خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباخدا کا شُکر ہے گرداب سے نکل آیا
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزحیات عبداللہ

خدا کا شُکر ہے گرداب سے نکل آیا

حیات عبد اللہ کا اردو کالم

از حیات عبد اللہ فروری 12, 2020
از حیات عبد اللہ فروری 12, 2020 0 تبصرے 419 مناظر
420

خدا کا شُکر ہے گرداب سے نکل آیا

یکلخت ہی آنسوؤں کی ایک جھڑی لگ گئی تھی، اشکوں کے سَوتے پھوٹ پڑے تھے۔وارڈ بوائے بولا” سر! آپ کو تو خوش ہونا چاہیے“مگر اُس پگلے کو کیا پتا تھا کہ یہ آنسو اپنے ربّ کی جناب میں اظہارِ تشکّروسپاس ہی کے لیے تو تھے، جو بے ساختہ بہ نکلے تھے۔زندگی میں کبھی کبھی یوں بھی تو ہوتا ہے کہ وفورِ مسرّت سے آنسو اس طرح رواں ہو جاتے ہیں کہ تھمنے کا نام تک نہیں لیتے۔جی ہاں! بعض اوقات ایمان آفریں نشاط و انبساط کے اظہار کا راستہ فقط آنکھیں ہی آ ٹھہرتی ہیں۔
گذشتہ ماہ سینے میں ہلکا سا درد ہوا تو فوراً فیصلہ کیا کہ سینے کے ہلکے سے درد کو بھی ہلکا نہیں لینا چاہیے سو کارڈیالوجی سنٹر ملتان سے چیک اپ کروایا۔ای سی جی نارمل تھی مگر ڈاکٹر نے ای ٹی ٹی بھی تجویز کر دی۔چند دنوں بعد ای ٹی ٹی کی گئی، جو پازیٹو نکلی۔جس سے پریشانی کی لہر جسم و جاں میں دوڑ گئی۔یخ بستہ سردی کی ٹھٹھرتی شاموں میں زرد پتّوں کی مانند دل اچاٹ سا ہو کر رہ گیا۔طرح طرح کے وسوسے اور سوچ و فکر کے آکٹوپس احساسات کو نوچنے لگے۔
اداسی ایک دم وارد ہوئی ہے
وگرنہ میں ابھی اچھا بھلا تھا
ملتان سے برادرم راؤ خالد اور راؤ قیصر کا اللہ بھلا کرے کہ وہ مجھے کارڈیالوجی سنٹر میں لیے پھرتے رہے۔ڈاکٹرز اور دیگر عملے کے سرد رویّوں سے مزید دل بجھ سا گیا کہ ہر طرف چیخ پکار کے باوجود ڈیوٹی پر موجود عملہ بے دھڑک موبائل فون استعمال کیے جا رہا تھا۔یقیناً چودھری پرویز الہی نے بہت عظیم کام کیا کہ ملتان میں دل کا ہسپتال بنا دیا، مگر انتظام و انصرام اور عملے کے سرد رویّے کو کون ٹھیک کرے گا؟ ڈاکٹرز تو مسیحا ہوتے ہیں، امید بندھاتے ہیں اور اپنے نرم و شفیق لب و لہجے سے مریض میں زندگی کی جوت جگاتے ہیں مگر ایک بے دردی مسیحا نے تو مجھے بائی پاس آپریشن تک کی خبر سنا دی تھی۔دل کے ڈاکٹر بھی پتھر دل ہوتے ہیں، اس حقیقت کا آج انکشاف ہو رہا تھا۔ہم اپنی پلکوں پر سپنوں کا بوجھ لیے پھرتے ہیں۔ہم جو اپنے دل کو خواہشوں سے لادے دن رات مسلسل ریاضتیں کرتے رہتے ہیں مگر آلام اچانک ہی آ دھمکتے ہیں اور تمام تمناؤں اور حسرتوں کو پٹخ کر رکھ دیتے ہیں۔اس سے بھی زیادہ اذیت ناک مرحلہ وہ ہوتا ہے جب انسان کو اندر سے رنجور اور مغموم ہونے کے باوجود اپنے اوپر طمانیت کا ایک خول چڑھانا پڑتا ہے، حالاں کہ وہ اندر سے چٹخ چکا ہوتا ہے۔
تم نے باہر سے دیکھ رکھا ہے
میں بہت مختلف ہوں اندر سے
مصائب اگرچہ آسودگیوں کو چاٹ کھاتے ہیں مگر بہت کچھ سِکھا بھی جاتے ہیں۔کون اپنا ہے… کون پرایا؟ کون سجّن بیلی ہے اور کون مطلب پرست؟ وقت یہ سب کچھ نتھار کر رکھ دیتا ہے۔ہماری زندگیوں میں ایسے لوگ بھی تو ہوتے ہیں جن پر انسان مکمل وقار اور پیار کے ساتھ حُسنِ سلوک کی انتہاؤں کو چھو لیتا ہے مگر ان کم ظرفوں سے بھلائی اور خیر کی توقع رکھنا حماقت ثابت ہوتی ہے۔
کم ظرف ومنافق تھے سو افسوس نہیں ہے
جو لوگ مرے حلقہ ء احباب سے نکلے
کرب واضطراب کا سلسلہ 20 دنوں پر محیط تھا۔برادرم زید حبیب کی محبتیں تھیں کہ قلم وقرطاس سے رابطہ ٹوٹنے نہیں پایا اور میں ذہنی خلفشار اور انتشار کے باوجود لفظوں کو صفحہ ء قرطاس پر بکھیرتا چلا گیا۔اللہ ربّ العزت کا وعدہ ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ضرور آتی ہے۔میرے بچپن کے دوست ماسٹر راؤ ارشاد علی، جو خود دل کے مریض ہیں مگر وہ نہ صرف اپنے لبوں پر تبسّم سجائے پھرتے ہیں بلکہ مسکراہٹیں تقسیم بھی کرتے ہیں۔انھوں نے مجھے ملتان کی بجائے وکٹوریا ہسپتال بہاول پور میں ڈاکٹر سیّد نعمان علی کے پاس جانے کا مشورہ دیا۔پہلی ملاقات میں ہی لگا کہ وہ ایک انتہائی خدا ترس، شفیق، ملنسار اورانسانیت کا درد رکھنے والے ڈاکٹر ہیں۔انھوں نے میرا اچھی طرح معائنہ کیا اور کہا کہ بہ ظاہر دل کی بیماری کی کوئی علامت نہیں ہے مگر چوں کہ آپ کی ای ٹی ٹی رپورٹ پازیٹو ہے اس لیے بہتر ہے کہ آپ انجیو گرافی کروا لیں تا کہ اصل حقیقت کا کھوج لگایا جا سکے۔نو دن بعد انھوں نے انجیو گرافی کا وقت دیا۔دل و دماغ نو دنوں تک غم اور پریشانی کے حصار میں جکڑے رہے۔چہار سُو ستارے سے ٹوٹنے لگے تھے۔بادِ سموم کے جھکّڑ جسم وجاں کو جھلسائے جا رہے تھے۔میں ممنون ہوں برادرم راؤ لیاقت علی اور ماسٹر ارشاد علی کا جو مجھے انجیو گرافی کے لیے لے گئے۔
میں وکٹوریا ہسپتال کے کارڈیالوجی سنٹر میں انجیو گرافی روم میں لیٹا تھا۔ڈاکٹر سیّد نعمان علی نے اپنا کام شروع کیا… اللہ کی جناب میں دعائیں، التجائیں، فریادیں اور گزارشیں تھیں۔آج مجھے اس حقیقت کا خوب ادراک ہو رہا تھا کہ دعاؤں اور استغفار میں جتنا سوزوگداز ہسپتالوں کے آپریشن تھیئٹرز اور لیبارٹریز میں آتا ہے اتنا تو مساجد میں بھی نہیں آتا۔واللہ! مساجد میں بھی اتنی تڑپ کے ساتھ اللہ کو یاد نہیں کیا جاتا جتنا ہسپتالوں میں اللہ یاد آتا ہے۔دعائیں میرے لبوں پر آ بسی تھیں۔اُن دس پندرہ منٹوں کا انگلیٹ اور تن وتوش بہت ہی بھاری اور تلخ تھا۔ڈاکٹر سیّد نعمان علی نے اپنا مسکراتا ہوا چہرہ میرے قریب کیا اور کہا” آپ کے گھر کے قریب کوئی مٹھائی کی دکان ہے؟ “میں نے کہا جی! بہت ہیں۔کہنے لگا” آپ کا دل بالکل ٹھیک ہے الحمدللہ، آپ مٹھائی کا ڈبّا لے کر گھر جائیں“
آنسو بہتے چلے گئے۔اپنے اللہ کے سامنے شُکر ادا کرنے کا آنسوؤں سے بہتر اور کوئی ذریعہ بھی تو نہیں ہوتا۔میں وارڈ بوائے کو کیسے سمجھاتا کہ اپنے ربّ کے حضور اشکوں سے بہتر خوشی کے اظہار کا اور کوئی اسلوب ہے ہی نہیں۔
خدا کا شُکر ہے گرداب سے نکل آیا
میں اس کے حلقہ ء احباب سے نکل آیا
سجی ہوئی تھیں دکانیں منافقت کی جہاں
میں ایسے قریہ ء بے خواب سے نکل آیا
ہم طویل مسافتیں طے کرتے زیست کی راہوں پر سَرپٹ دوڑتے چلے جاتے ہیں اور ایک لمحے کے لیے توقف کر کے ان حقیقتوں کے متعلق نہیں سوچتے جو بہ روزِ حشر ہماری نجات کا باعث ہوں گی۔ہم نے اپنے گرد مطلب پرستی کے حصار کھینچ رکھے ہیں… ہم حرص وہوس کی بُکّل مارے تاک میں بیٹھے رہتے ہیں… ہم کدورتوں کو توانا رکھنے کے عادی ہیں… ہم رنجشوں کو پال پوس کر پہلوان بنائے رکھنے کے خوگر ہیں… ہمارے گمان کدے میں انسانیت کے جگنو بہت کم ہی جگمگاتے ہیں اور ایسے میں زندگی تمام ہو جاتی ہے۔درحقیقت اللہ ایسی ابتلاؤں اور آزمایشوں کے ذریعے ہمارے کرداروعمل کو صراطِ مستقیم پر گامزن کرنا چاہتے ہیں… شاید کہ ہم سمجھیں… کاش! کہ ہم جانیں۔

(حیات عبداللہ)

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کورونا کے بعد مزیدعالمی وباؤں کا خطرہ!
  • درد جب صبر کے دھاروں سے نکل آئے تھے
  • اے ہَوا تُو ہی نہیں میں بھی ہوں
  • کتے کی زبان
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
حیات عبد اللہ

اگلی پوسٹ
چغد
پچھلی پوسٹ
ویلنٹائن ڈے منانے کا بتایا کس نے؟

متعلقہ پوسٹس

خودی سے پا کے اب فرار دور رہنا ہے

اپریل 4, 2020

ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا

مارچ 11, 2026

پاکستان کی ترقی کا راستہ

ستمبر 22, 2025

اردو میں ادبی تاریخ کی روایت

دسمبر 4, 2019

ہم یہاں کے ہو لیئے

نومبر 11, 2025

دودا پہلوان

فروری 3, 2020

شرم کی کیا بات ہے، شرمائیں کیوں ؟

جنوری 1, 2023

رخ سے نقابِ سبز

مارچ 4, 2025

کبھی سوچا نہ ہی سمجھا نہ سمجھداری کی

مئی 15, 2020

ایہام گوئی کی تحریک

اپریل 3, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

محبت دے محلے وچ جو اتھرو

اکتوبر 25, 2025

زخم جب سینے کو مہکا نے...

جنوری 4, 2023

ترا تخیّل کمالِ فن سے خیال...

نومبر 6, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں