خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو بابا سپیشلصوفی غلام مصطفیٰ تبسم
اردو بابا سپیشلسوانح حیاتغلام مصطفیٰ تبسم

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم

از سائیٹ ایڈمن مارچ 27, 2025
از سائیٹ ایڈمن مارچ 27, 2025 0 تبصرے 102 مناظر
103

وہ مجھ سے ہوئے ہمکلام اللہ اللہ کے شاعر ، بچوں کے ہردلعزیز شاعر اور مشہور کردار ٹوٹ بٹوٹ کے خالق معروف شاعر، ادیب، ڈرامہ نگار، براڈ کاسٹر صوفی غلام مصطفیٰ تبسم 9 اگست 1899 کو امرتسر میں پیدا ہوئے۔ کچھ کتابوں میں آپ کی تاریخ پیدائش 4 اگست درج ہے لیکن پنجاب پبلک ریکارڈ کے مطابق آپ کا یوم پیدائش 9 اگست ہے۔ ان کا اصل نام صوفی غلام مصطفیٰ ہے جبکہ تبسم تخلص ہے۔

ان کی منفرد نظم ’’چیچوں چیچوں چاچا‘‘ ملک بھر میں بچوں کی درسی کتاب میں شامل ہے۔ انہوں نے بڑوں کے لئے بھی بہت کچھ لکھا۔ وہ اردو، پنجابی اور فارسی زبان کے شاعر تھے۔

صوفی تبسم نے اپنی عملی زندگی کا آغاز درس و تدریس سے کیا اور معلم بھی رہے ۔اس کے ساتھ ساتھ وہ جن بچوں کو درس دیا کرتے تھے ،اُن کے لیے باقاعدگی سے شاعری بھی کرتے رہےSufi Ghulam Mustafa Tabassum اور بعد میں یہی نظمیں اُن کی بڑی پہچان بنیں ۔صوفی تبسم نے بڑوں کے لیے بھی لکھا ہے لیکن جو شہرت اُنھیں بچوں کے ادب سے ملی ،اس سے انحراف نھیں کیا جاسکتا ۔’’ ٹوٹ بٹوٹ ‘‘ ان کا لافانی کردار ہے۔ انہوں نے ’’ ٹوٹ بٹوٹ ‘‘ کردار پر شہرۂ آفاق نظمیں کہیں جن میں’ ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ، ٹوٹ بٹوٹ نے کھیر پکائی ‘ ، ’ٹوٹ بٹوٹ چلے بازار ‘ ، ’ٹوٹ بٹوٹ نے لڈو کھایا ‘ و دیگر نظمیں ۔بچوں کے لیے اُن کی شاعری کی بھرپور کتابیں : جھولنے ۔ ٹوٹ بٹوٹ ۔ کہاوتیں اور پہیلیاں ۔ سنو گپ شپ وغیر ہ ہیں صوفی تبسم نے بڑوں کے لیے بھی جم کر لکھا ہے ،وہ ماہنامہ ’’ لیل و نہار ‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے اور ریڈیو پاکستان سے بھی وابستہ رہے۔پاکستان ٹیلی وژن اور ریڈیو لاہور سے ایک پروگرام’’ اقبال کا ایک شعر ‘‘ بھی کرتے تھے جو برسوں جاری رہا ۔وہ ہر میدان کے شہہ سوار تھے ، نظم ہو یا نثر ، غزل ہو یا گیت ، مِلّی نغمے ہوں یا بچوں کے گیت ، انھیں ہر جہت میں لکھنا آتا تھا اور کمال لکھنا آتھا تھا ۔1966ء میں حکومتِ ایران نے آپ کو ’’ تمغہ نشانِ سپاس ‘‘ عطا کیا بعد ازاں حکومتِ پاکستان نے ’’ ستارۂ امتیاز ‘‘ پیش کیا ۔صوفی تبسم گورنمنٹ کالج ، لاہور کے شعبہ فارسی سے بھی بحیثیت استاد وابستہ رہے۔ صوفی تبسم کم و بیش نصف صدی تک ریڈیو اور ٹی وی سے وابستہ رہے ۔آپ کی معروف ترین نظموں اور غزلوں کو کئی گلوکاروں نے گایا جن میں نور جہاں ، فریدہ خانم وغیرہ شامل ہیں۔

صوفی غلام مصطفیٰ تبسم کا انتقال 7 فروری 1978 کو لاہور میں ہوا۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پانیوں سے الگ
  • سو بار چمن مہکا، سو بار بہار آئی
  • اردو نظم کے نئے آفاق
  • محسن نقوی کوئز
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اک لحظہ بہے آنسو
پچھلی پوسٹ
سو بار چمن مہکا، سو بار بہار آئی

متعلقہ پوسٹس

وحید احمد آڈیٹوریم کی تعمیر

مئی 11, 2025

کیری کی میٹھی چٹنی

جون 12, 2024

دوسری عالمی اُردو سخن کانفرنس

فروری 10, 2019

مرزا سودا کے قصے

دسمبر 12, 2019

بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں

دسمبر 30, 2021

شفق مشاعرہ

اگست 10, 2025

لوبیا کے پکوڑے

جون 11, 2024

ہنگامہ گرم کُن جو دل ناصبور تھا

اگست 7, 2022

حکایتیں ایسوپ کی

اگست 28, 2025

اردو شعرا کے حوالےسے چند معلومات

نومبر 5, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز

اسلامی گوشہ

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

اردو شاعری

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

اگست 30, 2026

ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

تیسری ہندکو کانفرنس

اگست 24, 2026

آقا کریم ﷺ کا احسان

اگست 23, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں خزاں ہی نشان قاتل

    اگست 30, 2026
  • ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

    اگست 30, 2026
  • عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

    اگست 30, 2026
  • وہم ہے یا کہ گماں دیکھنا ہے

    اگست 30, 2026
  • ترش لہجے میں سخت بو لتا ہے

    اگست 30, 2026
  • نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط

    اگست 30, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

یہ رنگینیِ نوبہار، اللہ اللہ

مارچ 27, 2025

توازن اردو ادب پروگرام نمبر٥٣

مئی 9, 2020

سب سے چھپتے ہیں چھپیں

فروری 4, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں