خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اسلامی گوشہحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب
اسلامی گوشہاسلامی مضامینمحمدصدیق پرہار

حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب

صدیق پرہار کا ایک اسلامی مضمون

از سائیٹ ایڈمن فروری 13, 2020
از سائیٹ ایڈمن فروری 13, 2020 0 تبصرے 690 مناظر
691

حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب قرآن مجیدکی روشنی میں

خوشبوئے قلم محمدصدیق پرہار

حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کامرتبہ انبیاء کرام کے بعدتمام انسانیت میں سب سے بلندہے ۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کوآزادمردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کرنے کا اعزازحاصل ہے ۔ آپ رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب قرآن مجید میں بیان ہوئے ہیں ۔ قرآن مجیدکی جن آیات مبارکہ میں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ جومناقب بیان ہوئے ہیں اس تحریر میں لکھے جارہے ہیں ۔

سورۃ التوبہ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ

’’ اگرمحبوب کی مددنہ کروتوبے شک اللہ نے ان کی مددفرمائی جب کافروں کی شرارت سے انہیں باہرتشریف لے جاناہوا ۔ صرف دوجان سے،جب وہ دونوں غار میں تھے ۔ جب اپنے یارسے فرماتے تھے غم نہ کھا بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔ تواللہ نے اس پراپناسکینہ اتارا اوران فوجوں سے اس کی مددکی جوتم نے نہ دیکھیں ۔ اورکافروں کی بات نیچے ڈالی، اللہ ہی کابول بالاہے اوراللہ غالب حکمت والاہے ۔ ‘‘

کتاب تاریخ کربلا میں اس آیت مبارکہ کی تفسیر میں لکھاہے کہ تمام مسلمانوں کا اس پراتفاق ہے کہ اس آیت کریمہ میں صاحب سے مرادحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ہیں ۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہمافرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سکینہ(سکون وخاطروتسلی) توکبھی زائل نہ ہوا ۔ بس جن پرسکینہ نازل ہواوہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ہیں ۔ بہرحال یہ آیت مبارکہ حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ کی تعریف وتوصیف میں بالکل واضح بیان ہے ۔ اورآپ رضی اللہ عنہ صحابی ء رسول ہیں اس پربھی نص قطعی ہے ۔ اسی لیے حضرت حسن بن فضل رضی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جوشخص حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ کی صحابیت کا انکارکرے ،وہ نص قرآنی کے انکارکے سبب کافرہے ۔ اسی آیت مبارکہ کی تفسیر میں کتاب خطبات محرم میں لکھاہے کہ اب اس آیت کریمہ کامطلب ملاحظہ فرمائیں ۔ خدائے عزوجل ارشادفرماتاہے یعنی اے مسلمانو!اگرتم لوگ میرے رسول کی مددنہ کروتوبے شک اللہ نے ان کی مددفرمائی جب کافروں کی شرارت سے انہیں باہرتشریف لے جاناہوا صرف دوجان سے جب وہ دونوں یعنی حضورانورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ غار میں تھے ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے یارغارحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ سے فرماتے تھے غم نہ کربے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔ تواللہ تعالیٰ نے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ پراپناسکینہ اتارا ۔ یعنی ان کے دل کواطمینان عطافرمایا اورایسی فوجوں سے اس کی مددفرمائی جن کوتم لوگوں نے نہیں دیکھا اوروہ ملاءکہ تھے ۔ جنہوں نے کفارکے رخ پھیردیے یہاں تک کہ وہ لوگ آپ کودیکھ ہی نہ سکے ۔ اورکافروں کی بات کونیچے کردی ۔ یعنی ان کی دعوت کفروشرک کوپست کردیا ۔ اوراللہ کاہی بول بالاہے اوراللہ غالب حکمت والاہے ۔ برادران ملت اس آیت کریمہ میں جوآقائے عالمیان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کایہ قول نقل کیاگیاہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ سے فرمایا غم مت کروکہ اللہ ہمارے ساتھ ہے ۔ تواس موقع پرحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کواپناغم نہیں تھا بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاغم تھا ۔

سورۃ الزمر میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا

’’ اوروہ جویہ سچ لے کرتشریف لائے اوروہ جنہوں نے ان کی تصدیق کی یہی ڈروالے ہیں ۔ ‘‘

کتاب تاریخ کربلا میں اس آیت کریمہ کی تفسیر میں لکھاہے کہ یہ آیت کریمہ بھی حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا اعلان کررہی ہے ۔ جیساکہ بزاراورابن عساکرنے بیان کیاہے کہ حق لانے والے حضرت محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں اورحق کی تصدیق کرنے والے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سیّدناصدیق اکبررضی اللہ عنہ ہیں ۔ صاحب تفسیرکبیرامام رازی علیہ الرحمہ اس آیت کریمہ کی تفسیربیان فرماتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’’ یعنی اس سے ایک ہی شخص مرادہے کہ جوسچ لے کرتشریف لائے سے حضرت محمدمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پاک ہے اورجنہوں نے اس کی تصدیق کی سے مرادحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ہیں ۔ اوریہ قول حضرت سیّدناعلی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ اوردیگرمفسرین کاہے ۔ لہذا مفسرین کرام کی تفاسیرسے یہ ثابت ہوگیاکہ اللہ تعالیٰ نے حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ کوبھی متقی فرمایاہے ۔ اسی لیے آپ رضی اللہ عنہ قیامت تک پیداہونے والے تمام متقیوں کے سردارہیں ۔ اعلیٰ حضرت امام احمدرضاعلیہ الرحمہ اسی لیےب توفرماتے ہیں ۔

اصدق الصادقین سیدالمتقین

چشم وگوش وزارت پہ لاکھوں سلام

اسی آیت کریمہ کی تفسیر میں کتاب خطبات محرم میں لکھاہے کہ اس آیت کریمہ کی تفسیر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ایسے ہی مروی ہے کہ جوسچ کے ساتھ تشریف لائے سے مرادرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورجنہوں نے تصدیق کی سے مرادحضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ ہیں ۔ ایساہی تفسیرمدارک میں بھی ہے اوراسی کوامام رازی علیہ الرحمہ نے ترجیح دی ہے اورتفسیرروح البیان نے بھی ۔

سورۃ الحدید میں اللہ تعالیٰ نے ارشادفرمایا کہ

’’ تم میں برابرنہیں ،وہ جنہوں نے فتح مکہ سے پہلے خرچ کیا اورجہادکیاوہ مرتبہ میں ان سے بڑے ہیں جنہوں نے فتح مکہ کے بعدخرچ کیا اورجہادکیا اوران سب سے اللہ جنت کاوعدہ فرماچکاہے اوراللہ کوتمہارے کاموں کی خبرہے ۔ ‘‘

کتاب تاریخ کربلا میں لکھا ہے کہ کلبی نے کہا کہ یہ آیت مبارکہ بھی حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے حق میں بازل ہوئی ۔ کیونکہ آپ رضی اللہ عنہ پہلے وہ شخص ہیں جواسلام لائے اورپہلے وہ شخصیت ہیں جس نے راہ خدا میں مال خرچ کیا اوررسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حمایت کی ۔ صاحب تفسیرحسینی وقادری اپنی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ یہ آیت حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں نازل ہوئی ہے ۔ اس واسطے کہ آپ رضی اللہ عنہ ہی پہلے وہ شخص ہیں جوایمان لائے اورخرچ کیا اورکافروں سے جنگ کی ۔

سورۃ والیل میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے کہ

’’ اورجہنم سے بہت دوررکھاجائے گاوہ شخص کہ جوکہ سب سے بڑاپرہیزگارہے جوکہ اپنامال دیتاہے خدائے تعالیٰ کے نزدیک ستھراہونے کے لیے ،نہ کہ ریا،سمعہ یا ان کے علاوہ کسی دوسرے مقصدکے لیے خرچ کرتاہے ۔ ‘‘

کتاب خطبات محرم میں لکھا ہے کہ یہ آیت مبارکہ بھی حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی فضیلت نازل ہوئی ہے ۔ حضرت سیّدمحمدنعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمۃتحریر فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کوبہت گراں قیمت پرخریدکرآزادکردیا توکفارکوحیرت ہوئی اورانہوں نے کہاکہ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے ایساکیوں کیا ۔ شایدبلال کا ان پرکوئی احسان ہوگا جوانہوں نے اتنی گراں قیمت دے کرخریدا اورآزادکیا ۔ اس پریہ آیت کریمہ نازل ہوئی اورظاہرفرمادیاگیا کہ حضرت صدیق اکبرکایہ فعل محض اللہ تعالیٰ کی رضاکے لیے ہے کسی کے احسان کابدلہ نہیں اورنہ ان پرحضرت بلال رضی اللہ عنہ وغیرہ کاکوئی احسان ہے ۔

اس تحریر میں آپ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب میں قرآن پاک کی آیات مبارکہ کامفہوم اوران آیات مبارکہ کی تفاسیربھی پڑھ چکے ہیں ۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی شان، عظمت اورفضیلت کا اس سے بڑا اورثبوت کیاہوکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی شان بیان کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے ان آیات مبارکہ میں حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ کے اوصاف بیان کیے ہیں ۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب بیان کرنا اللہ تعالیٰ کے فرمان پرعمل کرناہے ۔ حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے اورآپ رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب بیان کرنے اورسننے کے لیے اوردرجات کی بلندی کی دعاکرنے کے لیے اپنی نزدیکی مساجداورگھروں میں محافل شان وعظمت صدیق اکبررضی اللہ عنہ منعقدکریں ۔ اپنے شاگردوں اوربچوں کوآپ رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب سے آگاہ کریں ۔ ان کے دلوں میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی محبت کی شمع روشن کریں ۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • لیلۃ القدر – ایک رات اور پوری زندگی
  • بابرکت مہینہ رمضان المبارک
  • مقصد حیات
  • خَلق کی ابتدا محمدؐﷺ ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اس قدر خوابی ء تقدیر نہیں ہو سکتی
پچھلی پوسٹ
میں جس کو بھی سہارا کر رہا تھا

متعلقہ پوسٹس

بے اختیار، بے بس،مجبور

مئی 4, 2020

نمود و بود کو عاقل

مارچ 20, 2025

وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ

مئی 19, 2024

تم ہو حسرت نکالنے والے

اکتوبر 30, 2020

کرنسی نوٹوں کی تبدیلی

ستمبر 1, 2024

دورِ حاضر اور ایمانِ مسلم

جولائی 4, 2020

خیر القرون کی اصطلاح کا مطلب کیا ہے؟

ستمبر 6, 2024

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب

جولائی 12, 2023

حرف و بیاں میں اس لیے مہکارِ نعت ہے

مارچ 24, 2020

خَلق کی ابتدا محمدؐﷺ ہیں

اکتوبر 12, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ

اپریل 11, 2025

ایک ایسی سوچ

جنوری 1, 2023

حسین چہرہ، شمائل کا گوشوارہ ہے

مارچ 22, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں