خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابا”جہیز“
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر نعمان رفیع

”جہیز“

از سائیٹ ایڈمن اپریل 4, 2021
از سائیٹ ایڈمن اپریل 4, 2021 0 تبصرے 59 مناظر
60

ارشاد باری تعالیٰ ہے”ہم نے قرآن عربی میں نازل کیا”اس کے علاوہ نبی اکرم خاتم الانبیاء حضرت محمد کا ارشاد ہے”قرآن میری اپنی زبان میں نازل کیا گیا”یہ بات آپ فخر سے کہا کرتے تھے ۔اس کے علاوہ زمانہ جاہلیت میں عرب خود کو عربی یعنی عربی زبان والے اور غیر عربوں کو عجمی یعنی گونگا کہا کرتے تھے۔ اسی لحاظ سے عربی ایک عمدہ اور زندہ زبان ہے ۔
"جاحز” عربی زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی ہیں”موت”مگر یہ لفظ اردو،ہندی اور بنگالی زبان میں شادی کے موقع پر لڑکی کو ماں باپ کی طرف سے ملنے والے تحائف کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ان تحائف کو جس کسی نے بھی جہیز کا نام دیا ہے میں اسکی عقلمندی اور انسانیت سے محبت کے جذبے کو داد دیتا ہوں۔ ایک عورت کا درد کیا ہوتا ہے۔

جب وہ امید سے ہوتی ہے اور پھر اسکے بعد زچگی کی تکلیف ایسی ہے کہ جیسے جسم کی 20 ہڈیاں ایک ساتھ ٹوٹ جائیں ۔

عورت نسل انسانی کی پہلی تربیت گاہ ہے مگر شادی کے موقع پر اس تربیت گاہ کو لارٹری کی نظر سے دیکھا جاتا ہے کہ لاٹری خرید کر گھر لائیں گے تو انعام میں کیا کچھ اور کتنا قیمتی نکلے گا۔پہلے پہل تو جہیز کے نام پر فرنیچر وغیرہ دے دینا بہت بڑی بات سمجھی جاتی تھی مگر وقت کے ساتھ ساتھ بات فرنیچر سے بہت آگے نکلتی گئی۔ فرنیچر کے بعد الیکٹرونک کا سامان پھر موٹر سائیکل مگر اب تو بات گاڑی، گھر اور بینک بیلنس سے نکل کر لڑکی کی نوکری اور پھر سرکاری نوکری تک جا پہنچی ہے۔
لڑکے کیلئے کاروبار یا ملک سے کہیں باہر نوکری دلوانے کیلئے ویزہ یا اگر لڑکی کے بھائی یا باپ کہیں باہر ملازمت کرتے ہیں تو بھی لڑکے کو وہاں سیٹل کروانے کی شرائط پر رشتے کیے جاتے ہیں۔ ہمارے وہ بیٹے جن کی پیدائش کی خوشی میں ہم پھولے نہیں سماتے، مگر جب انکی شادی کرتے ہیں تو دلہن کے ساتھ موت(جہیز) بھی ہمارے گھروں کی زینت بنتی ہے اور اس پر ہم فخر بھی کرتے ہیں۔
ہمارے معاشرے میں کئی ایسے واقعات تقریباً روز ہی ہماری نظر سے گزرتے ہیں ۔جہاں لڑکیوں پر جہیز نہ ہونے کی وجہ سے زیادتیاں کی جاتی ہیں۔ ہم بیٹوں کی شادی کرتے وقت یہ بھول جاتے ہیں کہ ہماری بھی بیٹیاں ہیں اور جس بیٹے کی شادی کرتے ہوئے ہم دوسروں پر جہیز کا بوجھ ڈال رہے ہیں، اللہ تعالیٰ اسے بھی بیٹی سے نوازیں گے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے جہیز اور نکاح نامے میں تبدیلی کا قانون بنانا ایک احسن اقدام ہے مگر اس سب کے ثمرات تب تک حاصل نہیں کیے جا سکتے، جب تک ہم ذہنی طور پر جہیز کو موت مان نہیں لیتے۔
جہیز کی نمائش پر جو پابندی لگائی گئی ہے اس سے غریب اور متوسط طبقے میں کسی حد تک ایسا ہو سکتا ہے کہ امیر لوگ جب نمائش نہیں کریں گے تو حالات بھی آہستہ آہستہ کسی حد تک ٹھیک ہو ہی جائیں گے۔ ہمارا غریب اپنی بیٹی کو جہیز دینے کیلئے اتنا مقروض ہو جاتا ہے کہ اپنی باقی کی ساری عمر قرض اتارتے گزار دیتا ہے۔ جب تک ہم اپنی سوچ نہیں بدلیں گے تب تک کوئی قانون فائدہ نہیں دے سکتا۔
ہم جس پیغمبر کی امت ہیں۔ کیا کبھی ہم نے ان کی صاحبزای کی شادی پر غور کیا ہے کہ وہ کیسی شادی تھی؟دونوں جہان کے خزانوں کے مالک خاتم الانبیاء نے کیسے اپنی بیٹی کو رخصت فرمایا تھا۔خضرت علی  اولیاء کرام کے سردار نے کیسے زندگی گزاری ؟ہم اشرف المخلوقات ہیں ۔ہمیں اپنی عظمت کو دیکھنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے فرشتوں جیسی نوری،پاکیزہ اور تابعدار مخلوق سے سجدہ کروایا ہے۔
ہم اسی سجدے کو ذہن میں رکھیں تو انسانیت کی معراج حاصل کر سکتے ہیں مگر اس سب کیلئے ہمیں پہلے انسان اور پھر بندہ بننا ہے۔ ورنہ کنواری مجبور آنکھیں ہر باپ کیلئے درد کا سامان ہوں گی۔

بقول شاعر
یہاں جہیز کے بھوکے ہیں ہمیں جہیز بھی دیا کر
یا کسی مفلس کو اے مالک !بیٹی نہ دیا کر۔۔۔

ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • فضائل صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ
  • بس یہی سوچ کے دوبارہ محبت نہیں کی
  • غربت اور بیماری
  • وداع بپسی سدھوا
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
قائد اعظم کا نوجوانوں سے ذاتی حیثیت سے خطاب !
پچھلی پوسٹ
نِگاہِ دِل سے جو دیکھا جمال پُھولوں کا

متعلقہ پوسٹس

گل صنوبر کی غزل کا تجزیاتی مطالعہ

اکتوبر 25, 2025

اردو اشعار

مئی 9, 2025

دیسی لائف ان کینیڈا

جون 6, 2024

کسک

نومبر 7, 2021

جنوں بغیر گزارا نظر نہیں آتا

جون 12, 2020

آپریشن غضب للحق

فروری 28, 2026

گُلوں کی پالکی میں ہے

نومبر 12, 2025

ضد کا غلام

جولائی 31, 2022

کھول دو

اکتوبر 16, 2019

جمود فکر پر تازیانہ برساتے اختصارئیے

جون 2, 2023

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

عین ممکن هے کوئی مجھ سا...

مئی 19, 2020

اللہ رب العزت کی زیارت

جنوری 9, 2025

زندگی

اکتوبر 14, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں