خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامحافظ نعیم صاحب کو سلام
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزمحمد حسین بہشتی

حافظ نعیم صاحب کو سلام

از سائیٹ ایڈمن جنوری 30, 2026
از سائیٹ ایڈمن جنوری 30, 2026 0 تبصرے 88 مناظر
89

آج 30 جنوری 2026 کو سوشل میڈیا کے ذریعے جناب حافظ نعیم الرحمن، امیر جماعتِ اسلامی پاکستان، کو منصورہ لاہور میں جماعتِ اسلامی کے مرکزی سیکریٹریٹ کی مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے دیکھنے اور سننے کا موقع ملا۔ یہ محض ایک خطبہ نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی و فکری تجربہ تھا جس نے دل پر خوشگوار اثرات مرتب کیے اور فکر کے کئی دریچے وا کر دیے۔
خطبے کے آغاز میں جناب حافظ نعیم الرحمن نے نہایت خوش الحانی، خشوع اور وقار کے ساتھ قرآنِ مجید کی آیت الکرسی کے آخری آیات کی تلاوت فرمائی۔ ان کی آواز میں ٹھہراؤ، دلنوازیhafiz naeem اور تاثیر نمایاں تھی، جو سامع کو محض سننے والا نہیں بلکہ کیفیت کا حصہ بنا دیتی ہے۔ تلاوت کے اختتام پر ان کا "صدق اللہ العلی العظیم” کہنا قرآنی ادب اور دینی ذوق کی ایک خوبصورت مثال محسوس ہوا—ایسا اسلوب جو آج کے خطیبانہ ماحول میں کم کم دکھائی دیتا ہے۔
خطبے کے دوران ایک اور نکتہ جس نے مجھے خاص طور پر متوجہ کیا، وہ یہ تھا کہ رسولِ اکرم ﷺ سے روایت نقل کرتے ہوئے آپ نے "صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم” کہہ کر مکمل درود ادا کیا۔ یہ طرزِ بیان نہ صرف رسولِ اکرم ﷺ اور اہلِ بیتؑ سے محبت و احترام کا مظہر ہے بلکہ بین المسالک ہم آہنگی، وسعتِ نظر اور فکری اعتدال کی بھی علامت ہے۔ خصوصاً اس پس منظر میں کہ ہمارے ہاں عموماً اختصار کو رواج دیا جاتا ہے، ایسے بامعنی اور شعوری طرزِ عمل فکری فاصلے کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اگرچہ میں ذاتی طور پر جناب حافظ نعیم الرحمن کو قریب سے نہیں جانتا، تاہم ان کا یہ خطبہ سن کر یہ تاثر ضرور قائم ہوا کہ وہ ایک سنجیدہ، باوقار اور فکری شعور رکھنے والی دینی و سیاسی شخصیت ہیں۔ ان کے لہجے میں اعتدال، گفتگو میں توازن اور فکر میں ایک واضح سمت جھلکتی ہے، جو کسی بھی دینی و سیاسی قائد کے لیے بنیادی اوصاف شمار ہوتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی عرض کرنا مناسب سمجھتا ہوں کہ میں جماعتِ اسلامی کے بانی حضرت ابو الاعلیٰ مودودیؒ کو برصغیر کے عظیم اسلامی مفکرین اور قائدین میں شمار کرتا ہوں۔ ان کی فکر، تحریر اور جدوجہد نے اسلامی سیاست اور اجتماعی شعور کو ایک منظم اور نظریاتی بنیاد فراہم کی۔ اگر کبھی مجھے کسی جماعت سے وابستگی کا موقع یا ارادہ ہوتا تو جماعتِ اسلامی میری ترجیح ہوتی، کیونکہ یہ جماعت نظم، فکر اور نظریے کے اعتبار سے ایک منفرد شناخت رکھتی ہے۔
اسی تناظر میں، میں اس موقع پر جماعتِ اسلامی کے امیر جناب حافظ نعیم الرحمن کی کامیابی، استقامت اور توفیقِ الٰہی کے لیے دل سے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ انہیں اخلاص، بصیرت اور حکمت کے ساتھ ملتِ اسلامیہ اور وطنِ عزیز کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ ان شاء اللہ اگر کبھی بالمشافہ ملاقات کا موقع ملا تو یہ باعثِ مسرت اور شرف ہوگا۔

علامہ ڈاکٹر محمد حسین بہشتی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سفید پوش طبقہ اور نوجوان نسل کے مسائل
  • ڈیجیٹل دور میں تعلیم کا نیا رخ
  • ماحولیات کا دن اورماحولیاتی نظام کی بحالی!
  • دلشاد نظمی کی نظم نگاری
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
یہ حادثات ہیں کہ رکتے ہی نہیں
پچھلی پوسٹ
بیانیے کا زہر

متعلقہ پوسٹس

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ

مئی 19, 2024

چچا چھکّن نے جھگڑا چکایا

اگست 22, 2022

محسن سے ڈاکٹر محسن خالد محسن ؔ تک

مئی 30, 2026

جب ملا وقت کہانی پڑھ لی

جون 29, 2026

معاشرے میں نصیبو کا کردار

دسمبر 9, 2025

توبۃ النصوح – فصل ہفتم

اکتوبر 30, 2020

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

ایک بارپھروہی پیشکش

فروری 26, 2020

یہاں کچھ ایسی انویسٹمنٹ ضرور کیجیے

مارچ 28, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

شوگر سے آگاہی، راز اور مکمل...

ستمبر 17, 2025

مودی ناکام بیانیہ؛ بھارت کرپٹ ترین...

دسمبر 16, 2020

نہ جانے کیا بات تھی اس...

اپریل 17, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں