575
تم میرے اندر کا سچ سن سکتے ہو تو سنو
مجھے تم سے محبت نہیں ہے
تم میری ٰضرورت ہو
ضرورت
میری ادھوری خواہشات کی تکمیل کی
لفظ ’محبت ‘ تو ہم نے جھوٹ نگری سے مستعار لیا ہے
ایک عرصہ سے ہم محبت نام کی black comedyرچائے جارہے ہیں
ہم ہی کردار ہم ہی تماشائی
ایک دوسرے کا تماشا دیکھتے ہیں
ہم ایک ناطے شدہ ورانیے تک
جذبات میں بہتے ہیں
اور بلآخر ایک دن اپنا اپنا میک اپ اتار دیتے ہیں
انجلا ء ہمیش

2 تبصرے
مجھے تم تم سے محبت نہیں ہے – تم میر ی ضرو ر ت ہو – ضر و ر ت – کیا خو ب صو ر ت حقیقت ہے ! جسے بہت کم لو گ جا نتے ہیں – شکریہ
جی ، ایسا ہی ہے