خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباایشیا کپ کا فائنل
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمززاہد محمود خان

ایشیا کپ کا فائنل

از سائیٹ ایڈمن ستمبر 29, 2025
از سائیٹ ایڈمن ستمبر 29, 2025 0 تبصرے 70 مناظر
71

ایشیا کپ کا فائنل۔ شکست، مینجمنٹ اور ہڈ دھرمی

گزشتہ رات ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا، جہاں ایک بار پھر پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ اس ایشیا کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی تیسری لگاتار شکست تھی۔ اس صورتحال نے یہ سوال پیدا کر دیا ہے کہ آخر ہماری ٹیم مینجمنٹ کر کیا رہی ہے؟

اصل مسئلہ مجھے ٹیم مینجمنٹ میں نظر آتا ہے۔ ایسے کھلاڑیوں کو مسلسل کھلایا جا رہا ہے جن کی کوئی پرفارمنس نہیں ہے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ ٹیم فائنل تک پہنچی کیسے؟ اس وقت سب سے بڑی ضرورت ہے کہ بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی جائیں۔

حسین طلعت جیسے کھلاڑی جنہوں نے بار بار مایوس کیا ہے، انہیں فوری طور پر ٹیم سے باہر ہونا چاہیے۔ اسی طرح موجودہ کپتان خواجہ سلمان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کھلاڑی ہی نہیں ہیں۔ وہ ایک اچھے ون ڈے پلیئر ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی میں ان کی موجودگی نہ صرف ٹیم کے لیے بوجھ ہے بلکہ مینجمنٹ کی کمزوری کی علامت بھی۔ ان کے ساتھ ساتھ صائم ایوب، جس سے بہت توقعات وابستہ تھیں، مکمل طور پر ناکام رہے۔ وہ باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور مستقبل میں اچھا کھیل سکتے ہیں، لیکن اس وقت ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ انہیں ڈومیسٹک لیول پر واپس بھیجا جائے تاکہ وہ اپنی خامیوں پر قابو پائیں اور پھر واپس قومی ٹیم کا حصہ بنیں۔ یہ بھی واضح ہے کہ ٹیم میں سفارشی کھلاڑی موجود ہیں، جو ”پرچیوں” پر شامل کیے گئے ہیں۔ قومی ٹیم کسی سفارش کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اگر پاکستان کو جیتانا ہے تو سب سے پہلے سفارش کلچر کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا۔

دوسری جانب، فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان وہ کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ انہی کی بدولت پاکستان کا سکور اس سطح تک پہنچا کہ میچ میں مقابلہ کیا جا سکا۔ لیکن بدقسمتی سے جب یہ بوجھ مڈل آرڈر پر آیا تو سب کچھ زمین بوس ہوگیا۔

بھارت کے مقابلے میں پاکستان ٹیم آج ایک ڈومیسٹک لیول کی ٹیم دکھائی دیتی ہے۔ اگر ہم واقعی بھارت یا دیگر بڑی ٹیموں سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہوگا۔ بھارت میں کرکٹ ایک مذہب کی طرح کھیلی اور سمجھی جاتی ہے، وہاں کھلاڑیوں کی ایسی کثرت ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ کس کو کھلائیں اور کس کو باہر رکھیں۔ یہی ان کی طاقت ہے اور یہی ہماری کمزوری۔

اس میچ کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بھارتی ٹیم نے ٹرافی لینے کے موقع پر صدرایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ رویہ کھیل کے تقدس کے خلاف تھا اور کرکٹ کی تاریخ کا ایک بدترین لمحہ ثابت ہوا۔ کھیل کے میدان میں سیاست یا ہٹ دھرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، لیکن بھارتی ٹیم نے اپنی ہٹ دھرمی سے دنیا بھر کے شائقین کو مایوس کیا۔

اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں سنجیدہ فیصلے کیے جائیں۔ میرٹ کو بنیاد بنایا جائے، سفارشی کھلاڑیوں کو ہمیشہ کے لیے باہر کیا جائے، اور ایک ایسا ڈھانچہ تشکیل دیا جائے جس پر ایک مضبوط قومی ٹیم کھڑی ہو سکے۔

کرکٹ صرف ایک کھیل نہیں بلکہ ایک قومی جذبہ ہے، اور اگر ہم اس جذبے کو زندہ رکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو قوم کا بوجھ کندھوں پر اٹھا سکیں، نہ کہ وہ جو سفارش کے سہارے قومی پرچم کے نیچے کھڑے ہوں۔

زاہد محمود خان

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • اُسی پُرنور سی شب کو، شبِ معراج کہتے ہیں
  • خوشی سے دل بھی نہال ہوتا
  • بےنظیر
  • جب پڑے آنکھ, ہاتھ, کنکر پر
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
جنرل اسمبلی میں پاکستان کی آواز
پچھلی پوسٹ
کی محمد ﷺ سے وفا تُو نے تو ہم تیرے ہیں

متعلقہ پوسٹس

خامشی چیختی ہے غم کا بیاں ہوتا ہے

جولائی 13, 2022

کچھ تو بتا اے دوست پریشاں ہے کس لیے

نومبر 2, 2021

کنارے دوست ہیں

اکتوبر 12, 2025

یاروں میں تو مشہور ہے

مئی 18, 2025

زندگی خوف سے تشکیل نہیں کرنی مجھے

مئی 23, 2020

مرثیے اور قصیدے کی مشترک جہتوں کا جائزہ

جنوری 1, 2023

زوالِ عمرِ رفتہ میں کھڑا ہوں

جنوری 30, 2020

عقیدۂ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم اور ہماری ذمہ...

جولائی 31, 2020

چشمِ تر سے پھسل نہیں سکتی

مئی 20, 2020

گناہوں سے دور نہیں ہیں

نومبر 26, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

گمان پڑتا یہی ہے کہ رہبری...

مئی 4, 2020

یہاں کچھ ایسی انویسٹمنٹ ضرور کیجیے

مارچ 28, 2022

انسانوں کے غیر انسانی رویے!

دسمبر 18, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں