خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباواہ! محمد علی سدپارہ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

واہ! محمد علی سدپارہ

از سائیٹ ایڈمن فروری 10, 2021
از سائیٹ ایڈمن فروری 10, 2021 0 تبصرے 59 مناظر
60

واہ! محمد علی سدپارہ

سدپارہ بلتستان کے شہر سکردو کے نواح میں آباد ایک گاؤں کا نام ہے اور یہاں کے رہنے والے دوسرے علاقوں کے رہنے والوں کی طرح اپنے علاقے کی پہچان کے طور پر سدپارہ لکھتے ہیں، جو کہ انکی اپنی سنگلاخ زمین سے محبت کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔ یوں تو ہرکم ترقی یافتہ یا پھر گمنام جگہ سے نکل کر کسی بھی قسم کی شہرت پانے والے اپنے آبائی وطن یا علاقے کا نام بطور لاحقہ استعمال کرتے ہیں جو اس بات کی گواہی ہوتی ہے کہ انہیں اپنے خمیر میں گندھی مٹی سے کتنی محبت ہوتی ہے اور وہ اسکی گونج ساری دنیا میں سننا چاہتے ہیں۔ جذبات اور احساسات انتہائی نجی ہوتے ہیں کوئی کسی کے جذبات و احساسات تک لاکھ چاہنے پر بھی رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔محنت مشقت، لگن، جستجو، عزم اور حوصلہ کسی خاص علاقے یا مٹی کی مراث نہیں ہے یہ ہر انسان کو خدا کی طرف سے عطاء کردہ گہرِ نایابAli Sadpara ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ انکا استعمال ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہوتی؛سدپارہ پہاڑوں میں بساایک گاؤں یا وادی ہے۔ دنیا کو ہمیشہ ایسے لوگ اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں جو اپنے اندر موجود مذکورہ صلاحیتوں کو پہچان لیتے ہیں اور انہیں استعمال میں لاتے ہوئے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں اوراللہ رب العزت کبھی کسی محنت کش کی محنت رائیگاں جانے نہیں دیتے اسی لئے محنت میں عظمت رکھی گئی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ سب ہی شہرت کی بلندیوں کو چھوپائیں ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بلندی کے قدموں سے ہی لوٹ جاتے ہیں۔دراصل کامیابی آپ کے سہل پسندی کے دائرے سے باہر ہوتی ہے اور ہم تمام کوششیں اپنی سہل پسندی کیلئے کرتے ہیں۔
ابھی کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ سماجی ابلاغ کے توسط سے محمد علی سدپارہ جو کہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والا پہاڑوں جیسی ہمت اور حوصلہ رکھنے والا کوہ پیما سے تعلق جڑا جب وہ اپنے بیٹے اور دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کیساتھ بغیر آکسیجن لئے کے ٹو کی چوٹی پر پاکستان کا جھنڈا لگانے کیلئے نکلا، یہ سبز ہلالی جھنڈے سے ہماری محبت کا ثبوت تھا کہ پھر ہم سماجی ابلاغ پر محمد علی سدپارہ کے پیچھے ہولئے۔ اس کا عزم اور حوصلہ اس بات کی گواہی دے رہے تھے کہ وہ اپنے ساتھیوں کیساتھ اس چوٹی کو سر کر لے گا۔ شدید موسم میں ایسا فیصلہ کرنا اپنے پیشے سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھنے والے ہی کیا کرتے ہیں اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ قسمت ہمیشہ بہادروں کا ساتھ دیتی ہے۔ قسمت نے ساتھ دیا مختلف کوششوں کے بعد پاکستان کا سبز ہلالی پرچم کے ٹو کی چوٹی پر لہرایا گیا لیکن سفر میں موسم کی شدت میں مزید اضافہ ہوا اور محمد علی اپنے دو غیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ برف کی گھاٹی میں کہیں گم ہوگئے۔ قدرت کے کام قدرت ہی جانتی ہے محمد علی کا بیٹا ساجد علی بخیر و عافیت پہنچ گیا اور اپنے ساتھیوں کے گم ہوجانے کی اطلاع دی جس پر اداروں نے غائب ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا اور ساجد علی کی نشاندہی پر مخصوص جگہوں کا موعانہ بھی کیا لیکن وہاں سے انہیں کسی قسم کے کوئی زندگی کے آثار نہیں دیکھائی دئے، موسم اپنی شدت پر ہے جس کی وجہ سے مزید تلاش کی کاروائی کا سلسلہ منقتع کر دیا گیا ہے اور اسطرح سے سرکاری سطح پر محمد علی سدپارہ اور انکے غیر ملکی ساتھیوں کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ جیسا کہ درجہ بالا سطور میں آگاہ کیا ہے کہ ہم محمد علی سدپارہ کے نام سے واقف تھے اسکی وجہ پاکستان کی کوہ پیمائی میں انکے کار ہائے نمایاں ہیں۔ تقریباً بارہ چوٹیاں وہ ہیں جو آٹھ ہزار فٹ بلند ہیں اور محمد علی کو یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ ان میں سے ابتک آٹھ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا چکے ہیں۔
مغرب والے جب اپنی زندگی سے تھک جاتے ہیں تو وہ اپنی بے رنگ زندگی میں رنگ بھرنے کیلئے کسی مہم جوئی کا سہارا لیتے ہیں، انکو وسائل کی کوئی کمی نہیں ہوتی انہیں صرف راستہ چاہئے ہوتا ہے جبکہ تیسری دنیا کے لوگ دووقت کی روٹی کمانے کیلئے اپنی زندگیاں ایسی کسی بھی مہم جوئی کی نظر کردیتے ہیں جن سے انہیں دنیا جان سکے یا نہیں وہ اپنے گھربار کیلئے کھانے پینے کا بندوبست کرسکیں۔ یہ ایک الگ موضوع ہے اس پر پھر کبھی تیز روشنی ڈالینگے۔ ہمیں نہیں معلوم پاکستان کی شان محمد علی سدپارہ کیساتھ لاپتہ ہونے والے دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کے ممالک میں کس قسم کا رد عمل ہوگا لیکن پاکستان میں جہاں تک یہ خبر پہنچ رہی ہے وہاں ایک گہرا دکھ کا بادل چھاتا جا رہاہے۔ ہم پاکستانیوں کی خصوصیت یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کے غم میں لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور یا پھر سدپارہ سب ایک ہوجاتے ہیں، اہل خانہ کا دکھ اپنے دل میں محسوس نا بھی کرتے ہوں لیکن دکھ کی گھڑی میں ساتھ ضرور کھڑے ہوتے ہیں۔
عنوان میں آہ! محمد علی سدپارہ لکھنا چاہتا تھا لیکن محمد علی سدپارہ کے مزاج کے خلاف لگا اور آہ کی جگہ واہ نے لے لی۔ وہ پہاڑوں کی سنگلاخی سے واقف ہوتے ہوئے خوف زدہ نہیں ہوا تو بھلا اسکے نام کیسا تھ آہ کیسے لکھا جاسکتا ہے وہ عزم اور حوصلے کا ایک نیا میعار قائم کرگیا ہے۔ ہم نہیں جانتے کیوں لیکن میرا دل ماننے کو تیار نہیں ہے کہ انہیں برف سے ڈھکی سنگلاخ چٹانوں نے اپنے سینے میں دفن کر لیا ہے، اس وقت تقریباً پاکستان اور دنیا میں جہاں جہاں کوہ پیمائی کے شوقین بستے ہیں وہ سب اپنے رب کے حضور دعا کر رہے ہونگے کہ محمد علی سدپارہ اور انکے ساتھیوں کو زندہ سلامت زمین پر پہنچا دیں،اور مجھے لگ رہا ہے کہ انکی زندگی کی نوید سنائی دے گی۔ اسے کسی دیوانے کا خواب کہیں یا کچھ بھی۔ ان گمشدہ لوگوں کو ایسے موسم کا سامنا ہے کہ جہاں زندگی منجمد ہوجاتی ہے ہماری سماعتیں ایک بار پھر محمد علی سدپارہ کو سماجی ابلاغ پر اپنی خیریت کی خبر دیتے سن سکیں یہ صرف میرے اللہ کے کن کی محتاج ہے۔ ہم نے محمد علی سدپارہ کیلئے جو کچھ لکھا ہے سب کچھ قلم سے قلب تک ہے کسی خاص تگ و دو کی ضرورت نہیں پڑی، اگر کسی بات سے کسی کو تکلیف پہنچی ہویا پھر تحریر میں کچھ صحیح نا لکھ پائیں ہو ں تو اصلاح کیجئے گا یا پھر نظر انداز کر دیجئے گا۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • محمودہ
  • مجھے بھی علم نہیں تھا میں شعر کہتا تھا
  • پاکستان ایک نازک موڑ پر
  • تمہیں بتاو کہ فی زمانہ سراغ پاؤں کہاں سحر کا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
خاکِ شِفا
پچھلی پوسٹ
محفل مشاعرہ

متعلقہ پوسٹس

فریبِ منصب و دستار سے نکل آیا

جون 10, 2024

میں تیرے ساتھ چل نہیں سکتا

مئی 14, 2020

اردو اور انگریزی انشاپردازی پر کچھ خیالات

جنوری 16, 2026

مجھ پہ بہتان لگاؤ گے، چلے جاؤگے

مارچ 20, 2020

بھیگا منظر کسی صحرا کو

مارچ 6, 2025

تجھ سے یوں دوستی نبھاٶں گی

دسمبر 20, 2022

زمانے پہ اپنا نشاں چھوڑ دوں گا

مئی 16, 2020

سندھو کی صدا : پانی پر حق کی پکار

مارچ 26, 2025

ہم کب ایک قوم بنیں گے

اپریل 15, 2020

تیری آنکھیں

نومبر 7, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بات کڑوی ہو تو پھر بات...

نومبر 30, 2021

دل کے چرخے پہ سُوت سانسوں...

نومبر 18, 2020

سلامتی کی دعا دے کے با...

نومبر 16, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں