خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابادعوت اسلام روکنے کی سازشیں
آپکا اردو بابااردو تحاریراسلامی گوشہاسلامی مضامینمحمدصدیق پرہار

دعوت اسلام روکنے کی سازشیں

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 19, 2021
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 19, 2021 0 تبصرے 77 مناظر
78

دعوت اسلام روکنے کی سازشیں

علامہ عبدالمصطفیٰ کی تالیف سیرت مصطفی میں لکھاہے کہ ایک مرتبہ سرداران قریش حرم کعبہ میں بیٹھے ہوئے یہ سوچنے لگے کہ آخراتنی تکالیف اورسختیاں برداشت کرنے کے باوجودمحمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)اپنی تبلیغ بندکیوں نہیں کرتے؟آخران کامقصدکیاہے؟ممکن ہے یہ عزت وجاہ یاسرداری ودولت کے خواہاں ہوں۔چنانچہ سبھوں نے عتبہ بن ربیعہ کوحضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بھیجاکہ تم کسی طرح ان کادلی مقصدمعلوم کرو۔چنانچہ عتبہ تنہائی میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملااورکہنے لگا کہ اے محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)آخراس دعوت اسلام سے آپ کامقصدکیاہے؟کیاآپ مکہ کی سرداری چاہتے ہیں، یاعزت ودولت کے خواہاں ہیں،یاکسی بڑے گھرانے میں شادی کے خواہش مندہیں؟آپ کے دل میں جوتمناہوکھلے دل کے ساتھ کہہ دیجئے میں اس کی ضمانت لیتاہوں کہ اگرآپ دعوت اسلام سے بازآجائیں توپورامکہ آپ کے زیرفرمان ہوجائے گا۔اورآپ کی ہرخواہش اورتمناپوری کردی جائے گی۔۔عتبہ کی یہ ساحرانہ تقریرسن کرحضوررحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواب میں قرآن مجیدکی چندآیتیں تلاوت فرمائیں جن کوسن کرعتبہ اس قدرمتاثرہواکہ اس کے جسم کا رونگٹ ارونگٹااوربدن کابال بال خوف ذولجلال سے لرزنے اورکانپنے لگااورحضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منہ پرہاتھ رکھ کرکہامیں آپ کورشتہ داری کاواسطہ دے کر درخواست کرتاہوں کہ بس کیجئے میرادل اس کلام کی عظمت سے پھٹاجارہاہے۔عتبہ بارگاہ رسالت سے واپس ہوا۔ مگراس کے دل کی دنیامیں ایک نیاانقلاب رونماہوچکاتھا۔عتبہ ایک بڑاہی ساحرالبیان خطیب اورانتہائی فصیح وبلیغ آدمی تھا۔اس نے واپس لوٹ کرسرداران قریش سے کہہ دیا کہ محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جوکلام پیش کرتے ہیں وہ نہ جادوہے نہ کہانت نہ شاعری بلکہ وہ کوئی اورہی چیزہے۔لہٰذا میری رائے ہے کہ تم لوگ ان کوان کے حال پرچھوڑدواگروہ کامیاب ہو کرسارے عرب پرغالب ہوئے تواس میں ہم قریشیوں کی ہی عزت بڑھے گی۔مگرقریش کے سرکش کافروں نے عتبہ کایہ مخلصانہ اورمدبرانہ مشورہ نہیں مانا۔بلکہ اپنی مخالفت اورایذارسانیوں میں اورزیادہ اضافہ کردیا۔
کفارقریش میں کچھ لوگ صلح پسندبھی تھے وہ چاہتے تھے کہ بات چیت کے ذریعے صلح صفائی کے ساتھ معاملہ طے ہوجائے۔چنانچہ قریش کے چند معزز رؤسا ابوطالب کے پاس آئے اورحضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دعوت اسلام اوربت پرستی کے خلاف تقریروں کی شکایت کی۔ابوطالب نے نہایت نرمی کے ساتھ ان لوگوں کوسمجھابجھاکررخصت کردیا۔لیکن حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم علی الاعلان شرک وبت پرستی کی مذمت اوردعوت توحیدکاوعظ فرماتے ہی رہے۔اس لیے قریش کاغصہ پھربھڑک اٹھا۔چنانچہ تمام سرداران قریش یعنی عتبہ وشیبہ،ابوسفیان وعاص بن ہشام وابوجہل ولیدبن مغیرہ،عاص بن وائل وغیرہ وغیرہ سب ایک ساتھ مل کرابوطالب کے پاس آئے اوریہ کہاکہ آپ کابھتیجا ہمارے معبوودوں کی توہین کرتاہے۔ اس لیے یاتوآپ درمیان سے ہٹ جائیں اوراپنے بھتیجا کو ہمارے سپردکردیں یاپھرآپ بھی کھل کران کے ساتھ میدان میں نکل پڑیں تاکہ ہم دونوں میں سے ایک کافیصلہ ہوجائے۔ ابوطالب نے قریش کے تیوردیکھ کرسمجھ لیا کہ اب بہت ہی خطرناک اورنازک گھڑی سرپرآم پڑی ہے۔ظاہرہے کہ اب قریش برداشت نہیں کرسکتے اورمیں اکیلاتمام قریش کامقابلہ نہیں کرسکتا۔ ابوطالب نے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوانتہائی مخلصانہ اورمشفقانہ لہجے میں سمجھایا کہ میرے پیارے بھتیجے اپنے بوڑھے چچاکی سفیدداڑھی پررحم کرواوربڑھاپے میں مجھ پراتنابوجھ مت ڈالو کہ میں اٹھانہ سکوں۔اب تک توقریش کابچہ بچہ میرااحترام کرتاتھا۔مگرآج قریش کے سرداروں کالب ولہجہ اوران کاتیوراس قدر بگڑا ہواتھا کہ اب وہ مجھ پراورتم پرتلواراٹھانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ لہٰذا میری رائے یہ ہے کہ تم کچھ دنوں کے لیے دعوت اسلام موقوف کردو۔ اب تک حضورصلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ظاہری معین مددگارجوکچھ بھی تھے وہ صرف اکیلے ابوطالب ہی تھے۔حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ اب ان کے قدم بھی اکھڑرہے ہیں۔چچاکی گفتگوسن کرحضوراقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھرائی ہوئی مگرجذبات سے بھری ہوئی آوازمیں فرمایاکہ چچاجان!خداکی قسم اگرقریش میرے ایک ہاتھ میں سورج اوردوسرے ہاتھ میں چاندلاکر دے دیں تب بھی میں اپنے اس فرض سے بازنہ آؤں گا۔یاتوخدا اس کام کوپورافرمادے گا یامیں خود دین اسلام پرنثارہوجاؤں گا۔ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یہ جذباتی سن کرابوطالب کادل پسیج گیااوروہ اس قدرمتاثرہوئے کہ ان کی ہاشمی رگوں کے خون میں قطرہ قطرہ بھتیجے کی محبت میں گرم ہوکرکھولنے لگا اورانتہائی جوش میں آکرکہہ دیا کہ جان جان عم! جاؤ میں تمہارے ساتھ ہوں جب تک میں زندہ ہوں کوئی تمہارامال بیکانہیں کرسکتا۔
کفارمکہ نے جب اپنے ظلم وستم سے مسلمانوں پرعرصہ حیات تنگ کردیا توحضوررحمت عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مسلمانوں کوحبشہ جاکرپناہ لینے کاحکم دیا۔ تمام مہاجرین نہایت امن وسکون کے ساتھ حبشہ میں رہنے لگے۔مگرکفارمکہ کوکب گواراہوسکتاتھا کہ فرزندان توحید کہیں امن وچین کے ساتھ رہ سکیں۔ ان ظالموں نے کچھ تحائف کے ساتھ عمروبن العاص اورعمارہ بن ولید کوبادشاہ حبشہ کے دربارمیں اپناسفیربناکربھیجاان دونوں نے نجاشی کے دربارمیں پہنچ کر تحفوں کانذرانہ پیش کیا اوربادشاہ کوسجدہ کرکے فریادکرنے لگے کہ اے بادشاہ!ہمارے کچھ مجرم مکہ سے بھاگ کرآپ کے ملک میں پناہ گزین ہوگئے ہیں۔آپ ہمارے ان مجرموں کوہمارے حوالے کردیجئے یہ سن کرنجاشی بادشاہ نے مسلمانوں کودربارمیں طلب کیا اورحضرت علی رضی اللہ عنہ کے بھائی حضرت جعفر رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے نمائندہ بن کرگفتگو کے لیے آگے بڑھے اوردربارکے آداب کے مطابق بادشاہ کوسجدہ نہیں کیابلکہ صرف سلام کرکے کھڑے ہوگئے درباریوں نے ٹوکا توحضرت جعفررضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خداکے سواکسی کوسجدہ کرنے سے منع فرمایا ہے اس لیے میں بادشاہ کوسجدہ نہیں کرسکتا۔اس کے بعد حضرے جعفربن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے دربارشاہی میں اس طرح تقریرشروع فرمائی کہ اے بادشاہ ہم لوگ ایک جاہل قوم تھے شرک وبت پرستی کرتے تھے لوٹ مار،چوری وڈکیتی،ظلم وستم اورطرح طرح کی بداعمالیوں میں مبتلاتھے۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری قوم میں ایک شخص کواپنارسول بناکربھیجا۔ جس کے حسب ونسب اورصدق ودیانت کوہم پہلے سے جانتے تھے۔اس رسول نے ہم کوشرک وبت پرستی سے روک دیااورصرف ایک خدائے واحدکی عبادت کا حکم دیااورہرقسم کے ظلم وستم اورتمام برائیوں اوربدکاریوں سے ہم کومنع کیا۔ہم اس رسول پرایمان لائے اورشرک وبت پرستی چھوڑ کرتمام برے کاموں سے تائب ہوگئے۔بس یہی ہماراگناہ ہے۔ جس پرہماری قوم ہماری جان کی دشمن ہوگئی اوران لوگوں نے ہمیں اتناستایا کہ ہم اپنے وطن کوخیربادکہہ کرآپ کی سلطنت کے زیرسایہ امن کی زندگی بسرکررہے ہیں اب یہ لوگ ہمیں مجبورکررہے ہیں کہ ہم پھراس پرانی گمراہی میں واپس لوٹ جائیں۔حضرت جعفررضی اللہ عنہ کی تقریرسے نجاشی بادشاہ بے حدمتاثرہوا۔یہ دیکھ کرکفارمکہ کے سفیرعمروبن العاص نے اپنے ترکش کاآخری تیربھی پھینک دیا اورکہا کہ اے بادشاہ!یہ مسلمان لوگ آپ کے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے بارے میں کچھ دوسراہی اعتقاد رکھتے ہیں جوآپ کے عقیدہ کے بالکل خلاف ہے۔یہ سن کرنجاشی بادشاہ نے حضرت جعفررضی اللہ عنہ سے اس بارے سوال کیا توآپ نے سورۃ مریم کی تلاوت فرمائی۔کلام ربانی کی تاثیرسے نجاشی بادشاہ کے قلب پراتناگہرااثرپڑا کہ اس پررقت طاری ہوگئی اوراس کی آنکھوں سے آنسوجاری ہوگئے۔حضرت جعفررضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کویہی بتایاہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام خدا کے بندے اوراس کے رسول ہیں جوکنواری مریم کے شکم مبارک سے بغیرباپ کے خداکی قدرت کانشان بن کرپیداہوئے۔نجاشی بادشاہ نے بڑے غورسے حضرت جعفررضی اللہ عنہ کی تقریرکوسنااوریہ کہا کہ بلاشبہ انجیل اورقرآن ایک آفتاب ہدایت کے دونورہیں اویقیناحضرت عیسیٰ علیہ السلام خداکے بندے اوراس کے رسول ہیں اورمیں گواہی دیتاہوں کہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خداکے وہی رسول ہیں جن کی بشارت حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے انجیل میں دی ہے اور اگرمیں دستورسلطنت کے مطابق تخت شاہی پررہنے کاپابندنہ ہوتا تومیں خودمکہ جاکررسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جوتیاں سیدھی کرتا اوران کے قدم دھوتا بادشاہ کی تقریرسن کراس کے درباری جوکٹرقسم کے عیسائی تھے ناراض وبرہم ہوگئے مگرنجاشی بادشاہ نے جوش ایمانی میں سب کوڈانٹ پھنکارکرخاموش کر دیا اور کفار مکہ کے تحفوں کوواپس لوٹاکرعمروبن العاص عماربن ولیدکودربارسے نکلوادیااورمسلمانوں سے کہہ دیا کہ تم لوگ میری سلطنت میں جہاں چاہوامن وسکون کے ساتھ آرام وچین کی زندگی بسرکروکوئی تمہاراکچھ بھی نہیں بگاڑسکتا۔
کفارمکہ کی دعوت اسلام روکنے کی تینوں سازشیں ناکام ہوگئیں۔سب سے پہلے انہوں نے حضوررحمت عالم،شفیع معظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کودنیاوی جاہ ومنصب اورعہدے اوررشتے کالالچ دے کردعوت اسلام سے روکنے کی سازش کی۔اس سازش کی ناکامی کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچاابوطالب کے پاس گئے۔کفارمکہ کی یہ سازش بھی کامیاب نہ ہوئی۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ کفارمکہ وہاں بھی پہنچ گئے نجاشی بادشاہ کوصحابہ کرام کے خلاف کرکے انہیں وہاں سے نکلوانے کی سازش کی جوناکام ہوگئی۔ ان تینوں واقعات سے ہمیں یہ درس بھی ملتاہے کہ دعوت اسلام کتنی ضروری ہے۔ اگردعوت اسلام چھوڑنے کے بدلے میں دنیاومافیھابھی مل جائے تب بھی دعوت اسلام نہیں چھوڑنی چاہیے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ درس بھی ملتاہے کہ چاہے پوری دنیاآپ کی مخالف ہو، کوئی آپ کی بات سننے والانہ ہو،کوئی آپ کی بات پرتوجہ دینے والانہ ہو تب بھی حق اورسچ بات کہتے رہیں۔
آج بھی حق اورسچ بات کی مخالفت کی جاتی ہے۔ حق اورسچ بات کہنے والوں کی بھی مخالفت کی جاتی ہے۔ اسے حق اورسچ بات کہنے سے روکنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسے ہی سمجھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔کہ تم یہ کن چکروں میں پڑگئے ہو،کسی کوکچھ نہ کہو،جوکیاکرتاہے اسے کرنے دو۔کسی کونہ چھیڑو۔ تمہاراکسی سے کیالینادینا تم اپنے کام سے کام رکھو۔

محمدصدیق پرہار

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • یہ جنگ فیصلہ کن موڑ پر ہے اس سے کہو
  • تیرا وعدہ جھوٹا نکلا
  • سکرین سے باہر کی دُنیا
  • درد
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
محسن ِ پاکستان کا ناقابلِ تسخیر پاکستان!
پچھلی پوسٹ
انار کھائیے،بیماریاں بھگائیے

متعلقہ پوسٹس

پہاڑ کاٹتے دریاؤں کی روانی کو

مارچ 28, 2022

جیسا خُدا کا حُکم ہے ویسا سمجھتا ہوں

جنوری 28, 2020

میرے مولا! میری لاج رکھنا

اپریل 11, 2020

ستارہ نُما

نومبر 14, 2021

بھارتی لُٹیا اور بلاول بھٹو

جون 13, 2025

پڑیئے گر بیمار

دسمبر 15, 2019

احساس خود گرفتہ سے جاں پر بنی رہی

نومبر 20, 2019

سلامتی کی دعا دے کے با خدا میں نے

نومبر 16, 2021

اور ہم تمہیں لازماً آزمائیں گے

جولائی 4, 2020

کڑکتی بجلی، ہواؤں سے ڈولتے خیمے

جون 3, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

رات کی مسافر

مارچ 24, 2026

خدا کو اک طرف

دسمبر 26, 2024

کب تلک چولہے جلائیں گی ہماری...

نومبر 9, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں