356
بدلتے پہلو
کتنی دل کش ہوتی ہیں خوش فہمیاں
ختم ہونے سے پہلے
بڑے رنگین ہوتے ہیں خواب
بکھرنے سے پہلے
بہت حسین ہوتے ہیں پھول
مرجھانے سے پہلے
بے حد خوبصورت ہوتی ہے محبت
بے وفائی سے پہلے
ہر آغاز پہنچتا ہے انجام کو
ملن کا پیچھا کرتی ہے جدائی
دن کے پہلو میں رہتی ہے رات
اور زندگی کا دامن تھامے
سایہ سی چلتی ہے موت
زندگی کے اتار چڑھاؤ
دل پر چھوڑ جاتے ہیں نقش
اگر انسان کا بس چلتا
کیا وہ خوشی کے پل ہی نہیں چنتا
ایلزبتھ کورین مونا
