خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامشان رب ذوالجلال
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہمحمد یوسف برکاتی

شان رب ذوالجلال

از سائیٹ ایڈمن نومبر 15, 2026
از سائیٹ ایڈمن نومبر 15, 2026 0 تبصرے 23 مناظر
24

( پہلا حصہ )

میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں کو میرا آداب

میرے واجب الاحترام پڑھنے والو
جو لوگ میری تحریریں باقاعدگی سے پڑھتے ہیں انہیں معلوم ہوگا کہ میری تحریروں میں اکثر تحریریں ایسی بھی ہوتی ہیں جو میں کسی سے متاثر ہوکر کہیں سے پڑھ کر ثواب جاریہ سمجھ کر اپنے الفاظوں میں ڈھال کر آپ تک پہنچانے کی کوشش کرتا رہا ہوں اج کی تحریر بھی جب میری نظروں سے گزری تو میں نے سب سے پہلے اس کے لکھنے والے کا نام تلاش کیا لیکن وہ شروع سے آخر تک کہیں نہیں ملا جبکہ یہ تحریر ایک حصہ میں نہیں تھی بلکہ ٹکڑوں میں تھی میں نے کوشش کی ہے کہ اس خوبصورت تحریر کو ایک خوبصورت تحریر بناکر اپنے الفاظوں میں ڈھال کرکے آپ تک پہنچائوں تاکہ آپ لوگوں کو پڑھنے میں آسانی بھی ہو اور سمجھنے میں تکلیف بھی نہ ہو لہذہ دل کو چھو لینے والی اس تحریر کو اج آپ لوگوں تک پہنچانے کی سعادت حاصل کررہا ہوں ۔
موضوع کے اعتبار سے آپ سمجھ گئے ہوں گے کہ آج کی تحریر میرے اور آپ کے خالق حقیقی اللہ رب العزت کی شان و شوکت کے بارے میں کچھ اپنے الفاظوں کا سہارا لیتے ہوئے بیان کرنے کی ایک ادنیٰ سی میری کوشش ہے ۔ میں جانتا ہوں کہ ایک عام انسان ہونے کے ناطے میری جرات نہیں کہ میں اللہ تعالیٰ کی شان و شوکت کے بارے میں کچھ لکھ سکوں کہ جس کی قدرت اور شان سے پورا قرآن بھرا ہوا ہے لیکن ایک لکھاری ہونے کے ناطے جو کوشش دنیا میں موجود بیشمار لوگ کرتے آئے ہیں اور رہتی قیامت تک کرتے رہیں گے بس اپنے آپ کو اپنے جیسے گناہگار کو ان لوگوں کی فہرست میں شامل کرنا چاہتا ہوں اس امید پر کہ اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں اپنے حبیب کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے و طفیل میری اس کوشش کو قبول و منظور فرمائے آمین آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں دنیا میں جتنے مذاہب ہیں ایک تحقیق کے مطابق ہر مذہب کو ماننے والا یہ بات جانتا ہے کہ اس کرہ ارض پر واقع اس پوری کائینات کو اپنے مخصوص اور ناقابل یقین نظام کے تحت چلانے والا کوئی تو ہے لیکن جو ایمان کی دولت سے خالی ہیں وہ اللہ تعالیٰ کا نام لیتے ہوئے کتراتے ہیں بالکل ایسے ہی جیسے ہر مذہب کے پیرو کار اللہ تعالیٰ کے نام کو اپنے مذہب کے دیئے ہوئے نام سے پکارتا ہے کوئی رام کہتا ہے تو کوئی گاڈ کہتا ہے تو کوئی اللہ اور یہ سوال کہ
” کوئی تو ہے ” نے ایمان سے خارج لوگوں کو اس کی تہہ تک جانے پر مجبور کردیا ہے لیکن میرے اللہ کی شان و شوکت اور اس کے نظام قدرت کو سمجھنے کے لیئے کتنے ہی لوگ آئے اپنی پوری پوری عمر گزار کر دنیا سے بے ایمان ہی واپس چلے گئے لیکن وہ اس سوال کا جواب ڈھونڈھ نہیں پائے اور اللہ رب العزت نے جن لوگوں کو ایمان کی دولت سے سرفراز فرمایا ہے وہ یہ جانتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی شان و شوکت کیا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اپنی قدرت اور اپنی شان و شوکت کو کھل کر بیان کیا ہے سورہ البقرہ میں ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔
اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ اخْتِلَافِ الَّیْلِ وَ النَّهَارِ وَ الْفُلْكِ الَّتِیْ تَجْرِیْ فِی الْبَحْرِ بِمَا یَنْفَعُ النَّاسَ وَ مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ مَّآءٍ فَاَحْیَا بِهِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا وَ بَثَّ فِیْهَا مِنْ كُلِّ دَآبَّةٍ ۪-وَّ تَصْرِیْفِ الرِّیٰحِ وَ السَّحَابِ الْمُسَخَّرِ بَیْنَ السَّمَآءِ وَ الْاَرْضِ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوْنَ(164)
ترجمہ کنزالایمان::
بیشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات و دن کا بدلتے آنا اور کشتی کہ دریا میں لوگوں کے فائدے لے کر چلتی ہے اور وہ جو اللہ نے آسمان سے پانی اتار کر مردہ زمین کو اس سے جِلا دیا اور زمین میں ہر قسم کے جانور پھیلائے اور ہواؤں کی گردش اور وہ بادل کہ آسمان و زمین کے بیچ میں حکم کا باندھا ہے ان سب میں عقلمندوں کے لئے ضرور نشانیاں ہیں۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اسی طرح صحیح البخاری کی ایک حدیث میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے کہ قیامت کے دن اللہ ساری زمین کو اپنی مٹھی میں لے گا اور آسمان کو اپنے داہنے ہاتھ میں لپیٹ لے گا۔ پھر فرمائے گا «أنا الملك،‏‏‏‏ أين ملوك الأرض» "آج حکومت صرف میری ہے، دنیا کے بادشاہ آج کہاں ہیں؟
( صحیح البخاری 4812 )
اسی طرح قرآن مجید کی بیشمار آیتوں اور سرکار مدینہ حضور ﷺ کی بیشمار احادیث میں ہمیں اللہ رب العزت کی شان و شوکت کے بارے میں پڑھنے کو ملتا ہے لیکن جس طرح بعض اوقات کوئی چیز سامنے موجود ہونے کے باوجود ہم اسے تلاش کررہے ہوتے ہیں کہ وہ یا تو ہمیں نظر نہیں آتی یا پھر ہمارا دھیان اس طرف نہیں ہوتا بالکل اللہ رب العالمین کی شان و شوکت کے نظارے اس کی قدرت کے جلوے ہمارے چاروں طرف بکھرے ہوئے ہیں لیکن ہم اس طرف غور نہیں کرتے جبکہ ہمیں غور کرنا چاہئے ہمیں سوچنا چاہئے کہ جب ہم صبح سورج کو نکلتے ہوئے دیکھتے ہیں صبح ہی صبح چڑیوں کے چہچہاتے ہوئے آسمانوں کی اڑتے ہوئے دیکھتے ہیں پھر شام کو ان پرندوں کو واپس اپنے اپنے گھروں تک آتے ہوئے دیکھتے ہیں پھولوں کے گرد شہد کی مکھیوں کو چکر لگاتے ہوئے دیکھتے ہیں تو ہمیں سوچنا چاہئے کہ ان خوبصورت مناظر میں رنگ بھرنے والا کون ہے ؟ یہ وہی رب ہے جس نے قرآن مجید کی سورہ الرحمن میں فرمایا کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں ذرا سوچیئے بچہ ماں کے پیٹ میں کس طرح اپنے نو ماہ گزارتا ہے کس طرح اس کے وجود کا ہر حصہ اپنی جگہ پر آکر کام کرنے لگتا ہے دل کے دھڑکنے دماغ کے کام کرنے ہاتھ پائوں کے ہلانے سے لیکر بند جگہ میں وہ کس طرح سانس لیتا ہے یہ ماں کو بھی علم نہیں ہوتا نہ بچے کو یہ علم ہوتا ہے کہ اس کے دماغ میں کون کون سی کاریگری کی گئی ہے جسے وہ دنیا میں آنے کے بعد استعمال کرے گا آخر یہ سارا انتظام کرنے والا کون ہے ؟ یہ وہی رب ہے جو واحدہ لاشریک ہے اور جس نے بیشمار نعمتوں سے نوازنے کے بعد ہم سے قرآن مجید کی سورہ الرحمن میں پوچھا ہے کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
ہمیں سوچنا چاہئے غور کرنا چاہئے کہ مکڑی کو جالا شہد کو چھتہ اور پرندوں کو گھونسلہ بنانا کس نے سکھایا کیا ان کا کوئی استاد ہے ؟ ذرا سوچیئے کہ کپاس سے کپڑے ، شہد سے شفاء دودھ میں غذایت چیونٹی کے لیئے ذرہ کبوتر کے لیئے دانہ بلیو وہیل کے لیئے ٹن و ٹن رزق کا انتظام کرنے والا آخر کون ؟
بھینس کو ذبح کرکے دیکھو ساری زندگی کام آنے والا دودھ نہیں نکلے گا مرغی کو ذبح کرو ساری زندگی کے لیئے انڈے نہیں نکلیں گے کسی پھل کو کاٹ کر دیکھو ساری زندگی کے لیئے پھل نہیں ملیں گے آخر کون ہے جس کا قانون قدرت اتنے نظم و ضبط کے ساتھ چل رہا ہے ؟ یہ وہی رب ہے جس کا ہم نے کلمہ پڑھا ہے اور اتنا بھرپور نظام چلاتے ہوئے وہ ہم سے قرآن مجید میں پوچھتا ہے سورہ الرحمن کے ذریعے کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو اپنے رب کی کون سی نعمت جھٹلاؤ گے۔
ہمیں غور کرنا چاہئے کہ آخر وہ کون ہے ؟ جس نے ایک گندے نطفے سے جمے ہوئے خون میں تبدیل کرکے پھر اس سے ایک گوشت کے لوتھڑے میں تبدیل کیا اور پھر ہڈیاں چڑھا کر اسے لباس پہنا کر مکمل جسم میں تبدیل کرکے ایک انسان بنادیا اور پھر اپنی تمام مخلوقات میں اسے افضل بناکر اشرف المخلوقات کا درجہ دے دیا انسان کی تخلیق ہی اس رب کا کمال نہیں ہے بلکہ انسان کی بنائی ہوئی ہر چیز کے پیچھے انسانی دماغ کو سوچنے سمجھنے کی صلاحیت دیکر اس کے ذریعے اپنی مشیت کے تحت انسان سے چیز بنوالی اگر انسان خود چاہے تو کوئی چیز بنانا تو درکنار اپنی مرضی سے وہ قدم بھی چل نہیں سکتا پھر یہ مہربانیاں اور یہ کرم نوازیاں کرنے والا کون ہے ؟ بیشک یہ وہی رب ہے جو اپنی طاقت اور قدرت سے اس کائینات کے نظام کو چلاتا ہے اور قرآن مجید میں سورہ الرحمن کے ذریعے ہم سے پوچھتا ہے کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو اپنے رب کی کون سے نعمت کو جھٹلاؤ گے
عزیزان من ہمیں سوچنا چاہئے کہ مرغی کے انڈے میں سفیدی بھی ہے اور زردی بھی لیکن یہ دونوں آپس میں کبھی مکس نہیں ہوتے کیا یہ مرغی کی کاریگری ہے ؟ یا کسی انسان کا کمال ؟ آخر اتنے نرم رس کے اوپر ایسا چھلکا اتنی خوبصورت بناوٹ یہ سب کس کی قدرت ہے ؟ کھانے پینے کی بیشمار نعمتیں کہیں سبزی ہے تو کہیں دال کہیں کڑاہی ہے تو کہیں سجی کہیں بریانی ہے تو کہیں شاندار حلیم کہیں آم کا جوس ہے تو کہیں سیب کا شیک کہیں اورنج جوس ہے تو کہیں پائن ایپل جوس آخر یہ اتنی ساری نعمتوں کی انسانوں کے لیئے مہربانیاں کرنے والا کون ؟ چاروں اطراف نظر گھمائیں تو کہیں اونچے اونچے پہاڑ ہیں تو کہیں اونچے اونچے درخت کہیں فصلیں ہی فصلیں ہیں تو کہیں پانی ہی پانی ہر چیز کو اپنے منظم طریقے سے چلانے والا آخر کون ؟ پہاڑی علاقوں میں برف باری اور میدانی علاقوں میں رحمت کی بارش برسانے والا گرمیوں میں ٹھنڈے پانی کی فراہمی اور سردیوں میں گرم پانی کی فراہمی آخر یہ کرم نوازیاں کرنے والا کون ؟ یہ وہی رب ہے جو ہم سے سب زیادہ پیار کرتا ہے اور قرآن مجید کی سورہ الرحمن کے ذریعے ہم سے پوچھتا ہے کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو اپنے رب کی کون سے نعمت کو جھٹلاؤ گے
محترم پڑھنے والوں ہمیں ذرا سوچئے دنیا بھر میں بسنے والے انسانوں کے رنگ روپ آنکھ کان ناک ہونٹ شکل و صورت بول چال سب کے سب مختلف یہ ہی نہیں جانوروں کو دیکھیئے اونٹ کے ہونٹ ، بکرے کے کان ، ہاتھی کی سونڈ ، زیبرا کی گردن باز کی اڑان یہ سب کے اپنی مثال آپ ہیں آخر یہ ترتیب یہ ڈیزائیننگ کس کی ہے ؟ انسان اس دنیا میں کتنی ہی عمر گزار لے لیکن وہ انسان ہی ہوکر مرے گا جانور بھی جانور کی حالت میں مرے گا ہم نے کبھی یہ نہیں سنا کہ فلاں انسان اپنی زندگی کی آخری ایام کتا بن کر گزار گیا یعنی کتا ہوکر مرا یا کوئی جانور کسی انسانی شکل میں دنیا سے رخصت ہوگیا یہ ایک قدرتی نظام ہے لیکن اس نظام کو چلانے والا آخر ہے کون ؟زمین اپنے مدار میں چلتی رہتی ہے سورج اور چاند کائنات کی تخلیق سے لیکر اب تک اور رہتی قیامت تک اپنے وقت پر طلوع ہوتے ہیں اور اپنے وقت پر غروب اور اس وقت کا تعین کرنے والا کوئی تو ہے آخر ان سب کو اپنے حکم پر چلانے والا ان کا مالک کون ہے ؟ یہ وہی رب ہے جو ان سب کا مالک ہے بادشاہ ہے لافانی ہے جس نے اپنی ساری مہربانیوں اور کرم نوازیوں کو ہم ہر لٹاتے ہوئے اپنی کتاب قرآن مجید کی سورہ الرحمن میں ہم سے پوچھتا ہے کہ
فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ(49)
تو اپنے رب کی کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں شان رب ذوالجلال بیان کرنا ہماری طاقت نہیں کیونکہ اس طرح تو ہم لکھتے جائیں گے لیکن میرے رب تعالیٰ کی شان و عظمت مکمل ہی نہیں ہوگی لیکن یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اللہ رب العزت نے ہمیں یہ توفیق بخشی کہ ہم اس کی شان و عظمت بیان کرسکیں مجھے مجبوراً اس تحریر کو دوسرے حصے کی طرف منتقل کرنا ہوگا اور دوسرے حصے میں ہم اللہ رب العزت کی شان و شوکت کے بارے میں مزید پڑھنے کی سعادت حاصل کریں گے انشاء اللہ آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے سچ لکھنے ہمیں پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ مجھے دعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھیئے گا اور دوسرے حصے میں ملاقات ہوگی انشاء اللہ ۔

محمد یوسف میاں برکاتی 

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • گیارہویں شریف کا مبارک مہینہ
  • روح اور بدن
  • بھٹو کی بیٹی
  • بسکٹ،دودھ اور موٹر وے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
وہ جو آیا تو دھواں ہو گیا
پچھلی پوسٹ
دین و شریعت: معرفت اور اطاعت کے متقاضی

متعلقہ پوسٹس

مشک وعنبر کی میں جینے کی دعائیں مانگوں

نومبر 7, 2021

تم اچھے لگتے ہو

اکتوبر 4, 2026

لوگ نکمّے ہم سے سروکار نہیں رکھتے

اکتوبر 11, 2026

دہلیز کا آخری وعدہ

مارچ 9, 2026

اہل بیت اطہارسے محبت وعقیدت

ستمبر 11, 2020

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

قطرہ مانگے جو کوئی، تُو اُسے دریا دے دے

نومبر 15, 2019

سقوطِ ڈھاکہ کا مقدمہ

دسمبر 16, 2019

ذات کا سناٹا

جون 6, 2020

ستاروں سے آگے

دسمبر 29, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

دین و شریعت: معرفت اور اطاعت کے متقاضی

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

بس ایک چشمِ کرم

نومبر 11, 2026

بہ فیضِ نورِ خدا جل اُٹھا حرا کا...

نومبر 8, 2026

اردو شاعری

چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

نومبر 16, 2026

وہ جو آیا تو دھواں ہو گیا

نومبر 14, 2026

مری ہستی کو فقط خاک سمجھنے والو

نومبر 13, 2026

شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑے

نومبر 12, 2026

کسی نے سخن کو تماشا کہا تھا

نومبر 10, 2026

اردو افسانے

ازدحام

نومبر 16, 2026

قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

نومبر 16, 2026

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

اردو کالمز

ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

ہم غریب کیوں ہیں؟

نومبر 14, 2026

ملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا

نومبر 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

    نومبر 16, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

دھول چہرے پر تھی اور صاف...

ستمبر 7, 2025

وکالت بزنس یا ایمانداری

مارچ 30, 2022

تاریخ کے وارث – تیسری قسط

جنوری 17, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں