خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزخنساء سعید

ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

از خنساء سعید نومبر 16, 2026
از خنساء سعید نومبر 16, 2026 0 تبصرے 23 مناظر
24

ولنگٹن واٹر کا فاتح اعظم نپولین کو شکست دیتا ہے ، عوام اس کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں، کچھ دن بعد لندن کی گلیوں میں یہی عوام پتھروں سے اس کے مجسمے کو توڑ دیتے ہیں۔ جولیس سیزر کبھی دنیا پر حکومت کرتا ہے مگر اپنے ہی احسان فراموش دوستوں کے ہاتھوں موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔ سکندر اعظم پوری دنیا کا فاتح مگر اس کا لاشہ بے گور و کفن پڑا رہتا ہے۔

یہ دنیا تضادات کا مجموعہ ہے۔ اس دنیا میں اگر زوال کا وجود ہے تو عروج بھی ہے، پھول ہیں تو کانٹے بھی پھولوں کے ساتھ ہی ہیں، سیاہ ہے تو سفید بھی ہے، بہار ہے تو خزاں بھی ہے، دن ہے تو رات بھی ہے، سردی ہے تو گرمی بھی ہے، اس دنیا میں اگر مومن ہیں تو کافر بھی اس دنیا کا حصہ ہیں، غرض عالم، جاہل، صالح، فاسق، خوشی، غم، ظلمت، نور، سب ایک دوسرے کی ضد میں اس دنیا میں موجود ہیں۔ اگر قنوطیت (نا امیدی، محرومی امید) کے حامل لوگ اس دنیا کو شر قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ غم و حزن اور ملال کے علاوہ اس دنیا کی کوئی حقیقت نہیں تو رجائیت (خوش گمانی، پر امید ہونا ) کا پرچار کرنے والے اس دنیا کو بہترین جگہ قرار دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ غم و الم تو محض منہ کا ذائقہ بدلنے کے لیے ہیں ، ورنہ جتنی راحت اس دنیا میں ہے کہیں نہیں۔

تغیر یا تبدل کائنات کی لازوال خوبی ہے، تغیر وہ قدر ہے جو مخلوق کو باندھے رکھتی ہے۔ ہر ساعت ہر لمحہ تبدیلی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ تغیر اور تبدیلی کے پیچھے کوئی ایسی طاقت ہے جس میں خود تغیر اور تبدل نہیں ہے۔ اگر ہم انسان کی بناوٹ اور ساخت پر غور کریں تو بچپن سے لے کر جوانی، جوانی سے بڑھاپے اور پھر بڑھاپے سے موت تک انسان کی زندگی کا ہر لمحہ تغیر و تبدل کا بہترین نمونہ ہے۔

ابتداء میں انسان قدرتی غذا سے گزر بسر کرتا تھا، پھر انسان نے تیل، گیس، لکڑیاں اور آگ دریافت کر لی اور آج کا انسان جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے دور سے گزر رہا ہے۔ پہلے انسان اپنے دفاع کے لیے پتھروں اور ڈنڈوں کا استعمال کرتا تھا۔ آج انسان نے اپنے دفاع کے لیے طرح طرح کے ہتھیار اور ایٹم بم کا استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

گزشتہ زمانے میں انسان غار، صحرا، جھونپڑی اور ٹاٹ کے بنے ہوئے مکانوں میں زندگی گزارتا تھا، اب انسان نے اپنے رہنے کے لیے عالیشان محل بنا لیے ہیں اور وہ خوبصورتی سے سجائے گئے گھروں میں رہنے کا عادی ہو گیا۔ یعنی زندگی کا ایسا کوئی بھی شعبہ نہیں جس میں تغیر یا تبدل نہ ہوا ہو ۔ یہ تبدیلی عین فطری تقاضوں پر مبنی ہے۔

قوموں کی زندگیاں تغیر و تبدل سے ہی سنورتی ہیں۔ تغیر کے بنا قومیں جمود کا شکار ہو جاتی ہیں اور جمود موت کی علامت ہوتا ہے۔ جس طرح بہتے پانی کو روکنے سے وہ زہریلا ہو جاتا ہے ، اسی طرح تغیر کے بغیر زندگی مفقود ہو جاتی ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جس قوم نے اپنی اجتماعی زندگی میں انقلاب کی آرزو نہیں رکھی ، وہ جمود و تعطل کا شکار ہو کر شجر زمانہ سے ٹوٹ کر اس طرح آغوش فنا میں گر جاتی ہیں کہ جیسے خزاں کے موسم میں درختوں کے سوکھے پتے ہوا کے ایک جھونکے سے جھڑ کر ختم ہو جاتے ہیں۔

جو باغباں اشجار ثمر بار (پرمیوہ درخت) کا تزکیہ نہیں کرتا ، ان میں برگ و بار لانے کی قابلیت نہیں رہتی ، اسی طرح جو قوم اپنا تزکیہ نہیں کرتی وہ شجر بے برگ و بار کی طرح ناکارہ ہو جاتی ہے۔ تغیر ہر چیز کی تقدیر ہے۔ انسان اگر مشاہدہ کرے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ سنگین چٹانوں سے جاندار کیڑا ظاہر ہوتا ہے ، ہرے بھرے درختوں سے چنگاریاں جھڑتی ہیں اور حقیقت تو یہ ہے کہ اگر تغیر نہ آئے تو ہماری زندگی ہٹلر کی ایک پارٹی والی پارلیمینٹ بن کر رہ جاتی ہے۔

آپ دیکھیے کہ ایک ہی آسمان کے نیچے ایک ہی وقت میں مختلف و متضاد تماشے ہوتے ہیں۔ ایک خطے میں نشاط و شادمانی کا ہنگامہ برپا ہوتا ہے تو دوسرے کسی خطے میں تیز کانٹوں پر خوں چکاں لاشیں تڑپ تڑپ کر ٹھنڈی ہو رہی ہوتی ہیں۔ کشمیر اور فلسطین اس کی زندہ مثالیں ہیں۔ اس دنیا میں اگر غریبی کا کوئی وجود نہ ہوتا تو امارات کی قدر کس کو ہوتی؟ یہاں تو ضد سے ضد کا وجود ہوتا ہے ۔ صحت کے ساتھ بیماری اور بیماری کے ساتھ صحت منسوب ہیں ، یہاں تک کہ وقت انسان کے چہرے تک کو بدل کر رکھ دیتا ہے۔

ہر لمحہ تغیر، حالات کا بدلنا ہی قانون فطرت ہے۔ جس طرح پہاڑوں کی چوٹیوں پر برف کے تودے ہمیشہ جمے نہیں رہتے ، سورج کی روشنی ان کو پگھلا ہی دیتی ہے، جس طرح درخت ہمیشہ بے ثمر نہیں رہتے ، گزرتا وقت ان کو پھل دار بنا ہی دیتا ہے، جس طرح عروج ہمیشہ برقرار نہیں رہتا ،زوال کی شکل میں اس کو فنا ہونا ہوتا ہے ۔

اس لیے پر امید رہیں کیوں کہ دنیا کی نمود رنگ تغیر سے ہی ہوئی ہے اور ثبات صرف خدائے واحد کی ہستی کو حاصل ہے

خنساء سعید

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • افسر کا فن
  • کشتی اُلٹتا، موجِ مہ و سال کھینچتا
  • سرنگ
  • وداع بپسی سدھوا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
خنساء سعید

اگلی پوسٹ
شان رب ذوالجلال
پچھلی پوسٹ
قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

متعلقہ پوسٹس

فوج پر تنقید : پاکستان کے لیے خطرہ

ستمبر 16, 2025

خیبرپختونخوا حکومت اور خون کا سودا

ستمبر 13, 2025

شیر خوار

مارچ 25, 2025

میجر عدنان: ایک زندہ روایت

ستمبر 10, 2025

ٹھاکر دوارہ

فروری 24, 2022

حاملہ خواتین اور غذائی مشکلات

جولائی 13, 2025

خلیل جبران اور آج کا پاکستان

دسمبر 4, 2019

سنگھار کمرے میں!

مئی 20, 2020

والدہ مرحومہ کی یاد میں

نومبر 14, 2025

شہزاد نیر ایک آفاقی شاعر

جنوری 21, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

دین و شریعت: معرفت اور اطاعت کے متقاضی

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

بس ایک چشمِ کرم

نومبر 11, 2026

بہ فیضِ نورِ خدا جل اُٹھا حرا کا...

نومبر 8, 2026

اردو شاعری

چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

نومبر 16, 2026

وہ جو آیا تو دھواں ہو گیا

نومبر 14, 2026

مری ہستی کو فقط خاک سمجھنے والو

نومبر 13, 2026

شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑے

نومبر 12, 2026

کسی نے سخن کو تماشا کہا تھا

نومبر 10, 2026

اردو افسانے

ازدحام

نومبر 16, 2026

قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

نومبر 16, 2026

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

اردو کالمز

ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

ہم غریب کیوں ہیں؟

نومبر 14, 2026

ملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا

نومبر 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

    نومبر 16, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

مریم نواز ہیلتھ کلینک

جون 6, 2025

آمنہ

نومبر 5, 2019

مدھر ملن کی شبھ گھڑی

مئی 17, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں