خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباکشمیریوں کی منفرد ثقافت اور روایات!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

کشمیریوں کی منفرد ثقافت اور روایات!

از سائیٹ ایڈمن فروری 5, 2023
از سائیٹ ایڈمن فروری 5, 2023 0 تبصرے 46 مناظر
47

کشمیر کی وادی سیکڑوں سالہ پرانی تاریخ اسلامی روایات کی امین ہے۔ یہ جنت نظیر وادی اپنا منفرد ثقافتی ورثہ رکھتی ہے۔ بھارت نے قیامِ پاکستان سے اب تک ہماری آزادی کو تسلیم نہیں کیا۔ 1947ء سے بھارت کشمیر پر شب خون مار رہا ہے۔5 اگست 2019ء کو بھارت نے جموں و کشمیر کے عوام کا حق سلب کر کے لاک ڈاؤن کے ذریعے اہلِ کشمیر کی آواز دبانے کے لئے طاقت کا استعمال شروع کر رکھا ہے۔ بھارت کے سارے اوچھے ہتکھنڈوں کے باوجودآج کشمیر تاریخ کے اہم ترین مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔اس کی بنیاد صرف اور صرف اسلام پر ہے۔ یہاں کے آزاد منش مسلمانوں کے دلوں پر اسلام کی مہر ثبت ہے۔ رنگینیءِ فطرت کے اس خطے میں فنِ تعمیر‘ فنِ خطاطی‘ فنِ پیپر ماشی‘ فنِ چوب کاری‘ فنِ حرب‘چاندی و پیتل کے ظروف پر بیل بوٹے کا کام‘کڑھائی سلائی اور دیگر آلات میں اسلامی اقدار کی جھلکیاں ملتی ہیں۔ وادیِ کشمیر کی مساجد‘ خانقاہیں‘مزارات و عمارات حسن و زیبائش اور کاریگری کے نمونوں میں دِل پذیر ہیں۔ شادی و غمی اور دیگر مواقع پر محبت و یگانگت کے جذبات کا انوکھا اور پرکشش اظہار اس وادی کا طرہ امتیاز ہے۔

ثقافتی قدریں:
کشمیری مشکل کام کرنے والے جفاکش لوگ ہیں‘خود مختار زندگی گزارتے ہیں اور اپنے کھیتوں پر اپنے معاشی حالات کی بہتری کیلئے کام کرتے ہیں کیونکہ زراعت اور جنگلات ان کی آمدنی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ وہ انتہائی جرات مند باشندے ہیں کیونکہ وہ سخت موسمی خطے میں رہتے ہیں لیکن پھر بھی سخت محنت کرتے ہیں۔ کشمیری انتہائی بہادری اپنی آزادی کیلئے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں قطع نظر اس کہ وہ سختی اور تشدد کا سامنا کرتے ہیں مزید آگے بڑھ رہے ہیں۔ تعلیم کشمیریوں کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ مقامی لوگ انتہائی وطن پرست ہیں۔ روایتی دستکاری میں وہ ہاتھ کے کام کیلئے مشہور ہیں۔ان دستکاریوں میں صفائی‘ درستگی اور تخلیق حیرت انگیز ہے۔ کشمیری دستکاری‘قالین‘شال‘لکڑی کی کھدائی (دروازوں اور کھڑکیوں کیلئے سجاوٹ کا سامان)دُنیا بھر میں مشہور ہیں۔ایک اور مشہور چیز ہاتھ سے بنے جوتے ہیں جو رسی (بان) کی مدد سے بنائے جاتے ہیں۔

کشمیر میں زبانیں:اُردو‘ کشمیری‘ گوجری‘ ہندی‘ ڈوگری‘ کشمیری، پوٹواری اور پہاڑی۔
کشمیریوں کی زبان:زبان کسی بھی علاقے کی طرز معاشرت اور رابطے کی عکاس ہوتی ہے۔ اُردو‘ کشمیری اور گوجروی یہاں کی سرکاری زبانیں ہیں۔ ہندی‘پہاڑی اور لداخی‘ زبان بھی کشمیرکے کچھ حصوں میں بھی بولی جاتی ہے۔ آزاد کشمیر میں بھی بولی جانے والی زبان پہاڑی ہے کیونکہ یہاں کا زیادہ تر حصہ پہاڑی علاقوں پر مشتمل ہے۔ جب ہم کشمیر کے مختلف علاقوں میں سفر کرتے ہیں تو زبان میں مختلف قسم کی تبدیلی محسوس ہوتی ہے یعنی تلفظ اور مطالب تبدیل ہوتے جاتے ہیں۔ یہاں کا مقامی رسم الخط عربی رسم الخط سے مماثل ہے۔

کشمیری موسم:سونتھ کال (بہار 16مارچ 15 مئی)‘رتہ‘ کول/گرلشیم (گرما‘ 16 مئی تا 15 جولائی)وَہرات (برسات‘16 جولائی سے 15ستمبر)‘ ہرد(خزاں‘16 ستمبرسے 15 نومبر)‘ وندہَ(سرما، 16 نومبرسے 15 جنوری)‘ ششر(برفانی موسم،16 جنوری سے 15 مارچ)۔
کشمیری اوقاتِ کار: بُرنز(لمحہ)‘ گانٹبہ(گھنٹہ)‘ ہفتہ (ہفتہ)‘رہتھ(مہنیہ)۔ دری (سال)‘از (آج)‘ پگہہ(کل آمدہ)‘ کل کئتھ (پرسوں آمدہ)، وکھت (وقت)‘ صُبح (صبح)‘ دُپہر(دوپہر)‘ مندن (نصف النہار)‘ شام (شام)‘ راتھ (رات)‘ دوہ (دن)‘ راتھ /رات (کل (گزشتہ) اوتر(پرسوں‘ گزشتہ)‘ صدی (صدی)

ہفتے کے دِن:وار(دن)‘ژندروار(پیر)‘بوں وار(منگل)‘بودوار(بدھ)‘برلیس(جمعرات)‘ جمعہ(جمعہ)بٹہوار(ہفتہ)‘آتھوار(اتوار)۔
کیلنڈر: وہیک(بیساکھ)‘ زیٹھ (جیٹھ)‘ ہار(ہاڑ)‘ شراون(ساون)‘ بادر پیٹھ(بھادوں)‘ آشد(اسوج)‘ کارتک(کتک)‘ مونجہور(مگھر)‘ پوہ(پوہ)‘ ماگھ(ماگھ)، پھاگن(پھاگن)‘ ژتھر(چیت)۔
مشہورمہارتیں: قالین’ کشمیری شال‘لکڑی کے ڈیکوریشن پیس۔
مقامی مٹھائی: گلاب جامون‘ ساتیانان‘ فنی اور برفی۔
مقبول کھانے: کشمیری کباب‘روغن جوش‘ رستا جگر‘ کلیجی میتھی‘قیمہ‘ پسندے آلو‘ ترش زردہ‘شری مٹن پلاؤ دال چاول دہی چاؤل
موسیقی:
رباب،موسیقی کیآلات:: رباب‘ دوکرا‘ ستار اور ناگوار بنجلی

موسیقی اوررقص:جموں و کشمیر میں موسیقی‘ رقص اور ڈرامہ کی روایت تاریخی اور گہری ہے۔ ریاست کی لوک موسیقی اور رقص کشمیریوں کی زندگی میں شامل ہے۔ مختلف مواقع اورموسموں، فصلوں، شادیوں اور مذہبی تہوار کے مطابق مختلف قسم کے رقص کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ ریاست کے مقبول رقص میں سے ایک ماسک رقص ہیجو حماس میلے میں پیش کیا جاتا ہے۔ اکثر رقاص متوسط طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں جو رنگارنگ بروکیڈ کا لباس اور بھاری ماسک پہنتے ہیں۔ ریاست میں شادی کی تقاریب میں حفیظا رقص کیا جاتا ہے جہاں نوجوان کشمیری لڑکے بچہ نغمہ رقص پیش کرتے ہیں۔موسیقی کے آلات میں سب سے مشہور رباب ہے اور عام موسیقی کے آلات میں دکرا ستار بنجلی اور ناگارا ہیں۔ جہاں تک کشمیر میں موسیقی کا تعلق ہے اس میں تین مختلف اقسام ہیں‘صوفی، غزل اور چورل موسیقی۔ واناوون بھی ایک موسیقی ہے جو کشمیر میں شادی شدہ تقریبات کے دوران گائی جاتی ہے۔
تہوار:زمین پر جنت نظیر جموں اور کشمیر تاریخی ثقافتی ورثے کا گھر ہے۔ ان ثقافتوں اور روایتوں کے رنگ جموں اور کشمیر میں بہت سے میلوں اور تہواروں میں ظاہر ہوتے ہیں۔ بڑی تعداد میں سیاح ہر سال یہاں کشمیر کا رخ کرتیہیں۔ یہاں کی مسلمان آبادی روایتی مذہبی تہوار عقید ت و احترام اور ثقافتی تہوار جوش و جذبے سے مناتی ہے۔بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں منائے جانے والے تقریبا تمام بڑے ہندو تہوار جموں و کشمیر میں بھی مساوات کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔ یہاں کے مقبول تہواروں میں عید الاضحیٰ‘ عید الفطر‘ عید میلا د النبی ﷺ‘ لوہری‘ ہولی‘نرواتری‘ وغیرہ شامل ہیں۔جموں و کشمیر کے لوگ بڑی تعداد میں ان تہواروں کے دوران جمع ہوتے ہیں۔

روایتی کھانے:یہاں کے مشہور کھانوں میں کشمیری کباب‘روغن جوش‘ رستا جگر‘ کلیجی میتھی‘قیمہ‘ پسندے آلو سمیت دیگر پکوان شامل ہیں۔ مختلف اقسام کی خشک اور تازہ سبزیاں مختلف طریقوں سے پکائی جاتی ہیں۔ زرخیز خطہ ہونے کے باعث کشمیر چاول کی پیداوار کیلئے مشہور ہے۔ یہاں شری پلاؤ مٹن اور پلاؤ ترش زردہ یہاں شوق سے کھائے جاتے ہیں۔ یہاں گندم کی روٹی مکئی کی روٹی روغنی روٹی نمکین روٹی اور کشمیری کلچا شوق سے کھایا جاتا ہے۔ میٹھے پکوان میں گلاب جامن‘ سویاں‘ فرنی اور برفی معروف ہیں۔ یہاں گرم دودھ کی چائے قہوہ شوق سے نوش کئے جاتے ہیں۔

جموں وکشمیرمیں مرد اورخواتین کالباس:جموں اور کشمیر میں خواتین خود کو خوبصورت زیورات بالیوں، ہار، نتھ، چوڑیوں، کان کی بالیوں اور رنگا رنگ لباس سے مزین کرتی ہیں۔ یہاں مردوں کو روایتی لباس میں آرام دہ اور پرسکون محسوس ہوتا ہے۔ فرن ایک اونی لباس ہے جس پر پھولوں کی شکلوں کی رنگا رنگ پیچ داراور سجاوٹ کا بہت سارا کام ہاتھوں کے ساتھ کیا جاتا ہے اسے خواتین استعمال کرتی ہیں۔

کشمیر کی حسین وادی‘دلنشین روایات، ثقافت کی حامل ہے۔ اس دُنیا کی جنت کہا جاتا ہے اور یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ‘ یاران جہاں کہتے ہیں‘کشمیر ہے جنت‘جنت کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔کشمیری جلد آزادی سے ہمکنار ہوں گے ان شاء اللہ تعالیٰ۔

عابد ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ابتداء اور انتہا تها میں
  • سب لوگ کہانی میں ہی مصروف رہے تھے
  • اب کہاں باقی رہا نور میں بھیگا ہوا تو
  • پہلے صدمات بھی بھلانے ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
احمد عطا اللہ کی غزل گوئی
پچھلی پوسٹ
لسان العصر اکبر الٰہ آبادی کے نام

متعلقہ پوسٹس

انسانیت کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے

اگست 25, 2025

ٹوٹ کے بکھرے سوکھے پتے

اپریل 14, 2021

جب ذرا ہوش میں آؤں گا چلا جاؤں گا

مئی 14, 2020

ایسے چہروں سے پیار کرتے ہیں

مئی 14, 2020

والد صاحب

فروری 15, 2020

ہر کسی پر کھلا در سمجھ کر مجھے

نومبر 30, 2019

شِکستہ دِل، تہی دامن، بچشمِ تر گیا آخر

نومبر 12, 2025

زند گی ، کیسی زندگی ہوگی

جون 27, 2025

تو زیادہ میں سے باہر نہیں آیا کرتا

مئی 23, 2020

اب زمانوں سے ہٹ کے بات کرو

مئی 14, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

معاملاتِ زمانہ تو سب نِمٹ گئے...

مئی 4, 2020

اختلاف رائے جرم نہیں

جون 5, 2022

کیکٹس لینڈ

جنوری 5, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں