خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامبےنظیر بھٹو : جمہوریت کی ادھوری کہانی
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزیوسف صدیقی

بےنظیر بھٹو : جمہوریت کی ادھوری کہانی

از یوسف صدیقی دسمبر 27, 2025
از یوسف صدیقی دسمبر 27, 2025 0 تبصرے 33 مناظر
34

تاریخ کے کچھ دن صرف کیلنڈر کا حصہ نہیں ہوتے، وہ قوم کے مزاج میں شامل ہو جاتے ہیں۔ 27 دسمبر بھی ایسا ہی ایک دن ہے۔ یہ وہ تاریخ ہے جسے پاکستان چاہ کر بھی بھلا نہیں سکا۔ اس دن ایک سیاسی رہنما نہیں مری، اس دن امید، تسلسل اور جمہوری اعتماد کو شدید دھچکا پہنچا۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کی سیاست اقتدار کے گرد نہیں گھومتی تھی بلکہ مزاحمت کے محور پر کھڑی تھی۔ وہ ایک ایسے سیاسی ماحول میں جوان ہوئیں جہاں اقتدار طاقت کے زور پر حاصل کیا جاتا تھا۔ benazir bhuttoاس کے باوجود انہوں نے ووٹ، پارلیمان اور آئین کی بات کی۔ ضیاء الحق کے دور میں جیل، نظر بندی اور مقدمات ان کے لئے اجنبی نہیں تھے۔ جلاوطنی کے سالوں میں بھی وہ پاکستان کی سیاست سے الگ نہ ہوئیں، لندن ہو یا دبئی، ان کی گفتگو کا مرکز ہمیشہ پاکستان رہا۔

2007 میں وطن واپسی کوئی جذباتی فیصلہ نہیں تھا بلکہ ایک خطرناک سیاسی جوا تھا۔ انہیں اندازہ تھا کہ جان کو شدید خطرہ ہے۔ کراچی میں ہونے والا حملہ اس کا واضح ثبوت تھا۔ اس کے بعد بھی انتخابی مہم جاری رکھنا معمولی بات نہیں تھی۔ عام سیاست دان ایسی صورتحال میں خاموشی اختیار کر لیتا ہے، مگر وہ جلسوں میں جاتیں رہیں، عوام سے خطاب کرتی رہیں، کیونکہ ان کے نزدیک سیاست عوام سے منقطع ہو کر نہیں کی جا سکتی۔

27 دسمبر کی شام راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسہ ختم ہوا۔ نعرے لگے، لوگ منتشر ہونے لگے، فضا میں ایک عام سیاسی شام کا سا شور تھا۔ چند لمحوں بعد یہ شور چیخوں میں بدل گیا۔ گولیاں چلیں، افراتفری پھیل گئی، اور پھر وہ خبر آئی جس نے پورے ملک کو ساکت کر دیا۔ ٹی وی سکرینوں پر سیاہ پٹیاں لگ گئیں، سڑکوں پر لوگ رُک گئے، کئی شہروں میں دکانیں خود بخود بند ہو گئیں۔

یہ صرف ایک فرد کی شہادت نہیں تھی بلکہ اس کے اثرات فوری طور پر سامنے آئے۔ سندھ میں حالات بے قابو ہوئے، ریل گاڑیاں جلیں، سڑکیں کاٹ دی گئیں، خوف اور غصہ ایک ساتھ پھوٹ پڑے۔ ملک ایک بار پھر عدم استحکام کی طرف لڑھک گیا۔ سیاسی عمل جو پہلے ہی کمزور تھا، مزید دباؤ میں آ گیا۔

سانحے کے بعد تحقیقات کا اعلان ہوا، رپورٹیں تیار ہوئیں، مختلف بیانات سامنے آئے، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سوال مضبوط ہوتا گیا۔ اصل ذمہ دار کون تھا اور سچ کیوں دھندلا رہا۔ یہ سوال صرف بے نظیر بھٹو کے چاہنے والوں کا نہیں بلکہ ریاست کے انصاف سے جڑا ہوا سوال بن گیا۔

بے نظیر بھٹو کی سب سے بڑی وراثت ان کا نظریہ تھا۔ وہ اختلاف کی سیاست پر یقین رکھتی تھیں، انتقام کی سیاست پر نہیں۔ وہ جانتی تھیں کہ پاکستان جیسے معاشرے میں جمہوریت ایک مسلسل جدوجہد مانگتی ہے، کوئی ایک دن کا عمل نہیں۔ ان کی سیاست میں کمزوریاں بھی تھیں، فیصلوں پر تنقید بھی ہوئی، مگر یہ بات ماننا پڑے گی کہ انہوں نے سیاست کو مکمل طور پر طاقت کے حوالے نہیں ہونے دیا۔

آج اٹھارہ سال بعد بھی 27 دسمبر ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ہم نے اس قربانی سے کیا سیکھا۔ کیا سیاست مزید محفوظ ہوئی، کیا اختلاف برداشت بڑھا، یا ہم وہیں کھڑے ہیں جہاں اس دن تھے۔ بے نظیر بھٹو ایک سیاسی جماعت تک محدود نہیں تھیں، وہ ایک دور کی نمائندہ تھیں، اور دور کے خاتمے ہمیشہ خلا چھوڑ جاتے ہیں۔

یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت صرف نعروں سے زندہ نہیں رہتی، اسے قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ کبھی ووٹ سے، کبھی قید سے، اور کبھی جان سے۔

یوسف صدیقی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • بنت ِحوا تشدد کی زد میں کیوں؟
  • مرزا غالبؔ کی حشمت خاں کے گھر دعوت
  • وی آئی پی کارڈ
  • ماں بولی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
یوسف صدیقی

اگلی پوسٹ
سماج کی خدمت
پچھلی پوسٹ
ایک اہم بات جو کہنے جا رہا ہوں

متعلقہ پوسٹس

آپ اتنے بھی محترم نہیں

دسمبر 3, 2020

زندگی کیا ہے

اپریل 23, 2022

چلو اب مل کے ہجروحَبس کا موسم بدلتے ہیں

فروری 26, 2020

خامہ بگوش کے قلم سے

دسمبر 15, 2019

خودکشی

فروری 2, 2020

معجزاتی ملک اور کرشماتی لوگ!

اپریل 15, 2020

اِنسانی نسلیں اور معاشرتی ترقی

نومبر 16, 2025

تصنیف وتالیف کی اہمیت

نومبر 15, 2025

ذائقے جو روپوش ہو گئے

دسمبر 4, 2019

حوصلہ افزائی

اکتوبر 17, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کودک و برگِ فرو افتاده

فروری 3, 2025

مِرے سُخن میں یہی اِک کلام...

دسمبر 12, 2025

ہالی ووڈ کا فریب – دوسری...

جنوری 19, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں