385
جڑ کو خود کاٹنا پاتال پہ گریہ کرنا
پیڑ کے پھل سے نہیں چھال پہ گریہ کرنا
جب کسانوں کو بھی دو وقت کا آٹا نے ملے
ان کا بنتا ھے تری چال پہ گریہ کرنا
ہارے لشکر سے ھوں اتنا تو مرا بنتا ھے
تیر، تلوار کبھی ڈھال پہ گریہ کرنا
خواب پنسل کی لکھائی کی طرح پھیلتے ہیں
آنکھ نم ہوئی تو رومال پہ گریہ کرنا
روح کمرے میں نہیں بند ھے الماری میں
پاؤں باہر ہوں تو کیا شال پہ گریہ کرنا
