خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزسہیل احمد صمیم

ملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا

از سائیٹ ایڈمن نومبر 7, 2026
از سائیٹ ایڈمن نومبر 7, 2026 0 تبصرے 23 مناظر
24

ملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا ایبٹ آباد یونیورسٹی میں

گزشتہ ماہ ہماری علمی اور علاقائی فضا میں ایک خوشگوار ہَوا نے دستک دی۔ یعنی یونیورسٹی آف ملائیشیا ترنگانو سے 26 سٹوڈنٹس کا ایک باوقار وفد ایبٹ آباد یونیورسٹیUMT Malaysia میں کلچرل ایکسچینج پروگرام کے تحت پانچ روزہ قیام کے لیے آیا۔ اس وفد کی قیادت ڈاکٹر مقدس کر رہی تھیں جبکہ میزبان کے طور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ڈاکٹر حسان جہانگیری تھے۔ ڈاکٹر حسان جہانگیری صاحب کے ساتھ ساتھ مجھے بھی یہ موقع ملا کہ ان ملائیشین طلبہ کے ساتھ یہ پانچ دن گزار سکوں۔ ان سے گفتگو کر سکوں۔ اپنے یونیورسٹی و ملکی تعلیمی تجربات، شہری خوشبو، اپنی دھرتی کے رنگ اور علمی و تربیتی حوالوں سے خیالات بانٹ سکوں۔

یہ چند دن گویا وقت کی کتاب میں سنہری حروف سے لکھی ہوئی ایک یاد بن گئے۔ یہ محض ایک تعلیمی دورہ نہ تھا بلکہ دو ملکوں، تہذیبوں، دلوں اور خیالات کے ملاپ کی ایک خوبصورت کہانی تھی جس نے کئی یادگار لمحوں کو جنم دیا۔
سب سے پہلی چیز جس نے دل کو چھوا، وہ ان طلبہ کی سادگی، عاجزی اور سیکھنے کا خلوص بھرا جذبہ تھا۔ کسی بھی موقع پر انہوں نے کسی بھی انتظام پر ہمارے پاکستانیوں کی طرح منہ نہیں بنایا۔ ہر انتظام، وزٹ اور ترتیب کو خوش اسلوبی سے قبول کیا۔ بظاہر زبانیں جدا اور جغرافیے مختلف تھے مگر دلوں کی زبان شاید ہمیشہ ایک ہی ہوتی ہے۔ فاصلے ہزاروں میل کے سہی، مگر گفتگو میں ایک عجیبUMT Malaysia سی قربت ایک مانوس سی اپنائیت محسوس ہوتی رہی۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے اجنبی چہروں میں کہیں کوئی پرانا تعلق چھپا بیٹھا ہو۔
ہم نے انہیں ایبٹ آباد یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے روشناس کروایا۔ جہاں علمی سرگرمیوں اور تعلیمی ماحول سے وہ خاصے متاثر دکھائی دیے۔ پھر اُنہیں اپنی سرزمین کے ذائقوں سے آشنا کروانے کے لیے مقامی کھانوں کی ضیافت دی گئی۔ ہزارہ کے ذائقوں نے بھی خاموشی سے اپنا تعارف کروایا۔
جب ہم انہیں نتھیاگلی کی پُرفضا وادیوں میں لے گئے تو بادلوں سے لپٹے پہاڑ، صنوبر کی سرگوشیاں اور ٹھنڈی ہواؤں کی مہک شاید ان کے دلوں میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گئی۔ فطرت کے اُس حسن نے گویا خاموشی میں بھی کئی باتیں کہہ ڈالیں۔
اسی طرح کامسیٹ ایبٹ آباد، یوتھ ڈویلپمنٹ سنٹر ایبٹ آباد یونیورسٹی اور یتیم خانہ ایبٹ آباد کے دورے بھی اس پروگرام کا ایک خوبصورت اور بامعنی حصہ تھے۔ خاص طور پر یتیم خانے میں جا کر ملائیشین طلبہ کا بچوں سے بے تکلفی سے گھل مل جانا، ان کے ساتھ ہنسنا، کھیلنا اور شفقت سے پیش آنا ایک ایسا منظر تھا جس نے دل کو چھو لیا۔ محبت شاید وہ زبان ہے، جسے ترجمے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ ان بچوں کے چہروں پر ابھرتی خوشی اس لمحے کی سب سے خوبصورت تصویر تھی۔
اس پورے ہفتے کے دوران یہ طلبہ ہر ورکشاپ، ہر ایونٹ اور ہر سرگرمی میں غیر معمولی توجہ، انہماک اور دل جمعی کے ساتھ شریک رہے۔ ان کے سوالات میں تجسس تھا، باتوں میں شائستگی اور رویوں میں علم حاصل کرنے کی حقیقی لگن جھلکتی تھی۔
دوسری طرف انہوں نےUMT Malaysia بھی ہمیں ملائیشیا کے تعلیمی نظام، ثقافتی روایات، سماجی اقدار اور اپنے طرزِ زندگی کے بارے میں بہت سی دلچسپ اور معلوماتی باتیں بتائیں۔ یوں محسوس ہوا جیسے دو مختلف دنیائیں ایک دوسرے کے سامنے اپنے دل کھول کر بیٹھ گئی ہوں۔
یہ محض ایک رسمی یا وقتی ملاقات نہ تھی، بلکہ دو مختلف معاشروں، دو تہذیبوں اور دو زاویۂ فکر رکھنے والے لوگوں کے درمیان ایک خوبصورت مکالمہ تھا؛ ایسا مکالمہ جس میں احترام بھی تھا، تجسس بھی، اور سیکھنے کی خواہش بھی۔
ایسے کلچرل ایکسچینج پروگرام ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ علم، محبت اور ثقافت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔ جب نیتیں صاف اور دل کشادہ ہوں تو چند دنوں کی ملاقات بھی عمر بھر کی یاد، دوستی اور باہمی احترام کا رشتہ بن جاتی ہے۔
میں دل کی گہرائیوں سے وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی ڈاکٹر طاہر عرفان صاحب، یونیورسٹی آف ملائیشیا، ترنگانو، ڈاکٹر مقدس اور ڈاکٹر حسان جہانگیری کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمیں اس خوبصورت تجربے کا حصہ بنایا۔ میری دلی خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگرام تسلسل کے ساتھ ہوتے رہیں. تاکہ ہمارے طلبہ دنیا کو صرف کتابوں میں نہیں، بلکہ قریب سے دیکھ سکیں۔ مختلف تہذیبوں کو سمجھ سکیں اور علم کے ساتھ انسانیت کے رشتوں کو بھی مضبوط بنا سکیں۔

سہیل احمد صمیم

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • بیرسے ذائقہ بھی فائدہ بھی
  • جلا وطن
  • لمبا قصّہ
  • تاریکی میں ڈوبتی دنیا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
لاکھوں درود، کروڑوں سلام
پچھلی پوسٹ
کس کا دل دکھائیں گے

متعلقہ پوسٹس

یقین کامل

مئی 22, 2024

پسینہ

جنوری 24, 2020

سیرتِ رسول ﷺ انسانیت کے لیے کامل نمونہ

اکتوبر 17, 2025

طلع البدر علینا

اکتوبر 21, 2020

قوم کا غیر سنجیدہ رویہ !

مئی 15, 2020

عشق، محنت اور خواب

جنوری 1, 2025

کیا ہم بے وقوف ہیں؟

مئی 16, 2026

چلو اب مل کے ہجروحَبس کا موسم بدلتے ہیں

فروری 26, 2020

حریص اس قدر ہے انساں

جنوری 25, 2026

نادان ادھاری

دسمبر 6, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

دین و شریعت: معرفت اور اطاعت کے متقاضی

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

بس ایک چشمِ کرم

نومبر 11, 2026

بہ فیضِ نورِ خدا جل اُٹھا حرا کا...

نومبر 8, 2026

اردو شاعری

چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

نومبر 16, 2026

وہ جو آیا تو دھواں ہو گیا

نومبر 14, 2026

مری ہستی کو فقط خاک سمجھنے والو

نومبر 13, 2026

شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑے

نومبر 12, 2026

کسی نے سخن کو تماشا کہا تھا

نومبر 10, 2026

اردو افسانے

ازدحام

نومبر 16, 2026

قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

نومبر 16, 2026

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

اردو کالمز

ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

ہم غریب کیوں ہیں؟

نومبر 14, 2026

ملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا

نومبر 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

    نومبر 16, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

عیادت کرنامنع ہے

دسمبر 16, 2019

ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے...

نومبر 16, 2026

تحفظ ناموس رسالتؐ اور رعب مسلم

نومبر 13, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں