خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباایک بارپھروہی پیشکش
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمحمدصدیق پرہار

ایک بارپھروہی پیشکش

ایک اردو کالم از محمدصدیق پرہار

از سائیٹ ایڈمن فروری 26, 2020
از سائیٹ ایڈمن فروری 26, 2020 0 تبصرے 389 مناظر
390

ایک بارپھروہی پیشکش

دوروزہ دورے پربھارت پہنچنے کے بعدنمستے ٹرمپ نامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدرنے کہا کہ امریکہ اوربھارت دہشت گردوں کوروکنے اوران کے نظریات سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں ،اسی وجہ سے جب سے دفترسنبھالاہے میری حکومت پاکستانی سرحدسے آپریٹ ہونے والی دہشت گردی کی تنظیموں اورعسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے بہت مثبت انداز میں کام کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاکستان کے تعلقات بہت اچھے ہیں جس کاسہرا ان کوششوں کوجاتاہے ۔ پاکستان کے ساتھ بڑی پیش رفت کے آثارنظرآناشروع ہوگئے ہیں اورہم کشیدگی میں کمی ،وسیع استحکام اورجنوبی ایشیا کی تمام اقوام کے لیے بہترمستقبل کے لیے پرامیدہیں ۔
ٹرمپ نے اپنی تقریرکے آغاز میں کہاکہ وہ آٹھ ہزارمیل سفرطے کرکے یہ پیغام دینے آئے ہیں کہ امریکابھارت سے پیارکرتاہے اورامریکابھارت کی عزت کرتاہے جب کہ امریکاہمیشہ بھارتی عوام مخلص اوروفاداردوست رہے گا ۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے مودی کوبہت کامیاب راہنماقراردیتے ہوئے کہاtrump کہ بھارت کومسائل حل کرنے اورامن کی ذمہ داری لینی ہوگی ۔ امریکی صدرکاکہناتھا کہ امریکابھارت کوڈرون سے لے کرہیلی کاپٹراورمیزائل سسٹم تک دفاعی سازوسامان فراہم کرنے کوتیارہے ۔ اپنے دورہ بھارت کے آخری روزدلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ٹرمپ نے پاکستان کی جانب سے بھارت میں دہشت گردی کے سوال کونظراندازکردیا اورکہاکہ کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان طویل عرصے سے مسئلہ ہے ۔ یہ ایک چھبتاہواکانٹاہے اوراگرضرورت ہوئی تو میں دونوں ملکوں کے درمیان اس مسئلے پرثالثی کے لیے تیارہوں ۔ امریکی صدرکاکہناتھا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشمیرایک بہت بڑامسئلہ ہے لیکن ہمارے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے اچھے تعلقات ہیں ساتھ ہی ان کاکہناتھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی مذہبی اورپرسکون شخصیت کے مالک اورسخت راہنماہیں وہ دہشت گردی سے نمٹ لیں گے ۔ ٹرمپ سے جب دوبارہ پاکستان میں موجودمبینہ دہشت گردگروہوں کے بارے میں پوچھاگیاتوانہوں نے کہاکہ بھارت ایک بہادرقوم ہے ۔ میں جوبھی کرسکتاہوں وہ کروں گاکیوں کہ دونوں راہنماءوں کے ساتھ میرے تعلقات ہیں ۔imran khan پاکستان کے بارے میں بھارتی صحافی کے سوال پرٹرمپ کاکہناتھا کہ ہم نے داعش کوسوفیصدشکست دی ہے ۔ ان کاکہناتھا کہ کشمیربہت سارے لوگوں کے لیے طویل عرصے سے بہت بڑامسئلہ چلا آرہاہے ۔ یہ بہت پرانامسئلہ ہے ۔ اسے اب تک حل ہوناچاہیے تھا ۔ دونوں ممالک اب تک اسے حل نہیں کرسکے ۔ اس لیے میں نے ثالثی کی پیشکس کی ہے ۔ بھارتی صحافی نے امریکی صدرکوپاکستان کے خلاف اکسانے کی کوشش کی توانہوں نے پاکستان کی تعریف کرکے اسے لاجواب کردیا اورکہاکہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بہت اچھے انسان ہیں ۔
ٹرمپ نے کہا کہ مودی اور میں نے پاکستان کے بارے میں کافی بات کی ہے کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان ایک دیرینہ مسئلہ ہے اوردونوں ممالک کی اس سلسلے میں اپنی الگ الگ رائے ہے ۔ میرے خیال میں دونوں ممالک باہمی مسائل حل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ لیکن میں یہاں یہ کہوں گاکہ اس حوالے سے انہیں کافی وقت لگ رہاہے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ٹرمپ کاپاکستان کی کاوشوں کا اعتراف سفارتی کامیابی ہے بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم خاک میں مل گئے ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی صدرٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان کاتذکرہ ہوا ۔ کابینہ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی امریکی صدرٹرمپ سے پاکستان مخالف بیان دلوانے میں ناکام رہا ۔ اجلاس میں ٹرمپ کی بھارت آمدپرکابینہ میں طویل بات چیت ہوئی ۔ وزراء نے کہا کہ امریکی صدرنے بھارت میں پاکستان کے کردارکی تعریف کی یہ خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کی کاوشوں سے مودی کوناکامی ہوئی ۔ کابینہ نے وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ۰۰۱سفیرکئی سال تک کوشش کرتے توبھی اتنی سفارتی کامیابی نہ ملتی ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوش عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ کادہشت گردی کے خلاف ہمارے مثبت کردارکا اعتراف کرنے سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا ۔ ٹرمپ کابھارت میں پاکستان کے ساتھ دوستی کا اظہاربڑی پیش رفت ہے ۔ ٹرمپ کابیان قیام امن کے لیے ہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے ۔

وزیراعظم عمران خان، وفاقی کابینہ اوروزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات کی طرف سے خوش فہمیوں پربات کرنے سے پہلے ہ میں اس بات کاجائزہ لیناہوگا کہ ٹرمپ نے بھارت میں پاکستان کی تعریف کی ہے یاپاکستان کانام لے کربھارت کی تعریف کی ہے ۔ اس جملے پرغورکریں اورسوچیں کہ اس جملے میں ٹرمپ کیاکہہ رہاہے ۔ ’’میری حکومت پاکستانی سرحدسے آپریٹ ہونے والی دہشت گردی کی تنظیموں اورعسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کے لیے بہت مثبت انداز میں کام کررہی ہے ۔ ‘‘اس جملے میں ٹرمپ نے کہے بغیرپاکستان پرالزام لگایاہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی تنظیموں کوآپریٹ کیاجارہاہے ۔ پاکستان سے تعلقات اچھے ہونے کا اصل مطلب یہ ہے کہ ہم پاکستان سے جوکہیں گے وہ مان لے گا ۔ اس لیے بھارت کوزیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کوروکنے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ کام کررہے ہیں ۔ ’’امریکابھارت سے پیارکرتاہے اورامریکابھارت کی عزت کرتاہے جب کہ امریکاہمیشہ بھارتی عوام مخلص اوروفاداردوست رہے گا ۔ ‘‘امریکاکی دوستی پاکستان سے ہے اوروہ بھارت سے پیارکرتاہے ،عزت کرتاہے اوراس کاوفاداردوست بھی ہے ۔
یہ ٹرمپ نے صرف زبانی طورپرہی نہیں کہا بلکہ عملی طورپربھی اس کاثبوت دیاہے ۔ امریکی صدرنے بھارتی وزیراعظم سے متنازعہ شہریت قانون پرکوئی بات نہیں کی ۔ اس نے کشمیر میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری لاک ڈاءون پربھی کوئی بات نہیں کی ۔ پاکستان اوربھارت کی سرحدپربھارت ہی آئے روزاشتعال انگیزکارروائیا ں کرتارہتاہے الٹاٹرمپ نے پاکستان میں دہشت گردتنظیموں کے آپریٹ ہونے کا الزام لگادیا ۔ یہ وفاداری نہیں تواورکیاہے ۔ ٹرمپ کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں وہ وفاداربھارت کاہے ۔ پاکستان کے ساتھ وفاداری کی ٹرمپ نے کبھی کوئی بات نہیں کی ۔ امریکی صدرکایہ کہنا کہ ’’بھارتی وزیراعظم مودی مذہبی اورپرسکون شخصیت کے مالک اورسخت راہنماہیں وہ دہشت گردی سے نمٹ لیں گے ۔ ‘‘کس طرف اشارہ ہے ۔ ٹرمپ کس دہشت گردی کے بارے میں کہہ رہے ہیں کہ مودی اس سے نمٹ لیں گے ۔ یہ بھارت میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کودہشت گردی کہہ رہے ہیں یاکشمیریوں کی حق خودارادیت کی جنگ کو ۔ بھارت بھی کشمیریوں کی جدوجہدآزادی کودہشت گردی کہتاہے ٹرمپ نے بھی بھارت کی زبان ہی بولی ہے ۔ ایک طرف امریکی مودی کوکامیاب راہنماقراردیتے ہوئے کہتے ہیں کہ بھارت کومسائل حل کرنے اورامن کی ذمہ داری لینی ہوگی ۔ دوسری طرف ٹرمپ بھارت کوڈرون طیاروں سمیت جنگی سازوسامان فراہم کرنے کی پیشکش بھی کرتاہے یہ الگ بات ہے کہ امریکا اوربھارت کے درمیان اس حوالہ سے معاہدہ نہیں ہوا ۔ امن کی ذمہ داری اورجنگی سازوسامان کی پیشکش ایک دوسرے سے ٹکرارہی ہیں ۔ اب اس بات کوسمجھنامشکل نہیں کہ ٹرمپ امن چاہتاہے یاوہ چاہتاہے جوبھارت چاہتاہے ۔ پاکستان کے بارے میں بھارتی صحافی کے سوال پرٹرمپ کایہ کہناکہ ہم نے داعش کوسوفیصدشکست دی ہے ۔ کس طرف اشارہ ہے ۔ ہم اکثراوقات بات چیت میں دوسرے فریق کویقین دلانے کے لیے اسے مطمئن کرنے کے لیے اوراپنی قابلیت، طاقت اورمعاملات پراپناکنٹرول ثابت کرنے کے لیے کہہ دیتے ہیں کہ ہم وہ کام کردیاہے تویہ بھی کردیں گے ۔ اب قارئین سمجھ جائیں گے کہ ہم نے داعش کوشکست دی ہے کاکیامطلب ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ٹرمپ کاپاکستان کی کاوشوں کا اعتراف سفارتی کامیابی ہے بھارت کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم خاک میں مل گئے ۔
پہلاسوال یہ ہے کہ کیاواقعی امریکی صدرنے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے ۔ اس سوال کاجواب ہاں میں مان لیاجائے تودوسراسوال یہ سامنے آتاہے کہ ٹرمپ نے پاکستان کی کون سی کاوشوں کی تعریف کی ہے ۔ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ پاکستان کی کاوشوں کی وجہ سے ہی ملک سے دہشت گردی تقریباً خاتمہ ہوچکاہے ۔ افغانستان میں طالبان اورامریکاکے مابین امن معاہدہ دستخطوں کی تقریب کامنتظرہے ۔ لیکن یہی امریکاتھا جس کوپاکستان کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی پراعتراض تھا ۔ یہی امریکاتھا جس کوپاکستان ،افغانستان سرحدپرحفاظتی دیوارتعمیرکرنے پربھی اعتراض تھا ۔ دہشت گردی کے خلاف امریکی پالیسی کوچھوڑ کرپاکستان کے اپنی پالیسی اپنانے پرامریکانے کولیشن سپورٹ فنڈز کی رقم بھی روک لی ۔ یہ وہ رقم تھی جوپاکستان خرچ کرچکاہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی پرہی ٹرمپ نے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے تویہ اعتراض دراعتراض کیاتھا ۔ امریکی صدرٹرمپ نے جب پہلی مرتبہ مسئلہ کشمیرپرثالثی کی پیشکش کی تھی اس وقت بھی پاکستان کی حکومت کی خوشی دیدنی تھی اوراب اس نے ایک بارپھروہی پیشکش کردی ہے تواب بھی حکومت کی خوشی دیدنی ہی ہے ۔ پہلی بات تویہ ہے کہ ازخود کوئی یہ پیشکش نہیں کرسکتا کہ میں ثالثی کراءوں گا ۔ یہ توجن فریقین کے درمیان تنازعہ ہوتا ہے وہ طے کرتے ہیں کہ ان کے درمیان ثالثی کون کرے گا ۔ یہ بھی طے شدہ اصول ہے کہ جوازخود ثالثی کی پیشکش کرے تواس سے ثالثی نہیں کرانی چاہیے ۔ دوسری بات یہ ہے کہ ثالثی کچھ لواورکچھ دوکی بنیادپرہوتی ہے اوریہ مسئلہ کشمیرکاحل نہیں ہے ۔ بھارت میں اپنے دورہ کے دوران کشمیربارے ٹرمپ کی گفتگوسے بظاہریہی لگتاہے کہ وہ مسئلہ کشمیرکاحل چاہتے ہیں ۔ کیا واقعی ایساہی ہے;238; اس کاجواب ہاں میں ہے توامریکی صدربھارت کومجبورکریں کہ وہ کشمیرکی پانچ اگست سال دوہزارانیس سے پہلے والی پوزیشن بحال کرے ۔ کشمیر میں لاک ڈاءون، کرفیوختم کرے ۔ مسئلہ کشمیرکاحل ثالثی نہیں اقوام متحدہ کی منظورکردہ قراردادوں پرعملدرآمدکرانے میں چھپاہواہے ۔ امریکامسئلہ کشمیرحل کراناچاہتاہے تووہ ثالثی کی پیشکش نہ کرے بلکہ بھارت کومجبورکرے کہ وہ کشمیربارے اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کرتے ہوئے کشمیریوں کوحق خودارادیت دے ۔ ٹرمپ کی طرف سے تعریف کے چندجملے کہنے پرخوش ہونے سے بہترتھا کہ وفاقی کابینہ دوٹوک الفاظ میں اس اعلان کا اعادہ کرتی کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کوئی تنظیم آپریٹ ہی نہیں ہورہی ہے ۔ امریکاکے پاکستان کے ساتھ تعلقات اچھے ہی ہیں تواس کے اثرات بھی ہمارے ملک پرنظرآنے چاہییں ۔ آئی ایم ایف کی طرف سے عائدکردہ شرائط میں نرمی ہی کردی جائے ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اب تک جوسرمایہ خرچ کرچکاہے ۔ وہ ہمارے ملک کومل جاناچاہیے ۔ پاکستان کی مصنوعات کوعالمی منڈیوں تک رسائی ملنی چاہیے، پاکستان ،ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پرپاکستان میں کام شروع ہوناچاہیے ۔

خوشبوئے قلم محمدصدیق پرہار

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • نازو
  • مصنوعی ذہانت: انقلابِ ثانی یا پیغام ِ تباہی؟
  • مدینہ منورہ کے کبوتر
  • پروفیسر رشید حسن خان
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
طرح طرح کے نظاروں میں دل نہیں لگتا
پچھلی پوسٹ
 جل پری

متعلقہ پوسٹس

وہ جنت جو ظلم کے سائے میں دب گئی

اکتوبر 31, 2025

ہنرمند نسل کی تعمیر کیسے کی جائے؟

اکتوبر 13, 2025

امّاں

مئی 20, 2020

جنت کی تلاش

مارچ 15, 2026

نمک کا داروغہ

دسمبر 10, 2019

وعدہ پورا ہوا

مئی 24, 2024

راس آنے لگیں جفائیں تجھے

جولائی 31, 2022

عمران خان کا فاشسٹ رویہ

ستمبر 11, 2022

جب بھی نیزے کی

مارچ 4, 2025

752 کلومیٹر دور کی ایک محبت

مئی 3, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

نجات

جنوری 2, 2022

قدرت کے امتحان سے لگتا ہے...

مارچ 4, 2020

سنو مسافر! سرائے جاں کو تمہاری...

جنوری 23, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں