خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو غزلیاتنیم خاک و نیم آب
اردو غزلیاتسعود عثمانیشعر و شاعری

نیم خاک و نیم آب

سعود عثمانی کی ایک اردو غزل

از روبی جہاں دسمبر 20, 2019
از روبی جہاں دسمبر 20, 2019 0 تبصرے 613 مناظر
614

نیم خاک و نیم آب

اے وصالِ آب و گِل ، اے رمزِ دل

اے سمندر کی سفیرِِ خوشنوا

تجھ سے مل کر ہوں میں خود پر منکشف

مجھ سے بڑھ کر تُو ہے میری آشنا

تیرے گیتوں سے فضا میں چار سُو

صفحہ در صفحہ مرے دل کی کتاب

اے تہِ دل کی مکیں ، اے نازنیں

اے مری تنہائیوں کی راز داں

اے مری کیفیتِ خواب و خبر

نیند اور بیداریوں کے درمیاں

تیری آوازوں سے مجھ میں مرتعش

گہرے نیلے رنگ کی یہ سطحِ خواب

میں ترا دکھ جانتا ہوں میری دوست

کوئی تجھ سا ہے نہ مجھ سا اور ہے

ایک دنیا میں بسر کرتا ہوں میں

پھر بھی میری اصل دنیا اور ہے

اصل دنیا ، کون سی دنیا میں ہے ؟

اے جہانِ زود ہجر و دیر یاب

کچھ لکیریں میری پابندی نے بھی

کھینچ رکھی ہیں حدِ ادراک پر

نیل گُوں قلزم سے میں بھی دن ڈھلے

لوٹ آتا ہوں سنہری خاک پر

کاٹتا ہوں دو جہانوں کی تھکن

جھیلتا ہوں دو زمانوں کے عذاب

دیکھنے ہیں مجھ کو بھی اس دیس میں

نقرئی مٹی ، سنہرے زرد باغ

چلتی پھرتی روشنی ،جگمگ بدن

مچھلیوں کے روپ میں جلتے چراغ

سانس لینا چاہتا ہوں میں جہاں

سانس لیتی بستیاں ہیں زیرِ آب

جل ہری اے جل ہری اے جل ہری

دل کے رازوں سے مجھے آگاہ کر

آب خوردہ خواہشیں ، نم دیدہ غم

ان جہازوں سے مجھے آگاہ کر

جو کہیں گہرائیوں میں غرق ہیں

تہ بہ تہ خاموشیوں میں محوِ خواب

اے مری صبحِ ازل ، شامِ ابد

اے مری وارفتگی ، اے شاعری

اے مرے موجود ہونے کی دلیل

شاعری ، اے جھٹپٹے کی روشنی

اے نگارِ نیم روز و نیم شب

اے وجودِ نصف خاک و نصف آب

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • محمل نشیں ہیں کتنے خدام یار میں یاں
  • ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں
  • گلوں کو سننا ذرا تم
  • بچھڑ کے مجھ سے جانے کی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
روبی جہاں

اگلی پوسٹ
رنج کتنا بھی کریں ان کا زمانے والے
پچھلی پوسٹ
ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا

متعلقہ پوسٹس

رات اور دن کی بیابانی

جنوری 3, 2020

زخم اپنے گلاب کر دینا

جنوری 3, 2020

تری تصویر اٹھائی ہوئی ہے

اپریل 14, 2020

چل گیا ہے فسوں زمانے کا

جون 22, 2020

منتظر ہے شام

مارچ 6, 2023

آہنگِ خاکی

مئی 26, 2025

اُس نگر گئے تم بھی

مئی 20, 2020

ہمارے سینے کے وسط میں

نومبر 2, 2025

ہوئی آنکھ نم دل تڑپ کر پکارا

مارچ 18, 2026

دیا اس نے محبت کا جواب، آہستہ آہستہ

مئی 29, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

چھپ کے اس نے جو خود...

دسمبر 18, 2019

احساس کی خوشبو یہ لگن تیرے...

اپریل 26, 2020

رات کی رانی کی خوشبو سے...

مئی 18, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں