خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباحوصلہ افزائی
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزنجمہ منصور

حوصلہ افزائی

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 17, 2025
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 17, 2025 0 تبصرے 84 مناظر
85

حوصلہ افزائی تخلیق کار کے لیے اکسیر اور بے جا تنقید زہر ہے

ادب تخلیق کا نام ہے ۔۔۔ جذبات، تجربات ، اور مشاہدات کی جمالیاتی پیشکش ۔ ادیب کے لیے حوصلہ افزائی وہ روشنی ہے جو اس کے تخیل کے چراغ کو جلائے رکھتی ہے جب کسی تخلیق کار کو اس کے فن، زبان یا فکر پر مثبت رائے ملتی ہے تو اس کے اندر مزید بہتر لکھنے کی تڑپ پیدا ہوتی ہے میر تقی میر کے زمانے میں اگرچہ ان پر تنقید بھی ہوئی مگر ان کی شاعری کی قدر کرنے والوں نے ہی انہیں "خدائے سخن” کے مقام تک پہنچایا۔ غالب پر بھی سخت اعتراضات کیے گئے، لیکن چند مخلص نقادوں کی حوصلہ افزائی نے ان کی خوداعتمادی کو قائم رکھا۔

تخلیق ایک نازک نفسیاتی عمل ہے ادیب یا شاعر جب لکھتا ہے تو وہ اپنی ذات کا ایک حصہ قارئین کے سامنے رکھتا ہے لہٰذا اس پر بے جا تنقید اس کے اندر احساسِ عدمِ تحفظ پیدا کرتی ہے مثبت یا تعمیری تنقید تخلیق کار کو سوچنے، سمجھنے اور نکھرنے کا موقع دیتی ہے جبکہ منفی یا ذاتی نوعیت کی تنقید اس کے اندر خوف، مایوسی اور خاموشی کو جنم دیتی ہے۔ بہت سے باصلاحیت شاعر و ادیب وقت سے پہلے ہی قلم چھوڑ دیتے ہیں کیونکہ معاشرہ ان کی تخلیق کو برداشت نہیں کرتا بلکہ زخمی کرتا ہے۔

ادب کی تعلیم میں بھی طلبہ کو لکھنے اور سوچنے پر آمادہ کرنے کے لیے حوصلہ افزائی بنیادی ستون ہے اگر استاد یا ناقد ہر غلطی پر طنز کرے تو طالب علم کی تخلیقی قوتیں دب جاتی ہیں جبکہ اگر وہ ان کی کاوش کو سراہ کر بہتری کی سمت رہنمائی کرے تو وہی طالب علم ایک دن بڑا ادیب بن سکتا ہے۔ اچھے الفاظ میں تنقید کرنا تخلیق کا دوسرا نام ہے یعنی جو ناقد حوصلہ اور رہنمائی دونوں دے وہ ادب کے مستقبل کو سنوارتا ہے۔

ادبی ماحول بھی ایک سماجی فضا رکھتا ہے اگر معاشرہ ادیبوں کو احترام اور محبت دے تو ادب پھولتا ہے لیکن اگر ادیب کا مذاق اڑایا جائے اس کی سوچ کو کچلا جائے، یا اس پر فتوے لگائے جائیں تو ادب گھٹن اور خوف کا شکار ہو جاتا ہے۔ سعادت حسن منٹو پر بے جا تنقید اور مقدمات نے ان کے اندر گہرا زخم پیدا کیا مگر ان کی تخلیق نے انہی زخموں کو فن میں بدل دیا اگر معاشرہ منٹو کو اس وقت مثبت تنقید اور اخلاقی سپورٹ دیتا تو شاید ان کا انجام مختلف ہوتا۔

حوصلہ افزائی تخلیق کار کے لیے اکسیر ہے اور بے جا تنقید زہر۔ ادب تبھی ترقی کرتا ہے جب تنقید رہنمائی میں ڈھلے اور حوصلہ افزائی رواج پائے ایک صحتمند ادبی فضا کے لیے ضروری ہے کہ تنقید فن پر ہو فنکار پر نہیں اصلاح احترام کے ساتھ دی جائے اور تخلیق کار کو اعتماد، محبت اور سچائی کی ہوا میسر آئے۔

نجمہ منصور

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پیرس کا آدمی
  • یوں دل نے ڈھونڈ رکھا ہے
  • دعا مانگنے کے ادب و آداب
  • جب ساتھ چراغوں کے، پرچھائیاں چلتی ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
احساس
پچھلی پوسٹ
ڈیجیٹل دور میں زہریلی رائے کا کاروبار

متعلقہ پوسٹس

چاچا ناشکرا

نومبر 29, 2020

موبائل کیمرہ اور بےحسی

جون 5, 2020

پاکستان کے لیے دو خوش خبریاں

فروری 20, 2025

آگہی کرب ہے

نومبر 9, 2025

بس کی کھڑکی سے

جنوری 3, 2022

غلط کہتے ہو عورت ناچتی ہے

جنوری 30, 2020

تانگے والا

جون 14, 2020

کاش سمندر عشق

جون 8, 2024

آگئی ساعتِ دیدار، علیؑ آتے ہیں

اپریل 25, 2020

مزاج موسموں کے جھیلنے کی عادت ہے

اپریل 23, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

زمین بدلی ، نہ ہی آسماں...

دسمبر 18, 2019

شہر سے جب بھی کوئی شہر...

مئی 4, 2020

تُو ہی منظورِ نظر ہے

جون 5, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں