خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامزیارت، جونیپر کا جنگل جلا ہے
آپ کا سلاماردو نظمڈاکٹر عرفان احمد بیگشعر و شاعری

زیارت، جونیپر کا جنگل جلا ہے

از سائیٹ ایڈمن ستمبر 29, 2026
از سائیٹ ایڈمن ستمبر 29, 2026 0 تبصرے 31 مناظر
32

(نظم کا پس منظر) بلوچستان میں (ضلع اور شہر زیارت) کو ئٹہ سے 130 کلو میٹر دور شمال میں ہے، سطح سمندر سے بلندی 8035 فٹ ہے یہ سردیوں میں شدید سرد ہوتا ہے یہاں جونیپر کا قدیم جنگل دنیا کا دوسرا بڑاجنگل ہے زیارت کے اِن جونیپر کے درختوں کی عمریں ماہرینِ نباتات کے مطابق 5000 سال سے7000 سال تک ہیں اِس لیے اِ ن درختوں کو(Living Fossils) بھی کہاجاتا ہے اقوام متحدہ کے ادارے UNESCO نے زیارت کے اِن جنگلات کو بائیو سفیئر ریزرو (Biosphere Reserve) کا درجہ دے رکھا ہے۔ 25 اور26 ستمبر2026 ء کی رات جونیپر کو اِس جنگل میں آگ لگ گئی یا لگادی گئی؟ اِن درختوں نے نبیو ں کے زمانے دیکھے ہیں، واضح رہے کہ درخت نہ صرف ہوا سے سانس لینے کے دوران کاربن ڈائی اکسائیڈجذ ب کر کے آکسیجن خارج کرتے ہیں بلکہ یہ آوازوں کو بھی جذب کرتے ہیں ماہرین کا نظریے ہے کہ اِن کے تنے جب کاٹے جا تے ہیں، تو جو دائرے دکھائی دیتے ہیں اُن سے ہزاروں سال قبل آنے والے زلزوں،طوفانوں اور سیلابوں کا ریکارڈ مل سکتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اِن میں جذب،،محفوظ،،ہزاروں سال کی پر انی آوازوں کے ذریعے انسان ہزاروں سال قدیم پُراسرا داستانوں کو بھی مستقبل میں سن سکے گا۔

زیارت میں دیکھو! جنگل جلا ہے
جونیپر کا جنگل۔
نبیوں سے زیادہ درختوں کی عمریں،
یہ زندہ فاسل گواہ تھے، یہ واقف تھے
زمانوں کے اسرار خانوں سے
کھڑے تھے یہاں ہزار وں برس سے
پہاڑوں پہ آکاش کو بوسے دیتی فضاؤں میں
پنچھیوں کو بتا تے تھے،
ماحول کے دائرہ در دائرہ،
نظاموں کی، ازل سے ابد تک کہانی
ہو ا کی زبانی۔
ہوا کب رکی ہے، نہ ہی رکے گی،
جونیپر پہ رقصاں، جونیپر کو چومے جو نیپر سے لپٹے
ہو اجذب کرتا، صدا جذب کر تا جو نیپر کا جنگل
اپنے تنوں میں، چھپائے،
عہد ِ کہن کی کہانی، کہا نی۔
ہزاروں برس پہلے اُس نے سنی تھی
خدا اور موسیٰ کی باتیں، وہ ساری باتیں۔
جونیپر کو معلوم تھا، فرعون کا وہ تکبر
کہ جس نے ڈبو یا، ڈبو کر نکالا،
اُوپر اچھالا،عبرت بنا کر دکھا یا۔
زیات میں کوہ ء خلیفت کی چو ٹی
یہاں سے جونیپر نے دیکھی تھی،
کوہ ء ارارات پر نوح کی کشتی،
کہ جب فاختہ نے، زیتون کی ایک ٹہنی پہ لکھی عبارت بتائی
امن کی، زبانی محبت سنائی۔
زیارت میں جونہی جونیپر کا جنگل جلا تو،
آسماں پر دھوئیں نے لکھا،الاماں، الاماں
درد کی دستان، درد کی داستاں
بدھ گیا،، میں بوڑھا پیپل پکارا
بدھی ورکش میں، بدھا کی روح تھرتھرائی،
فضا کپکپائی۔
ہو اچیختی سینا سے ہو تی فلسطین وادی میں پہنچی،
مسیحا کے آنسو نمی بن گے اِ س ہوا میں،
اس صدا میں صلیبوں پہ چڑھنے کی چیخیں صدائیں،
چتاؤں میں جلتے،اکڑتے،لاشے، انگار، شعلوں،میں رقصاں۔
پکارے پکارے(پرو میتھیس) تو ہمدر تھا انسانیت کا؟
کہ ،،زؤس،، سے آگ تھی چرائی
کہ انساں کو تھی، گرمیِ جاں،اور روشنی ضرورت،
ہوا،،ہند،،میں بین کر تی جو پہنچی،
رادھا کی آہیں،کرشن کی بنسی
کس قدر ہے دکھی، داستانِ جونپیر
(کد مب،، تمال،، تلسی اور املی تلا )
سب رو رہے ہیں، سب رو رہیں
کہ انسان کی انسانیت،مر گئی ہے
زیارت میں اِس کی، چتا جل گئی

( وضاحت ) نمبر1۔کوہ ء خلیفت وادی زیارت کا سب سے بلند پہار۔ نمبر 2۔کو ہ ارارات ترکی اور روس کی سرحد کے قریب واقع پہاڑ جہاں سے نوح کی کشتی کے آثار دریافت ہو ئے۔نمبر3۔ بھارت کی ریاست بہار میں (بوددھ گیا)جہاں پیپل کاڈحائی ہزار سالہ پر انادرخت ہے جس کے نیچے مہاتما بدھ کو نروان ملا تھا،(بودھی ورکش) یعنی 35 کی عمر میں ملنے والا گیان،یا نروان نمبر4۔کدمب، تمال، تلسی اور املی تلا ہند ومت کے وہ مقدس درخت ہیں جن کا ذکر رادھا اور کرشن کی دیو مالائی داستان میں ملتا ہے۔نمبر5۔پرو میتھیس Prometheus یونانی دیو مالا کے دیوتاؤں میں سے ایک اہم کردار جس نے تمام دیوتاوں کے بادشاہ Zeus زؤس کے محل سے آگ چرائی اور انسانوں کو لا کردی کہ انسانوں کو حرارت اور روشنی کی ضرورت تھی اس جرم پر Zeus نے Prometheus کو ایک خوفناک سزا دی کہ اُسے زنجیروں میں جکڑ دیا گیا، پھر ایک عقاب کو اس پر معمور کردیا جو صبح سے شام تک اُس کے سنیے پر بیٹھ کر اُس کادل نوچ نوچ کر کھاتا اور رات کو اڑ جاتا پھر رات میں دوبارہ اُس کا دل بن جا تا اور صبح عقاب پھر سے نو چنا شروع کر دیتا۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • زندگی حسن بام و در تو نہیں
  • سفر میں دھوپ رہی سائبان ہوتے ہوئے
  • پرانی قبر سے جلتا چراغ اٹھانے سے
  • ماں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا
پچھلی پوسٹ
ذکر محمد ﷺ

متعلقہ پوسٹس

اب کسی اور کا وہ

جون 23, 2025

کیسے ساتھ نبھاؤں گا میں ایسے میں

جنوری 28, 2020

خواہش

اگست 6, 2020

دوری میں اس کی گور کنارے ہم آرہے

جون 29, 2020

بیگم اور AI کا ٹیکنالوجی ٹکراؤ

مئی 6, 2026

رات سی نیند ہے مہتاب اتارا جائے

ستمبر 10, 2019

بن تری دید کے کس طرح گزارہ ہو گا

نومبر 18, 2020

ماضی، حال اور مستقبل – کامیابی کا سفر

جولائی 9, 2026

دل کے جذبات کو تُو رونقِ صحرا نہ بنا

اکتوبر 12, 2025

پاوں سنبھلے ہیں تو گل پوش بھی یاد آتا ہے

جون 6, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

افغانستان میں دہشت گردی کا نیا...

دسمبر 13, 2025

اِک پشیمان سی حسرت مُجھے سوچتا...

نومبر 19, 2019

اپنا ملن کسی کی دلی

نومبر 11, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں