خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامخاموش موت کے پیامبر
آپ کا سلامابو خالد قاسمیاردو تحاریراردو کالمز

خاموش موت کے پیامبر

از سائیٹ ایڈمن جنوری 10, 2026
از سائیٹ ایڈمن جنوری 10, 2026 0 تبصرے 61 مناظر
62

یہ اسی کی دہائی میں افغانستان کی ایک برفیلی، گہری اور خوف سے لبریز خاموش رات تھی۔ کنڑ کی سنگلاخ وادیوں پر برف کی سفید چادر تنی ہوئی تھی، آسمان پر بادل ایسے جھکے ہوئے تھے گویا زمین پر ہونے والے کسی خونی راز کو چھپانا چاہتے ہوں۔ اسی رات سوویت یونین کی سب سے خونخوار اور ایلیٹ فورس — اسپیٹناز (Spetsnaz) — کو ایک غیر معمولی مشن سونپا گیا۔
مشن سادہ مگر سفاک تھا
افغان مجاہدین کی شہ رگ، یعنی ان کی سپلائی لائن کو کاٹ دینا، انہیں بے ضرر کرنا، اور پھر ایک ایک کر کے چن چن کر ختم کر دینا۔
روسی کمانڈوز جدید ترین اسلحے، نائٹ وژن آلات، اور دنیا کی سخت ترین تربیت کے زعم میں پہاڑی درّوں پر پیراشوٹ سے اتر رہے تھے۔ زمین پر پہنچ کر وہ اپنی پوزیشنیں سنبھال ہی رہے تھے کہ اچانک…
اندھیرے میں کچھ سائے نمودار ہوئے۔ یہ سائے عام نہیں تھے۔
نہ قدموں کی چاپ، نہ پتھر کنکروں کے لڑھکنے کی آواز۔
یوں محسوس ہوتا تھا جیسے وہ زمین پر نہیں بلکہ ہوا میں معلق حرکت کر رہے ہوں۔
روسی گوریلے ان پراسرار سایوں سے قطعی بے خبر، اپنے کمانڈر کے اگلے احکامات کے منتظر تھے۔ ان کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ یہ انتظار ان کی موت پر ختم ہوگا — اور یہ موت افغان مجاہدین کی طرف سے نہیں آئے گی۔
سیاہ رات کے سینے میں چھپے یہ سائے خاموشی سے روسی کمانڈوز کے حصار میں داخل ہو چکے تھے۔ پوزیشنیں سنبھالی جا چکی تھیں۔ فاصلہ چند قدموں کا رہ گیا تھا۔
اور پھر… برفانی رات کا سکوت گولیوں کی گھن گرج سے چاک ہو گیا۔
وہ فورس جسے دنیا کی سب سے بے رحم اور جان لیوا فورس سمجھا جاتا تھا، جس کی ٹریننگ مکمل کرتے کرتے صرف پانچ سے دس فیصد جوان ہی زندہ رہ پاتے تھے، وہی اسپیٹناز ان پہاڑوں سے اترنے والے اَن دیکھے شکاریوں کا مقابلہ نہ کر سکی۔ یہ شب خون اتنا اچانک، اتنا شدید اور اتنا مہلک تھا کہ روسیوں کو سنبھلنے کا موقع تک نہ ملا۔
جب اگلی صبح سورج نے برف سے ڈھکی وادی پر روشنی ڈالی تو وہاں موت کی ایسی خاموشی تھی جو چیخ چیخ کر کسی خوفناک حقیقت کا اعلان کر رہی تھی۔ روسی جنرلوں کو بھاری جانی نقصان کا سامنا تھا۔ لیکن اصل سوال یہ تھا
یہ سب کس نے کیا؟ کس نے ناممکن کو ممکن بنا دیا؟
اس سوال کا جواب ایک روسی میجر کے سینے میں پیوست ایک خنجر سے ملا۔
یہ کوئی عام خنجر نہیں تھا۔
یہ روایتی فولادی خنجر پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ (SSG) کے کمانڈوز کے لیے مخصوص تھا۔
یہ اس بات کا اعلان تھا کہ یہاں مقابلہ صرف گولیوں کا نہیں، بلکہ دو بدو، آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہوا ہے۔
یہیں سے، تربیلا کے قریب چراٹ کے گھنے جنگلوں میں تیار ہونے والے ان سفاک، خاموش اور بے رحم جنگجوؤں کا نام پڑا: بلیک اسٹورکس (Black Storks)
اس واقعے کے بعد روسی فوج ایک عجیب اور ناقابلِ بیان خوف میں مبتلا ہو گئی۔ جہاں کہیں میدان گرم ہوتا، روسی سپاہی وائرلیس پر گھبراہٹ میں چیختے سنائی دیتے:
“کالے بگلے آ گئے ہیں…!”
روسی پائلٹوں نے اپنی ڈائریوں میں لکھا کہ پاکستانی کمانڈوز سیاہ وردی میں پیراشوٹ سے ایسے اترتے تھے جیسے شکاری پرندے اپنے شکار پر جھپٹتے ہیں۔ بگلا بھی اسی طرح خاموشی سے، بجلی کی سی تیزی کے ساتھ وار کرتا ہے — اور وار کے بعد صرف موت باقی رہ جاتی ہے۔ ایس ایس جی — فولاد میں ڈھالے گئے انسان
ایس ایس جی کی بات چلی ہے تو سیلانی یہ بھی بتاتا چلے کہ اس ہیبت ناک دنیا کا حصہ بننا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
یہاں بھرتی براہِ راست نہیں ہوتی۔
پاک فوج کے وہ جوان اور افسر جو واقعی جِگرا رکھتے ہوں، وہی رضاکارانہ طور پر خود کو اس آگ میں جھونکتے ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں کئی ہفتوں پر مشتمل اعصاب شکن جسمانی اور ذہنی ٹیسٹ ہوتے ہیں، جن میں عموماً اسی فیصد سے زائد امیدوار چھٹ جاتے ہیں۔ جو باقی بچتے ہیں، انہیں چراٹ کے پہاڑوں میں ایس ایس جی کورس کے لیے بھیج دیا جاتا ہے — اور یہیں سے اصل امتحان شروع ہوتا ہے۔
بارہ گھنٹوں میں 58 کلومیٹر کی دوڑ، اور تیس سے چالیس منٹ میں 8 کلومیٹر بھاری بھرکم سامان کے ساتھ طے کرنا یہاں ایک معمولی بات سمجھی جاتی ہے۔
تربیت کا سب سے خوفناک اور دلچسپ مرحلہ سروائیول ٹریننگ ہے۔ کمانڈو کو دشمن کے علاقے میں بغیر خوراک اور پانی کے تنہا چھوڑ دیا جاتا ہے۔
یہاں زندہ رہنے کے لیے انہیں وہ سب کچھ کرنا پڑتا ہے جس کا ایک عام انسان تصور بھی نہیں کر سکتا۔
پیاس مٹانے کے لیے جنگلی پودوں اور جڑی بوٹیوں کی پہچان، مینڈک اور سانپ پکڑ کر کھانا، جانوروں کا خون پی کر توانائی بحال رکھنا — سب کچھ سکھایا جاتا ہے، تاکہ مشن میں بھوک کبھی رکاوٹ نہ بنے۔
اسی دوران انہیں جدید ترین اسلحے میں اس حد تک مہارت دی جاتی ہے کہ وہ اندھیرے میں محض آواز کی دستک پر دشمن کو نشانہ بنا سکیں۔
اسنائپر ہو یا ہینڈ گن — ہر وار حتمی ہوتا ہے۔
قید، تشدد اور نہ ٹوٹنے والا عزم
ایس ایس جی کی تربیت کا سب سے خفیہ اور مشکل ترین مرحلہ
Resistance to Interrogation
یعنی تشدد سہنے کی صلاحیت کی تربیت ہے۔
اس مرحلے میں جوانوں کو فرضی طور پر دشمن کی قید میں دیا جاتا ہے۔
بھوک، نیند سے محرومی، جسمانی و ذہنی اذیت — سب کچھ آزمایا جاتا ہے۔
مقصد صرف ایک: اگر کبھی دشمن کے ہاتھ لگ جائیں تو ہڈیاں ٹوٹ جائیں، لیکن عزم نہ ٹوٹے۔ یہی ان کی پہچان ہے۔ یہی ان کا تعارف ہے۔ سیلانی دیکھتا چلا گیا… اور تاریخ نے لکھ لیا کہ جب کبھی وائرلیس پر چیخ سنائی دے:
“کالے بگلے آ گئے ہیں”
تو سمجھ لو — خاموش موت اتر چکی ہے۔

ابو خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ٹرین ایپ کی داستان
  • ٹیلی گرام
  • اچھا خواب دکھایا تم نے
  • غریب کی چائے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ٹرین ایپ کی داستان
پچھلی پوسٹ
غلام سے امامِ امت تک

متعلقہ پوسٹس

ادب کی روشنی میں اُردو

اکتوبر 14, 2025

منجیاں نسریاں تے تیرے ہاسے

فروری 18, 2026

خودکشی کا اقدام

فروری 4, 2020

ابھی ذوق پرواز باقی ہے!

جون 17, 2022

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

آنکھوں کو شبِ نور میں تنویم تو ہو نا

جون 21, 2026

مدھر ملن کی شبھ گھڑی

مئی 17, 2024

کوئی مرے کوئی جیوے

مئی 22, 2021

بُڈّھا کھوسٹ

جنوری 24, 2020

ڈیم ہے یہ حمام نہیں

ستمبر 3, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

تعلیمی سال، تعطیلات اور خطرے میں...

جنوری 15, 2026

چٹان کی دہلیز

دسمبر 22, 2024

سیلاب کے زخم اور کیمروں کا...

ستمبر 4, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں