خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اقبالی منظوماتہمالہ
اقبالی منظوماتاقبالیاتشعر و شاعری

ہمالہ

علامہ اقبال کی ایک نظم

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 10, 2019
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 10, 2019 0 تبصرے 867 مناظر
868

اے ہمالہ! اے فصيلِ کشورِ ہندوستاں

چومتا ہے تيری پيشانی کو جھک کر آسماں

تجھ ميں کچھ پيدا نہيں ديرينہ روزی کے نشاں

تُو جواں ہے گردشِ شام و سحر کے درمياں

ايک جلوہ تھا کليمِ ُطورِ سينا کے ليے

تُو تجلی ہے سراپا چشمِ بينا کے ليے

امتحانِ ديدۂ ظاہر ميں کوہستاں ہے تُو

پاسباں اپنا ہے تُو ، ديوارِ ہندُستاں ہے تُو

مطلعِ اوّل فلک جس کا ہو وہ ديواں ہے تُو

سوئے خلوت گاہِ دل دامن کشِ انساں ہے تُو

برف نے باندھی ہے دستارِ فضيلت تيرے سر

خندہ زن ہے جو کلاہِ مہرِ عالم تاب پر

تيری عمرِ رفتہ کی اک آن ہے عہدِ کُہن

واديوں ميں ہيں تری کالی گھٹائيں خيمہ زن

چوٹياں تيری ثريّا سے ہيں سرگرمِ سخن

تو زميں پر اور پہنائے فلک تيرا وطن

چشمۂ دامن ترا آئینۂ سیّال ہے

دامنِ موجِ ہوا جس کے ليے رومال ہے

ابر کے ہاتھوں ميں رہوار ہوا کے واسطے

تازيانہ دے ديا برقِ سرِ کوہسار نے

اے ہمالہ کوئی بازی گاہ ہے تُو بھی ، جسے

دستِ قدرت نے بناياہے عناصِر کے ليے

ہائے کيا فرط ِ طرب ميں جھومتا جاتا ہے ابر

فيلِ بے زنجير کی صورت اڑا جاتا ہے ابر

جُنبشِ موجِ نسيمِ صبح گہوارہ بنی

جھومتی ہے نشّۂ ہستی ميں ہر گل کی کلی

يوں زبانِ برگ سے گويا ہے اُس کی خامشی

دستِ گل چيں کی جھٹک ميں نے نہيں ديکھی کبھی

کہہ رہی ہے ميری خاموشی ہی افسانہ مرا

کُنجِ خلوت خانۂ قدرت ہے کاشانہ مرا

آتی ہے ندّی فرازِ کوہ سے گاتی ہوئی

کوثر و تسنيم کی موجوں کو شرماتی ہوئی

آئنہ سا شاہدِ قدرت کو دکھلاتی ہوئی

سنگِ رہ سے گاہ بچتی ، گاہ ٹکراتی ہوئی

چھيڑتی جا اس عراقِ دل نشيں کے ساز کو

اے مسافر! دل سمجھتا ہے تری آواز کو

ليلیِ شب کھولتی ہے آ کے جب زلفِ رسا

دامنِ دل کھينچتی ہے آبشاروں کی صدا

وہ خموشی شام کی جس پر تکلّم ہو فِدا

وہ درختوں پر تفکّر کا سماں چھايا ہوا

کانپتا پھرتا ہے کيا رنگِ شفق کُہسار پر

خوشنما لگتا ہے يہ غازہ تِرے رخسار پر

اے ہمالہ! داستاں اُس وقت کی کوئی ُسنا

مسکنِ آبائے انساں جب بنا دامن ترا

کچھ بتا اُس سيدھی سادی زندگی کا ماجرا

داغ جس پر غازۂ رنگِ تکلّف کا نہ تھا

ہاں دکھا دے اے تصّور! پھر وہ صبح و شام تُو

دوڑ پيچھے کی طرف اے گردشِ ايّام تُو

TRANSLITERATION

Hamala

(1)

ae hamala! ae faseel e kishwar e hindustan
choomta ha teri paishani ko jhuk ker aasman

(2)

tujh mein kuch paida nahin derina rozee ke nishan
tu jawan hai gardish e sham o saher ke darmiyan

(3)

aik jalwa tha kaleem e toor e sina ke liye
tu tajali hai sarapa chasm e beena ke liye

(4)

imtihan e didah zahir mein kohistan hai tu
pasban apna hai tu, dewar e hindustan hai tu

(5)

matla e awwal falak jis ka ho vo diwan hai tu
suay khilwat gah e dil daman kash e insan hai tu

(6)

barf ne bandhi hai dastar e fazilat tere sar
khanda zan hai kalah e meher e aalam taab par

(7)

teri umar e rafta ki ek aan hai ehad e kuhan
wadiyon mein hain teri kali ghataen khema zan

(8)

chotiyan teri surayya se hain sargaram e sukhan
tu zameen per aur pehna e falak tera watan

(9)

chasma e daman tera aaeena siyyal hai
daman e mouj e hawa jis ke liye rumal hai

(10)

abar ke hathon mein rahwar e hawa ke waste
taziyana de diya barq e sar e kohsar ne

(11)

Ae hamala koi bazi gah hai tu bhi, jise
dast e qudrat ne banaya hai aanasir ke liye

(12)

haye kya firat e tarab mein jhoomta jata hai abar
feel e be zanjeer ki surat ura jata hai abar

(13)

junbish e mouj e naseem e subah gehwara bani
jhoomti hai nasha e husti mein har gul ki kali

(14)

yun zuban e berg se goya hai iss ke khamshi
dast e gulcheen ki jhatak mein ne nahin dekhi kabhi

(15)

keh rahi hai meri khamoshi hi afsana mera
kunj e khalwat khana e qudrat hai kashana mera

(16)

aati hai nadi faraz e koh se gati huwi
kausar o tasneem ki moujon ko sharmati huwi

(17)

aaeena sa shahid e qudrat ko dikhlati huwi
sang e reh se gah bachti gah takrati huwi

(18)

chairti ja iss iraq e dil nasheen ke saaz ko
ae musafir dil samjhta hai teri awaz ko

(19)

laila e shab kholti hai aa ke jab zulf e rasa
daman e dil khenchti hai aabsharon ke sada

(20)

vo khamoshi sham ki jis per takalum ho fida
vo darkhton per tafakkur ka saman chaya huwa

(21)

kanpta phirta hai kya rang e shafaq kohsar per
khushnuma lagta hai ye ghazah tere rukhsar per

(22)

ae hamala! dastan uss waqt ki koi suna
maskan e aabaay insan jab bana daman tera

(23)

kuch bata uss seedhi sadi zindagi ka majra
dagh jis par ghaza rang e takalluf ka na tha

(24)

Haan dikha de ae tasawwar phir woh subah o sham tu
dorh piche ki taraf ae ghardish e ayyam tu

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سو گئے دل کا ماجرا سنتے
  • دل فرط اضطراب سے سیماب سا ہوا
  • ہیں محوِ حیرتِ دنیا
  • حفاظت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ریاست کا دیواں
پچھلی پوسٹ
بچہ اور شمع

متعلقہ پوسٹس

تیری تصویر

مئی 28, 2020

خودی کا راز

مئی 11, 2020

ہے کوئی کام ؟ جو کِیا نہیں ہے

مارچ 23, 2025

یاد کر کے اسے بھلا دینا

جون 24, 2025

اندمالی میں یہ احساسِ زیاں تھا پہلے

جون 8, 2020

لہجہ اُداس آنکھ میں پرچھائیں

مئی 19, 2020

ہچکیوں نے کسی دیوار میں در رکھا تھا

دسمبر 20, 2019

تمہارے حسن سے تعبیر کرنا چاہتے تھے

دسمبر 13, 2019

اس راہ محبت میں تو آزار ملے ہیں

اپریل 27, 2025

میرے پیکر میں تیری ذات کی تنصیب لازم ہے

جون 18, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

زمیں کی بات کرتے ہیں

اکتوبر 11, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

ذکر محمد ﷺ

ستمبر 30, 2026

شہر مکہ سے مدینے کا سفر ہو

ستمبر 26, 2026

مسدس نعت "معراجِ ثنا”

ستمبر 23, 2026

اردو شاعری

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ...

اکتوبر 11, 2026

تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

اکتوبر 11, 2026

میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

اکتوبر 11, 2026

یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

اکتوبر 11, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

اردو افسانے

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

اردو کالمز

مرد کے حصے کا ہجر

اکتوبر 11, 2026

مجھے وہاں جانا ہے

اکتوبر 10, 2026

شوقِ عبادت

اکتوبر 4, 2026

تاریخ کشی

اکتوبر 1, 2026

یہ اعزاز ہے ہماری مٹی کا

ستمبر 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • زمیں کی بات کرتے ہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

    اکتوبر 11, 2026
  • مرد کے حصے کا ہجر

    اکتوبر 11, 2026
  • تیرا شوق دنیاداری ہے کہ مرتا ہی نہیں

    اکتوبر 11, 2026
  • میں نے پھر کبھی بھی ہمت نہ کی

    اکتوبر 11, 2026
  • یوں آسماں کے ستارے نہ دیکھ

    اکتوبر 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

محبت روشنی بن کر دِلوں میں...

دسمبر 5, 2021

خوش ہو رہا ہوں اپنی تب...

دسمبر 12, 2021

وہ کہاں دھوم جو دیکھی گئی...

جون 28, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں