462
گرد ہوں یا غبار ہوں کیا ہوں
خاک ہوں خاکسار ہوں کیا ہوں
نہیں معلوم لاغری سے میں
رگِ گل ہوں کہ خار ہوں کیا ہوں
جوں نگیں اتنی سینہ کادی ہے
میں اگر نام دار ہوں کیا ہوں
اتنا ہوں ہوشیار غفلت میں
میں اگر ہوشیار ہوں کیا ہوں
جاں نثاری سے اپنی شاد ظفرؔ
میں جو اُس پر نثار ہوں کیا ہوں
