299
زندگی کا دائرہ محدود ہے
سوچنا بھی اسلیے مسدود ہے
.ساتھ چل تو بھی ہمارے بے وجہ
تو ہماری منزل_مقصود ہے
.
یا خدا!ہونے کا اپنے دے نشاں
تو ہی بس اس دہر میں مفقود ہے
دور تم سے ہوگئی ہوں جب سے میں
رابطہ خود سے مرا مسدود ہے
ہم نے چاہا کوئی مخلص تو ملے
پر ہمارا چاہنا بے سود ہے
اقرا جبین
