خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو نظمانیسویں صدی کا کوچہُ یار
اردو نظمڈاکٹر وحید احمدشعر و شاعری

انیسویں صدی کا کوچہُ یار

از سائیٹ ایڈمن جولائی 24, 2026
از سائیٹ ایڈمن جولائی 24, 2026 0 تبصرے 17 مناظر
18

انیسویں صدی کا کوچہُ یار
کوچہُ یار کی مرجعِیت
تو اک روزِ روشن کی مانند سب پر عیاں ہے
بھلا کون کافر ہے
جو اس حقیقت سے انکار کرنے کی جرات کرے
کوچہُ یار قصبے میں سب سے الگ
اور سب سے زیادہ توجہ کا مرکز
ہر اِک دل کی دھڑکن
ہر اک کو معزز
بہت محترم۔۔۔۔۔
کوچہُ یار تو
بس ریاست کے اندر ریاست ہے گویا
وہ داروغہ
جس کے فرٙس کے سموں سے
دھمک دار چنگاریاں پھوٹتی تھیں
کبھی کوچہُ یار سے جو گزرتا
تو دلکی ہوئی چال میں ڈگمگاتا
یہاں محتسب پاؤں پاؤں سنبھل کر
ٹھہر کر
ٹھٹھک کر
کنکھیوں سے دربان اور چوبداروں کی
با وردی اور مستعد ٹولیاں دیکھ کر
چونکتا
سوچتا
یہ جو درباں نہ ہوتے’
درِ یار پر قفلِ آہن نہ ہوتا
درِ نیم وا سے رخِ یار کی جھلکیاں جھلملاتیں
‘تو شاید چھلکتی مرادیں بر آتیں
مگر جھرجھری آ گئی
جب اسے
کوچہُ یار کی سرخ مسجد کا وہ مولوی یاد آیا
جسے اس نے زنداں میں داخل کیا تھا
یہ مولانا اپنے مدرسے کے اک طالبِ علم کو
ایک کاغذ تھما کر یہ کہنے لگے
۔۔۔۔’یہ غزل میں نے ان کے سراپے پہ لکھی ہے
جاؤ اور ان کو تھما آؤ
‘میرا سلام عرض کرنا
حسینہ نے جیسے ہی کاغذ پڑھا
تو بھڑک کر کہا
۔۔ ‘اے ستم دیدہ لمڈے
دفان
اور سن
اپنے بے وزن با رِیش واعظ سے کہنا
کہ بس وہ نمازیں پڑھایا کرے
اور یہ بھی بتانا
کہ دلی کے دل میں ہمی گونجتے ہیں
کہ سب لوگ اس کے خدا سے زیادہ ہمیں پوجتے ہیں۔’۔
یہ سن کر
سبک سار واعظ نے پرمغز لاحول پڑھ کر
بڑی بےبسی سے درِ یار کے قفلِ ابجد کو دیکھا
تو پھر جھرجھری سے بھرے محتسب کو
وہ دن یاد آیا
کہ جب مولوی پابجولاں عدالت میں حاضر کھڑا تھا
وہ دن یاد آیا
کہ جب اس نے زنداں کا دورہ کیا
تو بہت رازداری سے مولانا بولے
!مرے محترم’
مولوی محتسب، محتسب مولوی
ایک ہی بات ہے
بس بہت ہو گیا
چھوڑ دیجے ہمیں۔’۔
محتسب خود کلامی میں کہنے لگا
پاس داری نہ ہوتی’
تو میں ایسا مجرم کہاں چھوڑتا۔’۔
. . . . . . . . . . . . . .
کوچہُ یار میں ایک مے خانہ ہے
دن میں ویرانہ ہے
رات مستانہ ہے
ایک ہنگامہ ہے
دستِ ساقی کشادہ ہے، سازش میں ہے
جام گردش میں ہے
نالہ نالِش میں ہے
سب درِ یار کی سمت رخ کر کے بیٹھے ہوئے
آہ بھرتے ہیں
پھر واہ بھرتے ہوئے شعر کہتے ہیں
پیمانہ پیمانے کو ناپتا ہے
سبو پر سبو
جام پر جام کا سلسلہ ہے کہ بس ٹوٹتا ہی نہیں
دیکھتے دیکھتے یار کی بام پر
اک چراغوں کا لشکر کہ روشن ہوا
مے کدے کا توازن بس اک ثانیہ بے توازن ہوا
عاشقِ نامراد ایک ہنگام سے
اپنے لرزہ براندام پیکر کو پاؤں پہ دھرتے ہوئے
جب درِ یار پہنچے
تو کیا دیکھتے ہیں
کہ تاریکیوں کے دیے بام پر ہر جگہ جل رہے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نقیبِ سلیماں کُلہ کی منادی
خبر ہے کہ جنگل کی آگ
اپنے شعلوں میں سب عاشقوں کی تمنا لپیٹے چلی جا رہی ہے
خبر ہے کہ توبہ شکن جانِ جاں
بزم برپا کرے گی
یہ سننا تھا اور شہر کی بےکراں رونقیں لوٹ آئیں
سبھی دل کی دھڑکن یہی کہہ رہی ہے
کہ وہ محفلِ ناز میں حاضری کی سعادت اٹھائے
بالآخر وہ رات آئی
جب ایک ماہِ تمام آسماں پر چمکتا تھا
اور دوسرا اپنے حٙجلے کی رعنائیوں میں دمکتا تھا
۔۔۔۔۔۔حسنِ فراواں لئے
. . . . . . . . . . . . . . . .
کوئی خلقت سی خلقت تھی
مت پوچھئے
الاماں الحفیظ
ایک لشکر کا لشکر چلا آ رہا تھا
یہ بانکے میاں ہیں
سفید اجلا کرتہ، طرح دار انگرکھا
تو چندوے کی براق ململ کی ٹوپی
ذرا کج کئے
جھلملاتے مچلتے چلے آ رہے ہیں
ارے
یہ تو نواب صاحب ہیں بھائی
سلیقے سے سلوایا غلطے کا پاجامہ
کرنوں بھرا جامدانی انگرکھا
اور اس پر سیہ مخملیں چار گوشے کی چمکیلی ٹوپی
کئی ان کے خدام پہلو میں چلتے ہیں
اک نے خریطہ اٹھایا ہوا ہے
جسے کھولئے
تو غزل در غزل ایک دیوان ہے
عطرداں جس کی سطروں کو مہکا رہا ہے
ادھر جانِ جاناں کی اجلی حویلی ہے
لٙو دے رہی ہے
کہ قلٙعی چونے میں ابرک ملا کر چڑھائی گئی ہے
کچھ ایسے
کہ ماہِ تمام اپنی چٹکی ہوئی چاندنی کو
حویلی کی چاندی سے کم دیکھتا ہے
درِ یار پر عاشقوں کا ہجوم اب ترقی پہ ہے
کہ کہیں تام جھام
اور کہیں پالکی ڈولتی آ رہی ہے
کوئی سست رو تو کوئی پوری رفتار میں آ رہا ہے
کوئی پاپیادہ
تو کوئی ہوا دار میں آ رہا ہے
رقیبوں کے ٹولے بھی افتاں و خیزاں چلے آ رہے ہیں
درِ یار پر مستعد چوب دار اور دربان منصب سنبھالے ہوئے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دور
قلعہ معلیٰ سے
مغلوں کا اجڑا ہوا آخری بادشہ
رشک سے یہ چکاچوند دیکھا کیا
اک مصاحب سے پوچھا
ہوا بند ہے’
پھر بھی دیکھو ذرا
کوچہُ یار میں بار بار ایک گرد و غبار اٹھ رہا ہے۔’۔
تو مجرائی بولا
!شہنشاہِ ہندوستاں’
یہ غبار ان گذشتہ پرستار روحوں کا ہے
‘جن کو گزرے ہوئے اک زمانہ ہوا
بادشہ جھرجھری لے کے واپس مڑا
لڑکھڑایا
تو اک ملکہُ عالیہ نے لپک کر اسے بازوؤں میں بھرا
اور نفرت سے اجلی حویلی کو دیکھا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وحید اجمد
تئیس جولائی 2026

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • اِقرار
  • پہلے قدموں پہ مجھے قیس نے ارشاد کیا
  • اس ضرورت کو سمجھتا هی نہیں
  • بندھا رات آنسو کا کچھ تار سا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
وجود کا شور یا عدم کی خاموشی
پچھلی پوسٹ
ماں کی خاموش دُعا

متعلقہ پوسٹس

ہے ترے عشق کے

جولائی 6, 2025

دشمن کو سمجھ آئی نہیں یار ہماری

مئی 18, 2025

وہ رگ دل میں رگ جاں میں رہے

جون 20, 2020

درد اکسیر کے سوا کیا ہے

جنوری 4, 2020

غمِ زندگی کو بھلا دیجیے

نومبر 2, 2021

دستور یہاں بھی گونگے ہیں فرمان یہاں بھی اندھے ہیں

دسمبر 19, 2019

نہیں معلوم کیا واجب ہے کیا فرض

نومبر 8, 2017

پیروں میں زنجیریں ڈالیں

جنوری 16, 2020

چھپائے دل میں غموں کا جہان بیٹھے ہیں

دسمبر 20, 2019

وفا کی راہ میں ایسے کمال کرتی ہوں

اپریل 4, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

واسطہ اس سے جو پرانا ہے

مئی 14, 2020

فلک فلک وہ تخیل غزل غزل...

نومبر 19, 2021

تمھارے عہد و پیماں

جولائی 6, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں