خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباچھپکلی بے دیوار
آپکا اردو بابااردو تحاریر

چھپکلی بے دیوار

ایک اردو کہانی از احمد ہمیش

از انجلاء ہمیش دسمبر 17, 2019
از انجلاء ہمیش دسمبر 17, 2019 0 تبصرے 374 مناظر
375

چھپکلی بے دیوار

احمد ہمیش
کہانی

چھپکلی دیوار سے فرش پر گری ،گویا اسے گرنا تھا ۔

آدمی ،جوایک کرسی پر بیٹھا اس سے قریب تھا ۔ مطلب یہ کہ اس کی کئی بار کی تجربہ زدہ آنکھوں نے اسے گرتے دیکھا ہوگا ۔ اسکے باءوجود تعجب ہے کہ چھپکلی جہاں گری ہے ،وہاں سے پلٹ کر دیوار کو نہیں دیکھ سکتی ۔ جبکہ دیوار کے حاشیے اور نامزد فرش کی اس جگہ کے درمیان چند ہی انچ کا فرق ہے ۔ وہ چاہے تو مڑ کر دیوار پر چڑھ بھی سکتی ہے ۔ آدمی کا احساس ۔ ممکن ہو ایک گری ہوئی چھپکلی کے لئے چند انچ کے فرق کا مفہوم بھی فاصلہ ہو ۔ لہذاوہ ایک سناّٹا ۔ ۔ ۔ شگاف فیصلہ دیتاہے ۔ ’’اب وہ دیوار پر بالکل نہیں چڑھ سکتی ‘‘ ۔

فرضی سناٹے میں سوراخ ہوچکا ہے ۔ لیکن دنیا اسے آئینی عمل تسلیم نہیں کرتی ۔ آدمی بضد ہے کہ اس کا فیصلہ اٹل ہے ۔ یعنی جس کے لئے فیصلہ دیا گیا ہے اسے مرنا ہی ہوگا ۔ دیوار،کبھی اس کی سلطنت تھی۔۔۔ہوگی لیکن سلطنت سے گر کر اگر کچھ دیر سلطنت کی غلط فہمی باقی رہے تو کیاتعجب ہے ;238;

سلطنت کی غلط فہمی میں وہ فرش کو دیوار سمجھتی رہے گی ۔

یہاں تک کہ فرش کا اختیاراسے مارڈالے گا ۔ کونے کھدروں میں پڑے ہوئے اختیار، اس کی دم پر حملہ کریں گے اور پہلی بار اسے اصل دیوار کے کھونے کا گمان کہیں دور سے ہوگا ۔ اس کا احسا س کہ غالباً اس کی دم کی نوک کٹ گئی ہے پھر وہ وہم کے ایک سرے سے رینگنا چاہے گی لیکن وہم کے دوسرے سرے تک کھسک کر رک جائے گی ۔ پلٹ اس لئے نہیں سکتی کہ کٹی ہوئی دم کی نوک یاد آئے گی اور اس درمیان اس کی دم کے بل رینگنے کی قوت گھٹ چکی ہوگی ۔ وہ اپنے شکار ،کیڑوں کو پکڑنے کاڈھنگ بھول جائے گی ۔ لیکن وہم کے دوسرے سرے پر وہ دیرتک پڑی ہوئی کچھ یوں سوچے گی ،گویا اس کے شکار اسی طرح مفعول ہوں گے اسی طرح اس کے منہ میں آجانے کے عادی ہوں گے لیکن جب اچانک بہت سی چیونیٹیاں اس پر حملہ کریں گی تب وہ وہم کے دونوں سروں کو بھول جائے گی ۔ ۔ ایک سیکنڈ میں اسے محسوس ہوگا کہ اس کے جسم کو چاروں طرف سے نوچا جارہاہے ۔

اس کے بعد فرش کا اختیار اپنے تمام نمائندوں کوبار ی باری بھیجتارہے گا ۔ ان میں سے کوئی ایسا بھی نمائندہ ہوگا جواسے اچانک کسی چیز سے کچل کر باہر پھینک دینا چاہے گا ۔ فیصلہ دینے والا آدمی خود پر غور کرتاہے ۔ لیکن اس حدتک چھپکلی واقعی بے حس ہوئی ہے یا نہیں !آدمی کرسی پر بیٹھا اس لئے سوچ رہا ہے کہ اسے اس طرح سوچنے کی ہدایت ملی ہے ۔ اسے کچھ سمجھ میں نہیں آتا ۔ اسے چھپکلی پر غصہ آتاہے ۔ وہ زور زور سے فرش کے اختیار کو پکارتاہے لیکن ساتھ ہی وہ یہ بھی جانتاہے کہ وہ جو کسی ملک کا آئین نہیں محض اتفاق سے فرش کی نمائندگی میں شامل ہوگیا ہے ۔ اس خیال سے کہ ممکن ہو کسی آگاہی عمل کا ضمیر ہو ۔

پھر اس نے فرش کے اختیار کو کیوں پکارا!

لاکھوں فارمولے ،اصول ،مکان ،شرمگاہیں ،خاندان اور سڑکوں کا مشترکہ سوال اس کے گمان میں سنائی دیتاہے ۔ وہ جواب نہیں دیتا ۔ محض اندازہ لگاتاہے کہ ممکن ہو مشترکہ سوال کے ذمہ دار یہ چاہتے ہوں کہ کسی ترکیب سے چھپکلی کو فرش سے دیوار کی طرف لوٹادیا جائے ۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تاریکی میں ڈوبتی دنیا
  • ابھی تو رات ہے
  • یوم حساب
  • چہرے کو ترے تکتے ہوۓ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
انجلاء ہمیش

اگلی پوسٹ
پریشر ککر، دھواں اور خواب
پچھلی پوسٹ
بڑھی جو حد سے

متعلقہ پوسٹس

غم پرندہ جو پہلی اڑانوں سے

دسمبر 26, 2024

شہزاد نیرّ اور ”گرہ کھُلنے تک“ 

جنوری 15, 2021

طےشُدہ عشق سرِ دار نبھانا ہو گا

مئی 9, 2020

ہمیشہ خیر رہے ، دن ہرے بھرے جائیں

مئی 4, 2020

تین میں، نہ تیرہ میں

جنوری 13, 2020

بھرپور پیداوار حاصل کرنے کے رہنما اصول

مئی 21, 2024

فکر کو باندی بنانے سے رہا

اپریل 16, 2023

خوشیوں بھری پرسکون زندگی

اگست 7, 2022

فلک کے رنگ زمیں پر اتارتا ہوا میں

مئی 23, 2020

اے کاش کہ گزرا وقت کبھی اک بار ہمارے ہاتھ...

اگست 15, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

خشت و گل

جون 9, 2020

طارق عزیز: کامیابی اور ناکامی

جون 21, 2020

شوق آوارگی مبارک ھو

فروری 14, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں