خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباتوہین عدالت اور مریم نواز کا پاسپورٹ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزسید محمد زاہد

توہین عدالت اور مریم نواز کا پاسپورٹ

از سائیٹ ایڈمن ستمبر 15, 2022
از سائیٹ ایڈمن ستمبر 15, 2022 0 تبصرے 86 مناظر
87

پاکستان کی عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ عوام الناس کی نظر میں اپنا وقار، عزت اور حیثیت کھو رہی ہیں۔ وہ اس مقام تک پچھتر سال کی ’عرق ریزی و جاں فشانی‘ سے پہنچی ہیں۔ دائیں بازو کے مذہبی سیاسی لیڈر ہوں یا بائیں بازو کے مزدور کسان، ان کی زیادتیوں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔ سلار عسکر کی انگلیوں کے اشارے پر کٹھ پتلیوں کی طرح سر مٹکاتے، فرمان بردار، اطاعت گزار سردار ہوں یا تماشا گروں کو تباہی و بربادی کی ڈھیری سے اٹھا کر دوبارہ جلا بخشنے والے جمہوری حکمران، سب کے ساتھ ان کا سلوک ایک جیسا ہی رہا۔ ظلم کی کال کوٹھریوں میں محصور کر دیا یا ننگا کر کے سڑکوں پر رگیدا۔

طلوع سحر میں ان کا نام جپنے والے محبان وطن، دوسرے پہر میں غداری کا تمغہ دے کر جیل کی کال کوٹھری میں ڈال دیے گئے۔ اپنے فدائیوں کے پیٹ پر بم باندھ کر مخالف کیمپ میں دھکا دینے کے بعد ان کے اہل خانہ کو ہی عدالتوں میں گھسیٹا اور اپنی اس کارکردگی پر تختی بھی مقتول کے نام کی ہی لگائی۔ بہن کے دور حکومت میں بھائی کو گھر کے دروازے پر موت کی بھینٹ چڑھا کر ایسی کہانیاں بناتے رہے کہ وہ بین کرنے کے لیے اس کی کھاٹ کے ساتھ اپنا سر بھی نہ پھوڑ سکی۔

اس ملک کی چاہت میں لٹنے والے مہاجر غیر ملکی شہری قرار دے کر دوبارہ برباد ہونے کے لیے دشمن ملک روانہ کر دیے گئے اور کچھ غیر ملکی قرار دیے جانے والوں کی لاشیں بھی ان کے ورثا کے حوالے نہ کی گئیں۔

ان دیوتاؤں نے ذاتی پسند یا کسی مجبوری کی وجہ سے اگر کوئی کام عوامی امنگوں کے مطابق کر بھی دیا تو یہ یاد رکھا کہیں ان کے اور عوام کے درمیان فاصلہ کم ہو کر ان کی ہیبت کا مینارہ گرا نہ دے، اگلے ہی لمحے انہیں اوقات یاد دلانے کے لیے کوئی پیارا غائب کر دیا یا جیل کی بھول بھلیوں میں پھینک دیا۔ کسی کی زبان بندی کر دی یا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا۔

عوام ان کی چاہت کے بھیگے جنگلوں میں مور بن کر ناچتے رہے اور عوامی نمائندے ان کی خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش میں ان کے آستانوں پر گھنگھرو پہن کر مست، رقص کناں رہے۔ دھتکارے جانے والا کافر ہاویہ نشین تو ہوتا ہی ہے، لیکن ان کی چوکھٹ پر ناصیہ فرسائی کی عزت پانے والا مومن بھی نامراد ہی لوٹا۔

اب ہر طرف لگائی ہوئی نفرت کی یہ آگ خود ان کی کچھاروں کو لپیٹ میں لے رہی ہے۔ عوام ان کے دھوکے میں آنے کو تیار نہیں۔ لیڈر مار کھا کھا کر پہچان گئے ہیں کہ ان کے در سے سوائے ذلت کے کچھ نہیں ملے گا۔ عمران خان عوام کے دلوں میں سلگتی نفرت کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں۔ وہ جان گئے ہیں کہ اسے بھڑکا کر اپنا مفاد حاصل کیا جا سکتا ہے۔ کامیابی صرف اور صرف ان کو للکارنے میں ہے۔ خان صاحب نے ان سے ہر جائز و ناجائز کام نکلوائے پھر اپنی ناکامیاں اور بد حواسیاں ان کے سر تھوپ دیں اور جاتے جاتے دشنام طرازی کر کے پھر ہیرو بن گئے۔

ہر نیا آنے والا بھی یہی کرے گا۔ اب ان دیوتاؤں کی توہین دیوتاؤں کے اپنے گلے کا ہی پھندا بن چکی ہے۔ توہین کا یہ دھبہ گناہ گار کے لیے دنیا میں اور قبر میں بھی اعلیٰ مقام کا حامل ہونے کی پہچان ہے۔ اب یہ گناہ باعث عزت بن گیا ہے۔ اس پر سزا سنا دیں تو ایک اور الطاف حسین و نواز شریف بنا شہادت کے شہید کا رتبہ پا لے گا، کبھی بھی نہیں مرے گا اور اگر سزا نہ دیں تو ’مولا جٹ‘ کے سر پر انصاف کی پگ موجود رہے گی۔

نامی گرامی صادق و امین انہیں للکارتا رہے گا۔ خاں صاحب اس جرم سے بار بار کھیل رہے ہیں اور مریم نواز و نواز شریف لطف اندوز ہو کر اپنے ہتھیار تیز کر رہے ہیں۔ اس کھیل کا جو بھی نتیجہ آئے وہ اکھاڑے میں کودنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ کیس ختم ہونے کے بعد ’سیسیلین مافیا‘ اور ’گاڈ فادر‘ اس ملک کے کے اصل مافیا اور باپ کا روپ دھارنے والے گاڈ کو ان کے ایوانوں اور کھچاروں میں جا کر للکاریں گے۔ مریم نواز لاہور کی عدالت عالیہ کا دروازہ پھر کھٹ کھٹا رہی ہیں۔ ایک اور گستاخی سے پناہ پانے کے لیے، پاسپورٹ کے حصول کی چھوٹی سی درخواست کا بوجھ ایک دو دیوتا اٹھانے کو تیار نہیں، اس لداؤ کو اب ان کا پورا پریوار سہارے گا۔ اس کے بعد عدالت عظمیٰ کو نواز شریف کی اپیل بھی سننی پڑی گی۔

اب دیوتاؤں کے لیے ایک ہی راستہ بچتا ہے کہ صرف اور صرف انصاف کے اصولوں کے مطابق فیصلے کر کے اپنے گھر کو سدھاریں۔ مزید کسی کو مائنس کرنے کی بجائے پہلے سے مائنس کیے گئے لیڈروں کی واپسی کی راہ ہموار کریں۔ انصاف کے عین مطابق ان کے کیسز سنیں۔ فلمی کہانیوں اور ناولوں کے کرداروں کا الزام لگانے کی بجائے ان کو عوامی رہنما سمجھیں۔ اس ملک کی ستلی میں مزید گرہیں لگانے کی بجائے اپنی پاکی دامن کا خیال کریں۔ یہ نہ ہو کہ کل کلاں تین میں نہ تیرہ میں، مردنگ بجاوے ڈیرہ میں اور کوئی ان کی سننے والا ہی نہ رہے۔

اسٹیبلشمنٹ بھی سولین قیادت کی بالادستی قبول کر کے اپنا آئینی کردار نبھائے ورنہ عوام الناس سب الٹا دیں گے جو ان کے لیے اور خود عوام کے لیے بھی انتہائی خطرناک ہو گا۔ عوام خراب ہوئے تو بھی نزلہ ان پر ہی گرے گا۔

سید زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تجربہ روز جسے اس کا نیا ہوتا ہے
  • جدید شعری جمالیات
  • خامہ بگوش کے قلم سے
  • گزرے دن رات بھول جاتے ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
عمران خان کا فاشسٹ رویہ
پچھلی پوسٹ
پناہ چاہتے ہیں سیلاب سے

متعلقہ پوسٹس

خواب زدہ ویرانوں تک

مئی 9, 2020

آشفتہ خوابِ آشپزخانه

دسمبر 6, 2024

اللہ دیکھ رہا ہے

جولائی 21, 2020

اک مصرعے نے چوم لیا درد ہمارا

اکتوبر 16, 2025

بہت یاد آئیں گے وہ دن

نومبر 7, 2020

آ مرا ہاتھ تھام

جولائی 7, 2020

ماہِ رجب

دسمبر 26, 2025

اک حسیں دشت میں پر نور نظارہ دیکھا

اکتوبر 12, 2025

ڈیجیٹل شعور کی کمی ایک المیہ

دسمبر 24, 2025

اب آستیں میں اپنی کوٸی مار نہیں ہے

اپریل 9, 2023

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اردو زبان اور قائداعظمؒ کی بصیرت

ستمبر 14, 2025

یہ دل باغِ سخن کے نام...

مارچ 19, 2022

تنہائی

دسمبر 19, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں