرے گا ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اس مختصر کہانی میں بڑی اہم بات ہمیں سبق کے طور پر ملتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنی بنائی ہوئی اس کائنات میں کئی لوگوں کو اولاد جیسی نعمت عطا کی ہوئی ہے اور کئی لوگوں کو اپنی منشاء سے بے اولاد رکھا لیکن اوپر دی گئی کہانی میں جس طرح ایک عورت نے اپنی ممتا کی قربانی صرف ایک مرد یعنی اپنے شوہر کی کمزوری کا پردہ رکھتے ہوئے دی ایسی مثالیں کم کم ملتی ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ایسی مثال قائم کرنے کے لیئے اپنے صرف ان بندوں کو چنتا ہے جنہیں کوئی نہ کوئی مقام عطا کرنا چاہتا ہے اور اس قبرستان میں موجود اس شخص کی بیوی کی قبر سے جو خوشبو مبشر علی نے محسوس کی وہ کوئی عام خوشبو نہیں بلکہ جنت کی خوشبو تھی جو صرف جنتی لوگوں کو عطا ہوتی ہے جیسے اس جنتی بیوی کو ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اس مختصر مگر اہم بات میں ان عورتوں کے لیئے بھی سبق ہے جو مرد کی نا مردانگی کے عیب کو ظاہر کرکے طلاق جیسی تہمت اپنے لیئے پسند کرتی ہیں اور اس مرد سے الگ ہو جاتی ہیں اور ایسے مردوں کے لیئے بھی سبق ہے جو بچاری بانجھ عورتوں کے اس کو دنیا میں اچھال کر ایسی عورتوں کی زندگیوں کو تباہ کردیتے ہیں لیکن جو مرد اور عورتیں ایسے عیب کو اللہ تعالیٰ کی مرضی اور منشاء سمجھ کر زندگی گزارتے ہیں تو انہیں پھر جنت کی خوشبو ان کے قبر سے ہی ملنا شروع ہو جاتی ہے ایسی ہی مختصر مگر اہم بات کو لیکر آئندہ بھی حاضر ہوتا رہوں گا انشاء اللہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ رب مجھے سچ لکھنے ہمیں پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ ۔

محمد یوسف برکاتی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • میرا گھر میرا پاکستان اسکیم!
  • شریکِ جرم نہ انجام تک گئے
  • غائب کیے جو وقت نے اوراقِ زندگی
  • ذرا شیوسار جھیل تک
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
خواجہ غلام فرید
پچھلی پوسٹ
مریم مختیار

متعلقہ پوسٹس

کوئی دلاسا , تسلی , اداس لوگوں کو

اپریل 6, 2020

اُترن

اگست 30, 2019

خاص تھا لیکن جہاں میں عام رہنا تھا مجھے

نومبر 30, 2019

لباسِ شب سا بدن

جنوری 10, 2025

یہ ہفتہ کیسے گزرے گا

مئی 24, 2024

چراغ ہو کے لڑا ہوں ہواؤں سے تنہا

فروری 10, 2020

چل چھوڑ محبت کی باتیں

اپریل 22, 2020

بنے ہیں کام سب اُلجھن سے میرے

جون 12, 2020

ہم کب ایک قوم بنیں گے

اپریل 15, 2020

صرف ایک آواز

مئی 10, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اختیار

مئی 19, 2020

جاؤں گی اب نہ آپ کی

فروری 18, 2020

فلسطین میں امن کو موقع دو

اکتوبر 1, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں