خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامنابینا علمائے کرام
آپ کا سلامابو خالد قاسمیاردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

نابینا علمائے کرام

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 12, 2025
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 12, 2025 0 تبصرے 53 مناظر
54

ستائش کنم ایزد پاک را ۔ کہ دانا و بینا کند خاک را

ستائش و حمد اُس پاک پروردگار کے لیے ہے جو نابینا مٹی کو آنکھ عطا کرتا ہے اور انسان کو نورِ بصیرت بخشتا ہے۔

دنیا میں اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتیں ہیں، مگر آنکھ ایک ایسی لطیف و عظیم نعمت ہے جس سے محروم ہو جانا زندگی کے ایک روشن چراغ کے گل ہو جانے کے مترادف ہے۔ عام لوگ نابینا کو عضوِ معطل سمجھ لیتے ہیں، یہاں تک کہ بعض نابینا خود بھی اپنے آپ کو بے کار تصور کرنے لگتے ہیں۔ حالانکہ یہ گمان حقیقت کی دنیا میں درست نہیں۔ آنکھ جسم کا ایک مخبر ہے، پورا دماغ یا پورا انسان نہیں۔
ایک مخبر کے خاموش ہو جانے سے سردار کی قوتیں ختم نہیں ہوتیں۔ انسان کے پاس قوتِ سمع، قوتِ لمس، قوتِ خیال، قوتِ فہم—سب موجود رہتی ہیں جن سے وہ اپنی زندگی کی راہیں تراش سکتا ہے۔
لیکن افسوس!
نابینا کو دیکھ کر لوگ رحم تو کھاتے ہیں، مگر کم ہی لوگ اپنی آنکھوں کی قدر کرنے کا سبق لیتے ہیں۔
ترقی یافتہ ممالک خصوصاً انگلستان میں نابیناؤں کی تعلیم اور تربیت نے جو منزلیں طے کی ہیں، وہ عبرت اور حیرت دونوں پیدا کرتی ہیں۔ سَیکس کالج وہاں کا ایک عظیم ادارہ ہے جہاں نابینا بچے اور بچیاں رہتے، پڑھتے، کھیلتے اور ہنر سیکھتے ہیں۔
اس ادارے میں داخل ہوتے ہی در و دیوار سے گویا ایک خاموش پکار سنائی دیتی ہے:
ہے عجب سیر اگر دیدۂ بینا دیکھے
دیکھنا ہو جسے عبرت کا تماشا دیکھے
اندر کا منظر زندگی اور امید سے لبریز ہوتا ہے۔ کسی طرف لڑکے کرکٹ کھیل رہے ہوتے ہیں، کسی طرف لڑکیاں دائرے میں بیٹھی استانی کی کہانی سن رہی ہوتی ہیں۔ ان کے قہقہے، مسکراہٹیں اور مباحثے دیکھیں تو ایسا لگے گا کہ زندگی نے ان سے روشنی تو لی ہے، خوشی نہیں چھینی۔ یہاں نابینا لڑکیاں سلائی، بُنائی، ڈورہ سازی، یہاں تک کہ کڑھائی تک سیکھتی ہیں۔
لڑکے ٹوکریاں، لکڑی کے بکس، اور دیگر دستکاری کا سامان بناتے ہیں۔ یوں یہ بچے اپنے بازوؤں کے زور پر معاش کمانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔
مدرسے میں جگہ جگہ تختیاں لگی ہیں جن پر لکھا ہے کہ “اندھا“ یا “بے کس“ جیسے الفاظ ہرگز زبان سے نہ نکالے جائیں۔ تاکہ ان ننھے دلوں میں کوئی پژمردگی نہ آئے۔
نابینا کیسے پڑھتے ہیں؟
یہ سوال سب کے ذہن میں آتا ہے۔ اس کا جواب اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز ہے کہ لکھنے پڑھنے کا مخصوص نقطوں والا ٹائپ (بریل) ایک فرانسیسی نابینا نے ایجاد کیا تھا۔
یہ حروف کاغذ پر ابھرے ہوتے ہیں اور انگلیوں سے محسوس کیے جاتے ہیں۔ اس طریقے سے
انجیل سمیت بے شمار کتابیں نابینا خود چھاپ چکے ہیں۔
بلکہ اس سے بھی آگے بڑھ کر ایک ماہانہ رسالہ بھی نکالتے ہیں، جس میں ایڈیٹر، مصنف، طباعت کرنے والے، اور قارئین سب کے سب نابینا ہوتے ہیں۔
اسلامی تاریخ میں بھی نابینا علماء کی مثالیں بے شمار ہیں، مگر یورپ کی اس منظم کارگزاری کو دیکھ کر انسان شکر کے ساتھ ساتھ عبرت بھی محسوس کرتا ہے۔
تصورِ اشیا نابینا کے ذہن میں کیسے آتا ہے؟
استاد کھریا مٹی سے چھوٹی پہاڑیاں بناتے ہیں اور شاگرد انہیں چھو کر محسوس کرتے ہیں۔ قوتِ لامسہ کے عمل سے پہاڑ، درخت، گھوڑے، مکان ان سب کا تصور ذہن میں بیٹھ جاتا ہے۔ کثرتِ مشق سے وہ خود بھی نقشے اور اشکال بنانے لگتے ہیں۔ پھر بھی یہ سوال باقی رہ جاتا ہے کہ: جس چیز کو کبھی دیکھا ہی نہیں، اس کا اتنا درست تصور کیسے قائم ہو جاتا ہے؟
یہاں اساتذہ بھی اعتراف کرتے ہیں کہ شاید اللہ تعالیٰ نے اس جماعت کو کوئی ایسی باطنی بصیرت عطا کی ہے جو کمزور آنکھوں کے بدلے انہیں زیادہ روشن ذہن عطا کرتی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ان بچوں کے بنائے ہوئے سامان کی موزونیت اور خوبصورتی دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ یہ سب بینائی کے بغیر کیسے ممکن ہوا؟
یہ ترقی کوئی آج کی ایجاد نہیں۔ مسلمانوں کی علمی تاریخ ابن خلکان، ذہبی، ابن انباری گواہ ہے کہ نابینا علماء نے
تفسیر، حدیث، فقہ، حساب، ادب اور فلسفہ کے میدانوں میں وہ نام پیدا کیے جن کی مثال مشکل سے ملتی ہے۔
حضرت قتادہ، ابو العلاء معری، بشار بن برد یہ وہ نابینا ہیں جن کا مقام بیناؤں میں بھی مشکل سے ملتا ہے۔
ایک نابینا عالم نے بتایا کہ
ان کے استاد شکلیں سمجھانے کے لیے ان کی پشت کو سلیٹ بناتے، انگلی سے دائرہ اور مثلث بنا کر انہیں سمجھاتے۔
یہی مشقیں ان کے ذہن میں روشن تصورات میں بدل جاتی تھیں۔
الغرض نابینا بے بس مخلوق نہیں، بلکہ عظیم صلاحیتوں کا خزانہ بھی رکھتے ہیں۔ ہم بینا لوگ اپنی آنکھوں کی قدر نہیں کرتے، جبکہ نابینا اسے دل کی روشنی سے محسوس کرتے تھے۔
کاش، ان کے حالات پڑھ کر ہماری آنکھیں کھلیں، اپنی نعمتوں کی قدر ہو، اور ہم سمجھیں کہ نعمت کو ضائع کرنا کفرانِ نعمت ہے۔ کل حساب کے دن ہم کیا جواب دیں گے؟
اللہ کرے یہ تحریر دلوں میں جاگزیں ہو اور عبرت و بیداری کا ذریعہ بنے۔
والسلام على من اتبع الهدى۔

چند نابینا علمائے کرام کے اسماء ۔
١- حضرت عماره
.۲۔ شاعر مشهور بشار
۳۔ فقیه شافعی زبیر بصری
٤- ابو معاویه
۵ ۔ سهل ابن بگار
٦- محمد ابن منهال محدث
٧- ابو معشر
. ۸۔ مغیره ابن مقسم
.۹۔ حماد بن زید
.١٠- حافظ علامہ ابو عمر
.١١- ابو العينا
. ۱۲۔ ابو بکر نحوی
۱۳- ابو جعفر نحوی
.١٤- ابو العلا معزی
۱۵۔ ابوالحسن مصری فقیه شافعی
١٦- هشام نحوی
. ۱۷ ۔ ابو العباس رازی
. ۱۸۔ سعدان نحوی
. ۱۹۔ وراق نحوی
۲۰۔ شاعر مشہور علی قیروانی
۲۱۔ ابو القاسم عمر نحوی
۲۲۔ امام شاطبی
. ۲۳۔ محب الدین حنبلی
٢٤. ابن الدهان نحوی
۲۵۔ شاعر مشہور ابن منصور
. ٢٦. صائن الدین
۲۷۔ ناقداری محدث
. ۲۸۔ جمال الدین
۲۹۔ کمال الدین
. ۳۰ قاری جمال الدین
. ۳۱ ابو اسحق عراقی
۳۲۔ اسماعیل ابن احمد

ان شاء اللہ اگلی فرصت میں ان کے حالات زندگی ، حوالہ جات ، کن علوم میں مہارت تھی ، کیا مقام ومرتبہ تھا وغیرہ کی وضاحت کی جائے گی! فانتظروا ۔

ابو خالد قاسمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت
  • بھینٹ
  • ترقی کا ابلیسی ناچ
  • کورونا ویکسین – دو سال زندگی کی ضمانت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
فقر کی روشنی میں پروان چڑھتا علم
پچھلی پوسٹ
جب تلک وہ نظر نہیں آتا

متعلقہ پوسٹس

رَہروِ تفتہ

فروری 2, 2020

اپنے دُکھ مجھے دے دو

جنوری 15, 2020

شجاع کا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو سلام

فروری 11, 2018

توبۃ النصوح – فصل نہم

اکتوبر 30, 2020

تدبرِ قرآن

دسمبر 20, 2020

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

نادان ادھاری

دسمبر 6, 2025

موجد شاعری شاہ شمس ولی اللہ

جنوری 16, 2026

جوانی

دسمبر 9, 2019

چمنیوں کے دھوئیں سے اٹا

فروری 22, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

تلاش

مارچ 24, 2026

عالم تمام حلقۂ دامِ فراڈ ہے

جون 3, 2020

خوش طبعی یعنی مزاح کرنے کی...

ستمبر 15, 2023
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں