خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابانسل نو میں عدم برداشت
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاویس خالد

نسل نو میں عدم برداشت

اویس خالد کا ایک اردو کالم

از سائیٹ ایڈمن اپریل 5, 2020
از سائیٹ ایڈمن اپریل 5, 2020 0 تبصرے 468 مناظر
469

نسل نو میں عدم برداشت۔۔۔۔پوشیدہ حقائق،ذمہ دار کون؟؟

کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ جانوروں کے بچے پیدا ہوتے ہی اٹھنے بیٹھنے،چلنے پھرنے،کھانے پینے ا ور دیگر کئی معاملات زندگی کے قابل ہوتے ہیں لیکن انسان جو اشرف المخلوقات ہے اسے پیدایش کے بعد ایک طویل مدت کے لیے دوسروں پر انحصار کرایا جاتا ہے۔اسے خود سے چلنے پھرنے،اٹھنے بیٹھنے،کھانے پینے اور اپنے قدموں پہ کھڑے ہونے میں سالوں لگ جاتے ہیں۔یہ قانون قدرت ہے اور حکمت سے بھرا ہوا ایک پیغام ہے کہ انسان کو یہ سمجھایا گیا ہے کہ اس کی زندگی میں رشتوں اور دوسرے انسانوں کی کتنی ضرورت و اہمیت ہے۔ہم پیدا ہوتے ہی آدمی ہیں کیوں کہ ہم الحمد اللہ آدم ؑ کی نسبت رکھتے ہیں لیکن انسان بننے کے لیے ہمیں خود کو انسانی صفات سے مزین کرنا پڑتا ہے۔اخلاق فاضلہ کی تربیت لینی پڑتی ہے اور یہ ہماری خوش بختی ہے کہ ہمیں کہیں اور جا کر سیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسلام کے زریعے ہمارے پاس مکمل ضابطہ حیات موجود ہے۔ایمان کے بعد انسانیت کے لیے کچھ لوازمات کا ہونا اشد ضروری ہے اس میں سے ایک قوت برداشت ہے۔آج ناصرف نسل نو بلکہ ہمارا پورا معاشرہ عدم برداشت کا شکار ہو چکا ہے۔اس کا ایک واضح ثبوت تو یہ ہے کہ مذہب کے نام پہ حاصل کیے گئے اس ملک میں ہر عوامی مقام پر یہ لکھ کر لگانا پڑا ہے کہ یہاں مذہبی،سیاسی گفتگو کرنا منع ہے۔اس کی وجہ وہ عدم برداشت کی صورت حال ہے کہ جس نے ہمارے دلوں سے لے کر گھروں تک،اور گھروں سے لے کرملکی سرحدوں تک کے ہمارے سارے امن، چین او رسکون کو داؤ پر لگا دیا ہے۔بقول راقم:
مسائل پر تحمل سے نہ گر یوں گفتگو ہو گی
تماشا لوگ دیکھیں گے،ہزیمت چار سو ہو گی
یہ نوجوان نسل جس کا ہم ذکر کر رہے ہیں اس نے تو پیدا ہوتے ہی فرقہ واریت کی آگ دیکھی ہے۔راقم نے کہا تھا کہ
اک دن سب کے ہاتھ جلیں گے
نفرت کی یہ آگ بجھا لو
اس نوجوان نسل نے اپنے بڑوں سے ہی تو سیکھا ہے۔اور بڑوں کے پاس تو پھر ان کے ماضی کے ماحول کا کچھ خوش گوار پیغام بھی تھا لیکن یہ نوجوان نسل تو ان خوب صورت قدروں سے پیدا ہوتے ہی محروم ہے کیوں کہ ہم اپنے ماضی کی عمدہ روایات و اصلاحات کو محفوظ ہی نہ رکھ سکے تو اگلی نسل میں منتقل کیا کرتے۔اوپر سے سونے پر سہاگہ یہ کہ اس نوجوان نسل کو” کمپیٹیشن "کے نام پر صرف اور صرف مقابلہ کرنا اور ہر ممکن طریقے سے دوسروں کو ہراناہی سکھایا گیا۔تربیت گھر سے شروع ہوتی ہے اور گھر میں ہی مقابلے کی ایسی فضا ہے کہ کزن تو ایک طرف ماں باپ سگی اولاد کو ایک دوسرے کے سامنے مقابلے پر کھڑا کر دیتے ہیں۔بقول راقم:
کیسے کریں امید کہ ہو ان میں دیدہ ور
اس نسل نو کے ہاتھ جب تعلیم ہے غلط
شو مئی قسمت کہ اب ہماری جیت دوسروں کی ہار میں رکھ دی گئی ہے۔ہم اجتماعی زندگی کی بجائے انفرادی زندگی کا شکار ہو چکے ہیں۔ہم اب تک یہ پڑھتے سنتے آئے ہیں کہ سچ کڑوا ہوتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ سچ کہنے کا لہجہ کڑوا ہوتا ہے ورنہ کون سی بات ہے جو دوسروں کو پیار سے سمجھائی نہیں جا سکتی۔ہاں اس میں اپنی بھی انا کی قربانی دینی پڑتی ہے جس سے ہم کتراتے ہیں۔غلط فہمی اصل میں ہے کیا یہی ناں کہ ہم اپنے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کے جوابات بھی خود ہی تلاش کرلیتے ہیں۔بقول راقم:
پہلے ہی کر چکا تھا اک جھوٹ پر یقیں وہ
ویسے تو میں گیا تھا جو سچ تھا وہ بتانے
اگر مخالف سمت میں سفر کرنے والے دونوں افرادیہ دعوی کرتے ہیں کہ چاند تو ان کے ساتھ چل رہا ہے تو دونوں غلط نہیں کہہ رہے۔بس ایک دوسرے کی جگہ پر ہو کر دیکھنا پڑے گا۔پھر 6 اور9 کے فرق کا جھگڑا ختم ہو جائے گا۔ہماری تربیت میں یہ بات شامل ہونی چاہیے کہ ہم ٹھنڈے مزاج، روشن دماغ اور وسیع النظری سے دوسروں کی بات پہلے سمجھیں پھر اس پر مناسب رد عمل کا اظہار کریں۔ہم کیمیکل نہیں جو فوراً سے پہلے بنا سوچے سمجھے رد عمل دے دیں۔بقول راقم:
ہے سب سے بڑھ کے یہ سبب اختلاف کا
اک دوسرے کی بات کی تفہیم ہے غلط
ہمیں چاہیے کہ ہم بڑے تو دور کی بات ہے اپنے معصوم بچوں کے بھی مسائل کو توجہ سے سن کر حل کریں اور انھیں اہمیت دیں تا کہ بڑے ہو کر ان میں بھی دوسروں کے مسائل کو لے کر ہمدردی کا جذبہ پیدا ہو۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو جیتنے کے ساتھ ساتھ ہارنا بھی سکھائیں،کیوں کہ ہارنے سے ہی ہمیں برداشت کی تربیت اور طاقت ملے گی۔معاشرہ بڑا پُر امن اور خوش گوار ہو جائے گا جب ہم دوسروں کی خوشیوں پر بھی خوش ہونا سیکھ جائیں گے۔

اویس خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شہر سے جب بھی کوئی شہر جدا ہوتا ھے
  • پاسپورٹ
  • مسٹر معین الدین
  • تیرے چہرے کی تلاوت کی ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ہوا کی دستک
پچھلی پوسٹ
بڑی مشکل کہانی تھی مگر انجام سادہ ہے

متعلقہ پوسٹس

ہم تو سجدے بھی کیا کرتے تھے

اکتوبر 30, 2025

یہ گداز رس بھری گولائیاں

اکتوبر 16, 2020

قلم

اکتوبر 31, 2020

یوم کشمیر اور ہمارا کردار

فروری 5, 2020

آخری جلسہ

نومبر 28, 2019

گلے لگائے مجھے،میرا رازداں ہو جائے

مئی 4, 2020

ابھی نہیں تو پھر کبھی نہیں!

ستمبر 13, 2020

‎مجھے انتظار تھا شام سے

مئی 28, 2020

نقشِ دلبر بہ دستِ قلم

دسمبر 15, 2024

یہ نہیں دیکھتا کوئی بھی

مارچ 8, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

مدح خیر الوری کے پیار میں آجاتے ہیں

اگست 30, 2026

آزاد نعتیہ نظم – حل

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

اردو شاعری

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں...

ستمبر 2, 2026

نہیں خزاں ہی نشان قاتل

اگست 30, 2026

ہر گھڑی بس سوال کرتے ہیں

اگست 30, 2026

عجب سے عجب تیرا اسلوب دنیا

اگست 30, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

سچ سامنے آنے لگا ہے

اگست 31, 2026

ایک نئے استعمار کا خاموش سفر

اگست 28, 2026

12 ربیع الاول : آمدِ مصطفیٰ ﷺ

اگست 26, 2026

"شہر نامہ سوم” ایک عمدہ ادبی اور تاریخی...

اگست 26, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

    ستمبر 4, 2026
  • آمد

    ستمبر 4, 2026
  • چلو چلیں

    ستمبر 2, 2026
  • سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

    ستمبر 2, 2026
  • نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

    اگست 31, 2026
  • سچ سامنے آنے لگا ہے

    اگست 31, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

درندے (ایک سچا واقعہ)

نومبر 7, 2021

دل میں کتنے شور لے کر

مارچ 23, 2025

اللہ کی مدد، تاریخی فتح

مئی 13, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں