خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامکیا عورت سائیکو ہے؟
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزمحسن خالد محسن

کیا عورت سائیکو ہے؟

از سائیٹ ایڈمن اپریل 28, 2026
از سائیٹ ایڈمن اپریل 28, 2026 0 تبصرے 24 مناظر
25

عورت کو اکثر "سائیکو” کہنا ہمارے معاشرے کی ایک پرانی اور غیر منصفانہ عادت ہے۔ جب بھی کوئی عورت اپنے حق کی بات کرے، اپنی پسند ناپسند واضح کرے، ظلم کے خلاف آواز اٹھائے یا جذبات کا اظہار کرے تو فوراً اسے جذباتی، ضدی، پاگل یا "سائیکو” قرار دے دیا جاتا ہے۔ یہ لفظ صرف ایک مذاق نہیں بلکہ ایک سماجی رویہ ہے جو عورت کی شخصیت کو کمزور ثابت کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا عورت واقعی ذہنی طور پر ایسی ہوتی ہے یا یہ مرد پرست سماج کی بنائی ہوئی ایک سوچ ہے؟
ہمارے پدرسری معاشرے میں مرد کو ہمیشہ طاقت، عقل اور فیصلے کی علامت سمجھا گیا؛ جبکہ عورت کو نرمی، خاموشی اور فرمانبرداری کا پیکر بنایا گیا۔ بچپن سے لڑکی کو سکھایا جاتا ہے کہ زیادہ نہ بولو، بحث نہ کرو، برداشت کرو اور ہر حال میں رشتہ بچاؤ۔ دوسری طرف لڑکے کو اختیار، آزادی اور فیصلہ سازی دی جاتی ہے۔ جب یہی لڑکی بڑی ہو کر اپنی رائے دیتی ہے، سوال کرتی ہے یا ناانصافی قبول کرنے سے انکار کرتی ہے تو معاشرہ اسے نارمل نہیں سمجھتا۔ اسے کہا جاتا ہے کہ یہ عورت بہت تیز ہے، بہت بولتی ہے، دماغی طور پر ٹھیک نہیں نری "سائیکو” ہے۔
اصل میں عورت کو سائیکو کہنا ایک دفاعی ہتھیار ہے۔ جب مرد یا سماج عورت کے سوالوں کا جواب نہیں دے پاتا تو وہ اس کی ذہنی کیفیت پر حملہ کرتا ہے۔ اگر بیوی شوہر سے اس کی بے توجہی پر سوال کرے تو کہا جاتا ہے کہ تم ہر وقت شک کرتی ہو۔ اگر بیٹی اپنی تعلیم یا پسند کی شادی کی بات کرے تو کہا جاتا ہے کہ تمہارا دماغ خراب ہو گیا ہے۔ اگر بہو گھر میں ناانصافی پر آواز اُٹھائے تو اسے بدتمیز اور ذہنی مریض قرار دے دیا جاتا ہے۔ یعنی مسئلہ عورت کی سوچ کا نہیں بلکہ اپنے حق میں بولنے کا ہے۔
ہمارے سماج میں عورت کی جذباتی کیفیت کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔ عورت روتی ہے تو کمزور، غصہ کرتی ہے تو پاگل، خاموش رہتی ہے تو مغرور اور ہنس کر بات کرے تو بے بت میز کہلائی جاتی ہے۔ گویا ہر حالت میں اس پر اعتراض موجود ہے۔ مرد کے غصے کو غیرت کہا جاتا ہے اور عورت کے غصے کو پاگل پن۔ یہی دوہرا معیار عورت کے خلاف سب سے بڑی ناانصافی ہے۔
نفسیات کے ماہرین کہتے ہیں کہ مسلسل دباؤ، گھریلو تشدد، جذباتی نظراندازی، معاشی انحصار اور سماجی پابندیاں کسی بھی انسان کی ذہنی صحت کو متاثر کر سکتی ہیں۔ عورت اگر برسوں تک خاموشی سے ظلم برداشت کرے، اپنی خواہشات دباتی رہے، اپنی شناخت کھو دے تو اس کے رویے میں بے چینی، چِڑچڑاپن اور اضطراب پیدا ہونا فطری عمل ہے۔ ستم یہ کہ معاشرہ عورت کی نفسیات کو اس تناظر میں نہیں دیکھتا۔سماج عورت کے ردِعمل کو دیکھتا ہے اور بغیر سوچے سمجھے آسانی سے فیصلہ سنا دیتا ہے کہ یہ عورت سائیکو ہے۔
پدرسری سماج کو یہ اچھی طرح علم ہے کہ عورت پیدا ہوتے ہی سائیکو نہیں ہوتی، اسے حالات ایسا بنا دیتے ہیں۔ ایک عورت جو مسلسل سُن رہی ہو کہ تم کم تر ہو، تمہاری رائے کی اہمیت نہیں، تمہاری زندگی کا مقصد صرف دوسروں کی خدمت ہے۔اس لعن طعن سے وہ اندر سے ٹوٹنے لگتی ہے۔ جب وہ ٹوٹنے کے بعد ردِعمل دیتی ہے تو لوگ اس ردِعمل کو بیماری کہتے ہیں لیکن اس ٹوٹ پھوٹ کی وجہ نہیں دیکھتے۔
بعض اوقات عورت کا مرد سے اختلاف بھی اسے مشکوک بنا دیتا ہے۔ اگر وہ مذہب، سیاست، تعلیم، شادی یا خاندان کے معاملات میں مرد سے مختلف رائے رکھتی ہے تو اسے باغی سمجھا جاتا ہے۔ ہمارے ہاں مرد کی رائے کو عقل اور عورت کی رائے کو جذبات سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک باشعور عورت مَردوں کو خطرناک محسوس ہوتی ہے۔ وہ سوال کرتی ہے، دلیل دیتی ہے، اپنی ذات کو اہم سمجھتی ہے اور یہی چیز پدرسری ذہن کو قبول نہیں ۔
اُردو ادب میں عورت کے اس دُکھ کو بار بار بیان کیا گیا ہے۔ عصمت چغتائی نے عورت کے اندر کی گُھٹن اور سماجی جبر کو بے باکی سے لکھا۔ فہمیدہ ریاض نے عورت کی آزادی اور شناخت کی بات کی۔ پروین شاکر نے عورت کے جذبات کو عزت دی۔ ان خواتین قلم کاروں کو اپنے وقت میں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ انہوں نے خاموش رہنے سے انکار کیا تھا۔ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ معاشرہ ہمیشہ بولنے والی عورت سے خوفزدہ رہا ہے۔
یہ بھی سچ ہے کہ کچھ عورتیں واقعی ذہنی دباؤ کا شکار ہوتی ہیں، جیسے مرد ہوتے ہیں۔ ذہنی بیماری صرف عورت کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے۔ ڈپریشن، اینگزائٹی، ٹراما اور ذہنی تھکن جیسی بیماریاں جنس نہیں دیکھتیں۔مزے کی بات یہ کہ عورت کے معاملے میں اسے بیماری سے زیادہ کردار کا مسئلہ بنا دیا جاتا ہے۔ اس کے دُکھ کو سُننے کی بجائے اس کا مذاق اُڑایا جاتا ہے۔
اکیسویں صدی کے بے ہنگم سوشل میڈیا نے اس لفظ کو عام کر دیا ہے۔ آج کل معمولی غصہ کرنے والی لڑکی کو بھی مذاق میں "سائیکو” کہا جاتا ہے۔ یہ مذاق نہیں بلکہ ایک خطرناک سوچ ہے۔ اس سے عورت کی اصل تکلیف چُھپ جاتی ہے اور اس کی بات کو سنجیدگی سے لینے کی بجائے اسے ہنسی میں اُڑا دیا جاتا ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم عورت کو سمجھنے کی کوشش کریں نہ کہ اس پر لیبل لگائیں۔ اگر وہ غصہ کرتی ہے تو شاید اس کے پیچھے برسوں کی خاموشی ہے۔ اگر وہ بار بار سوال کرتی ہے تو شاید اسے بار بار دھوکا ملا ہے۔ اگر وہ اپنی رائے پر قائم ہے تو یہ پاگل پن نہیں بلکہ شعور ہے۔ہمیں عورت کو انسان سمجھنے کی ضرورت ہے۔
پدرسری سماج نے عورت کو یا تو فرشتہ بنایا یا پھر سائیکو لیکن انسان نہیں سمجھا۔ حالانکہ عورت بھی مرد کی طرح مکمل احساسات، خواب، عقل اور کمزوریوں کے ساتھ ایک انسان ہے۔ اسے اختلاف کا، غصے کا، خاموشی کا اور آزادی کا حق حاصل ہے اور ہونا چاہیے ۔
عورت کو سائیکو کہنا دراصل اس کی آواز کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ بس بہت ہو چکا۔اس سوچ کی نفی کرنا ہوگی۔ اب عورت خاموش نہیں رہے گی۔ اکیسویں صدی کی عورت اپنے دُکھ کو نام دے رہی ہے، اپنی شناخت کو بچا رہی ہے اور اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات کر رہی ہے۔ اصل مسئلہ عورت نہیں بلکہ وہ سماج ہے جو ہر آزاد سوچ رکھنے والی عورت سے خوف کھاتا ہے۔خوف کے اس بندھن کو توڑنا ہوگا۔یہ وقت کا تقاضا نہیں بلکہ فطرت کی پدرسری نظام سے شدید مانگ ہے۔

محسن خالد محسنؔ 

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سلیم فائز
  • حضرت خواجہ قمر الدین سیالویؒ
  • نماز اور نماز عشق میں فرق
  • حاملہ خواتین اور غذائی مشکلات
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ایران امریکہ جنگ بندی کے مصالحتی مطالبات
پچھلی پوسٹ
دل کے مسائل اور بلڈ پریشر ایورویدک میں

متعلقہ پوسٹس

افشائے راز

نومبر 15, 2019

شبوں کے دیس میں واحد دیا

فروری 21, 2026

مولوی عبدالحق اور اُردو زبان

ستمبر 13, 2025

افسر کا فن

مئی 17, 2025

مقدس ناتا

دسمبر 29, 2019

کاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا

اکتوبر 13, 2025

کیوں پوچھتے ہو کِس کا زمانا ہے

دسمبر 10, 2025

انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں

جنوری 29, 2020

زندگی اک کھلی کتاب ھے

دسمبر 26, 2025

تعارف کا دوسرا قدم

دسمبر 16, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

مریدپور کا پیر

دسمبر 12, 2019

اتفاقیہ ملاقات

دسمبر 13, 2024

ٹیسٹ کرکٹ سے لیگ کرکٹ کا...

جنوری 20, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں