خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامڈوبتے چاند کا آخری منظر ایک مطالعہ
آپ کا سلاماردو تحاریرتحقیق و تنقیدمدثر عباس

ڈوبتے چاند کا آخری منظر ایک مطالعہ

از سائیٹ ایڈمن جون 27, 2026
از سائیٹ ایڈمن جون 27, 2026 0 تبصرے 34 مناظر
35

خیبر پختونخوا اور بالخصوص پشاور میں اُردو افسانے کے خدوخال اور روایت کے آثار تقسیمِ ہند کے بعد نمایاں ہوتے ہیں۔ جدید افسانے کے حوالے سے خالد سہیل ملک، یوسف عزیز زاہد اور سید زبیر شاہ نے اپنا لوہا منوایا ہے۔ اُنہوں نے پشاور کے اُردو افسانے میں سماجی، نفسیاتی اور علامتی موضوعات کو روشناس کرایا۔ اِس کے ساتھ ​مشتاق شباب نے ابتدا میں مائیکروفکشن پر طبع آزمائی کی اور اکثر ناقدین اُنہیں اُردو کا پہلا مائیکروفکشن نگار مانتے ہیں تاہم اس رائے میں اختلاف کی گنجائش موجود ہے۔

​پشاور میں اُردو افسانہ نگاری کے میدان میں خواتین نے بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ جن میں آسیہ بی بی کا نام نمایاں ہے۔ آسیہ بی بی شعبۂ درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور اِس وقت گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج، نحقی (پشاور) میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ اُن کے اُردو افسانوں کا پہلا مجموعہ "ڈوبتے چاند کا آخری منظر” نومبر 2025ء میں کونپلیں پبلشرز، پشاور نے شائع کیا۔ یہ کتاب کل 20 افسانوں پر مشتمل ہے۔
​آسیہ بی بی نے اپنے افسانوں میں غربت، عورتوں پر ظلم و ستم، ہوس اور معاشرتی طنز کو موضوع بنایا ہے۔ "سورج گرہن”، "نامہ بر تو ہی بتا”، "پھولوں کے جنازے” اور "سلمٰی” آسیہ بی بی کے مشہور افسانے ہیں۔ اُن کے افسانوں میں معاشرتی اور سماجی زندگی سے گریز (فرار) کا پہلو نمایاں ہے جو تانیثی ادب کا خاصہ ہے۔ اِس سلسلے میں افسانہ "سورج گرہن” سے ایک اقتباس ملاحظہ ہو:

​”اچانک کسی نے لال نوٹوں کی گڈی اُس کی طرف پھینکی۔ ہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔ کہیں سو روپے کے نوٹ نسرین کی جھولی میں جا گرے۔ روپوں کو اکٹھا کرنے کے لیے انمول ڈانس کرتی ہوئی نسرین کی طرف بڑھی اور اس کی گود سے روپے چننے لگی۔ اُس کے ناپاک ہاتھوں کے لمس کا سوچ کر نسرین کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ اُس نے رعونت سے انمول سے کہا:
"جا بے حیا! مجھے ہاتھ مت لگا۔” (1)

​یہ افسانہ ہمارے معاشرے کی تلخ حقیقتوں کا عکاس ہے۔ پدر سری نظام میں عورت کا استحصال اور اُسے کمزور سمجھنا اِس معاشرے کا خاصہ ہے جو اس افسانے میں واضح طور پر دکھایا گیا ہے۔ علاوہ ازیں آسیہ بی بی نے سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بھی قلم اٹھایا ہے اور غریب طبقے پر ہونے والے جبر کو اپنے افسانوں کا موضوع بنایا ہے۔ آپ کے افسانے "گوشت” سے اقتباس ملاحظہ ہو:

​”گلی کے نکڑ پر ہر روز قلفی والا قلفی بیچنے آتا تھا۔ سو وہ ریحان کو شادی ہال میں چھوڑ کر قلفی خریدنے کی نیت سے باہر کی طرف لپکا۔ اس نے جیب کی طرف ہاتھ بڑھایا ہی تھا کہ اس کی نظر سگریٹ کی ڈبیا پر پڑی۔ ایک لمحے کے لیے وہ سوچ میں پڑ گیا مگر پھر فوراً اپنی توجہ قلفی کی طرف مبذول کر لی۔
"چور چور، مارو، بھاگنے نہ پائے۔۔۔”
شادی ہال کی طرف سے آنے والی بے ہنگم آوازوں کے تعاقب میں قادر نے ہال کی جانب دیکھا مگر بے سود۔۔۔” (2)

​اِن موضوعات سے واضح ہوتا ہے کہ مصنفہ فرسودہ نظام کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور اپنے افسانوں کے ذریعے جبر و ظلم کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں۔ اُن کے افسانوں میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف ایک توانا احتجاج موجود ہے۔
​آسیہ بی بی کے افسانے بہت مختصر ہیں اور اسی اختصار نے اُن میں ایک خاص چاشنی پیدا کی ہے۔ اُن کے افسانے فنی اور فکری اعتبار سے مربوط ہیں۔
آسیہ بی بی کا افسانوی کینوس انتہائی وسیع اور فکر انگیز ہے جس میں انہوں نے مرد کی جنسی درندگی، صنفی تعصب اور نفسیاتی جبر جیسے تلخ اور پیچیدہ موضوعات کو نہایت فنکارانہ اور جرات مندانہ انداز میں قلمبند کیا ہے۔ آسیہ بی بی محض کہانی نہیں بنتیں بلکہ معاشرتی ڈھانچے میں رچی بسی مردانہ بالادستی کے ان تاریک پہلوؤں کو بے نقاب کرتی ہیں جنہیں اکثر سماجی مصلحتوں کی بنا پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ان کے افسانوں کا مطالعہ قاری کے اندر ایک عجیب سی بے چینی پیدا کرتا ہے اور اسے مجبور کرتا ہے کہ وہ ہمارے سماج کے ان فرسودہ رویوں پر دوبارہ غور کرے جو عورت کی تذلیل کا باعث بنتے ہیں۔ آسیہ بی بی کا اسلوبِ بیان اس قدر حقیقت نگارانہ اور اثر انگیز ہے کہ وہ کرداروں کے اندرونی کرب اور سماجی بندھنوں کی جکڑن کو پوری شدت کے ساتھ قاری کے سامنے لے آتی ہیں۔ اس حوالے سے افسانہ "گول روٹی” سے اقتباس ملاحظ ہو:

کہاں ہو ؟ یہ کافی کے خالی مگ لے جاو
تمام امور کو نپٹا کر جب وہ اپنے چارپائی پر لیٹی۔۔۔۔۔۔ارے یہ کیا تھوڑی دیر کے لیےتو مجھے بھی وقت دو، تمھارا مجازی خدا ہوں، یہ نہیں ہوتا کہ کچھ گھڑی کے لیے میرے قریب بیٹھو۔ آخر تم سارا دن کرتی ہی کیا ہو؟……

مجموعی طور پر دیکھا جائے تو "ڈوبتے چاند کا آخری منظر” محض افسانوں کا ایک مجموعہ نہیں بلکہ یہ ہمارے گردوپیش میں بکھری ہوئی کربناک حقیقتوں کا ایک ایسا آئینہ ہے جس میں سماج کا مکروہ چہرہ پوری عریانیت کے ساتھ دکھائی دیتا ہے۔ آسیہ بی بی نے جس جرات اور فنکاری سے مردانہ بالادستی کے حصار کو توڑا ہے اور عورت کے وجود کو درپیش نفسیاتی و سماجی جبر کو موضوع بنایا ہے۔ وہ اُن کی گہری سماجی بصیرت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُن کے افسانوں کا اختصار، علامت نگاری کی ملی جلی کیفیت قاری کو سوچنے پر مجبور کر دیتی ہے کہ کیا یہ ڈوبتا چاند واقعی کسی نئی صبح کی نوید ہے یا پھر یہ زوال پذیر معاشرتی اقدار کا ایک ایسا نوحہ ہے جس کا مداوا کرنے میں ہم تاحال ناکام ہیں۔ یہ کتاب "ڈوبتے چاند کا آخری منظر مصنفہ کی ابتدائی کاوش ہے۔ اُمید ہے کہ مستقبل میں آسیہ بی بی پشاور کے اُردو افسانے میں ایک اہم نام کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گی۔

​مدثر عباس
25 جون 2026ء

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پرانے برچ کے درخت کے نیچے
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری
  • منافقت سے بھری محبت
  • سفیرِ ادب
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ
پچھلی پوسٹ
مسرور بھی ہوں خوش بھی ہوں

متعلقہ پوسٹس

غالب افسانہ

مئی 21, 2024

ماتمی جلسہ

اپریل 26, 2020

ووٹ کا صحیح استعمال

اپریل 3, 2022

کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا

اکتوبر 13, 2025

کیوں کہ میں نے اب سوچنا شروع کر دیا ہے

دسمبر 23, 2021

صاحبِ دل والوں کی دلی یا۔۔؟

مارچ 10, 2020

میں نے کیا غلط کیا تھا، اماں؟

اپریل 28, 2026

دو دوستوں کی گہری علمی محفل

جولائی 5, 2026

تبلیغی جماعت کا جائزہ (زمینی حالات)

جنوری 14, 2026

شاہی عظمت اور فنا کے اسرار

دسمبر 1, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

سوشل میڈیا، وقت، شعور اور حقیقت...

مارچ 9, 2026

کتے کی دعا

فروری 14, 2020

ترقی کا ابلیسی ناچ

نومبر 14, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں