خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابااچھے دن آنے والے ہیں
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمحمد یوسف برکاتی

اچھے دن آنے والے ہیں

از سائیٹ ایڈمن نومبر 12, 2025
از سائیٹ ایڈمن نومبر 12, 2025 0 تبصرے 45 مناظر
46

میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں کو میرا آداب

( مختصر مگر اہم بات)

( اچھے دن آنے والے ہیں )
( پہلی کہانی )

میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں آج سے ہم ایک سلسلہ ” مختصر مگر اہم بات ” کے نام سے شروع کرریے ہیں جس میں مختصر مگر اہم بات کو ہم کسی واقعہ ، کسی حکایت یا کسی حقیقی یعنی سچی کہانی میں پڑھیں گے اور جو ہماری زندگی کو صحیح راستے پر چلنے میں ہماری مدد بھی کرے گا اور رہنمائی بھی آج اس سلسلہ کی پہلی تحریر لکھنے کی سعادت حاصل کررہا ہوں ہماری آج کی تحریر کا موضوع ایک ایسا جملہ ہے جو استعمال ہوتا ہے اپنے آپ کو حوصلہ دینے کے لیئے اپنے آپ کو برے حالات میں تسلی دینے کے لیئے دنیا سے لڑنے کے لیئے اور گزرتے ہوئے کٹھن اور مشکل وقت سے اچھے دنوں میں داخل ہونے کی امید کے لیئے یعنی اپنے آپ سے اور اپنے آپ سے جڑے ہوئے لوگوں سے کہنا کہ گھبرایا نہیں کرتے کیوں کہ ” اچھے دن آنے والے ہیں ” لیکن اگر ہم آج کے دور کی بات کریں تو مشکل حالات میں یہ سوچنا اور اس پر عمل کرنا کم کم نظر آتا ہے کیونکہ آج کل کے دور میں لوگوں میں صبر ، برداشت اچھی امید پر زندگی گزارنے کی عادت بہت کم نظر آتی ہے اور جب کبھی مشکل میں آجائیں تو پریشان ہوجاتے ہیں بس یہ ہی سوچ کر اس موضوع کا انتخاب کیا ہے تاکہ مصیبت اور پریشانی میں اچھے دنوں کے آنے والی امید کی سوچ سے لوگوں کو فائدہ حاصل ہوسکے ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں ایک شخص جس کا نام احمد تھا جو پڑھا لکھا بھی تھا لیکن غربت کے ہاتھوں مجبور ہوکر کم وبیش پچاس سال کی عمر میں اپنی بیوی کے ساتھ غربت کی زندگی گزارنے میں مصروف عمل تھا اور ایک کار واش کمپنی میں کاروں کو دھونے اور صاف کرنے کا کام کرتا تھا اس کی بیوی اکثر بیمار رہا کرتی تھی لیکن گھر کا کرایہ گھر کے بلز اور راشن کا قرضہ اتارنے کے بعد اس کے پاس کچھ نہیں بچتا اور اس کے پاس اپنی بیوی کے علاج کے لیئے کچھ بھی نہیں بچتا لیکن اس کی ایک عادت تھی کہ وہ ہر وقت اپنی بیوی کو پریشان دیکھ کر اس سے ایک ہی بات کرتا تھا کہ تم فکر نہ کرو ” اچھے دن آنے والے ہیں ” ہم اکثر دیکھتے ہیں کہ ایسے لوگوں پر آزمائش بھی زیادہ ہوتی ہیں جیسے احمد پر آئی ہوا یوں کہ ایک دن وہ اپنے کار واش سینٹر میں کام میں مصروف تھا تو ایک کار وہاں پر آکر کھڑی ہوگئی اور اس میں سے ایک شخص باہر نکل کر کہنے لگا کہ مجھے اپنی گاڑی واش کروانی ہے تو احمد نے کہا کہ ٹھیک ہے سر آپ گاڑی کی چابی دیجئے اور کم و بیش ایک گھنٹے کے بعد آکر اپنی گاڑی لے جایئے گا میں دھو کر صاف کردوں گا تو وہ شخص غصہ ہوگیا اور کہنے لگا کہ کیا تم صاف کرو گے میری گاڑی ؟ تو احمد نے کہا کہ جی میں کروں گا تو وہ شخص کہتا ہے کہ تم اپنی عمر دیکھو تم اس عمر میں کیا اچھی طرح سے گاڑی صاف کرسکو گے مجھے اس پر بھروسہ نہیں ہے کسی اور کو بلائو تو احمد نے کہا کہ جناب ابھی سارے لوگ مصروف ہیں بس میں ہی فارغ ہوں تو اس شخص نے کہا کہ ٹھیک ہے پھر اپنے منیجر کو بلائو اتنے میں مینجر بھی آپہنچا اور کہنے لگا کہ سر احمد یہاں کا سب سے پرانا اور اچھا کاریگر ہے تو اس شخص نے غصے میں کہا کہ ٹھیک ہے لیکن کوئی گڑبڑ نہیں ہونی چاہیئے اصل میں اس شخص کو احمد سے نہ جانے کیوں الرجی تھی ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں ٹھیک ایک گھنٹے کے بعد وہ شخص آیا تو گاڑی پوری طرح سے چمک رہی تھی لیکن اس شخص نے جان بوجھ کر چپکے سے ایک جگہ گاڑی پر نشان ڈال کر چیخنے لگا کہ یہ کیا ہے ؟ میں نہ کہتا تھا کہ اب اس عمر میں اس کا کام نہیں ہے لیکن کسی نے میری بات نہیں سنی اس شخص کے شور مچانے پر مینیجر بھی آگیا اور کہنے لگا کہ کیا ہوا ؟ تو اس شخص نے کہا کہ دیکھو تمہارے پرانے کاریگر کا کارنامہ تو احمد نے کہا کہ سر یہ میری وجہ سے نہیں ہوا میں نے تو گاڑی کو پوری طرح چمکایا تھا لیکن مینجر نے اس کی بات نہیں سنی اور اس نے احمد کو اسی وقت فارغ کردیا احمد افسردہ ہوکر وہاں سے چلاگیا جبکہ وہ شخص اس طرح مسکرایا جیسے اس نے کسی معاملے میں بڑی فتح حاصل کرلی ہو ۔احمد پریشانی میں گھر پہنچا تو اس کی بیوی نے پوچھا آج جلدی آگئے تو اس پر احمد نے ساری بات بتائی یہ سن کر اس کی بیوی بھی پریشان ہوگئی لیکن پھر احمد کہنے لگا کہ کوئی بات نہیں بس
” اچھے دن آنے والے ہیں ” ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اب احمد نئی نوکری کی تلاش میں ایک جگہ سے گزر رہا تھا تو اس نے دیکھا کہ ایک خاتون ایک گاڑی کے پاس کھڑی ہے اور پریشان دکھائی دے رہی ہے تو احمد نے پوچھا میڈم کیا معاملہ ہے کچھ پریشان دکھائی دے رہی ہیں ؟ تو وہ بولی کہ میری گاڑی کا ٹائر پنکچر ہوگیا ہے کیا یہاں قریب میں کوئی پنکچر بنانے والا ہے ؟ تو احمد نے ٹائر دیکھتے ہوئے بولا کہ اگر آپ برا نہ مانے تو میں بدل دوں ؟ تو وہ خاتون مسکرائی اور کہا کہ اگر ایسا ہو جائے تو کیا بات ہے لیکن کیا آپ بدل سکیں گے ؟ تو احمد مسکرایا اور بولا جی ضرور جب احمد ٹائر بدل رہا تھا تو اس خاتون نے پوچھا کہ آپ کیا کرتے ہو ؟ تو احمد نے مختصراً اپنی کہانی سنائی اور کہانی سناتے سناتے ٹائر چینج ہوگیا اس خاتون کو احمد کی کہانی سن کر بہت افسوس ہوا اور جاتے ہوئے اس نے اپنا کارڈ احمد کو دیا اور کہا کہ کل صبح میری آفس میں مجھ سے ملنا میں تمہارے لیئے کچھ کرتی ہوں اس پر احمد خوش ہوا اور وہ عورت خداحافظ کہکر چلی گئی جبکہ احمد مسکراتے ہوئے کارڈ کی طرف دیکھ رہا تھا اور آسمان کی طرف دیکھ کر اپنے رب تعالیٰ کا شکر ادا کیا ۔
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اگلے دن وہ صبح ہی اس خاتون کے بتائے ہوئے ایڈریس پر اس کی آفس پہنچ گیا اس خاتون نے اسے بڑی عزت کے ساتھ بٹھایا اور اپنے آفس کے کام کے بارے میں بتایا کہ اس کی کمپنی مختلف کمپنیوں کے انویسٹمینٹ پر پروجیکٹ تیار کرتی ہے اور ان کی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو ایسی ہے کہ ہر کمپنی یہاں انویسٹمنٹ کرنا چاہتی ہے لہذہ اس خاتون نے اب کمپنیوں کی انویسٹمنٹ کی جانچ پڑتال کے لیئے احمد کو سپروائزر بنادیا اور ایک اہم منصب پر فائز کردیا اور یوں احمد ایک اہم پوسٹ پر کام کرنے لگا اور کچھ ہی دنوں میں اپنا ایک مقام بنالیا پھر کچھ دنوں کے بعد ایک بڑی میٹنگ کا بندوبست ہوا جس ملک کی بڑی بڑی کمپنیاں انویسٹمنٹ کی غرض سے آنے والی تھیں اور کس کے ساتھ انویسٹمنٹ کرنی ہے اور کس کے ساتھ نہیں اس کا فیصلہ احمد نے کرنا تھا ساری بڑی بڑی کمپنیوں کے لوگ سپروائزر کے آنے کا انتظار کررہے تھے پھر یکایک احمد اندر داخل ہوا تو سارے لوگوں نے کھڑے ہوکر احمد کا استقبال کیا احمد جیسے ہی صدارت کی کرسی کے پاس آکر کھڑا ہوا تو اس کی نظر اس شخص پر پڑی جو کبھی کارواش سینٹر میں آیا تھا اور احمد کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے اسے نوکری سے نکلوا دیا تھا لیکن اس وقت احمد خاموش رہا پھر ساری فائلز دیکھ کر اس نے اعلان کیا کہ ہماری کمپنی سوائے ایک کمپنی کے سب کے ساتھ انویسٹمنٹ کرنے کو تیار ہے سارے لوگ حیران ہوگئے کہ وہ ایک کمپنی کون سی ہے تو احمد نے اس شخص کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گھمنڈی ، تکبر اور انا کے مارے لوگوں سے انویسٹمنٹ نہیں چاہیئے یہ کہکر وہ کمرے سے باہر نکل گیا اور وہ شخص احمد کو حیران ہوکر دیکھتا رہا کیونکہ اب احمد کے اچھے دن اچکے تھے اور اس کی زبان سےہر وقت نکلتے ہوئے اس لفظ کی رب العزت نے لاج رکھ لی کہ ” اچھے دن آنے والے ہیں ”
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اس مختصر واقعہ میں ہمیں جو اہم بات معلوم ہوئی وہ یہ کہ کسی انسان کو بھی اپنے سے کمتر نہ سمجھے اور نہ ہی اپنی ضد ہٹ دھرمی اور جھوٹی انا کی وجہ سے کسی کو اتنا نقصان نہ پہنچائو کہ اللہ تعالیٰ وہ ہی نقصان آپ کو لوٹا کر آپ کو شرمندہ کردے یعنی مکافات عمل آپ کے ساتھ نہ ہو جبکہ ایک سب سے اہم بات کا خلاصہ یہ بھی ہوا کہ ہر پریشانی اور مصیبت میں اللہ کا شکر ادا کرکے اچھے دن کی امید رکھنی چاہیئے اور ہمیں اس بات پر مکمل یقین ہونا چاہیئے کہ ہر پریشانی کی رات کے بعد راحت والی صبح ضرور طلوع ہونی ہے یعنی پریشانی والے دن ہمیشہ نہیں رہیں گے بلکہ ” اچھے دن آنے والے ہیں ”
میرے واجب الاحترام پڑھنے والوں اگلے حصے میں پھر ایک منفرد واقعہ لیکر حاضر خدمت ہوں گے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے ہمیشہ سچ لکھنے ہمیں پڑھنے سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین آمین بجاہ النبی الکریم ﷺ مجھے دعاؤں میں خاص طور پر یاد رکھیئے گا ۔

محمد یوسف میاں برکاتی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کوئی اپنا تلاش کرتا ہوں
  • معاشرہ پھول بنائیں انگار نہیں !
  • کفن میں لپٹی ہنسی
  • آواز کس نے دی مجھے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
اک ادا سے آئے گا، بہلائے گا، لے جائے گا
پچھلی پوسٹ
جو لفظ چِھین کے اِظہارکھینچ لیتی ہے

متعلقہ پوسٹس

ڈھلے جب شام دل میں

دسمبر 26, 2024

میرے وطن کی جان تھے عبدالقدیر خان

دسمبر 12, 2021

شال

فروری 3, 2020

ہجویاتِ سودا

اپریل 13, 2025

مائکرو فکشن (5 کہانیاں)

جولائی 9, 2024

کتنے سورج تراشے مگر

اپریل 20, 2025

سولڈ آوٹ چھابا

دسمبر 10, 2019

اکثر اس طرح بھی رقصِ فغاں ہوتا ہے

جنوری 13, 2020

دل کے جذبات کو تُو رونقِ صحرا نہ بنا

اکتوبر 12, 2025

ادھورے پن کی رفتہ رفتہ

اکتوبر 7, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے

اسلامی گوشہ

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

” توکل ” کیا ہے

جون 2, 2026

یہ نور کس کا پھیل گیا ہے چمن...

مئی 26, 2026

مظہر ہے کبریا کا علیؑ مرتضیٰ کا نام

مئی 23, 2026

اردو شاعری

زندگی بھر فکر کرتے رہے

جون 2, 2026

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

جون 2, 2026

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان

جون 2, 2026

لمحوں کی قید کاٹ کے صدیوں میں آ...

جون 2, 2026

ممکن نہیں ہے جبر کی بیعت روا مجھے

جون 2, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

جون 3, 2026

ملازمت بہتر یا کاروبار

جون 3, 2026

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

لفظوں کا دیوتا اور سماج کی بے حسی

جون 2, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • کتاب «المتلذذون بالعلم»

    جون 2, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

رخ سے نقابِ سبز

مارچ 4, 2025

ماحولیات کا دن اورماحولیاتی نظام کی...

جون 5, 2021

غیر متوقع آفت یا سیاسی انتقام؟

ستمبر 6, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں