خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابانہ جسم تیرا ۔ نہ مرضی تیری
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاویس خالد

نہ جسم تیرا ۔ نہ مرضی تیری

اویس خالد کا ایک اردو کالم

از سائیٹ ایڈمن مارچ 9, 2020
از سائیٹ ایڈمن مارچ 9, 2020 0 تبصرے 614 مناظر
615

 

نہ جسم تیرا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ نہ مرضی تیری

اسلام کے خلاف ہر دور میں بڑی بڑی گھناونی سازشیں ہوتی رہی ہیں اور آخر کار یہ سازشیں کرنے والے خود ہی ذلیل و رسوا ہو کرنیست ونابود ہو گئے ۔ لیکن ان کا انجام دیکھنے کے باوجود بھی ان کے پیروکاروں کو عقل نہیں آتی اور وہ اسلام کے خلاف کوئی نہ کوئی فتنہ اور پیدا کر دیتے ہیں ،شاید ان ظالموں کی قسمت میں اسی طرح راندہ درگاہ ہونا لکھا ہوا ہے ۔ کسی خاتون نے سوال پوچھا کہ مجھے میرے شوہر کے تابع کر دیا گیا ہے اور میرا شوہر آزاد ہے تو کیا اسلام نے عورت پریہ ظلم نہیں کیا؟ اس سے پوچھا گیا اے خاتون تیرے بیٹے کتنے ہیں ؟ اس نے کہا میرے ماشاء اللہ تین بیٹے ہیں ۔ تو کہا گیا کہ تجھے ایک مرد کے تابع کر کے تین مردوں کو اس طرح تیرے تابع کر دیا ہے کہ ان کی جنت ہی تیرے قدموں میں رکھ دی ہے ۔ تجھے اتنی عزت بخشی ہے ۔ اسلام نے تو تجھے اتنی فوقیت بخشی ہے ۔ میرا جسم میری مرضی کے نعرے نے سیکولرزم کی اصلی شکل و صورت واضح کر دی ہے ۔ یہ چاہتے ہیں کہ مسلمان خواتین کو ہی ان کے حقوق کے بارے میں ورغلا کر گمراہ کرتے ہوئے پاکستان میں عریانی اور فحاشی کو فروغ دیں ۔ دوسری طرف چند ضمیر فروش اور ایمان فروش لوگ ان کی تائید کر رہے ہیں اور اس بے ہودگی کے حق میں بے بنیاد دلائل دیتے پھرتے ہیں ۔ ایک بات تو طے ہے کہ وہ صیہونی طاقتیں کبھی بھی اپنے اس ناپاک مشن میں کامیاب نہیں ہو سکتیں کیونکہ الحمد اللہ ہم کم کوش ضرور ہیں لیکن بے ذوق نہیں ہیں ۔ آج ان کی اس غلیظ سازش نے مسلمان خواتین کو گمراہ کرنے کی بجائے مزید بیدار کر دیا ہے ۔ اورجولوگ سوچے سمجھے یا بنا سوچے سمجھے ان کی تائید کر رہے ہیں ان سے میرا بڑا سادہ سا سوال ہے کہ اس نعرے میں عورتوں کے کون سے حقوق ہیں جو مانگے جا رہے ہیں –
اپنے جسم سے کس قسم کی مرضی کا اختیار مانگا جا رہا ہے؟ کیا اس سے ان عورتوں کا یہ کہنا ہے کہ میرا جسم میری مرضی میں جتنی مرضی عبادت کروں جتنی مرضی خیرات کروں ؟ یا یہ کہنا ہے کہ میرا جسم میری مرضی میں جتنا مرضی قرآن پڑھوں ،تعلیم حاصل کروں ؟ تو ایک بچہ بھی آسانی سے سمجھ لے گا کہ ہر گز نہیں ۔ اس جسمانی مادر پدر مرضی کا مطلب صرف اور صرف بے حیائی ہے اور کچھ نہیں ۔ ہ میں اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ یہ عورتوں کے حقوق کی جنگ ہر گز نہیں ہے بلکہ ان کو چادر اور چار دیواری سے نکال کر سرِ بازار رسوا کرنے کی اورمعاشرے کے ہاتھوں میں کھلونا بنانے کی سازش ہے ۔ اس سے بڑھ کے ایک عورت کی عزت و تکریم اور کیا ہو گی کہ عورت ہی سر سے دوپٹہ اتارنا چاہ رہی ہے اور مرد جن کو ظالم،بد چلن اور بد کردار کہا جاتا ہے وہ دھکے سے دوپٹہ واپس اس کے سر پہ دے رہا ہے ۔ یہ بھی اسلام کو سلام ہے ۔ شازیہ انوار المعروف ماروی سرمد اور اس طبقے کے دوسرے لوگ اور ان کی حمایت کرنے والے نام نہاد مسلمان ذرا ہمت کریں اور کھُل کے اپنے مقاصد بیان کریں ناں ۔ عورتوں کے حقوق کی آڑ لے کر یہ سب کیوں کر رہے ہیں ۔ حقوق کی بات ہوتی تو یہ نعرے ہوتے کہ ہ میں ہمارے حقوق دو ۔ ہم پر ظلم بند کرو بند کرو ۔ یا یہ نعرہ لگاتے عورت کو عزت دو وغیرہ وغیرہ ۔ لیکن ایسا تو کچھ بھی نہیں ہے ۔ چیلنج ہے کہ اسلام کے علاوہ کسی مذہب یا کسی معاشرے سے عورتوں کے اتنے حقوق نکال کر دکھا دیں جتنے اسلام نے ودیعت کیے ہیں ۔
ایسے نعرے لگانے والے ذرا اسلام سے پہلے کی تاریخ میں عورت کا حال تو پڑھیں انھیں اندازہ ہو کہ وہ ظلم کی کس چکی میں پسا کرتی تھیں اور اب اسلام کی وجہ سے کس جنت میں رہ رہی ہیں ۔ وہ مرادانہ طبقہ جوعورتوں کو جائیدادوں میں حصہ تک نہیں دیتے اور عورت کی آزادی کی بات کرتے ہیں ۔ خلیل الرحمن قمر کی گالیوں کو ضرور غلط کہیں لیکن غلط کہنے سے پہلے ذرا یہ بھی سوچیں کہ اس نے کس کو کس بات کے جواب میں گالی دی ہے ۔ عورتوں کے روپ میں عورتوں کا استحصال کرنے والی،لاکھوں کروڑوں مسلم خواتین کی دل آزاری کرنے والی،اسلام کے تشخص کو داغ دار کرنے والی،عورت کی حرمت و تقدیس کو پامال کرنے والی،عورت کو چادر اور چار دیواری سے نکال کرتمام حقوق سے دستبردار کرنے والی، کیا عورت کہلانے کی حق دار بھی ہے یا نہیں ؟ عورت کہ جس لفظ کا مطلب ہی پردہ ہے،اس کی عز ت بھی پردے میں ہی ہے ۔ جسم پروردگار کی امانت ہے ۔ تیرا ہوتا تو تُو اپنی مرضی بھی کرتی کوئی تجھے نہ روکتا ۔ لیکن نہ یہ جسم تیرا ہے نہ یہ روح تیری ہے ،نہ زمین تیری ہے نہ آسمان تیرا ہے ۔ اللہ پاک کا ارشاد ہے جس کا مفہوم ہے کہ زبانیں بند ہوں گی اور ہاتھ کلام کریں گے اور پاءوں گواہی دیں گے جو کام تم کرتے رہے ہو ۔ (سورۃ یٰسین: آیت65) ۔ ایک جگہ ارشاد فرمایا کہ ہم نے زندگی اور موت کو تخلیق کیا کہ دیکھیں تم میں سے اچھے اعمال کون کرتا ہے ۔ (سورۃ الملک: آیت02) ۔ ایک جگہ ارشاد فرمایا کہ ہم نے جنوں اور انسانوں کو پیدا کیا تا کہ وہ میری عبادت کریں (الذاریات:56) ۔ غور کریں انسان کی مرضی ہے کہاں ؟ نہ مرضی سے آیا نہ مرضی سے جائے گا ۔ جو عمر گذارنی ہے اس میں بھی واضح احکامات موجود ہیں ۔ کوئی بتائے کہ مرضی ہے کہاں ؟

اویس خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • اکبر الہ آبادی، نوآبادیاتی نظام اور عہد حاضر
  • شعور و فہم کا عالم
  • خالی کوزے جھانک رہی ہو
  • بے سبب ،بے حساب عشقا وے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
میں لاکھ کہہ دوں کہ آکاش ہوں
پچھلی پوسٹ
آنکھیں مجھے تلووں سے وہ ملنے نہیں دیتے

متعلقہ پوسٹس

ہر عیب چھپاتے ہیں

اکتوبر 12, 2025

پاکستانی میڈیا

ستمبر 27, 2025

تین موٹی عورتیں

دسمبر 7, 2019

آبروئے غزل

فروری 21, 2021

جوار کی کاشت و دیکھ بھال

مئی 19, 2024

صدقۂ فطر کی حکمت و اہمیت

مارچ 9, 2026

ہم گاتے رہیں صبحِ وطن کا

مئی 6, 2025

اپنا ملن کسی کی دلی

نومبر 11, 2025

اُردو ادب میں بانو قدسیہ کا مقام

اکتوبر 7, 2025

اک ادا سے آئے گا، بہلائے گا، لے جائے گا

نومبر 11, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

غلام محمد قاصر

فروری 23, 2025

کیسے دنیا کا جائزہ کیا جائے

مئی 11, 2020

گیارہویں شریف کا مبارک مہینہ

اکتوبر 14, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں