خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابااب اِس کے بعد گھبرانا ہے تم کو
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزحیات عبداللہ

اب اِس کے بعد گھبرانا ہے تم کو

از حیات عبد اللہ جولائی 10, 2020
از حیات عبد اللہ جولائی 10, 2020 0 تبصرے 62 مناظر
63

” اب اِس کے بعد گھبرانا ہے تم کو“

ہم کتنے خرخشوں میں گِھر چکے ہیں۔ہم جسم وجان کے لیے عذاب بنے کتنے ہی سرابوں کی لپیٹ میں آ چکے ہیں۔چنڈال رُتیں ہماری جبینوں پر مستقل طور اداسیاں اور مایوسیاں کھود دینے پر تُلی بیٹھی ہیں۔صرف کورونا ہی اپنے دانتوں کو کٹکٹاتے ہوئے ہمیں تنہائی کی اذیتوں میں دھکیلنے کے در پَے نہیں، درجنوں آزار ایسے ہیں جو ہمارے سیاست دانوں اور افسروں نے ہم پر مُسلّط کر رکھے ہیں۔مہنگائی کا عفریت منہ پھاڑے کھڑا ہے۔آٹا اور چینی کی قلّت ہر فرد کے لیے اذیت بن چکی ہے۔پٹرول کی ایذائیں ہر شخص کے حواس مختل کیے جا رہی ہیں۔عالمی منڈی میں پٹرول بے وقعت ہو چکا تھا جب کہ پاکستان میں لوگ، پٹرول کی کھوج میں دن رات سرگرداں نظر آ رہے تھے۔پٹرول پمپس کے باہر لوگوں کے ہجومِ بے کراں، پٹرول کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے مگر نگوڑے پٹرول کا ہجروفراق طویل ہوتا جا رہا تھا کہ اچانک پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا اور پھر ہر پٹرول پمپ پر پٹرول ملنے لگا۔معیشت کا بَھٹّا بٹھا دیا گیا۔ڈالر کو ببر شیر بنا کر، روپے کو کھسیانی بلّی کی طرح کھمبا نوچنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ایک کروڑ نوکریوں اور غریبوں کے لیے گھروں کے وعدے تو کب کے کسی تپتے اور جُھلستے دشتِ بے اماں کی خوراک بن چکے۔کشمیر کے مسئلے کا کچھ اتا پتا نہیں کہ کشمیریوں کے درد، اُن کی آہیں اور سسکیاں سب کچھ پسِ منظر میں دھکیل دی گئیں۔یہاں وقفے وقفے سے عوام کے نحیف ونزار وجود پر چرکے لگائے جا رہے ہیں۔کچھ لوگ ابھی تک موجودہ حکومت کو ناکام نہیں دیکھنا چاہتے سو وہ طوعاً او کرہاً حکومت کی ناکام پالیسیوں کے بھی فضائل ومناقب بیان کرتے نہیں تھکتے۔کتنے ہی بھیانک آسیب مسلّط کر دیے جائیں کچھ لوگ ان آلام میں بھی کوئی نہ کوئی خوبی ڈھونڈ لاتے ہیں۔وفاؤں کی یہ بھیانک قِسم دنیا میں کہیں بھی تو موجود نہیں جو پاکستان کے ہر سیاسی کارکن کے دل میں اپنی اپنی پارٹی کے لیے موجود ہے کہ خاک میں مل جانے تک یہ لوگ اپنی سیاسی پارٹی ہی کے گُن گاتے نظر آتے ہیں۔منور رانا نے کیا خوب صورت شعر کہا ہے کہ
مٹّی میں ملا دے کہ جدا ہو نہیں سکتا
اب اس سے زیادہ میں ترا ہو نہیں سکتا
یہ حقیقت ہے کہ حکومت کو ناکام کرنے کے لیے وزیر اور بیوروکریٹس ایڑی چوٹی تک کا پورا زور لگا رہے ہیں۔آخر کب تک عوام تبدیلی کے خوش نما خواب میں دھنسے رہیں گے۔یہاں کبھی تو ٹماٹر کو اعلی منصب پر فائز کر کے نایاب کر دیا جاتا ہے تو کبھی لیموں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگتی ہیں اور جب انھیں بے توقیری کی خاک میں ملایا جاتا ہے تو پھر دس روپے کلو لینے والا بھی کوئی نہیں ہوتا۔اعتدال کی راہوں سے رُوگردانی قوم کو مسلسل ذہنی خلفشار میں مبتلا رکھے ہوئے ہے۔دو سال ہونے کو آئے ابھی تک کوئی نوید افزا کلی نہیں کِھل سکی۔کسی مسرّت آمیز غنچے نے ابھی تک اپنے لبوں پر تبسّم نہیں بکھیرے۔وزیرِ اعظم نے ایک بار پھر وہی نعرہ بہ بانگِ دہل لگایا ہے کہ مافیا کو نہیں چھوڑوں گا۔وہ جنھیں” مافیا کی سب سے خطرناک قِسم“ کہا جاتا تھا وہ تو لندن کے اطلسِ کمخواب میں محوِ عیش و عشرت ہیں۔جب موجودہ حکومت اُنھیں لندن جانے ہی سے نہ روک سکی تو اور کون سے مافیا کو” نہ چھوڑنے “کی دھمکیاں دے کر ڈرایا جا رہا ہے؟
آٹا اور چینی کے بحران کے باعث وزیر اعظم کے حکم پر ہٹائے گئے گریڈ 22 کے بیوروکریٹ ہاشم پوپلزئی کو پھر نیا عہدہ دینے کی خبریں گردش میں ہیں۔اسے ایم ڈی پیپرا تعینات کرنے کا فیصلہ واپس لے کر وفاقی سیکرٹری برائے وزارت اوور سیز ڈویژن لگا دیا گیا ہے۔یعنی وزیر اعظم کے حکم کو بھی در خورِ اعتنا تک نہیں سمجھا جا رہا۔
9 آئل کمپنیوں کو مصنوعی بحران پیدا کرنے کی پاداش میں اُن کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا مگر اچابک ہی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر کے انھیں بے انتہا فائد پہنچا دیا گیا۔سوال یہ پیدا کورونا کے تلخ اور جاں گسل ماحول میں ساری قوم کو پٹرول کی اذیت میں مبتلا کرنے والے ان پٹرول مافیا کو پسِ دیوار زنداں بند کیوں نہ کیا گیا؟ قومی مجرموں کے ساتھ اتنی رحم دلی آخر کس لیے برتی گئی ہے؟
دو سال قبل جب قوم کو کہیں بھی جائے اماں نظر نہیں آ رہی تھی تو پی ٹی آئی کے تبدیلی کے نعرے کو برگد سمجھ کر اس کی چھاؤں تلے بیٹھ گئی تھی کہ شاید تبدیلی کا کوئی ایک آدھ نشاط انگیز جھونکا کسی دریچے سے نمودار ہو جائے، قوم کی آنکھیں پتھرا چکیں مگر بادِ بہاری کا احساس تک معدوم ہو چلا ہے۔اب تو قوم میں یہ احساس شدّت سے انگڑائی لینے لگا ہے کہ موجودہ حکومت سے تو سابقہ حکومتیں ہی بہت بہتر تھیں۔
ہمارے دریاؤں کی طغیانی اور اٹکھیلیاں کب کی دم توڑ چکی۔ہماری چنچل نہروں کی مستی کب کی رَیت کے سانچے میں ڈھل کر ہمارا منہ چڑا رہی ہے۔ہمارے ڈیمز کی تعمیر کا سپنا کب کا قصّہ ء درد بن کر ہمیں آٹھ آٹھ آنسو رلا رہا ہے۔اگر آپ خوش گمانیوں کے لق ودق صحرا سے باہر تشریف لے آئیں تو اتنا ضرور کہوں گا کہ” عمران خان تو ایمان دار ہے “ جیسے راگ درباری سے کچھ تبدیلی نہیں آنے والی۔جب عمران خان کے اردگرد وہی مُورتیں اور صُورتیں موجود ہیں، سابقہ حکمرانوں کے گرد جن کا جمگھٹا تھا تو آخر تبدیلی کس طرح آ سکتی ہے؟ ہم تو خوف اور گھبراہٹ کی آخری دہلیز پر آ کھڑے ہوئے ہیں کہ اب اس سے زیادہ ہراس کی گنجایش ہی باقی نہیں رہی لیکن بالآخر ان آنکھوں کو بھی گھبرانا ہی پڑے گا جو بہ ہر طور عمران خان کو کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں۔شکیل اعظمی نے کیا خوب کہا ہے کہ
میں اپنے خوف کی حد پر کھڑا ہوں
اب اِس کے بعد گھبرانا ہے تم کو

حیات عبداللہ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • خاک تھی، چاندنی تھی
  • علمیت اور ذکاوت کے مقابلے
  • مائل بہ کرم ہوتا ہے افلاک پہ اب چاک
  • مینارِمحبت کا شہزادہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
حیات عبد اللہ

اگلی پوسٹ
بے نشاں ہو گئے عاشقی میں تری
پچھلی پوسٹ
کورونا اوراُم مسائل آبادی کا عفریب

متعلقہ پوسٹس

گھر کی اصل طاقت

جون 5, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

مسخرہ

فروری 5, 2022

گزر گئے پلوں کو اب

جون 27, 2025

معجزاتی ملک اور کرشماتی لوگ!

اپریل 15, 2020

محبتوں کے تعلق میں

اکتوبر 7, 2025

تُو آسماں کو ورطہء حیرت میں ڈال دے

جون 20, 2021

غائب کیے جو وقت نے اوراقِ زندگی

جنوری 17, 2025

درد

فروری 4, 2022

الحمد للہ

مئی 10, 2023

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • انسانیت

    جولائی 31, 2026
  • تھا میں کیا، اور کیا سے کیا ہو گیا

    جولائی 31, 2026
  • مری زندگی تو فراق ہے

    جولائی 30, 2026
  • مخلوق خدا سے محبت

    جولائی 29, 2026
  • متن کے تعاقب میں

    جولائی 28, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا

اسلامی گوشہ

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

اردو شاعری

انسانیت

جولائی 31, 2026

تھا میں کیا، اور کیا سے کیا ہو...

جولائی 31, 2026

مری زندگی تو فراق ہے

جولائی 30, 2026

اسی دھوکے میں رہتا آدمی ہے

جولائی 26, 2026

آئینے کی کرچیاں

جولائی 24, 2026

اردو افسانے

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

اردو کالمز

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

سرقے کو جہاں رتبۂ الہام دیا جائے!

جولائی 25, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • انسانیت

    جولائی 31, 2026
  • تھا میں کیا، اور کیا سے کیا ہو گیا

    جولائی 31, 2026
  • مری زندگی تو فراق ہے

    جولائی 30, 2026
  • مخلوق خدا سے محبت

    جولائی 29, 2026
  • متن کے تعاقب میں

    جولائی 28, 2026
  • اسی دھوکے میں رہتا آدمی ہے

    جولائی 26, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اردو نظم کے نئے آفاق

اکتوبر 28, 2020

کچھ ایسے اگلے سفر کی تکان...

دسمبر 12, 2021

الجھن کا حل نہیں مل رہا

ستمبر 18, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں