خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامکیسا احساس کیا ہوگا ؟…!
آپ کا سلامابو خالد قاسمیاردو کالمزاسلامی گوشہ

کیسا احساس کیا ہوگا ؟…!

از سائیٹ ایڈمن مارچ 20, 2026
از سائیٹ ایڈمن مارچ 20, 2026 0 تبصرے 24 مناظر
25

حضرت خدیجہؓ کے احساسات کا تصور کیجیے، جب نبیِّ اکرم ﷺ ان سے فرماتے ہیں:
تمہارے رب کی طرف سے تمہیں سلام پہنچتا ہے!
حضرت اُبیّ بن کعبؓ کے دل کی کیفیت دیکھیے، جب نبی ﷺ ان سے کہتے ہیں:
اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں قرآن سناؤں!
وہ عرض کرتے ہیں: کیا اللہ نے میرا نام لے کر فرمایا ہے؟
آپ ﷺ فرماتے ہیں: ہاں! اس نے تمہارا نام لیا ہے!
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ کے جذبات کو سوچیے، جب غزوۂ اُحد کے دن نبی ﷺ ان سے فرماتے ہیں:
تیر چلاؤ! میرے ماں باپ تم پر قربان ہوں!
حضرت علیؓ کے احساسات کا اندازہ لگائیے، جب نبی ﷺ ان سے فرماتے ہیں:
تمہیں مجھ سے وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسیٰ سے تھی، مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں!
حضرت بلال بن رباحؓ کے دل کی دھڑکن سنئے، جب نبی ﷺ ان سے فرماتے ہیں:
میں نے جنت میں تمہارے جوتوں کی آہٹ سنی ہے!
حضرت ابوبکر صدیقؓ کے احساسات کو محسوس کیجیے، جب غار میں نبی ﷺ ان سے فرماتے ہیں:
اے ابوبکر! تمہارا کیا خیال ہے اُن دو کے بارے میں جن کا تیسرا اللہ ہے؟
حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کے جذبات دیکھیے، جب صحابہ ان کی پتلی پنڈلیوں پر ہنستے ہیں اور نبی ﷺ فرماتے ہیں:
کیا تم ان کی پنڈلیوں کی باریکی پر ہنستے ہو؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، یہ میزان میں اُحد پہاڑ سے بھی زیادہ وزنی ہوں گی!
حضرت عثمان بن عفانؓ کے احساسات کو سوچیے، جب بیعتِ رضوان کے موقع پر وہ مکہ میں تھے اور صحابہ ہاتھ بڑھا رہے تھے، تو نبی ﷺ نے اپنا دوسرا ہاتھ رکھ کر فرمایا:
یہ عثمان کا ہاتھ ہے!
حضرت سلمان فارسیؓ کے دل کی کیفیت دیکھیے، جب نبی ﷺ فرماتے ہیں:
سلمان ہم میں سے ہیں، اہلِ بیت میں سے!
حضرت عمر بن خطابؓ کے رعب اور مقام کا تصور کیجیے، جب نبی ﷺ فرماتے ہیں:
اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، شیطان تمہیں کسی راستے پر چلتے دیکھتا ہے تو وہ دوسرا راستہ اختیار کر لیتا ہے!
حضرت معاذ بن جبلؓ کے احساسات کا اندازہ لگائیے، جب نبی ﷺ ان سے فرماتے ہیں:
اے معاذ! اللہ کی قسم، میں تم سے محبت کرتا ہوں!
حضرت صہیب رومیؓ کے جذبات کو دیکھیے، جب وہ مکہ سے اپنا سارا مال چھوڑ کر آتے ہیں اور نبی ﷺ ان سے فرماتے ہیں:
اے ابو یحییٰ! تمہارا سودا نفع بخش رہا!
حضرت فاطمہؓ کے احساسات کو محسوس کیجیے، جب نبی ﷺ فرماتے ہیں:
فاطمہ میرے جسم کا ٹکڑا ہے، جو اسے رنج دیتا ہے وہ مجھے رنج دیتا ہے، اور جو اسے تکلیف دیتا ہے وہ مجھے تکلیف دیتا ہے!
حضرت ابو عبیدہ بن الجراحؓ کے مقام کو دیکھیے، جب نبی ﷺ فرماتے ہیں:
ہر امت کا ایک امین ہوتا ہے، اور اس امت کا امین ابو عبیدہ ہے!
حضرت سعد بن معاذؓ کے احساسات کو سوچیے، جب وہ بنو قریظہ کے بارے میں فیصلہ دیتے ہیں اور نبی ﷺ فرماتے ہیں:
تم نے ان کے بارے میں وہی فیصلہ کیا ہے جو سات آسمانوں کے اوپر سے اللہ کا فیصلہ ہے!
حضرت سمیہ، یاسر اور عمارؓ کے دلوں کی کیفیت کو محسوس کیجیے، جب نبی ﷺ ان سے فرماتے ہیں:
صبر کرو اے آلِ یاسر! تمہارا وعدہ جنت ہے!
حضرت حسان بن ثابتؓ کے جذبے کو دیکھیے، جب وہ اپنے اشعار کو دعوتِ دین کے لیے وقف کرتے ہیں اور نبی ﷺ فرماتے ہیں:
میری طرف سے جواب دو، ان کی ہجو کرو، اور روح القدس تمہارے ساتھ ہے!
حضرت عکاشہؓ کے احساسات کا تصور کیجیے، جب نبی ﷺ فرماتے ہیں:
میری امت میں سے ستر ہزار لوگ بغیر حساب اور عذاب کے جنت میں داخل ہوں گے!
وہ عرض کرتے ہیں: یا رسول اللہ! دعا کیجیے کہ میں بھی ان میں شامل ہوں!
آپ ﷺ فرماتے ہیں: تم ان میں سے ہو!
حضرت ابو موسیٰ اشعریؓ کی کیفیت کو دیکھیے، جب وہ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور نبی ﷺ فرماتے ہیں:
اے ابو موسیٰ! تمہیں آلِ داود کے مزامیر میں سے ایک مزمار عطا کیا گیا ہے!
انصار کے جذبات کو محسوس کیجیے، جب وہ اس بات پر رنجیدہ ہوتے ہیں کہ غزوۂ حنین کے مالِ غنیمت نئے مسلمان ہونے والے اہلِ مکہ کو دے دیے گئے، تو نبی ﷺ ان سے فرماتے ہیں:
اے انصار! کیا تم اس پر راضی نہیں کہ لوگ بکریاں اور اونٹ لے کر جائیں اور تم رسول اللہ کو اپنے ساتھ لے جاؤ؟
اور پھر… ہمارے احساسات کا کیا حال ہوگا، جب نبی ﷺ ہمارے بارے میں فرماتے ہیں:
میرے وہ بھائی، جو مجھ پر ایمان لائے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں!

ابو خالد قاسمی
استاذ جامعہ اسلامیہ گلزار قرآنیہ غازی آباد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کسی دن کام آ جائے گی استادی ہماری
  • اے بھگوائی
  • کہاں کسی نے ہمارے عذاب دیکھے ہیں
  • غیر قانونی مہاجرت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
نہ جانے کیا سے کیا مجھ کو
پچھلی پوسٹ
ربّانی بنو، رمضانی نہیں!

متعلقہ پوسٹس

زیادتیوں سے نکلیں جنسی زیادتیاں!

اکتوبر 2, 2020

کانپتے ہونٹ ہیں آواز میں دھیما پن ہے

فروری 17, 2026

کیا پاکستان میں تعلیم کا کوئی فائدہ نہیں؟

اپریل 26, 2026

سگنل

دسمبر 9, 2025

بنانا پڑتا ہے پھر ماں کو رخصتی کا لباس

فروری 18, 2026

مارچ میں مارچ

مارچ 8, 2021

جہلِ خرد نے دن يہ دکھائے

مارچ 27, 2026

مرا پیمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عظیم تر ہے​

نومبر 5, 2019

ڈیجیٹل معیشت اور ہمارا بدلتا ہوا زمانہ

نومبر 21, 2025

غزنوی میزائل

جنوری 27, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

رب تعالیٰ پر بھروسہ

مئی 11, 2026

احتساب اور چھٹائی کا قدرتی عمل

مئی 3, 2026

چشمِ کرم سے مجھ کو بھی سرکارﷺ دیکھیے

مئی 1, 2026

اللہ کی محبت کے رنگ

اپریل 21, 2026

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

اردو شاعری

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی...

مئی 15, 2026

ہو کے پارہ لہو میں ڈوب گیا

مئی 11, 2026

میں نے دیکھا جگ میں ایسا

مئی 11, 2026

ماں : رحمتوں کا سائباں

مئی 9, 2026

ہنسایا گر نہیں جاتا ، رلایا بھی نہیں...

مئی 8, 2026

اردو افسانے

کیوں کہ

مئی 3, 2026

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

اردو کالمز

انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

مئی 18, 2026

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

کیا ہم بے وقوف ہیں؟

مئی 16, 2026

پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

مئی 15, 2026

پاکستان میں انگریزی کا تسلط کیوں برقرار ہے؟

مئی 14, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • بیگمات کی پراسرار علالتیں اور ریسٹورنٹ سینڈروم

    مئی 15, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

فضول بحث۔۔۔خطرۂ ایمان

ستمبر 17, 2020

جاتے ہیں سوئے مدینہ گھر سے...

اکتوبر 29, 2020

نذرانۂِ عقیدت بحضور ﷺ

جولائی 6, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں