خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلامکفر اور کافر کا مسئلہ
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہ

کفر اور کافر کا مسئلہ

از سائیٹ ایڈمن جنوری 3, 2026
از سائیٹ ایڈمن جنوری 3, 2026 0 تبصرے 84 مناظر
85

قرآنِ مجید کے مکی دور کی آیات پر اگر گہرے تدبر کے ساتھ نظر ڈالی جائے تو ایک نہایت اہم حقیقت سامنے آتی ہے، اور وہ یہ کہ قرآن نے لفظ کفر اور کافر کو نہایت محتاط، بامقصد اور مخصوص سیاق میں استعمال کیا ہے، نہ کہ ایک عمومی سماجی یا تہذیبی اصطلاح کے طور پر۔

مکی دور میں بعض ایسی آیات نازل ہوئیں جن میں عرب سے باہر کی غیر مسلم اقوام کا ذکر موجود ہے۔ مثال کے طور پر سورۂ روم کے آغاز میں رومیوں کا ذکر آتا ہے، جو اس وقت عیسائی تھے اور ایرانیوں (مجوسیوں) کے ہاتھوں وقتی شکست سے دوچار ہو گئے تھے۔ قرآن کہتا ہے:
غُلِبَتِ الرُّومُ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ۔
لیکن یہاں یہ نہیں کہا گیا کہ کفارِ روم مغلوب ہو گئے، حالانکہ عقیدے کے اعتبار سے وہ مسلمان نہیں تھے۔ قرآن نے انہیں ان کے قومی اور تاریخی نام سے یاد کیا: الروم۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ قرآن ہر غیر مسلم قوم کو لازماً "کافر” کے عنوان سے یاد کرنے کا قائل نہیں۔

اسی طرح سورۂ فیل میں یمن کے غیر مسلم حکمراں ابرہہ اور اس کے لشکر کا ذکر ہے، جو خانۂ کعبہ پر حملہ آور ہوا تھا۔ مگر قرآن نے ابرہہ کو "کافر حکمران” نہیں کہا، بلکہ پورے واقعے کو اصحابِ فیل کے عنوان سے بیان کیا۔ یہ اسلوب بتاتا ہے کہ قرآن کا مقصود محض واقعے کی تصویر کشی ہے، نہ کہ کرداروں کو اعتقادی القابات سے موسوم کرنا۔

البتہ مکہ کے وہ منکرین جنہوں نے براہِ راست رسول اللہ ﷺ کی دعوت کا انکار کیا، حق کو پہچاننے کے بعد ضد اور عناد کا راستہ اختیار کیا، ان کے لیے قرآن میں کفر اور کافر کے الفاظ استعمال کیے گئے۔ اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ قرآن میں کفر ایک دعوتی اور اعتقادی اصطلاح ہے، جو مخصوص رویّے اور انکار کی کیفیت پ دلالت کرتی ہے، نہ کہ ہر غیر مسلم کے لیے ایک عمومی لیبل۔

یہی قرآنی مزاج ہمیں سیرتِ نبوی ﷺ میں بھی پوری وضاحت کے ساتھ نظر آتا ہے۔ جب رسول اللہ ﷺ مکہ سے ہجرت فرما کر مدینہ تشریف لائے تو یہاں مختلف مذاہب اور قبائل کے لوگ آباد تھے: مسلمان، یہودی، مشرکین اور دیگر۔ لیکن آپ ﷺ نے مدینہ پہنچ کر جو پہلا خطبہ ارشاد فرمایا، اس میں غیر مسلموں کو کفار سے مخاطب نہیں کیا، بلکہ فرمایا:
یا أیها الناس، اتقوا النار ولو بشق تمرة
یعنی: اے لوگو! آگ سے بچو، چاہے کھجور کے ایک ٹکڑے کے ذریعے ہی کیوں نہ ہو۔

یہ خطاب اس بات کی روشن دلیل ہے کہ نبی ﷺ نے سماجی اور دعوتی سطح پر انسانوں کو پہلے انسان کے طور پر مخاطب کیا، نہ کہ کافر اور غیر کافر کی تقسیم کے ذریعے۔
مدینہ اور اس کے اطراف میں جو غیر مسلم قبائل آباد تھے، انہیں بھی کبھی "کافر قبائل” نہیں کہا گیا، بلکہ ان کے معروف قبائلی ناموں سے پکارا گیا: اہلِ ثقیف، اہلِ نجران، اہلِ بحرین وغیرہ۔ یہ طرزِ خطاب اسلامی تہذیب کی وسعت، شرافت اور حکمت پر دلالت کرتا ہے۔

اسلامی تاریخ کا مطالعہ بھی اسی حقیقت کی تصدیق کرتا ہے۔ جب دورِ اوّل کے مسلمان عرب سے نکل کر شام، مصر، ایران، افریقہ اور وسطی ایشیا کے علاقوں میں داخل ہوئے تو انہیں مختلف مذاہب کے ماننے والے ملے جیسے عیسائی، یہودی، مجوسی، بودھ اور دیگر۔ مگر مسلمانوں نے ان سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکنے کے بجائے، ہر قوم کو اس کے مذہبی اور تہذیبی نام سے پہچانا اور پکارا۔ چنانچہ شام کے عیسائی مسیحی کہلائے، فلسطین کے یہودی یہودی، ایران کے مجوسی مجوسی اور افغانستان و ماوراء النہر کے بودھ بودھ کہلائے۔

ہندوستان میں مسلمانوں کی آمد کے بعد بھی یہی روش برقرار رہی۔ یہاں کے غیر مسلموں کو "کفارِ ہند” کہنے کے بجائے ہندو کہا گیا، جو دراصل "سِندھو” کا عربی تلفظ ہے۔ عظیم مسلم محقق ابو الریحان البیرونی (وفات: 1048ء) نے ہندوستان کا طویل سفر کیا، سنسکرت سیکھی، اور ہندوستان کے مذہب، فلسفے اور معاشرت پر ایک مفصل عربی کتاب تصنیف کی۔ اس کتاب میں انہوں نے ہندوستان کے غیر مسلموں کو مسلسل "ہندو” کہا، نہ کہ "کافر”۔ یہ علمی دیانت اور تہذیبی شعور کی اعلیٰ مثال ہے۔

یہ طرزِ فکر اور اسلوبِ خطاب صدیوں تک مسلمانوں میں رائج رہا، تقریباً ایک ہزار سال سے زیادہ عرصہ تک۔ حتیٰ کہ آج بھی دنیا کے بیشتر حصوں میں یہی طریقہ عملاً موجود ہے۔ یورپ اور امریکا میں آباد مسلمان، جہاں وہ عیسائیوں، یہودیوں اور دیگر مذاہب کے ماننے والوں کے ساتھ رہتے ہیں، انہیں ان کے مذہبی یا قومی ناموں سے ہی پکارتے ہیں، نہ کہ کافر یا کفار کہہ کر۔

ان تمام شواہد سے یہ بات پوری وضاحت کے ساتھ سامنے آتی ہے کہ کفر اور کافر قرآن کی اصطلاحات ہیں، جن کا تعلق بنیادی طور پر ایمان و انکار، دعوت و ردّ، اور حق کے مقابلے میں انسان کے رویّے سے ہے۔ یہ الفاظ سماجی گفتگو، بین المذاہب تعلقات یا روزمرہ تہذیبی معاملات کے لیے وضع نہیں کیے گئے۔ جب ان اصطلاحات کو ان کے اصل قرآنی سیاق سے ہٹا کر عمومی معاشرتی لیبل بنا دیا جاتا ہے تو اس سے جہاں فہمِ قرآن میں بگاڑ پیدا ہوتا ہے وہیں اسلامی تہذیب کی وسعت اور اخلاقی حسن بھی مجروح ہوتا ہے۔

چنانچہ قرآن، سیرتِ نبوی ﷺ اور تاریخِ اسلام تینوں کی روشنی میں درست رویّہ یہی ہے کہ غیر مسلموں کو ان کے اپنے معروف ناموں سے یاد کیا جائے، اور کفر و ایمان کی بحث کو اس کے علمی، اعتقادی اور دعوتی دائرے تک محدود رکھا جائے۔ یہی منہج حکمت، عدل اور حسنِ دعوت کا تقاضا ہے۔

ابو خالد قاسمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کلام خاص نوجوانوں کے لیے
  • آبِ گُم – شہر دو قصہ​
  • خبر ہونے تک
  • سیلاب، سیاست اور مہنگائی!
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
خاموش انسان اور پہلی دعا
پچھلی پوسٹ
زندگی میں اک موڑ

متعلقہ پوسٹس

معنویت کا باغ

دسمبر 1, 2024

عید کی جوتی

دسمبر 30, 2017

آسماں میں حضورﷺ کی مدح

جولائی 31, 2022

آپؐ کے نکاح میں پوشیدہ حکمتیں

جون 17, 2022

رفوگر

جون 14, 2020

یہ اب جو میری زباں پر تمہارا نام نہیں

جنوری 11, 2026

گردش ایام میں ہیں آج کل

دسمبر 28, 2024

گورکن

فروری 6, 2026

آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) : نئے امکانات

مئی 14, 2023

خزاں نے ستایا نہ خاروں نے لوٹا

جنوری 12, 2026

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

مسٹر چیری

اکتوبر 12, 2025

تفسیری مناہج

جنوری 17, 2026

زندگی میں کام آنے والی باتیں

ستمبر 19, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں