خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامپاک بحریہ کا کارنامہ
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزشاہد نسیم چوہدری

پاک بحریہ کا کارنامہ

از سائیٹ ایڈمن جنوری 22, 2026
از سائیٹ ایڈمن جنوری 22, 2026 0 تبصرے 74 مناظر
75

shahid naseem chaudhry

LY-80 میزائل کا کامیاب تجربہ: پاک بحریہ کا کارنامہ

راولپنڈی سے جاری ہونے والی ایک مختصر سی خبر بظاہر معمولی دکھائی دیتی ہے، مگر حقیقت میں یہ خبر پاکستان کے دفاعی افق پر ایک روشن ستارے کی مانند جگمگا رہی ہے۔ پاکستان نیوی کی جانب سے زمین سے فضا تک مار کرنے والے ایل وائی 80 (LY-80) میزائل کا کامیاب تجربہ محض ایک عسکری مشقnavy officer نہیں بلکہ یہ اس قوم کے عزم، خود اعتمادی اور دفاعی خود کفالت کا اعلان ہے جو کئی دہائیوں سے سازشوں، دباؤ اور خطرات کے حصار میں کھڑی ہے، مگر آج بھی سر اٹھا کر کھڑی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس تجربے میں طویل فاصلے پر موجود فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جو پاک بحریہ کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم کی اعلیٰ صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔ یہ وہ لمحہ ہے جب قوم کو یہ یقین دلایا گیا کہ ہماری سمندری سرحدیں صرف لہروں کے رحم و کرم پر نہیں بلکہ فولادی عزم اور جدید ٹیکنالوجی کے حصار میں ہیں۔یہ کوئی راز نہیں کہ آج کی جنگیں صرف سرحدوں پر نہیں لڑی جاتیں، بلکہ فضا، سمندر، سائبر اسپیس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی دشمن اپنی چالیں چلتا ہے۔ ایسے میں زمین سے فضا تک مار کرنے والا میزائل سسٹم کسی بھی ملک کے دفاعی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ ایل وائی 80 کی کامیابی دراصل اس پیغام کی صورت ہے کہ پاکستان نہ صرف اپنے دفاع سے باخبر ہے بلکہ ہر ممکنہ خطرے کے جواب کے لیے تیار بھی ہے۔کمانڈر پاکستان فلیٹ کی جانب سے اس کامیاب تجربے کا معائنہ اس بات کی علامت ہے کہ پاک بحریہ کی قیادت نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر متحرک ہے بلکہ ہر سطح پر دفاعی تیاریوں کی براہِ راست نگرانی بھی کر رہی ہے۔ یہی وہ قیادت ہے جو خاموشی سے کام کرتی ہے اور وقت آنے پر پوری دنیا کو اپنی صلاحیت کا احساس دلاتی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یہ کہنا کہ “پاکستان نے دفاعی میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کی ہے” دراصل قوم کے اجتماعی جذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کامیابی کسی ایک ادارے یا فرد کی نہیں بلکہ ایک منظم قومی سوچ اور مسلسل محنت کا نتیجہ ہے۔
محسن نقوی کا یہ کہنا کہ میزائل کا کامیاب تجربہ دفاعی شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، بالکل بجا ہے۔ کیونکہ یہ وہ سنگِ میل ہے جو ہمیں بتاتا ہے کہ پاکستان اب دفاعی میدان میں صرف درآمدات پر انحصار کرنے والا ملک نہیں رہا بلکہ اپنے سائنسدانوں، انجینئرز اور عسکری ماہرین کی بدولت اعتماد کے ساتھ خود کھڑا ہے۔
یہاں ہمیں ان گمنام سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی سلام پیش کرنا چاہیےnavy missile جن کے نام اخبارات کی شہ سرخیوں میں نہیں آتے، مگر جن کی دن رات کی محنت قوم کی سلامتی کی ضمانت بن جاتی ہے۔ پاک بحریہ کے یہ دماغ اور بازو دراصل جدید پاکستان کی وہ طاقت ہیں جو خاموشی سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور مقامی ٹیکنالوجی قابلِ تحسین قرار ہے۔ “قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا” دراصل دشمن کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے، مگر کمزور نہیں۔ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کی بحری سرحدیں محض نیلگوں پانی کا پھیلاؤ نہیں بلکہ یہ ہماری تجارت، معیشت اور اسٹریٹجک بقا کی علامت ہیں۔ گوادر سے کراچی تک پھیلا ہوا ساحل دشمن کی ہر آنکھ میں کھٹکتا ہے۔ ایسے میں پاک بحریہ کا مضبوط ہونا دراصل پاکستان کے معاشی مستقبل کا محفوظ ہونا ہے۔
ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ پاکستان اپنی سمندری حدود کے دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ یہ تجربہ دشمن کے لیے واضح پیغام ہے کہ اگر میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو جواب صرف لفظوں میں نہیں، عمل میں ہوگا۔افواجِ پاکستان خصوصاً پاک بحریہ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ سیاست سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف وطن کے دفاع کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے۔ چاہے قدرتی آفات ہوں، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا سرحدی خطرات، نیوی، آرمی اور ائیر فورس ہمیشہ قوم کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی ہیں۔آج جب سوشل میڈیا پر افواہوں، مایوسی اور منفی پروپیگنڈے کا بازار گرم رہتا ہے، ایسے دفاعی کارنامے قوم کے حوصلے بلند کرتے ہیں اور ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ یہ ملک یونہی نہیں بنا تھا، اور یونہی نہیں چل رہا۔ اس کے پیچھے قربانی، نظم، ضبط اور ایمان کی ایک طویل داستان ہے۔ہمیں بطور قوم یہ سیکھنا ہوگا کہ اختلاف اپنی جگہ، مگر وطن اور افواجِ پاکستان پر اعتماد ہماری اجتماعی طاقت ہے۔ ایل وائی 80 میزائل کا کامیاب تجربہ اسی اعتماد کی عملی تصویر ہے۔آخر میں، یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ جب تک اس ملک میں ایسے محافظ، ایسے سائنسدان اور ایسی قیادت موجود ہے، پاکستان ناقابلِ تسخیر رہے گا۔ ہم سلام پیش کرتے ہیں پاک بحریہ کو، ہم سلام پیش کرتے ہیں افواجِ پاکستان کو، اور ہم دعا کرتے ہیں کہ یہ سبز ہلالی پرچم ہمیشہ سربلند رہے۔

پاکستان زندہ باد پاک بحریہ پائندہ باد
افواجِ پاکستان کو سلام

شاہد نسیم چوہدری 

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پرانی حویلی
  • نفسیاتی جنگ اور بنی گالا کے کتے
  • عمیق مشعل کی حفاظت
  • دو سیاح
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
وہ شوخ پا عجب شوق میں مبتلا ہے
پچھلی پوسٹ
گھراں دے کر کے بوہے اُچے

متعلقہ پوسٹس

کتن والی

مارچ 24, 2026

آئیے ذرا خود کو بھی ٹٹولیئے

جنوری 29, 2020

ایک معمولی خط

مئی 24, 2026

مرد کی آمریت

ستمبر 20, 2020

پاکستان کا مطلب کیا

جولائی 20, 2021

قدرت کا نازک رقاص

نومبر 24, 2024

احسان علی

جنوری 17, 2020

اردو لشکری زبان؟

دسمبر 18, 2019

یوم یکجہتی کشمیریوم استحصال کشمیر

اگست 6, 2020

زکوٰۃ

جنوری 2, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • میں مقتول قاتل ہوں

    اگست 19, 2026
  • مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا زوال

    اگست 19, 2026
  • میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

    اگست 19, 2026
  • نوحہ ایک دھرتی کا

    اگست 17, 2026
  • اسیرِ بے زباں

    اگست 17, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

میں مقتول قاتل ہوں

اگست 19, 2026

نوحہ ایک دھرتی کا

اگست 17, 2026

اسیرِ بے زباں

اگست 17, 2026

اتر آئی ہے رحمت کی

اگست 17, 2026

زمانے میں رفاقت کی جو یہ رِیت و...

اگست 17, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا...

اگست 19, 2026

میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

اگست 19, 2026

کم عمر بچے کے ہاتھ میں اسمارٹ فون...

اگست 14, 2026

مشینوں کے عہد میں انسان

اگست 13, 2026

14 آگست اور ایک عام آدمی

اگست 13, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • میں مقتول قاتل ہوں

    اگست 19, 2026
  • مخالفین کا ظرف اور آج کی سیاست کا زوال

    اگست 19, 2026
  • میرا سفر : شوگر سے صحت کی طرف

    اگست 19, 2026
  • نوحہ ایک دھرتی کا

    اگست 17, 2026
  • اسیرِ بے زباں

    اگست 17, 2026
  • اتر آئی ہے رحمت کی

    اگست 17, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

منجیاں نسریاں تے تیرے ہاسے

فروری 18, 2026

زمیں سے زیر ہوا ہوں نہ...

مارچ 18, 2026

قہقہوں کے سائے میں

جنوری 14, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں